Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    نئی دہلی :بھارت میں سیلاب کی تباہی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں. شمال مشرقی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تک جا پہنچی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آسام اور بہار میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، زرعی زمینوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے.

  • افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    کابل :ایک طرف مذاکرت تو دوسری طرف وعدہ خلافی امریکہ اپنی پرانی عادت پر اتر آیا،افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے غزنی میں پانچ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ تار دیا۔

    کابل سے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے غزنی کے علاقے ناوہ میں ایک رہائشی مکان کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک عورت سمیت پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

    امریکی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں موسی قلعہ کے ایک قصبے پر بمباری بھی کی .

    اس سے قبل امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے بادغیس کے علاقے بالامرغاب پر حملہ کیا تھا جس میں تین بچے اور دو عورتیں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

    امریکی دہشت گردی پر افغان عوام کی طرف سے مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے افغان عام شہریوں کا قتل عام رکوائے لیکن امریکی دہشت گرد فوجی، عدالتی تحفظ حاصل ہونے اور کابل حکومت کی خاموشی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    تل ابیب : اسرائیلی فوجی اسرائیلی حکومت کے منفی رویے پر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا ، سیاہ فام فوجیوں نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ سیاہ فاموں کے خلاف نسلی تعصب کو روکے ورنہ وہ خود کسی اقدام کا فیصلہ کرسکتے ہیں.

    صیہونی حکومت کے درجنوں سیاہ فام فوجی افسران نے فوج کے ڈھانچے میں منظم نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ساٹھ فوجی افسران کی جانب سے اسرائیلی فوج کے سرغنہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوج کے اندر جاری تعصب اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    سیاہ فام فوجیوں کی طرف سے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے ان کی درخواست پر توجہ نہ دی تو وہ خود کسی اقدام پر مجبور ہوں گے۔
    واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے نوے فی صد مرد اہلکار اور اناسی فی صد خواتین اہلکار سیاہ فام ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ چھے جولائی کو ہزاروں ایتھوپیائی یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں پر تشدد مظاہرے کیے تھے اور متعدد سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

    فلاشا کہلائے جانے والے ایتھوپیائی یہودیوں کو صیہونی حکومت سبزباغ دکھا کر مقبوضہ فلسطین لے آئی تھی لیکن انہیں نسلی تعصبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔

  • ہیکروں نے  روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ماسکو:روس ہیکروں کی زد میں ،ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے ساڑھے سات ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

    روسی سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
    ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔

    ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

  • مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    لندن:برطانیہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی یا برطانیہ دھمکیوں پر اتر آیا اس کو تو بعد میں پتہ چلے گا .فی الحال برطانیہ نے مودبانہ درخواست کردی ہےکہ وہ آئل ٹینکر کو واپس کردیں، برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو فون کر کے کہا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔

    آئل ٹینکر تحویل میں لینے کے معاملے پر ایران اور برطانیہ آمنے سامنے آ گئے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک میں پہلا رابطہ ہوا، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو فون کر کے تیل بردار جہاز چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

    دوسری طرف جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا، ایرانی اقدام سے آبنائے ہرمز میں برطانیہ اور بین الاقوامی شپنگ کی سکیورٹی سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ جواب میں ایران نے برطانیہ کو امریکا کی معاشی دہشتگردی کا حصہ بننے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

    برطانیہ کی جارحیت پر اور ایرانی بحری حدود کی خلاف ورزی پر جواد ظریف نے واضح کیا کہ آئل ٹینکر بین الاقوامی بحری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور بحری جہاز کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ ماہی گیر کشتی سے ٹکرایا۔

  • امریکا میں شدید گرمی کی لہر جاری، 6 افراد ہلاک سیکڑوں متاثر

    امریکا میں شدید گرمی کی لہر جاری، 6 افراد ہلاک سیکڑوں متاثر

    واشنگٹن:شدید گرمی نے امریکہ کو گرما دیا .امریکا کے وسط مغربی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے ۔ ہیٹ ویو کےباعث 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس گرمی کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے.

    امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 4افراد موت کی نیند سو گئے۔ امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اور آرکنساس میں بھی شدید گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    گرمی کی لپیٹ سے بچنے کیلئے نیویارک سٹی میں ہونے والی دیگر تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے.

  • شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    خواتین عموما شوہروں‌ کے معاملہ میں بہت حساس ہوتی ہیں اور بعض‌ اوقات وہ اپنے خاوندوں‌ کی جاسوسی بھی کرتی ہیں لیکن اب جاسوسی کرنےو الی خواتین کیلئے متحدہ عرب امارات میں ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے پر خواتین کو تین ہزار درہم ادا کرنا ہوں‌ گے، نئے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے موبائل پیغامات کو کاپی کرنے پر اگر شوہر نے بیوی کیخلاف شکایت درج کردی کہ ان کی بیگم نے موبائل ان کی بغیر اجازت سے استعمال کیا اور پرائیوسی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پھر بیگم صاحبہ کو اس جرم میں تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے،

    حکم نامہ میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کو ایک سو درہم وکالت فیس اور دیگر چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے، اس حکم نامہ کے بعد اپنے شوہروں کی جاسوسی کرنے والی خواتین میں بے چینی پائی جاتی ہے،

  • دبئی: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری نے مثال قائم کر دی

    دبئی: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری نے مثال قائم کر دی

    متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور نے غیر ملکی سیاح کو ہزاروں ڈالر واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک سے دبئی آنے والی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفاقت خان سے ساتھ گاڑی میں سفر کیا اور اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد وہ قیمتی سامان ٹیکسی میں ہی چھوڑ گئے۔

    ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان دبئی کے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جہاں اسے کھول کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اُس میں 21 ہزار ڈالر اور قیمتی موبائل ہے۔ پولیس نے مذکورہ فیملی سے رابطہ کیا اور اُنہیں فوری طور پر تھانے پہنچنے کی ہدایت کی۔

    بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے گمشدہ سامان مالکان کے حوالے کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں 21 ہزار ڈالر اور موبائل فیملی کے حوالے کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو ایمانداری پر اعزازی سرٹیفکٹ اور تحفے کے طور پر کچھ رقم دی گئی۔

  • روسی ریپبلک انگوشیتیا میں سب سے بڑی مسجد زیر تعمیرجس میں یونیورسٹی اور دیگر دفاترہوں گے

    روسی ریپبلک انگوشیتیا میں سب سے بڑی مسجد زیر تعمیرجس میں یونیورسٹی اور دیگر دفاترہوں گے

    ماسکو:شمالی قفقاز میں واقع روس کی ری پبلک انگوشیتیا کے دارالحکومت مگاس میں جامع مسجد کی تمعیر جاری ہے۔ مسجد کی اندرونی سجاوٹ پر فیصلہ انگوشیتیا کے باشندے کریں گے، جس کے لیے آن لائین ووٹنگ منظم کی جائے گی، انگوشیتیا کے سربراہ یونس بیگ یوکوروو نے کہا۔

    ان کے مطابق مسجد کی تعمیر رواں سال موسم خزاں میں مکمل کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ مسجد کے احاطے میں صوبائی دینی ادارے کا دفتر اور اسلامی یونیورسٹی بھی واقع ہوں گے۔یاد رہے کہ جمہوریہ انگوشیتیا میں مسلمانوں کے اور بھی بہت مراکز ہیں .جہاں روزانہ کی بنیاد پر تبلیغی ودعوتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں.

  • وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    وائٹ ہاؤس نے امریکی سینٹ کے ری پبلیکن ارکان پر زور دیا ہے کہ پیش آئند ہفتے ترکی پر ممکنہ پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انقرہ پر پابندیوں کے حق میں فیصلہ کریں۔

    وائیٹ ہاوس کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ترکی کے ساتھ ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ یہ اقدام ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400’ کی خریداری کے رد عمل میں‌کیا گیا۔

    گذشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو ‘ایف 35′ جنگی طیاروں کی فروخت کا سودا منسوخ‌کردیا تھا۔ ترکی اور امریکا کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے روسی دفاعی نظام’ایس 400’ تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ سابق امریکی صدرباراک اوباما نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ترکی نے روسی دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

    سینٹ کے اجلاس میں ری پبلیکن پارٹی کےارکان ترکی کے خلاف سخت موقف اپنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ نیٹو اتحاد میں امریکا کا اتحادی ہونے کے باوجود انقرہ نے ماسکو کے دفاعی نظام خرید کر دیگر نیٹو اتحادیوں کو بھی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ امریکی صدر اور دیگر حکومتی عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ترکی پر پابندیاں عاید کریں گے۔
    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ایس 400’ دفاعی نظام امریکا کے ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا‌.
    یہ بھی پڑھیں.ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان
    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے تھے اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ۔