Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکا:شدید بارشوں کے باعث 3 شہروں میں سیلاب کی وارننگ جاری

    امریکا:شدید بارشوں کے باعث 3 شہروں میں سیلاب کی وارننگ جاری

    امریکی ریاست لوزیانا میں سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے تباہی مچادی۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں شدید بارشوں کے باعث 3 شہروں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مکانوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    طوفان آئیڈا کے سبب درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    امریکا:لوزیانا کو کیٹگری 4 شدت کے انتہائی شدید طوفان کا سامنا

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

    ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آئیڈا لوزیانا میں آنے والے مضبوط ترین طوفانوں میں سے ایک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیڈا پچھلے سال آنے والے سمندری طوفان لورا اور 1856 کے سمندری طوفان کے ساتھ ریاست کا اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

    لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    سمندری طوفان "اڈا” (IDA ) آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا

  • طالبان نے تاریخ رقم کر دی    طالبان رہنما انس حقانی

    طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

    طالبان کے سینئر رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ طالبان نے تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انس حقانی نے کہا کہ افغانستان پر امریکا اور نیٹو کا 20 سال کا قبضہ ختم ہوگیا وہ بہت خوش ہیں کہ بیس سال کی قربانیوں اور مشکلات کے بعد مجھے ان تاریخی لمحات کو دیکھنے کا فخر حاصل ہوا۔


    دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی، کابل میں امریکی فوج کے انخلاء پر خوشی میں فائرنگ ہورہی ہے، عوام پریشان نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

    آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

    طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

  • 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکا سخت مشکلات میں

    3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکا سخت مشکلات میں

    ٹیکساس:3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں:امریکہ سخت مشکلات میں ،اطلاعات کے مطابق امریکا کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر میں مہلک وائرس کی خطرناک ترین قسم بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے جس کے باعث آئندہ 3 ماہ کے دوران کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔

    یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر تک کورونا سے ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے یعنی رواں برس کے اختتام تک کورونا سے امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔ اب تک یہ تعداد 6 لاکھ 32 ہزار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ کورونا وائرس ریسرچ کی ڈائرکٹر لارن اینسل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں تیزی یا کمی کا انحصار انسانی برتاؤ سے ہے۔ ہم ڈیلٹا ویرینٹ کو فوری طور پر ختم نہیں کرسکتے لیکن ہم اسے روک ضرور سکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ڈائریکٹر برائے کورونا وائرس لارن اینسل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اگر عوامی مقامات پر شہری ماسک کا استعمال شروع کر دیں، میل جول میں فاصلہ رکھیں، بیماری کی صورت میں گھر میں رہیں اور ویکسین لگوائیں تو یہ تعداد کم ہو کر نصف ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کورونا کی بھارت سے جنم لینے والی قسم ڈیلٹا تیزی سے تباہی مچا رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری، تحریری امتحانات پر پابندی عائد

    چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری، تحریری امتحانات پر پابندی عائد

    چین میں رواں سال کےآغاز میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئرہائی اسکول کےطلبا کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیئے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب چین میں چھٹی اور ساتویں کلاس کے بچوں کے تحریری امتحانات لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہےچین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا مقصد بچوں کو بےجا دباؤ سے آزاد کرنا ہے۔

    چینی وزارت تعلیم کےمطابق متواتر امتحانات طلبہ پر بہت زیادہ بوجھ بڑے امتحانی دباؤ کا سبب بنتے ہیں جو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہےجونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم، موک امتحانات کی اجازت ہوگی جبکہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان، صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔

    یہ اقدامات چین کے تعلیمی شعبے کی وسیع تر حکومتی اصلاحات کا حصہ ہیں، جس میں ان سکولوں کے خلاف کریک ڈاون شامل تھا جو والدین بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے یا خاص ہدف کو پانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    نجی اسکولوں کا والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مطالبہ

    اس سے قبل جولائی میں چین میں تمام نجی ٹیوٹرنگ فرم کو نان پرافٹ ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس سے 100 بلین ڈالر کے شعبے کو مؤثر طریقے سے معذور کردیا گیا تھا جس کا مقصد چین کی تعلیمی عدم مساوات کو کم کرنا تھا۔

