Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:ہینڈلنگ لیڈز میں جہاں ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہورہا تھا وہاں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر اور اسٹیڈیم کے اندر سازشیں کھیلیں جارہی تھیں.اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان کے حوالی پراکسی فلیکس لگائے گئے تھے اور اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افغان اور بھارت شر پسند ملکر پاکستانیوں پر کرسیاں،گلاس،گملے اور پانی کی بوتیلیں پھینک رہے تھے.پاکستان کے ایک ممتاز صحافی نے اس سلسلے مٰیں باغی کو جو رپورٹس اور حقائق بھیجے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں پر جو اسٹیڈیم سے باہر تشدد اور نعرے بازی ہوئی وہ بھی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی دکھائی دیتی ہے.ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں افغان اور ان کے بھارتی ساتھی اسٹیڈیم کے باہر کی طرف ایک اسٹیج سجائے پاکستان کے حوالے سے بلوچستان کے حقوق کے نام پر پراپیگنڈہ کررہے تھے .چندپاکستانیوں کے منع کرنے پر یہ افغان اور ان کے بھارتی ہمنوا اشتعال میں آگئے اور پاکستانیوں پر ڈیسکوں،کرسیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا .اس حملے کے بعد پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

    دوسرا اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ٹیم نے افغانستان سے میچ جیت لیا .پاکستان کی جیت کو افغان شرپسند اور ان کے دیگر بھارتی ہمنوا وں نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں پر حملہ کردیا .ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ی شر پسند پاکستانیوں پر کرسیاں،لوہے کے ٹیبل ،بوتلیں اور گلاس وغیر پھینک رہے تھے . جس کی وجہ سے کئی پاکستانی زخمی ہوگئے. ان شرپسندوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی

  • لوگ مجھے کاسٹ نہیں گرل فرینڈ بنانے کے چکروں میں ہوتے ہیں. ملیکا شیراوٹ پھٹ پڑیں

    لوگ مجھے کاسٹ نہیں گرل فرینڈ بنانے کے چکروں میں ہوتے ہیں. ملیکا شیراوٹ پھٹ پڑیں

    ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت کہتی ہیں‌کہ لوگ مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں بلکہ گرل فرینڈ بنانا چاہتے ہیں، ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگ مجھے گرل فرینڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ملیکا شراوت نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہیروز اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔

    اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بولی وڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ اداکاروں کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں میں کام نہیں مل سکا۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اب متعدد بولی وڈ اداکار ان کی جگہ اپنی گرل فرینڈز کو فلموں میں کاسٹ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بولی وڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔

  • افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے

    افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے

    ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا ہے. اصغر اور نجیب اللہ نے 42 42 رنز بنائے، اوپنر رحمت شاہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے.

    افغانستان کی 2 وکٹیں 27 رنز پر گر گئی تھی لیکن افغان کھلاڑی پریشر نہ لیتے ہوئے سکور بناتے رہے اور رنز 227 تک لے گئے.

    شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھاڑیوں کو آؤٹ کیا. عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2 2، شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی تاہم عامر آج کے میچ میں کوئی وکٹ نہ لے سکے. پاکستان بمقابلہ افغانستان میں بالرز نے اپنا کام کر دیا اب بیٹنگ بھی اچھی کرنا ہوگی. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کے سپنرز خطرہ بن سکتے ہیں. اوپنرز کو وکٹ روک کے کھیلنا چاہیے.

    اگر پاکستان افغانستان کو شکست دیتا ہے تو سیمی فائنل کے لیے ایک اور قدم بڑھا لے گا, اگلے میچ میں بنگلادیش کو بھی ہرانا ضروری ہے.

  • قندھار:افغان طالبان کے تابڑ توڑ حملے 46 افغان اہلکار ہلاک دیگر کئی زخمی

    قندھار:افغان طالبان کے تابڑ توڑ حملے 46 افغان اہلکار ہلاک دیگر کئی زخمی

    کابل:افغانستان میں افغان طالبان کی طرف سے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور افغان صوبے بغلان اور قندھار میں طالبان نے بڑے حملہ کر کے 46 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات سے قبل بڑا حملہ کر کے حکومت کے افغان ملیشیا پبلک اپ رائزنگ فورسز کے 30 ممبران کو مار ڈالا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان اور افغان ملیشیا پبلک اپ رائزنگ فورسز کے درمیان لڑائی 6 گھنٹے تک جاری رہی،افغان طالبان جاتے ہوئے فورسزکے ہتھیاربھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    ضلعی چیف فضل الدین مردی کا کہنا تھا کہافغان طالبان اور حکومت کے حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جھڑپ میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں اس حملے میں آٹھ کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی طرف سے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چھپائی جا رہی ہے، ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں جس میں فوج کے کمانڈرز بھی شامل ہیں۔دوسری طرف قندھار میں بھی افغان طالبان نے حملہ کر کے 16 پولیس اہلکاروں کو قتل کر ڈالا۔ یہ واقعہ تختہ پل کے قریب پیش آیا اس علاقے کے قریب ہی ایئر پورٹ بھی موجود ہے۔ اس حملے میں بھی افغان طالبان ترجمان نے 20 کے قریب پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

  • بھارت:مہاراشٹرا میں دیوار گرنے سے 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بھارت:مہاراشٹرا میں دیوار گرنے سے 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

