Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مودی کا مقابلہ کرنے پہنچا تیج بہادر سپریم کورٹ

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مودی کا مقابلہ کرنے پہنچا تیج بہادر سپریم کورٹ

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے .اج تیج بہادر نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. انہوں نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.

  • اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہو گئے

    اسرائیل نے گزشتہ روز فلسطین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے. اسرائیل نے یہ حملے حماس پر راکٹ حملے کا الزام لگاتے ہوئے کیے. اسرائیل کے مطابق حماس نے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملہ کیا جسکے نتیجے میں 4 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی. اسرائیل نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے فلسطین پر حملہ کیا جس کے بعد بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 23 فلسطینی شہید ہو گئے.

    1948 سے اب تک اسرائیل اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار جبکہ لاکھوں کو زخمی کر چکا ہے. شہید اور گرفتار افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے. اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے حالیہ اسرائیلی حملے کی مزمت کی ہے.

  • فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست اترپردیشن کے علاقے نوئیڈا میں فارم ہاوس پر چھاپے کے دوران 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں پولیس نے ایک فارم ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں سے 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. فارم ہاوس پر ہونے والی پارٹی کا ٹکٹ 10 ہزار روپے رکھا گیا تھا جبکہ لڑکیوں کی انٹری فری تھی. سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور دیگر کے ذریعے پارٹی کے لئے بکنگ کی گئی تھی. پولیس نے چھاپے کے دوران فارم ہاوس سے شراب، حقہ، تمباکو، لیپ ٹاپ سمیت قابل اعتراض سامان قبضے میں لے لیا ہے .فارم ہاوس سے گرفتار ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق دہلی اور ہریانہ سے ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پول ڈانس کے ساتھ باتھ ڈانس کا بھی انتظام تھا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • وزیراعلیٰ کو تھپڑ پڑ گیا، بڑی خبر آ گئی

    وزیراعلیٰ کو تھپڑ پڑ گیا، بڑی خبر آ گئی

    نئی دلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کوریلی کے دوران تھپڑ پڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلی کیجری وال کو ریلی کے دوران تھپڑ مارا گیا ہے، تھپڑ لگنے پر ریلی میں افرا تفری مچ گئی، بھارتی پولیس نے تھپڑ مارنے والے کو گرفتار کر لیا ہے .

    بھارت میں یہ پہلا تھپڑ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے کانگریس کے رہنما کو بھی تھپڑ پڑ چکا ہے اس کو بھی تھپڑ الیکشن مہم کے دوران ایک جلسہ میں خطاب کے دوران پڑا ہے. کانگریس میں چند ماہ قبل شامل ہونے والے رہنما ہاردک پٹیل اپنی آبائی ریاست گجرات میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اسٹیج پر آ کر ان کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا، تھپڑ مارنے والے شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے.

  • بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بن لادن کی تصویرلگانے پر نوجوان گرفتار

    بھارتی ریاست میں اسامہ بن لادن کا انسٹا گرام اکاونٹ بنانے اور گاڑی پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گاڑی شہر کی سڑکوں‌ پر گھوم رہی ہے جس پر اسامہ بن لادن کی تصویر لگی ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکورٹی اداروں نے کار میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا. کیرالا کے شہر کولم میں گرفتار 22 سالہ محمد حنیف نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے انسٹا گرام پر بھی بن لادن کے نام کا اکاونٹ بنایا ہوا ہے.

  • پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگیلا نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی، بارود سے بھری جو گاڑی استعمال کی گئ اس پر گجرات کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی. بالا کوٹ ائیر سٹرائک میں دنیا نے دیکھا کوئی نہیں مارا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگیلا نے حکمران جماعت بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کا حملہ جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا وہ بی جے پی کی سازش تھی ،اس حملے میں جو گاڑی استعمال ہوئی اس پر گجرات کا نمبر تھا، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے بی جے پی دہشت گردی کا سہارا لیتی ہے. بالا کوٹ میں ائیر سٹرائک میں دو سو لوگ مارنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن دنیا نے دیکھا کہ وہاں کوئی نہیں مرا، مودی سرکار نے جھوٹ بولا ،

  • بوئنگ طیارہ امریکی دریا میں گرگیا ،143 مسافر سوار ،بڑی خبر آ‌گئی

    بوئنگ طیارہ امریکی دریا میں گرگیا ،143 مسافر سوار ،بڑی خبر آ‌گئی

    امریکی جہاز فلوریڈا دریا میں گرنے سے 21 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جہاز میں 143 لوگ سوار تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا سے آنے والا طیارہ بوئنگ737- فلوریڈا دریا میں جا گرا، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار اکیس مسافر زخمی ہو گئے. فلوریڈا کے میئر کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار تمام لوگ زندہ ہیں .طیارہ مکمل طور پر پانی میں نہیں ڈوبا جس کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی. طیارے میں 136 مسافر اور سات عملے کے ارکان سوار تھے.

  • بھارتی الیکشن میں‌ دھاندلی،عوام کی بجائے فوج نے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالے

    بھارتی الیکشن میں‌ دھاندلی،عوام کی بجائے فوج نے حکمران جماعت کو ووٹ ڈالے

    بھارتی الیکشن میں حکمران جماعت نے شکست کے خوف سے فوج کے ذریعے دھاندلی کرنی شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے الیکشن میں فوج کو استعمال کرنا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی فوج کے اہلکار پولنگ سٹیشن پر حکمران جماعت کے لئے جعلی ووٹ ڈال رہے تھے عوام کے احتجاج پر بھارتی فوجی بھاگ گئے ،بھارتی عوام کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، بھارتی شہریوں‌کا کہنا ہے کہ فوج مودی کے ووٹ ڈال رہی ہے، مودی دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بنا تو قبول نہیں کریں گے

  • سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک بار پھر پسپائی

    سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک بار پھر پسپائی

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر کی تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا،بھارت اور امریکا کا موقف مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا ،پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشتگرد قرار دیا جانا شامل ہے ،پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی .پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ وکشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے .پلوامہ وکشمیری حق خود ارادیت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا موقف مان لیا گیا ،یہ بھارتی ناکامی، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے

    واضح رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی بس پر حملے میں چالیس سے زائد بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے. بھارت نے اس حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کی ناکام کوشش کی، اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

  • مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے. آج الیکشن کمیشن نے اسے بلایا تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تو الیکشن کمیشن نے نوکری سے برخاست ہونے کی وجہ سے اس کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دئیے .

    واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے زائد بھارتی فوجی پہنچے ہیں جنہوں نے مودی کے خلاف الیکشن مہم شروع کی ہے، وارانسی پہنچنے والے بھارتی فوجی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا انہیں نکالا گیا. مودی کے مقابلے میں اسی حلقہ سے بھارتی فوج کا اہلکار تیج بہادر بھی کھڑا ہے جسے کھانے کی شکایت پر فوج سے نکال دیا گیا تھا اس نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی حلقہ سے کاغزات جمع کروائے، وارانسی آنے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تیج بہادر کی الیکشن مہم چلائیں گے اور مودی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تیج بہادر بھی مودی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں، بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں سچا چوکیدار ہوں اور فرضی چوکیدار کے خلاف لڑ رہا ہوں۔‘