    دوسری جانب چین میں یکم ستمبر سے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے اور اس بار ابتدائی تعلیم کی کلاسوں کے طلبہ کے نصاب میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

    پہلی جماعت ہی سے نئی کلاسوں میں ایک لازمی مضمون پڑھایا جائے گا جس کا عنوان ہے’شی کے افکار‘۔ یہ بنیادی طور پر سوشلزم اور جدید دور میں چین کی خصوصیات سے متعلق صدر شی جن پنگ کے خیالات اور تصورات پر مبنی مضمون ہے۔

    نئے نصاب سے معلوم ہوتا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور شی جن پنگ چین کے عوام کو نظریاتی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے کس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس سے پہلے 2020 میں چین کی جامعات میں شی کے ’افکار‘ کی تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اب نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ابتدائی تعلیم کے نصاب میں بھی اسے شامل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستانی ٹی وی چینلزقوم کی تقسیم کاسبب،خیرکم ہی مگرشرغالب:خصوصی رپورٹ

    چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار ‘گلوبل ٹائمز’ کے مطابق نصاب میں آنے والی تبدیلیوں کے لیے وزارت تعلیم نے رہنما اصول جاری کردئیے ہیں۔

    وزارتِ تعلیم نے 24 اگست کو اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق ابتدئی تعلیم کے اسکول بچوں میں ملک، چین کی کمیونسٹ پارٹی اور سوشلزم سے محبت پیدا کرنے پر توجہ دیں گے۔

    مڈل اسکولز کو ان رہنما اصولوں کے تحت سیاسی رائے سازی کے لیے مطالعے اور فکری سرگرمیوں کا اہتمام کرنا ہوگا اور کالج اور جامعات کی سطح پر نظریاتی غوروفکر پر زور دیا جائے گاچین کی وزارتِ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نصاب میں یہ تبدیلیاں کمیونسٹ پارٹی کے ترجیحی اہداف میں شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا دفتر صوبے کے دیگر دفاتر کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    شی جن پنگ 2012 میں چین کے سب سے بااختیار لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔ مبصرین کے مطابق وہ موجودہ چین کے بانی ماؤ زے تنگ کی طرح ایک طلسماتی شخصیت بننا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے اپنی سیاسی تحریروں کو سی سی پی اور حکومت کی تحریروں اور فکری کاموں میں شامل کرایا۔

    چین میں اس سے پہلے بھی ملک سے متعلق قومی رہنماؤں کے وژن اور تصورات کو نصاب کا حصہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل سابق سربراہان مملکت جیان تاؤ، جیانگ زمین اور ماؤ کے تحاریر اور خیالات کو ابتدائی اور ثانوی تعلیم کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔

    لیکن نصاب میں ’شی کے افکار‘ کی شمولیت کے اس اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی اپنے نظریاتی اور سیاسی کاوشوں کا دائرہ اپنے ارکان سے آگے بڑھا کر اسے پورے چینی سماج تک پھیلانا چاہتی ہے۔

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

  • یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

    یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

    صنعا:یمنی فوج خون میں‌ لت پت ہوگئی : حوثی باغیوں کے حملے میں 30 فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق یمن کی سب سے بڑی ائیر بیس پر فضائی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 30 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے ذرائع کے مطابق حملے العند ایئربیس پر کیے گئے جو یمن کے دوسرے شہر عدن کے شمال میں 60 کلومیٹر دور اور ملک کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔یہ ایئر بیس القاعدہ کے خلاف طویل ڈرون جنگ کی نگرانی کے لیے امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹز کے طور پر استعمال ہوتی تھی

    مسلح افواج کے ترجمان محمدالنقیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے زیر انتظام جنوبی صوبہ لہج میں قائم فوجی تنصیب میں 30 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ائیر بیس پر میزائل برسائے اور ڈرون حملہ کیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ‘سبا’ کے مطابق یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ ‘حوثی باغی یمن کے عوام کے ساتھ کیے جانے والے تمام جرائم کی بھاری قیمت ادا کریں گے’۔

    تاہم باغیوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔جائے وقوع کے مناظر کی ویڈیو فوٹیجز میں لہج ہسپتال کے سامنے درجنوں افراد کا مجمع دیکھا گیا جہاں ایک کے بعد دوسری ایمبولینس زخموں کو لا رہی تھی۔

  • دبئی: گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ میں نیلام

    دبئی: گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ میں نیلام

    دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی-

    باغی ٹی وی :دبئی میں کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کیلئے 36 ملین درہم سے زائد کی بولیاں لگائی گئیں، نیلامی میں دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) نے سو قسم کی ڈبل، ٹرپل، چار گنا اور پانچ اعداد والے نمبروں کی بولیاں لگوائیں۔

    جس میں خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں ای ففٹی فائیو نمبر کی پلیٹ 16 کروڑ میں فروخت ہو گئی ہے ڈبلیو 29 کی دو اعشاریہ پانچ ملین درہم جبکہ ایکس 35 کی بولی دو اعشاریہ چار ملین درہم کی رہی۔

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ، آر ٹی اے نے ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے نیلامی کے مقام پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ نیلامی میں محدود نشستیں لگائی گئی تھیں اور بولی کی جسٹریشن بھی ہال ہی میں کی جا رہی تھی۔

    اس سے قبل 2019 میں شارجہ میں نمبر پلیٹ 36 لاکھ 10ہزار درہم میں فروخت ہوئی کاروں کی منفرد نمبر پلیٹس مجموعی طور پر ایک کروڑ 34 لاکھ 95 ہزار درہم میں نیلام ہوئیں تھیں-

  • امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌

    امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌

    واشنگٹن:امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌ ،اطلاعات کے مطابق کیٹگری 4 شدت کا انتہائی خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طوفان آئیڈاکے زیر اثر لوئزیانا میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان آئیڈاکے باعث چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث لوئزیانا اور مسی سپی میں تقریبا 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں طوفان آئیڈا کیٹگری 1کے طوفان میں تبدیل ہو گیا جس سے امریکی ریاست میں 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آئیڈا لوئزیانا کے شمالی علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش 3 شہروں میں سیلاب کا بڑا خطرہ ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لوئزیاناکے شہر ہیمنڈ میں شدید بارشیں ریکارڈکی جا چکی ہیں جبکہ ہیمنڈ میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

  • اٹلی: 60 میٹر بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    اٹلی: 60 میٹر بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    اٹلی کے شہر میلان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹاور کے 20ویں فلور پر لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر عمارت کے گرد موجود 20 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

    آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر فائٹرز کی ٹیم نے کام کیا لیکن 3 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو پایا نہ جا سکا ریسکیو عملے نے عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، 60 فٹ بلند عمارت میں 70 سے زائد فیملیاں رہائش پذیرتھیں۔
    https://fb.watch/7IkoqNEPOP/
    مقامی مئیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں یا اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائر فائٹرز کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اپارٹمنٹ کو چیک کر رہے ہیں۔

    کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    60 میٹر بلند عمارت ایک حالیہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ تھی جسے مخصوص طرز پر تیار کیا گیا تھا جس کی چھت پر ایلومینیم سیل بھی شامل تھی ،جو آگ لگنے کے بعد جل کر سڑک پر ٹکڑوں میں گر گئیں۔

    ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین کی درجنوں خوارکیں لوٹ لیں

    امریکا:لوزیانا کو کیٹگری 4 شدت کے انتہائی شدید طوفان کا سامنا

  • دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے،طالبان کی کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

    دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے،طالبان کی کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہیں کابل حملے میں شہری اموات ہوئیں، دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے-

    ذبیح اللہ نے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو ہمیں اطلاع دیتے۔

    افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئےتفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے حملوں میں بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں پینٹاگون نے ڈرون حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیئے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے میں کتنے داعشی مارے گئے ہیں۔

    کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

  • گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت

    گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت

    ماہرین نے گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت کر لیا ،اس دریافت نے ڈنمارک کو تھوڑا سا اور پھیلا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین نے نے جزیرے کو دنیا کا انتہائی شمال کا زمینی مقام قرار دیا ہے جزیرہ گرین لینڈ سے شمال کی جانب واقع ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسے سمندری پانی نگل لے گا، کیونکہ یہ جزیرہ سمندری سطح سے فقط 30 سے 60 میٹر بلند ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا جزیرہ برف پگھلنے سے سامنے آیا ہے اور یہ براہ راست گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے جس کے باعث گرین لینڈ کی برفانی پٹی سکڑ گئی ہے۔

