Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار

    ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار

    خرطوم:سوڈان میں‌بغاوت پر بغاوت ،سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہونے پر متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل ہاشم عبد المطلب بابکر اور کم از کم ایک درجن اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے فوج کے افسران کے علاوہ نیشنل کانگریس پارٹی کے اسلامی تحریک سے وابستہ قائدین کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا گیا ہے،اس ماہ تختہ الٹنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس ماہ کے آغاز پر ملٹری کونسل جس نے اپریل میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹایا تھا، بتایا ہے کہ اس نے 11 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد کم از کم 16 حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گی۔

    سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ناکام بغاوت شاندار انقلاب کی جگہ لینے اور نیشنل کانگریس کی سابق حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اور متوقع سیاسی حل جس کا مقصد سویلین ریاست قائم کرنا ہے، اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوڈانی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا.

  • ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

    ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار بیچنے سے متعلق کانگریس میں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے
    قرارداد کا متن تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھار بیچنے سے باز رہے تا کہ خطے میں امن و ترقی کا بول بالا ہو، کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ہتھیار بیچنے کا مقصد ایران کی طرف سے کی جانے والی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے
    مائک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ نے اگر اب اپنے خلیجی اتحادیوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی اور اس سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے

    امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے، ایک ایسا ترقی یافتہ ملک ہے جس کی آمدن کا 70 فیصد انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہے جس میں لوکی ہیڈ مارٹن اور بوئنگ جیسی نامور کمپنیاں پوری دنیا میں اربوں ڈالر کے ہتھار برآمد کرتی ہیں، ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ممبران کی طرف سے لائے جانے والی قرارداد کو رد کرنے کیلئے ویٹو کر دیا ہے،

  • میں چین کے صدر اور معاشی روڈ میپ سے بہت متاثر ہوں ،بورس جانسن کے بیان سے یورپ اور مغرب میں نئی بحث چھڑ گئی

    میں چین کے صدر اور معاشی روڈ میپ سے بہت متاثر ہوں ،بورس جانسن کے بیان سے یورپ اور مغرب میں نئی بحث چھڑ گئی

    لندن : نو منتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ٹویٹ پیغام میں‌چین کے حوالے سے اپنی سوچ اور فکر کا جس طرح اظہار کیا ہے اس سے یورپ اور مغرب میں‌ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.
    https://twitter.com/IndoPac_Info/status/1154100744124977152
    اپنے ٹویٹر پیغام میں‌بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر لی پنگ سے بہت متاثر ہیں اور مجھے کوئی کہے کہ آپ چین کے حوالے سے کیا موقف رکتھے ہیں تو میر اجواب ان کے لیے یہ ہے کہ میں‌ پروچینی ہوں

    چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ چینی صدر کی معاشی کامیابیوں اور تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں. بورس جانسن نے چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ سمیت دیگر یورپین ممالک میں‌سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بے دے دی ہے.چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ بہت جلد چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ میں آنے کی دعوت دیں‌گےاور ان کے لیے برطانیہ کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی بھی دے دی جائے گی.

    برطانوی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں‌چین کے One Belt One Road (OBOR) سے بہت ہی متاثر ہوں کیوںکہ اس سے دنیا بھر میں‌سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع ہیں. چین کا یہ منصوبہ دنیا کو ایک ہی مارکیٹ میں اکھٹا کردیتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں بورس جانسن نے کہا کہ وہ ایشیا میں‌چینی منصوبوں میں‌دلچسپی بھی رکھتے ہیں. اور ون بیٹ ون روڈ کے ذریعے ایشیا کے ممالک تک رسائی بھی چاہتے ہیں. بورس جانسن کا اشارہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کوریڈور کی طرف تھا. بورس جانسن بار بار اپنی گفتگو میں ون بیلڈ ون روڈ کا بار بار ذکر کرتے ہیں اور یہ ون بیلٹ ون روڈ پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے ہی شروع ہوکر ایشیا کے مختلف ممالک سے گزرتا ہوا یورپ اور پھر مغرب تک پہنچتا ہے.

  • راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے

    راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے

    سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی قاتلہ نلینی سری ہران کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
    مدراس ہائی کورٹ نے اسے بیٹی کی شادی کے انتظامات کے لیے ایک ماہ کے پیرول پر رہا کرنے کا کہا۔عدالت نے اسے اس دوران میڈیا سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    قبل ازیں نلینی نے چھ ماہ کی پیرول کی رہائی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر کے 30دن کا وقت دیا۔

    نلینی جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے گذشتہ 28برس سے جیل میں ہیں۔
    نلینی اور دیگر 6قاتلوں کو 1991میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پہلے اسے سزائے موت ہوئی تھی لیکن تامل ناڈو کے گورنر نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

  • جاپان میں  کے جھٹکے

    جاپان میں کے جھٹکے

    جاپان کے صوبہ چوبا کے مشرقی ساحل کے نزدیک جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی۔
    چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی، تفصیل جانیے رپورٹ میں
    زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح سات بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز 35.1 ڈگری عرض البلد اور 140.6 ڈگری طول البلد میں زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

  • بارش کے لیے کس جانور کی کروائی گئی شادی؟جان کر آپ بھی ہوں حیران

    بارش کے لیے کس جانور کی کروائی گئی شادی؟جان کر آپ بھی ہوں حیران

    لوگوں میں توہم پرستی آج بھی عام ہے اور لوگ مختلف کاموں کے لیے عجیب وغریب حرکات کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں بارش کے لیے دو گدھوں کی آپس میں شادی کروا دی گئی۔ شادی کااہتمام مقامی افراد نے کیا اور خدا سے رحم کرنے کی دعا کی۔

    شادی کی تقریب مقامی نلا پوچامہ مندر میں ہارجن بستی کے افراد کی طرف سے منعقد ہوئی۔مذکورہ شادی کی رسومات عام شادی کی طرح ہی سرانجام دی گئیںجیسے گانے، رقص۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن نے ہندو عقیدہ کے مطابق خوبصورت لبا س پہنے ہوئے تھے۔

  • بھارتی لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل آج پیش ہوگا

    بھارتی لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل آج پیش ہوگا

    بھارتی لوک سبھا میں آج جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں 21 جون کو اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید مخالفت کی تھی۔ بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔
    30روپے مانگنے پر بیوی کو طلاق

    حکومت نے دعوی کیا ہے کہ نہ صرف طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کومساوی حقوق فراہم کرے گا بلکہ انصاف کو یقینی بنائے گا۔ یہ بل شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت میں مدد کرے گا اوران کے شوہروں کو ‘طلاق بدعت’ دینے سے روکے گا۔

    تین طلاق بل کے مطابق تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاﺅنس دینے کی سہولت ہے۔

  • ترکی کا نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خیر مقدم

    ترکی کا نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خیر مقدم

    انقرہ:ترکی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے اقتدار میں‌آنے پر ہر طرف خوشیاں منائی جارہی یں.وہ برطانوی وزیر اعظم کو خلافت عثمانیہ کا ورثہ قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کا دعویٰ ہے سلطنت عثمانیہ کے پوتے یورپ کے دو ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ترک اخبارات کے مطابق لندن کے سابق میئر بورس جانسن سلطنت عثمانیہ کے آخری وزیر داخلہ علی کمال کے پوتے ہیں جو ترکوں کے لیے فخر کا باعث بن رہا ہے۔

    ترکی کے ایک اخبار نے اپنے پہلے صفحہ پر سرخی لگائی کہ ’’سلطنت عثمانیہ کے پوتے وزیر اعظم بن رہے ہیں‘‘۔ اخبار میں علی کمال کے آبائی گھر کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر اعظم ترکی کے شہر چانقری کی جڑوں سے ہیں۔

