Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • نئےبرطانوی وزیراعظم کیا ہیں ؟جانیے اس رپورٹ میں

    نئےبرطانوی وزیراعظم کیا ہیں ؟جانیے اس رپورٹ میں

    برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا مسلمانوں سے خاص تعلق ہے انکے آباء مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور بیگم پاکستانی ہے

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موجودہ وزیراعظم ٹریزامے نے گزشتہ ماہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد برطانوی حکمراں جماعت کنزر ویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بورس جانسن اور مارینہ ویلر کی شادی 1993 میں ہوئی تھی اور ان کے کے 4 بچے بھی ہیں تاہم دونوں کے درمیان 2018 میں علیحدگی ہوچکی ہے، ان کی شادی تقریباً 25 سال رہی۔بورس جانسن کی اہلیہ کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔

    ترکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم منتخب ہونے والے بورس جانسن کے پڑدادا ترکی النسل اور تاجر تھے اور ان کا نام علی کمال تھے جو ایک صحافی اور لبرل سیاست دان تھے۔ بورس جانسن کے پڑدادا علی کمال کے والدین بھی مسلمان تھے اور سلطنت عثمانیہ میں اہم مقام رکھتے تھے۔
    بورس جانسن کے پڑدادا علی کمال ابتدائی تعلیم استنبول میں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے جنیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری مکمل کی اور اسی دوران سوئس خاتون سے شادی کی جن سے دو بچے سلمیٰ اور عثمان علی ہوئے۔

    عثمان علی کی پیدائش کے فوری بعد اہلیہ کے انتقال پر دونوں بچوں کی پرورش برطانیہ میں مقیم بچوں کی نانی مارگریٹ برون نے کی جب کہ علی کمال نے استنبول میں دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی۔ ننھیال میں دونوں بچوں کے نام تبدیل کردیئے گئے۔

    غیر مسلم خاندان میں پرورش کے باعث عثمان علی بعد میں ولفریڈ عثمان جانسن میں تبدیل ہوگئے جن کی شادی ایرین وِلس نامی فرانسیسی خاتون سے ہوئی، ان کے تین بچے اسٹینلے جانسن ( بورس کے والد)، پیٹر جانسن (چچا) اور ہِلری جانسن (پھوپھی) ہوئے۔

  • میکسیکو، طیارہ حادثہ میں چار افراد ہلاک

    میکسیکو، طیارہ حادثہ میں چار افراد ہلاک

    میکسیکو کے شمالی صوبہ چہواہوا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارہ میں سوار چاروں افراد مارے گئے۔
    امریکہ میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 فضائی کرتب باز ہلاک
    حکام کے مطابق صوبے کے شہر سوڈاڈ کے قریب ایک بزنس کوریڈور میں کھیت کے اوپر سے طیارے نے اڑان بھری اور کچھ لمحہ کے بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں پائلٹ سمیت تین مرد اور ایک خاتون سوار تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری بھی شامل ہے۔

  • برطانیہ:نئے وزیراعظم کے انتخاب پر کئی وزراء مستعفی بورس جانسن کی مشکلات میں اضافہ

    برطانیہ:نئے وزیراعظم کے انتخاب پر کئی وزراء مستعفی بورس جانسن کی مشکلات میں اضافہ

    لندن :برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کو آتے ہی مشکلات کا سامنا ،وزرا کو بورس جانسن کی تعیناتی پر اعتراض، رپورٹ کے مطابق کچھ وزراء نے بورس جانسن کی نامزدگی پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ان میں فارن آفس منسٹر سر الان ڈنکین، وزیر تعلیم اینی ملٹن، چانسلر پلپ ہموند اور جسٹس سیکرٹری ڈیوڈ گوئیکے شامل ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ بورس جانسن نے 92 ہزار سے زائد ووٹ لے کر اپنے مدمقابل وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کو شکست دے دی، جیرمی ہنٹ کو 47 ہزار ووٹ پڑے۔ بورس جانسن آج اپنا عہدہ سنبھال لیں گے جب کہ تھریسامے کا بطور وزیراعظم کل آخری دن تھا۔ 10 امیدوار میدان میں تھے تاہم مختلف مراحل میں ہونے والے اس انتخاب کے آخر تک پہنچتے پہنچتے صرف 2 امیدوار جیرمی ہنٹ اور بورس جانسن میدان میں رہ گئے۔ یوں یہ مقابلہ موجودہ اور سابق وزرائے خارجہ کے درمیان ہوا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کو شدید عوامی مخالفت کے علاوہ اپوزیشن اور اپنی کابینہ کے وزراء کی ناراضگی کا سامنا بھی تھا اور بار بار پیدا ہونے والے بحران پر تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔دوسری طرف بورس جانس برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے کٹر حامی رہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اکتیس اکتوبر تک حتی بغیر معاہدے کے بھی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لی جائے گی۔55 سالہ بورس جانسن 2016 سے 2018 کے درمیان بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیتے آئے ہیں تاہم وزیراعظم تھریسامے کی ’بریگزٹ ڈیل‘ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2008 سے 2016 تک لندن کے میئر بھی رہے۔

  • روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور تکنیکی غلطی قرار دے دیا۔

    روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور تکنیکی غلطی قرار دے دیا۔

    روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور تکنیکی غلطی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کا کہنا ہےکہ روسی عسکری حکام کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی اور یہ ایک غیر ارادی عمل تھا۔جنوبی کوریا کے حکام نے بتایاکہ روس کی جانب سے واقعے کی فوری تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔روسی حکام کا کہناہےکہ اگر طیارہ اپنے طے شدہ ابتدائی روٹ کے مطابق اڑا ہوتا تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی طیارے نے دو مرتبہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ روسی مداخلت کے جواب میں اس کے لڑاکا طیاروں نے انتہائی پھرتی سے 360 مشین گن سے فائر کیے۔اس خلاف ورزی پر جنوبی کوریا کے حکام بالا نے روس کو متنبہ کیا تھا کہ اگر آئندہ ایسی حرکت کی گئی تو معاف نہیں‌کیا جائے گا.

