Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ:سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسجد النور پر ہونےوالے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں فیڈریشن آف اسلامی ایسوسی ایشن نے جگہ اور ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے.تنظیم کے صدر مصطفیٰ‌فاروق کا کہنا ہے کہ اس یاد گار کے تعمیر کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی عوام اور حکومت کی طرف سے مسلمانوں سے ہمدردی کے نتیجے میں‌کیا ہے.

    مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ اس یادگار کا ڈیزائن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں بسے والے آپس میں محبت کرنے والے اور یک جان ہیں.تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر جو رقم خرچ ہو گی وہ باہر کی حکومتیں دیں گیں اور اس میں نیوزی لینڈ کی حکومت بھی مدد کرے گی . مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں عیسائی کمیونٹی سے بھی ملے ہیں عیسائی کمیونٹی نے بھی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس یاد گار کو پسند کیا اور اس کی تعمیر میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے.

  • ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبک صدر کی بیٹی نے خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جس سے قومی خزانے کو کھربوں کا فائدہ ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔

    ازبکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق سفارتکار اور پیسے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

    انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ’یہ مصدقہ بات ہے‘۔

  • مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈسانحہ کرائسٹ چرچ میں النور مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد علی کی بیوہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بعد پیش آنے والے غمناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌اس وقت بہت پریشان ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں .مجھے زبردستی نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے. آمنہ علی نے بتایا ہے کہ میرے کرب اور تکلیف کی وجہ سے میرے والد محترم اور بھائی نیوزی لینڈ آنا چاہ رہے ہیں وہ بھی اپنے وطن سے دور اس بیوہ کی تکلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے.آمنہ علی بتاتی ہیں کہ مجھے اپنے تینوں بچوں کی فکر بہت ہی زیادہ ہے کیوںکہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے خاص کر میری پانچ سالہ بیٹی جو بول بھی نہیں سکتی اسے تو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے ابو گھر کیوں نہیں آتے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آمنہ علی بتاتی ہیں کہ وہ کافی دنوں سے نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے دفاتر کے چکر لگارہی ہیں لیکن وہ کئی دنوں سے قطار میں کھڑی کی کھڑی رہ جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں.آمنہ کا کہنا ہے کہ سپتمبر میں ان کا وزٹ ویزہ ختم ہورہا ہے.

    آمنہ علی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانحے کے وقت جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ان سے ملاقت کی تھی اور خاندان سے غم کا اظہار کیا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ آمنہ علی اور اس کے بچوں کو نیوزی لینڈ می مستقل شہریت دے دیں گی لیکن آج تک اس پر بھی عمل نہیں‌ہوسکا.آمنہ بتاتی ہیں کہ اس کی دو سال کی بیٹی ہر روز شام 5 بچے اپنے ابو کا انتظار کرتی ہے کہ اس کے ابو گھر پہنچے والے ہیں لیکن اسے کیا پتہ کہ اس کے ابو ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیے ہیں.آمنہ علی کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی حکومت نے وعدے کے مطابق مجھے اور میرے بچوں کی شہریت نہ دی تو وہ پھر اپنے وطن پاکستان لوٹ جائیں گی.

  • ایرانی  صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ ترمپ اور اس کی انتظامیہ ذہنی طور پر بیمار ہے

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ (وائٹ ہاؤس) کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا۔

    ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کردہ نئی پابندیوں کو امریکی مایوسی سے تشبہی دی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر جارحیت کے ذمہ دار ہیں۔
    انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

  • فرانسیسی  خواتین نے عجیب انداز سے کیا مسلم خواتین سے اظہار یکجہتی.

    فرانسیسی خواتین نے عجیب انداز سے کیا مسلم خواتین سے اظہار یکجہتی.

    فرانس میں فرانسیسی خواتین نے برقینی پہن کر مسلم خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .فرانس میں اسلام فوبیا کی وجہ سے خواتین پر پبلک مقامات پر پردہ کرنے اور برقع پہننے پر پابندی ہے اور اسی طرح سومنگ پول میں برقینی پہننے پرپابندی ہے .یورپی ملک فرانس کے جنوب مشرقی شہر گرونوبل میں خواتین نے پابندی کے باوجود برقینی (سوئمنگ کا خاص لباس) پہن کر سوئمنگ پول میں نہا کر منفرد احتجاج کرتے ہوئے مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کیا۔

    گرونوبل سمیت فرانس کے کئی علاقوں میں حکومت نے دہشت گردی کے واقعات کے بعد 2017 میں برقینی پر پابندی عائد کردی تھی۔

    حکام کے مطابق برقینی پہننے والی خواتین کو سوئمنگ پول میں دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

    برقینی سوئمنگ کا ایسا لباس ہے، جس میں خواتین کا پورا جسم ڈھانپا ہوا ہوتا ہے اور یہ لباس زیادہ تر یورپی و امریکی مسلمان خواتین سوئمنگ کے دوران کرتی ہیں۔

    فرانس میں برقینی پر پابندی کے بعد وہاں مسلمان خواتین سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مظاہرے بھی کیے تھے اور بعد ازاں کئی علاقوں میں اس پر عائد پابندی کو معطل کردیا گیا تھا۔