    ترک اخبار نے لکھا ہے کہ بورس جانسن کے پڑدادا صحافی تھے جو حکومت کا بھی حصہ رہے۔ جب برطانیہ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد قسطنطنیہ پر قبضہ کر لیا تو علی کمال نے قابض فوج کا ساتھ دیا۔ قبضے کے چار سال بعد جب ملک میں ایک طفیلی حکومت قائم کی گئی تو علی کمال اس میں وزیر داخلہ تھے۔ لیکن یہ حکومت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور تین ماہ بعد ہی اس کا خاتمہ ہو گیا۔


    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث بنیں گے۔ترک نیوز ایجنسی نے چانقری کے گاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہاں کا باشندہ برطانیہ کا وزیر اعظم بننے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جونسن کے آباؤ اجداد مسلمان تھے اور ان کے پڑدادا علی کمال کا تعلق ترکی سے تھا۔ بورس جانسن مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے متنازعہ بھی رہے وہ اکثر پناہ گزینوں اور مسلمان خواتین پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

    ترک اخبار روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ علی کمال نے 1903 میں ونی فریڈ برن نامی سوئس نژاد برطانوی خاتون سے شادی کر لی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی نے جنم لیا تھا۔ بیٹے کا نام ولفریڈ جانسن رکھا گیا۔کمال کے بیٹے ولفریڈ جانسن نے ایرین ولیمز نامی برطانوی خاتون سے شادی کی جن سے اسٹینلے جانسن پیدا ہوئے جو علی کمال کے پوتے اور بورس جانسن کے والد ہیں۔

    رپورٹ کےمطابق علی کمال کی بیگم کی وفات کے بعد ان کے بچوں کی پرورش نانی نے کی جو برطانیہ میں ہی مقیم تھیں۔ بچوں کے ننھیال نے مذہبی تعصب سے بچنے کے لیے خاندانی نام کا لاحقہ جانسن لگا دیا۔

    رائٹراور دوسرے عالمی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں‌لکھا ہے کہ علی کمال عثمانی خلافت کے دور میں لبرل نظریات کے حامل تھے اور 1922 میں انہیں گرفتار کر کے استنبول سے انقرہ لے جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان کے پڑدادا برطانیہ اس لیے آئے تھے کیونکہ یہاں مکمل آزادی ہے

  • امریکہ، اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف بل منظور

    امریکہ، اسرائیل بائیکاٹ مہم کے خلاف بل منظور

    امریکی کانگرس کے ایوان بالا سینٹ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے عالمی مہم’ بی ڈی ایس’ کے خلاف ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ منظور ہونے والے اس بل میں امریکی سینٹ میں ری پبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹس ارکان کے درمیان اختلاف نمایاں دیکھا گیا۔ بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور ہوا ۔
    فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
    بل پر رائے شماری کے دوران 398 ارکان نے حمایت اور 17 نے مخالفت کی۔ مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں 16 ڈیموکریٹس ارکان شامل تھے۔ ان میں دو مسلمان عرب ارکان کانگرس الھان عمر اور رشیدہ طلیب بھی شامل ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، سرینگر لیہہ شاہراہ پر تودے گرنے کے بعد ٹریفک معطل

    مقبوضہ کشمیر، سرینگر لیہہ شاہراہ پر تودے گرنے کے بعد ٹریفک معطل

    مقبوضہ کشمیر میں سرینگر لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو موسلادھار بارشوں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں تودے گر گئے ۔جس کے بعدٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر روک دی گئی۔یہ تودے زوجیلا پاس کے علاقے میں گرے ۔
    اطلاعات کے مطابق زوجیلا پاس کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں، جن میں زیادہ مال بردار ٹرک شامل ہیں، رکی ہوئی ہیں ۔

    اعلیٰ حکام کے مطابق روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ تودے چار مقام پر گرے ہیں۔جس کی وجہ سے آپ پورا دن ٹریفک معطل رہے گی۔