  • بھارت، سملیٹی بم دھماکہ: 6 مسلم ملزمان بری

    بھارت، سملیٹی بم دھماکہ: 6 مسلم ملزمان بری

    بھارت کی راجستھان ہائی کورٹ نے 23 سال قبل سملیٹی بم دھماکہ معاملہ میں 6 مسلمان ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد بری ہونے والے 6افراد اس غم سے بے حال ہیں کہ ان کی زندگی کے اہم ترین 23سال کا ازالہ کیسے ہو گا ۔کئی کے قریبی رشتہ دار اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے
    راجستھان ہائی کورٹ نے جن 6 ملزمان کوبری کیا، ان کے نام رئیس بیگ، جاوید خان، لطیف احمد باجہ، محمد علی بھٹ، مرزا نثار حسین اور عبدالغنی ہیں۔ ان کو ایک مقامی عدالت نے ستمبر 2014 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے اس فیصلہ کو بدل دیا۔

    ملزمان کے وکیل شاہد حسین نے بتایا کہ بنچ نے دیے گئے فیصلہ میں اعتراف کیا کہ فریق استغاثہ سبھی 6 لوگوں کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
    بری کیے گئے لوگوں میں سے رئیس بیگ کا تعلق آگرہ جب کہ پانچ دیگر افراد جموں و کشمیر سے ہیں۔
    یاد رہے کہ 22 مئی 1996 کو بیکانیر سے آگرہ جانے والی راجستھان روڈویز کی بس میں بم دھماکہ میں 14 افراد مارے گئے تھے جبکہ 37زخمی ہوئے تھے۔

  • افغان قوم کے خلاف امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کی ایران کی طرف سے مذمت

    افغان قوم کے خلاف امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کی ایران کی طرف سے مذمت

    تہران : ایران ہمسایہ ملک افغانستان کی حمایت میں بول اٹھا، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان قوم کے خلاف امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت کی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج افغان قوم کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے اس قسم کے بیان کو تحقیر آمیز اور عالمی امن و صلح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان کے مظلوم، بہادر اوربرادر ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے سوموار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ ایک ہفتہ کی جنگ میں افغانستان میں فتح پائی جاسکتی ہے اور 10 دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشہ سے محو کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں 10 ملین افراد کی جان جاسکتی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کو 2001 سے لے کراب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور امریکہ اپنے ہدف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

  • سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید  مزمت

    سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید مزمت

    سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے سیکڑوں شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابیبہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی۔

    واضح رہےکہ مشرقی یروشلم(مقبوضہ بیت المقدس) میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کیا تھا،اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
    اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے

  • بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارتی ر یاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسندوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد میں واقعہ21 جولائی کو رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔واقعہ کے دوران کچھ طالب علموں نے دو مسلمانوں کو دھمکا کر انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ پولیس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    پولیس کے مطابق موبائل ایپ تیار کرنے والے شیخ عامر اور شیخ ناصر آزاد چوک پر کھڑے تھے کہ ملزم طالب علم ان سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کے مذہب کے حوالے سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے دن عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔

  • شام: ایران نواز گروپوں  پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شام: ایران نواز گروپوں پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شامی حکومت کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح ملک کے جنوبی علاقے میں الحارہ کی چوٹیوں پر بمباری کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری کا ہدف جنوبی شام میں واقع پہاڑی چوٹیاں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے امور پر نگاہ رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق آج بروز بدھ نماز فجر کے بعد جنوبی شام پر میزائل داغے گئے، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اسرائیل نے داغا ہے اور ان کا نشانہ شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے تھے۔

    انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ جنوبی شام پر گرنے والے اسرائیلی میزائیل درعا کے الحارہ پہاڑی سلسلے، نبع الصخر اور القنطیرہ کی تل الاحمر پہاڑی سلسلے پر گرے۔

    اس سے قبل مغربی انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ پہاڑی چوٹیوں پر ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے تھے، جنہیں اسرائیلی میزائیل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    شامی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں دیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملہ تل الحارہ کے علاقے میں ہوا جہاں روسی فوجی طویل مدت تک مقیم رہی، جس کے بعد بقول مغربی انٹیلجنیس ذرائع ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے اس پہاڑی سلسلے کا کنڑول سنبھال لیا۔

  • ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی میں سال 2019 کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوںنے کم و بیش 20 ہزار خریدے ہیں۔
    ترک ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق گزشتہ برس اسی دورانیہ میں غیر ملکیوں نے 11 ہزار 816 مکانات خریدے تھے۔اس سال اس تعداد میں 68.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ تعداد 19 ہزار 952 تک پہنچ گئی ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    استنبول میں 8 ہزار 903 مکانات، انطالیہ میں4 ہزار 93 اور دارالحکومت انقرہ میں ایک ہزار 111 مکانات خریدے گئے۔
    عراقی شہریوں نے سب سے زیادہ مکانات خریدے ان کی تعداد 3,337ہے۔
    غیر ملکیوں میں عراقی شہری اول نمبر پر رہے ہیں جنہوں نے ترکی میں سال کے پہلے چھ ماہ میں 3 ہزار 337 مکانات خریدے ہیں۔
    ان کے بعدایرانی، روسی ، سعودی اور افغانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