    گرین لینڈ میں آرکٹک ریسرچ اسٹیشن کے سربراہ مورٹین راش کے مطابق اس مقام پر پہنچنے کے بعد سائنسدانوں کا خیال تھا کہ وہ عودق نامی جزیرے پر موجود ہیں جس کو 1978 میں ڈنمارک کی سروے ٹیم نے دریافت کیا تھا لیکن حقیقت یہ تھی کہ ہم دنیا کا انتہائی شمالی خشک مقام دریافت کر چکے تھے اس دریافت نے ڈنمارک کو تھوڑا سا اور پھیلا دیا ہے۔

    عودق قطب شمالی کے جنوبی حصے سے 700 کلومیٹر کی دوری پر ہے، جبکہ یہ نیا جزیرہ عودق کے شمال میں 780 میٹر کی دوری پر ہے۔

    دنیا میں زمین کا وہ مقام جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی

    واضح رہے کہ امریکہ نے سرد جنگ کے آغاز پر اس جزیرے پر ایک فضائی اور راڈار اڈہ قائم کیا تھا جو اب خلا پر نظر رکھنے کے لیے اور اس کے علاوہ امریکہ کے انتہائی شمالی حصوں پر ممکنہ بلاسٹک میزائلوں کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ڈنمارک کا یہ گرین لینڈ جزیرہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خریدنا چاہتے تھے، جس پیشکش کو ڈنمارک کی وزیراعظم نے فوری مسترد کر دیا تھا، جس پر ٹرمپ نے انہیں بدتمیز قرار دیا تھا جبکہ اس جزیرے کو خریدنے کی امریکہ خواہش بہت پرانی ہے اور 1860 میں پہلی بار یہ بات زیر غور آئی تھی۔

    گرین لینڈ خود مختار ملک ڈنمارک کی مملکت کا حصہ ہے اور بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔ اس کے مغرب میں کینیڈا کا کچھ علاقہ موجود ہے۔

    رقبے کے لحاظ سے گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جو برِ اعظم کا درجہ نہیں رکھتا اور دنیا کا سب سے کم گنجان آباد ملک بھی گرین لینڈ ہی ہے۔گرین لینڈ کا مرکزی حصہ برف کے نیچے دبنے کی وجہ سے سمندر کی سطح سے نیچے دھنس گیا ہے اور اگر یہ برف پگھل جائے تو گرین لینڈ کا زیادہ تر وسطی علاقہ زیر آب آ جائے گا۔

    گرین لینڈ کے جنوب مشرق میں بحرِ اوقیانوس موجود ہے۔ مشرق میں بحرِ گرین لینڈ ہے۔ بحرِ منجمد شمالی اس کے شمال میں اور خلیج بیفن مغرب میں واقع ہے۔ اس کے نزدیک ترین ممالک کینیڈا اور آئس لینڈ ہیں۔ گرین لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک موجود ہے اور گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ بھی ہے اور رقبے کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی غیر آزاد ریاست ہے۔ تاہم 1950 سے سائنس دان اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا یہاں ایک سے زیادہ جزائر موجود ہوں جو برف کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں۔

    امریکہ میں طوفانی بارشیں، 22 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    گرین لینڈ کی زیادہ تر آبادیاں برف سے پاک ساحلوں پر موجود ہیں اور مغربی ساحل پر ان کی کثرت ہے۔ شمال مشرقی علاقہ دنیا کے سب سے بڑے پارک پر مشتمل ہے۔

    گرین لینڈ کے انتہائی شمال میں پیئری لینڈ ہے جہاں خشک ہوا کے سبب برف موجود نہیں۔ یہاں کی آب و ہوا اتنی خشک ہے کہ یہاں برف نہیں پیدا ہو سکتی۔ اگر گرین لینڈ کی پوری برف پگھل جائے تو دنیا بھر کے سمندروں کی سطح سات میٹر تک بلند ہو جائے گی جبکہ گرین لینڈ بذات خود جزائر کا مجموعہ بن کر رہ جائے گا۔