Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ کی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا ڈیزائن کردہ نقشہ ہٹا کر فلسطین کا مجوزہ نقشہ لگا دیا ہے.ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جو نقشہ پیش کیا ہے اس میں غرب اردن کے علاقے کو شامل نہیں کیا گیا.نیوزی لینڈ امگریشن حکام نے اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف نیوزی لینڈ کے سربراہ کو طلب کر کے اسے اس غلطی پر معافی معانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ حکام نے اسرائیلی نمائندے کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے فلسطینیوں کے مجوزہ علاقے اثرا انداز ہوں .نیوزی لینڈ حکام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفارتخانہ اس بات پر اپنی وضاحت جلد پیش کرے کہ اسرائیلی حکومت اس معاملے میں شامل نہیں اور نہ ہی یہ کوئی حکومتی پالیسی ہے.نیوزی لینڈ حکام نے اسرائیلی جرم کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.

  • دو طیاروں کی ٹکر

    دو طیاروں کی ٹکر

    نیوزی لینڈ میں طیاروں کی ٹکر سے 2 پائلٹ ہلاک اور طیارے تباہ ہو گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ :نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دوطیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے ۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

  • مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

    مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

    مالی میں‌ دو گروپوں میں تصادم سے 38 افراد ہلاک ہو گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل مالی کے 2 دیہات گنگافانی اور یورو میں حملوں کے دوران 38 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیاگیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فریقی ملک مالی کے 2 دیہات میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کےنتیجےمیں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    مالی میں دوگن اور فولانی قومیتیں 2012 سے آپس میں بر سر پیکار ہیں جبکہ گورنمنٹ اقوام متحدہ اور فرانسیسی فوج کی مدد سےامن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • ہانگ کانگ میں لاکھوں مظاہرین کا پر ان مظاہرہ مثال قائم کر دی

    ہانگ کانگ میں لاکھوں مظاہرین کا پر ان مظاہرہ مثال قائم کر دی

    ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا،سڑکیں صاف کر کے بہترین مثال قائم کر دی

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا، مظاہرے کے دوران اور اختتام پر شریک افراد نے کئی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔ہانک کانگ میں ہونے والے یہ مظاہرے اور ان میں شامل مظاہرین کا پُرامن رویہ عالمی خبروں کی زینت بنا رہا۔

    لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کے اختتام پر سڑکوں کی صفائی کر کے انہیں اپنی اصل حالت میں لاکر نئی مثال قائم کردی۔

    ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے مصنف کانگ تسانگ-گین نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہاں 20 لاکھ لوگ جمع تھے، تمام لوگ رات بھر یہاں صفائی میں مصروف رہے اور اب یہاں سڑک پر کچرے کا نشان بھی نہیں ہے۔

  • روسی طیارے نے امریکی طیارے کو مار بھگایا

    روسی طیارے نے امریکی طیارے کو مار بھگایا

    امریکی بمبار طیارے کی روسی سرحد کے قریب پرواز، روسی فضائیہ چوکنا ہو گئی

    روسی محکمہ دفاع کے مطابق نے دعوی کیا کہ روسی ساختہ SU-57 جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک پر ہماری سرحد کے قریب سے گزرنے والے امریکی B-52H قسم کے بمبار طیارے کو مزید آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے سرحد سے دور کر دیا
    حیرہ بالٹک میں روسی سرحد کے قریب سے گزرنے والے ایک امریکی بمبار طیارے کو روسی طیارے کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا ۔

    روسی محکمہ دفاع کے مطابق ، روسی ساختہ SU-57 جنگی طیارے نے بحیرہ بالٹک پر ہماری سرحد کے قریب سے گزرنے والے امریکی B-52H قسم کے بمبار طیارے کو مزید آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے سرحد سے دور کر دیا ۔

    روسی ترجمان جے مطابق بتایا گیا ہے کہ روس نے اپنی فضائی حدود کا دفاع عالمی قوانین کے تحت کیا ہے ۔

  • خاتون ٹیچر کو سکو ل انتطامیہ نے کیوں نکا ل دیا ؟پڑھ کر ہو جائیں آپ بھی حیران

    خاتون ٹیچر کو سکو ل انتطامیہ نے کیوں نکا ل دیا ؟پڑھ کر ہو جائیں آپ بھی حیران

    بھارتی شہر کیرالہ میں پرئمری ٹیچر کو شادی کے چار ماہ بعد بچے کو جنم دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کیرالہ میں پرئمری ٹیچر کو شادی کے چار ماہ بعد بچے کو جنم دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا.ٹیچر نے ڈلیوری کے دو دن قبل میڑنٹی چھٹی کی درخواست دی تھی . جب وہ چھٹیا ں کاٹ کر واپس ڈیوٹی پر آئی تو انتظآمیہ نے یہ کہہ کر نوکری سے فارغ کر دیا کہ تمہاری شادی کو تو صرف 4 ماہ ہوئے ہیں یہ ولادت کیسے.

    ٹیچر نے سکول انتظامیہ کے اس ایکشن کے خلاف چائلڈ رائٹس کمیشن کو اپروچ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس نے اپنے پہلے خاوند سے طلاق کے بید دوسرے شادی کر لی تھی جبکہ طلاق کا لینگل پراسس تاخیر کا شکار ہو رہا تھا اور اس نے کاغذات کی لیگل پوزیشن سے قبل ہی شادی کر لی تھی اور جب کاغزات بنےتب اس سے اب تک 4 ماہ ہی بنتے ہیں.

  • جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟

    جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟

    جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں جسے اس وقت کیمرا نے ریکارڈ کیا

    تفصیلات کے مطابق .استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ پر قابو پاتی نظر آئیں۔

    ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرینی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔ صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ پانی کم پینا بتائی۔

    ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جرمن چانسلر کی طبیعت ناساز ہوئی۔ 64 سالہ چانسلر کو پانی کی کمی کے باعث ایسی صورت حال کا سامنا رہا۔

    واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے اگلے سال 2021 میں چوتھی بار منتخب ہونے کے بعد عہدے سے

  • عراق کے شہر امریکی فوجی اڈے کے قریب میزائل حملہ

    عراق کے شہر امریکی فوجی اڈے کے قریب میزائل حملہ

    عراق، بغداد کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بغداد سے 85 کلو میٹر شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہیں.عراق، بغداد کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ
    عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع الا تاجی فوجی کیمپ پر کاتیوشا میزائل حملہ کیا گیا۔

    عراقی وزارت ِ عظمی سے منسلک سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق الا تاجی فوجی کیمپ پر تین کاتیوشا میزائل داغے گئے۔

    اعلامیہ میں اس حملے کے حوالے سے کوئی دوسری تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ بغداد سے 85 کلو میٹر شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہے۔

    یاد رہے کہ بغداد کے مرکزی علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے جوار میں ایک مکان پر بروز جمعہ کاتیوشا میزائل گرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

  • گولن جماعت  کے مزید فوجی بغاوت کے شبے میں گرفتار

    گولن جماعت کے مزید فوجی بغاوت کے شبے میں گرفتار

    ترک حکومت نے جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دیا دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں پر سنہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی’رائیٹرز’کے مطابق ترک پولیس گولن تحریک سےتعلق کے شبے میں 128 فوجیوں‌کی گرفتاری کے لے چھاپے مار رہی ہے۔ان میں سے نصف فوجی مغربی ساحلی علاقے ازمیر اور باقی ملک کے دیگر 30 علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ذرائع کاکہنا ہےکہ پولیس کومطلوب فوجیوں‌میں امریکا میں مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ وابستگی کا شبہ ہے۔ ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2016ءٰ کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی فتح اللہ گولن نے کی تھی تاہم وہ بار بار اس الزام کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

    ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اس میں‌ملوث ہونے کے شبے میں 77000 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین جن میں فوج اورپولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا ہے۔

  • روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا کی ہے اس سلسلے میں قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے روس اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں صورت حال کو بلا تاخیر مستحکم کریں۔

    اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کے نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ’’مجھے ادلب میں لڑائی میں شدت پر گہری تشویش لاحق ہے اور شام میں کرداروں کی تعداد میں اضافے کے بعد صورت حال خاص طور پر خطرناک ہوگئی ہے‘‘۔

    انھوں نے پہلی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت ہے‘‘۔