    مہاراشڑا: بھارت میں ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 4 بچوں سمیت 17افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق سانحہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے پونے کوندھوا یں اس وقت پیش آیا جب ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ ان پر دیوار آ گری جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 17 مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، عمارت گرنے کی وجہ بارش بتائی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق ریاست بہار اور بنگال سے بتایا گیا ہے۔ عمارت تعمیر کرنے والی کمپنی کی بھی نا اہلی سامنے آئی ہے جس کے بعد حکام نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ریاستی حکومت مرنے والے ہر شہری کو 5 لاکھ روپے دے گی، آج ہی حکم دے رہے ہیں کہ زیر تعمیر بلڈنگ پر کام فوراً روک دیا جائے۔

  • افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. افغان کپتان کہتے ہیں کہ موسم خشک ہے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    پاکستان کے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. سرفراز احمد آج کا اہم میچ فتح کرنے کے لیے پر امید ہیں. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ افغانستان کے سپنرز خطرہ بن سکتے ہیں. اوپنرز کو وکٹ روک کے کھیلنا چاہیے.

    پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے. اگر پاکستان ہارتا ہے تو سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو جائے گا.

    واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور افغانستان صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے.

  • افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بمقابلہ افغانستان کے مطلق توقع ظاہر کی ہے. میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے اور اب ایک اچھی ٹیم بن چکی ہے, افغان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں تاہم اس ورلڈکپ میں کوئی میچ فتح نہ کر سکے.

    انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان میں ٹریننگ کیمپوں میں رہ چکے ہیں، دراصل پاکستان نے ہی افغانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی. افغانستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے انہیں شکست دی، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کو شکست دینا ضروری ہے اور انگلینڈ کا بھی اگلے دو میچوں میں سے ایک میں ہارنا ضروری ہے۔

  • اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل راؤنڈر بنادوں گا: عبدالرزاق

    اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل راؤنڈر بنادوں گا: عبدالرزاق

    عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میں نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا اور پہلی بار ہردیک پانڈیا کر پرفارم کرتے دیکھا. مجھے اس میں بہت ساری غلطیاں نظر آئیں, ان کی فل موومنٹ میں, ان کے بیٹ سوئنگ اور باڈی بیلنس میں جب وہ ہٹنگ کرتے ہیں. اس کے علاوہ اور بھی کئی غلطیاں نظر آئیں.

    عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اگر ہردیک پانڈیا دبئی میں مجھ سے 2 ہفتے کا سیشن لیں, اور اگر میں ان کے ساتھ کرکٹ پہ کام کروں اور کوچنگ دوں تو صرف دو ہفتوں میں مجھے امید ہے کہ ان کو دنیا کا بہترین ہٹر اور آل راؤنڈر بنا دوں گا.

    اگر بی سی سی آئی ہردیک پانڈیا میں امپروومنٹ لانا چاہتی ہے تو میں صرف دو ہفتوں میں اس کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنا دوں گا. میں نے جب ان کو پرفارم کرتے دیکھا تو سوچا کی یہ بات شیئرکروں.

    عبدالرزاق کے اس ٹویٹ پر انہوں نے ایک اچھا جیسٹر دیا ہے اور بھارت کے لوگ ان کو اس ٹویٹ پر سراہ رہے ہیں.

  • امریکہ نے پہنچائے قطر میں مزید جنگی طیارے

    امریکہ نے پہنچائے قطر میں مزید جنگی طیارے

    امریکا نے اپنے طیارے قطر کے ائیر بیس پر پہنچا دئیے

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر کی ائیر بیس پر پہنچا دئیے ہیں، امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے امریکی فوج اور مفادات کے تحفظ کیلیے بھیجے گئے ہیں ،قطر بھیجے جانے والے طیاروں کی تعداد خفیہ رکھی گئی ہے.

    امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ بھی امریکہ نے بی 52′ جنگی طیاروں کے بعد ‘ایف 15’ اور ‘ایف 35’ جہاز بھی خلیجی ملکوں کےاڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے بھی قطر مٰیں امریکی اڈے تک پہنچائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے بعد ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کیے تھے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔

  • امریکی و چینی صدر کی ملاقات، تعلقات کی بہتری کا عندیہ

    امریکی و چینی صدر کی ملاقات، تعلقات کی بہتری کا عندیہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرژی جن پنگ کے مابین ملاقات آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے مابین جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات آج ہونی ہے. جی 20 کا اجلاس جاپان کے شہر واسا میں ہو رہا ہے.

    چینی صدر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیل ہو گی یا نہیں ہم بعد میں بتائیں گے ،پہلے ہمارے تعلقات بیہتر بہتر تھے، کچھ دوریاں پیدا ہوئی لیکن اب تعلقات مزید بہتر رکھنے کی کوشش کریں گے.

    ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے معاشی معاملات کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژٰی جن پنگ کی ملاقات کے لیے دونوں طرف سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ ‘چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی، ہم اگلے ہفتے جاپان میں جی-20 اجلاس میں ملاقات کریں گے ،ہماری ملاقات کے پیش نظر ہماری متعلقہ ٹیمیں مذاکرات شروع کریں گی.

    واضح رہے کہ جون 2018 میں امریکی‌ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف متعارف کرایا تھا جس کی وجہ سےامریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا