Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    بھارتی ریاست چندی گڑھ میں موبائل پر سیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر کٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کے دوران تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ‌کر کٹ کر ہلاک ہو گئے ،جن کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور ٹکڑے بھی 30 فٹ دور جا کر گرے .ہلاک شدگانی کی شناخت چمن، سنی اور کشن کے نام سے ہوئی ہے تینوں رشتے دار تھے اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے علی گڑھ سے چندی گڑھ آئے تھے .

  • بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر ایک اور بڑا حملہ ہو گیا، 15 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار 15 فوجی ہلاک ہو گئے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

  • پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کہا کہ مودی وزیر اعظم بن گیا تو پاکستان کو گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ایک بار پھر وزیر اعظم بناو اور پھر دیکھو پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا. امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا الیکشن ہے۔

  • پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو بھارت کو مطلوب افراد ہمارے حوالہ کئے جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بھارتی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ تعلقات میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور بھارت کو مطلوب افراد جو پاکستان میں ہیں وہ بھارت کے حوالہ کیے جائیں .راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عمران خان نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ہم اسے وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیموں کے ڈھانچوں کو بالکل ختم کریں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنا بند کریں. اس کے بعد ہی پاکستان سے بات چیت کی جا سکے گی .

    واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گری کی وادراتوں میں بھارت ملوث ہے. بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں گرفتار ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں باردوی مواد پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولگام کے علاقے ہانچی پورہ میں باردوی شیل پھٹنے سے 12 سالہ شاہد اور 11 سالہ اخلاق زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، اخلاق کے منہ پر زیادہ زخم آئے ہیں. واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے برقع پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے صدر وشنو گپتا نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں حجاب، برقع، نقاب پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کے صدر نے خط میں لکھا کہ دہشت گرد برقع یا نقاب کی وجہ سے بچ جاتے ہیں جب پابندی ہو گی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد واضح نظرآئیں گے. بھارتی ہندو انتہا پسند شیو سینا نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اگر راون کی لنکا میں برقع پرپابندی لگ سکتی ہے تورام کے ایودھیا میں برقع پرپابندی کیوں نہیں لگ سکتی .

  • بانی پاکستان کا پرپوتا گرفتار، بڑی خبر آ گئی

    بانی پاکستان کا پرپوتا گرفتار، بڑی خبر آ گئی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پرپوتا کومنیشات کیس میں سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیس واڑیا کو جاپان میں گرفتار کیا گیا تھا ،اس پر منشیات کا مقدمہ ہے.نیس واڈیا کی گرفتاری مارچ میں ہوئی تھی .جاپان میں اسے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا. اس کے قبضے سے 25 گرام منشیات بر آمد ہوئی تھی جس کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ میرے ذاتی استعمال کے لئے نہیں .نیس واڑیا انڈونیشیا کی پریمیر لیگ کے شریک مالک ہیں ،واڑیا گروپ بھارت کا قدیم کاروباری گروپ ہے اس کا موجودہ چیئرمین نوشی واڑیا ہے جس کے دو بیٹے جہانگیر اور نیس واڑیا ہیں، جو کاروبار کو چلا رہے ہیں،.نیس واڈیا بمبئی برما ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور قومی پیرو آکسائڈ لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کرتا ہے. نیس واڑیا بانی پاکستان محمد علی جناح کے پر پوتے ہیں .