Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • وزیراعظم کا واشنگٹن میں شاندار استقبال، امریکی تاجروں سے ملاقات

    وزیراعظم کا واشنگٹن میں شاندار استقبال، امریکی تاجروں سے ملاقات

    وزیراعظم امریکا پہنچ گئے، کل امریکی صدر سے بیٹھک ہو گی۔ آئی ایم ایف کے وفد سےآج ملاقات شیڈول ہے، واشنگٹن پہنچنے پر عمران خان امریکی تاجروں٘ سے ملے، وزیراعظم آج پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے۔

    پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز، وزیراعظم کا واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ عمران خان کے استقبال کیلئے واشنگٹن کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، ڈھول بجا کر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے بااثر رکن اور معروف تاجر جاوید انور کی قیادت میں امریکی کاروباری افراد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی پیش کش کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے کل ملاقات بھی شیڈول ہے، عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
    ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورہ تعاون اور پائیدار شراکت داری کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے، امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

    قطرائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے وزیراعظم عمران خان سے دوحا ائیرپورٹ پر ملاقات کی۔

  • سعودی عرب نے روس کا حج کوٹہ بڑھا دیا

    سعودی عرب نے روس کا حج کوٹہ بڑھا دیا

    ماسکو:سعودی عرب نے روس کا حج کوٹا بڑھا کر پچیس ہزار کر دیا ہے، روس کے دینی ادارے کے نائب سربراہ روشن عباسوو نے کہا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے روس کا حج کوٹا ساڑھے بیس ہزار تھا۔عباسووف کے مطابق روسی عازمین حج کے پہلے گروپ ماہ اگست کے شروع میں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔

    عباسووف نے کہا کہ روسی عازمین حج کی اکثریت کا تعلق شمالی قفقاز سے ہوتا ہے۔”پچھلے سال روس کے 64 صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا اور میرے حیال میں رواں سال ایسا ہی ہوگا،”یاد رہے کہ حرمین میں‌توسیع کے بعد سعودی عرب نے کئی ممالک کے حج اور عمرہ زائرین کوٹہ میں اضافہ کردیا ہے.

  • ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے، وزیر دفاع

    ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے، وزیر دفاع

    ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے، وزیر دفاع

    وزیرِ دفاع خلوصی عقار کا کہنا ہے کہ ترکی کو ایف۔35 پروگرام سے خارج کیا جانا نیٹو کی خاص کر جنوبی بازو کی قوتوں کو متاثر کرے گا۔ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے

    جناب عقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر ، بری افواج کے کمانڈر جنرل امیت دُندار، بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل عدان اوزبال اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسان کوچک آک یوز کے ہمراہ شامی سرحدی علاقوں میں متعین ترک فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور انادولو ایجنسی کے ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

    متحدہ امریکہ کی جانب سے ترکی کو ایف۔35 پروگرام سے خارج کیے جانے کے فیصلے سے متعلق سوالات کا جواب دینے والے وزیر عقار نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکی کو میزائل اور فضائی خطرات لا حق ہیں۔

    واضح‌رہے کہ امریکا نے F-35 طرز کے لڑاکا جہازوں پر تربیت حاصل کرنے والے دو ترک ہوابازوں سے کہا تھا کہ وہ 31 جولائی ملک سے چلے جائیں کیونکہ واشنگٹن نے نیٹو کے رکن ملک ترکی کو اس پروگرام سے باہر نکالنے کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے۔
    یہ بھی پرھیں
    ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

  • برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جوازاور ناقابل برداشت  ہے، جرمنی،فرانس برطانیہ کی حمایت میں بول پڑے

    برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جوازاور ناقابل برداشت ہے، جرمنی،فرانس برطانیہ کی حمایت میں بول پڑے

    لندن ف/برلن :برطانیہ کے آئل ٹینکر پر ایران کی طرف سے قبضہ کیے جانے پر برطانیہ کے ہورپین ساتھی بھی برطانیہ کی حمات میں بول اٹھے. فرانسیسی اور جرمن وزارت خارجہ نے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ ایران فوری طور پربرطانوی آئل ٹینکر اوراس میں سوار عملے کے ارکان کو چھوڑ دے۔

    جرمن وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز میں برطانوی تجارتی جہاز پر آرانی قبضہ ناقابل جواز ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی جاری کیے گئے ایک بیان میں ایران پر زور دیا کہ وہ اس ٹینکر اور اس میں سوار عملے کے ارکان کو فوری طور پر چھوڑ دے۔

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑ لیا تھا .

  • 86 بوسنیائی مسلمانوں کی 28 سال بعد  اجتماعی قبرسے لاشیں دریافت ، نمازہ جنازہ پر جزباتی مناظر

    86 بوسنیائی مسلمانوں کی 28 سال بعد اجتماعی قبرسے لاشیں دریافت ، نمازہ جنازہ پر جزباتی مناظر

    بوسنیا :بوسنیائی مسلمانوں پر سربیائی درندوں کے مظالم کے نشانات اور آثار اب بھی باقی ، 28 سال بعد اجتماعی قبر سے 86 بوسنیائی مسلمانوں کی لاشیں برآمد ، بوسنیائی مسلمانوں کے زخم پھر تازہ ہوگئے. نمازہ جنازہ پر جزباتی مناظر نے سربیائی درندوں کے مظالم آشکار کردیئے.

    ذرائع کے مطابق بوسنیا میں رواں ہفتے ایک ایسی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں‌ 1992 میں 86 مسلمان مردوں،عورتوں،بچوں اور بوڑھوں کو شہید کرکے چپھا دیا گیا تھا. بوسنیا شہرکے وسط میں ان 86 بوسنیائی مسلمانوں کی باقیات کو اکٹھا کرکے نمازہ جنازہ ادا کیا گیا .اس نمازہ جنازہ پر جزباتی مناظر نے بوسنیائی مسلمانوں کے زخم ایک بار پھر تازہ کردیئے اور مسلمان اپنے پیاروں کی یاد میں روتے رہے.


    یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا مسلمان یا پہلی اجتماعی قبر نہیں کہ جس میں‌سے بڑی تعداد میں‌مسلمانوں کی باقیات ملی ہوں بلکہ اس سے پہلے بھی اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں.اس وقت جس طرح سربیائی انتہا پسند عیسائی دہشت گردوں نے لاکھوں کی تعداد میں بوسنیائی مسلمانوں کو شہید کیا تھا جن کی اجتماعی قبریں اب بھی دریافت ہورہی ہیں.

  • برطانیہ کی ایران کے خلاف سیکیورٹی کونسل میں شکایت

    برطانیہ کی ایران کے خلاف سیکیورٹی کونسل میں شکایت

    برطانیہ نے سیکیورٹی کونسل میں اپنے جہاز کو ایرانی قبضہ میں لیے جانے پر شکایت کی ہے.
    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ایرانی مچھیروں کی کشتی سے نہیں ٹکرایا۔ یاد رہے کہ ایران نے اس واقعہ کو بنیاد بنا کر برطانوی جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔

    سیکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں برطانیہ کا کہنا تھا کہ سلطنت آف عمان کی بحری حدود میں ایران کی ایک کشتی برطانوی جہاز کے قریب آئی جو تہران کی جانب سے غیر قانونی تصرف کے زمرے میں آتا ہے۔

    خط کے مطابق بین الاقوامی سمندری راستوں میں جہازوں کو دھمکانے جیسے واقعات تناؤ میں اضافے کا باعث ہیں اور انہیں کسی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حالیہ پیش رفت انتہائی پریشان کن ہیں۔ صورت حال کا تقاضہ ہے کہ حالات کو پرسکون رکھا جائے۔

    اس سے قبل برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ برطانوی وزراء برطانوی خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

  • ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے: ٹرمپ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دالان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کا معاملہ سنجیدگی کا حامل ہے اور میں اس حوالے سے برطانوی حکام سے رابطے میں ہوں ۔
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے متعلق کہا ہے کہ ایران صرف مسائل بڑھانا جانتا ہے۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دالان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ برطانوی جہاز پر ایرانی قبضے کا معاملہ سنجیدگی کا حامل ہے اور میں اس حوالے سے برطانوی حکام سے رابطے میں ہوں ۔

    ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے وسائل پر انحصار کرتےہوئے توانائی کا استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے خلیج میں ہمارے تیل بردار بحری جہاز ذرا کم لیکن جنگی جہاز زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ٹیلیفون رابطے پر کہا کہ اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران کو ایک جوہری طاقت بننے سے ہر ممکنہ قیمت پر روکا جائے گا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اڑایا لندن کے میئر صادق خان کا مزاق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اڑایا لندن کے میئر صادق خان کا مزاق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اڑایا لندن کے میئر صادق خان کا مزاق

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی نژاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    حال ہی میں لندن کی پولیس کا ‘ٹویٹر’ اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر کو صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔ انہوں‌نے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ‘لندن پولیس کا ٹویٹر اکائونٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے ‘نالائق’ میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے اس کے لیے اب کوئی جائے امان نہیں’۔

    خیال رہے کہ لندن پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ اور ای میل سروس پر سائبرحملے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا۔ ہیکنگ کے بعد ہیکروں نے ٹویٹر پرپراسرار توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے اور مختلف ای میل آئی ڈیز پر پیغامات ارسال کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیکر ای میل کے بیرون ملک سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ہیں

  • بھارت: انتہا پسند شیو سینا کا تاج محل میں ’پوجا‘ کی دھمکی

    بھارت: انتہا پسند شیو سینا کا تاج محل میں ’پوجا‘ کی دھمکی

    نئی دہلی : انتہاپسند ہندومسلمانوں کے خلاف کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہے .حالیہ واقعہ میں بھارت کے سیاحتی شہر آگرہ میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے تاج محل میں پوجا کی دھمکی دے دی۔سیو سینا کی دھمکی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تاج محل کے باہر سیکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آگرہ میں شیو سینا کے صدر وینو لاونیا نے دھمکی دی کہ ہندو مذہب کے مقدس ماہ ’ساون‘ میں ہر پیر کو تاج محل میں آرتی کی رسم ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’تاج محل مقبرہ نہیں بلکہ ہندو دیوتا شیوا کا مندر تیجو مہالیا ہے‘۔

    ذرائع کے مطابق شیو سینا کے صدر نے مزید کہا کہ وہ تاج محل میں پوجا لیے اپنے حواریوں کے ساتھ جائیں گے اور اگر پولیس روک سکتی ہے تو روک کر دیکھائے‘۔

    دوسری جانب آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے ضلعی انتظامیہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ تاریخی عمارتوں میں کسی بھی قسم کی مذہبی رسومات کی ادائیگی ایکٹ 1958 کے خلاف ورزی ہے اور تاج محل میں کسی بھی نئی روایت کا آغاز بھی ایکٹ کے منافی ہے۔

    واضح رہے کہ 2008 میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا ایک گروپ چھپ کر تاج محل میں داخل ہوا اور مخصوص طرز میں ہاتھ باندھ کر عبادت کرنے لگا جس پر پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور بیشتر کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • امریکہ :نوبیاہتا جوڑوں کے لیے زبردست پیکج ,پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا

    امریکہ :نوبیاہتا جوڑوں کے لیے زبردست پیکج ,پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا

    شکاگو: شادی ہو تو ایسی ہو .امریکہ میں‌شادی کرنےپر امریکا کی کمپنی نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے منفرد پیزا ویڈنگ پیکج متعارف کرادیا جس کے تحت دلہن کو پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق امریکا سے سامنے آنے والی حیران کن خبر کے مطابق ایک پیزا کمپنی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرایا، جسے سن کر شادی کا ارادہ رکھنے والے حیران ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ویڈنگ پیکج مقابلے کے فاتح جوڑے کو دیا جائے گا، جس کے تحت دلہن کے لیے ایسا گاؤن اور عروسی لباس تیار کیا جائے گا جو ہوبہ ہو پیزا کی طرح نظر آئے گا۔