    تاہم گرونوبل میں اس پر پابندی عائد تھی اور پابندی کے باوجود سماجی تنظیم کی خواتین ارکان سمیت مسلمان خواتین نے برقینی پہن کر سوئمنگ پول میں نہا کر منفرد احتجاج کیا۔

    فرانسیسی ادارے ’فرانس بلیو‘ کے مطابق اس منفرد احتجاج کا اہتمام امریکی سماجی کارکن روزا پارکس کی جانب سے گذشتہ برس شروع کی گئی مہم برقینی پر پابندی کے خلاف مہم کے تحت کیا گیا۔

    اس منفرد احتجاج میں مسلمان خواتین سمیت غیر مسلمان خواتین نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر برقینی پہن کر سوئمنگ پول میں نہایا اور حکام کو پیغام دیا کہ یہ لباس دہشت گردی کی علامت نہیں بلکہ خودمختاری کی علامت ہے۔

    سٹیزن الائنس آف گرونوبل کے زیر اہتمام احتجاج بھی کیا گیا—فوٹو: ریڈیو فرانس
    اس منفرد احتجاج میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی سوئمنگ پول میں نہاتے نظر آئے اور بعد ازاں برقینی پہنن کر سوئمنگ کرنے والی خواتین نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

    رپورٹ کے مطابق پابندی کے باوجود برقینی پہن کر سوئمنگ کرنے والی 2 خواتین کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں بھی لیا اور بعد ازاں ان پر جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا گیا۔

  • ایس۔400 میزائل ڈیفنس سسٹم بارے ترکی کا بڑا اعلان

    ایس۔400 میزائل ڈیفنس سسٹم بارے ترکی کا بڑا اعلان

    ترقی وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم نے روس سے ایس۔400 ہوائی دفاعی نظام خرید لیا ہے اب اس کی ترکی کو حوالگی کے شیڈول پر بات ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ترکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 سے پیچے ہٹنے کا سوال ہی نہیں بنتا .چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں رواندا کے وزیرِخارجہ و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رچرڈ سیزی بیرا کے ساتھ مشترکہ پیرس کانفرس کا اہتمام کیا۔

    اس دوران امریکہ کے ساتھ بحث کا موضوع بننے والے ایس۔400 کا ذکر چھیڑتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”

    امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ "

  • شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کی اہم  ملاقات

    شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

    سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بالخصوص خلیج میں جہازرانی کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے مابین ملا قات ہوئی جس میں‌ خطے میں جاری کشیدگی اور مسائل پر بات چیت ہوئی .

    مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہُرمز میں میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ہے۔

    خلیج عُمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک حال ہی میں دو آئیل ٹینکروں پر حملے کیے گئے ہیں ۔امریکا اور سعودی عرب نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا ہے جبکہ تہران نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

    مائیک پومپیو نے واشنگٹن سے مشرقِ اوسط کے دورے پر روانہ ہونےسے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکا ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے ارادے کے باوجود اس کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔

  • ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا

    ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) عمان کے مفتی اعظم الشیخ کہلان الخروصی نے ویڈیو گیم PUBG کھیلنے کو خلاف اسلام اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے حرام ہونے کا فتوٰی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ الخروصی نے کہا کہ اس کھیل کی لت کا شکار افراد مختلف ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ گیم میں پیش کیے جانے والے کردار دوسروں کو نقصان پہنچانے، تشدد پر اکسانے، قتل اور خودکش حملوں کی طرف رغبت پیدا کرتے ہیں جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اس گیم کو کھیلنے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے یہ محض معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا باعث اور وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو ذمہ دارانہ طور پر لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے اور فی الفور اس ویڈیو گیم پر پابندی لگائی جائے۔
    یاد رہے PUBG نامی آن لائن گیم ہے جو پبجی کارپوریشن نے تیار کی ہے اور جنوبی کوریا کی مشہور ویڈیو گیم کمپنی بلیو ہول کی ایک سبسڈیشن ہے۔

  • نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    بھارتی نوجوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کےلیےسانس لینےکا آلہ ایجاد کیا ہے جسے "سانس” کا نام دیا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،بھارتی نوجوان نتیش کمار جنگیر نے لوکل سطح پر ایک ایسی ڈیوئس بنائی ہے جسے ہسپتالوں میں ان بچوں کے سانس بحالی کےلیے استعمال کی جاتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کا شکار ہوتےہیں.اس آلہ کو "سانس” کا نام دیاگیا.رپورٹ کے مطابق "سانس” آلہ سے مقامی سطح پر کافی تعداد میں بچوں کو فائدہ پہنچا کر زنگیاں بچائی گئی ہیں.
    اس آلے پر کوئی زیادہ لاگت بھی نہیں آتی اور کم سرمایا میں لوکل سطح پر پیدا کر کے ننھی جانوں کو بچایا سکتا ہے. نتیش کو اس ایجاد پر برطانیہ میں‌ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

  • امریکہ کے لیے پیغام رسانی سے عمان نے کیا انکار

    امریکہ کے لیے پیغام رسانی سے عمان نے کیا انکار

    خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے تہران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پرایک بیان میں امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے ایران پر عالمی سمندری حدود میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا الزام عاید کیا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