Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکہ باز نہ آیا تو مزید ڈرون گرا سکتے ہیں، ایرانی نیوی چیف کی دھمکی

    امریکہ باز نہ آیا تو مزید ڈرون گرا سکتے ہیں، ایرانی نیوی چیف کی دھمکی

    ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو وہ اس کے مزید ڈرون بھی گرائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے یہ یہ دھمکی اس وقت دی گئی ہے جب امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو گلف ممالک کے دورہ پر ہیں. ایران کے نیوی چیف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ہماری حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ مزید ڈرون گرانے سے دریغ‌ نہیں‌ کرے گا.

    سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا اور ہم یہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے. ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکہ نے ایران پر نئی پابندیوں‌ کا بھی اعلان کر دیا ہے.

  • افغان صدر اشرف غنی کا 2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی

    افغان صدر اشرف غنی کا 2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی

    اسلام آباد:افغان صدر اشرف غنی2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی .خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت متوقع،پاکستان افغانستان میں تعمیر نو کے حوالے سے افغان حکومت کو امداد بھی فراہم کرے گا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا دوروزہ پاکستان طئے پا گیا ہے اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ‌حکام سے بھی ملاقات کریں گے.

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق افغان صدر 28 جون کو لاہور تشریف لائیں گےاور لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں‌افغان فورسز کی دراندازیو‌ں اور جھڑپوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی ایم کی شرپسندی اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افغان عناصر کے بارے میں اشرف غنی کے سامنے معاملات اٹھائیں جائیں گے.اشرف غنی کے حالیہ دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں کم ہونے کی امید کی جارہی ہے. اشرف غنی کے اس دورہ پاکستان پر بھارتی اور امریکی حکام بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں. امریکہ افغانستان میں امن و امان اور امریکی فورسز کے تحفط کے لیے پاکستان سے درخواست کرچکا ہے کہ وہ افغانستان میں حکومت مخالف قوتوں پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے حالات کے بہتر کرنے میں مدد کرے

  • پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستانی کیوئسٹس کی سنوکر چیمپین شپ میں فتوحات برقرار

    پاکستان کے چاروں کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد بلال، ذوالفقار عبدالقادر اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشیئن سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ محمد بلال، بابر مسیح اور اسجد اقبال لگاتار تین گیمز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے. گروپ اے میں اسجد اقبال نے اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے لین ٹانگ ہو کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، گروپ بی کے میچ میں محمد بلال نے میزبان ملک کے کیوئسٹ خامس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی،

    گروپ سی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے آخری میچ میں قطر کے مہانا العبیدلی کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک کر لی۔

    گروپ کے میں ذوالفقار عبدالقادر کو لگاتار تین فتوحات کے بعد چوتھے اور آخری میچ میں افغانی کیوئسٹ نادر سلطانی کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بی جے پی لیڈر نے بھارت میں مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے کی دھمکی کیوں‌ دی؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں‌

    بی جے پی لیڈر نے بھارت میں مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے کی دھمکی کیوں‌ دی؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں‌

    بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو راو کی جانب سے مسلم نوجوانوں کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوان ہندو بیواؤں‌ کا استحصال کر رہے ہیں. مذکورہ لیڈر عادل آباد سے رکن پارلیمنٹ ہیں‌اور ان کی طرف سے مسلم نوجوانوں‌ کا گلا کاٹنے سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد مقدمہ درج کروا دیاگیا ہے. ان کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت اقلیتی سیل کے ضلعی صدر ساجد خان کی جانب سے دی گئی ہے.

    ساجد خان نے سویم باپوکواپنا بیان واپس لینے کے لئےکہا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود اقلیتوں کے خلاف غلط الزام لگا رہے ہیں، انہیں فوراً اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ابھی تک کانگریس لیڈرکےمطالبے کا رکن پارلیمنٹ پرکوئی اثر نہیں ہوا ہےاورنہ ہی پارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنےآیا ہے، لیکن اب یہ معاملہ میڈیا میں پہنچ گیا ہے اور مذکورہ بی جے پی لیڈر پر سخت تنقید کی جارہی ہے.

    واضح رہےکہ سویم باپو راو اسی سال مارچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ بی جے پی کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد مسلمانوں‌ کے خلاف قتل اور تشدد کی وارداتیں‌ بہت بڑھ گئی ہیں.

  • بھارت نے پارلیمنٹ حملہ کے بعد بھی پاکستانی حدود میں کاروائی کی تھی، بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارت نے پارلیمنٹ حملہ کے بعد بھی پاکستانی حدود میں کاروائی کی تھی، بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارتی فضائیہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بالاکوٹ سے قبل بھی پاکستانی حدود میں داخل ہو کر کاروائی کی تھی اور کرگل جنگ کے بعد کیل سیکٹر آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر بم گرائے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سینٹرل کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ انچیف راجیش کمار نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ‌ میں‌ کہا کہ سال 2002 میں بھی ایل او سی کراس کرکے آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں واقع عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی گئی تھی جس میں میراج جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا تھا ۔

    بھارتی فضائیہ کے افسر کی طرف سے یہ بیان کرگل جنگ کی 20ویں‌ سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ہے. مذکورہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ افسر نے کہاکہ سال 2002 میں کی گئی اس ائیر اسٹرائیک میں لیزر گائیڈیڈ بموں کا استعمال کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی حدود میں مبینہ طور پر تین سے چار کلومیٹر اندر داخل ہو کر کی گئی تھی.

    واضح‌ رہے کہ بھارتی میڈیا میں‌ پہلے بھی ایسے کئے بھارتی دعوے کئے گئے ہیں جن کی بین الاقوامی میڈیا اور اداروں‌ نے تصدیق نہیں‌کی جس پر بھارتی حکمرانوں‌ کو خود انڈیا میں بھی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا.

  • صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا

    صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا

    صدر طیب اردوان کو بلدیات کے ری الیکشن میں بھی شکست کا سامنا ہوا،

    تفصیلات مطابق 3 ماہ قبل ترقی کی حکمران جماعت اے کے پارٹی کو پھر سے الیکشن کا سنا ہوا ہے. استنبول کے بلدیاتی الیکشن میں 25 سال بعد شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے صدر طیب اردگان نے تسلیم نا کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم ری الیکشن میں حکمراں جماعت مزید واضح فرق سے ہار گئی۔

    ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور غیر حتمی نتائج کے تحت اتحادِ جمہوریت کے امیدوار بن علی یلدرم کو 45 فیصد جبکہ اپوزیشن جماعت کے امیدوار اکرم امام اولو کو 54 فیصد ووٹ ملے یعنی اپوزیشن نے تین ماہ قبل ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور حکمراں جماعت کو اپنے مضبوط گڑھ میں شکست کا سامنا رہا۔

    سرکاری سطح پر انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا تاہم کامیاب امیدوار امام اولو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا، رجب طیب اردگان نے امام اولو کو کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ شکست خوردہ امیدوار نے بھی پولنگ ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد ہی اپنے حریف کو مبارک باد پیش کی۔

  • سوڈان میں مسلح گروپوں کی صلح کے لیے کمیٹی کی تشکیل

    سوڈان میں مسلح گروپوں کی صلح کے لیے کمیٹی کی تشکیل

    سوڈان میں مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت اور صلح کے لیے کمیٹی کی تشکیل ہو گئی.

    تفصیلات کے مطابق ..سوڈان میں عبوری کونسل نے مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے لی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ سوڈان عبوری کونسل کے نائب صدر جنرل محمد حمدان دقلو عُرف "حميدتی” ہوں گے۔

    کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبوری کونسل میں سیاسی کمیٹی کے سربراہ شمس الدین کباشی، ان کے نائب اور میجر جنرل اسامہ العوض محمدین شامل ہیں۔

    کباشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اور سیاسی نوعیت کے ایسے گروپ نمودار ہو رہے ہیں جن کو ساتھ لینا چاہیے تا کہ ملک کے امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے باور کرایا کہ عبوری کونسل سوڈان میں یک جہتی، سلامتی اور امن کی خواہاں ہے۔

    یاد رہے کہ مفاہمتی کمیٹی کی تشکیل جنرل دقلو کے جمعرات کے روز ایک کانفرنس میں خطاب کے چند روز بعد عمل میں آئی ہے۔ خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل میں خرطوم میں دھرنا ختم کرانے کے ذمے داروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

  • بھارت :مودی کے انتہا پسند دہشت گردوں نے نوجوان مسلم کو مارمار کر ختم کر دیا

    بھارت :مودی کے انتہا پسند دہشت گردوں نے نوجوان مسلم کو مارمار کر ختم کر دیا

    مودی کی حکومت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر عرصہ حیات مزید تنگ ہو گیا اور انتہا پسند بے لگام ہو گئے،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. جھاڑکھنڈ میں مسلمان نوجوان کو بائیک چوری کا الزام لگا کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چوبیس سالہ شمس تبریز جانبر نہ ہوسکا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو چوبیس سالہ مسلمان نوجوان پر بائیک چوری کا الزام لگا کر کھمبے سے باندھ کر سات گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔

    نوجوان کو نیم مردہ حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم شمس تبریز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نوجوان کی فیملی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • امریکاکی سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مزمت

    امریکاکی سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مزمت

    سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید کی ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید نے حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ایئر پورٹ حملے کو بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا قبیح فعل ہے۔ انہوں نے حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    زخمیوں میں 13 کو معمولی اور 3 کو درمیانے درجے کے زخم آئے جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے میں ایئرپورٹ پر واقع (میکڈونلڈز) ریستوران کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ 18 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • سعودی عرب میں اب ہوں گے جہازوں کےسپیئرپارٹس  تیار .

    سعودی عرب میں اب ہوں گے جہازوں کےسپیئرپارٹس تیار .

    سعودیہ میں جہازوں کےسپیئرپارٹس تیار ہوں .

    تٍفصیلات کے مطابق .سعودی عرب کی فضائی کمپنی سامی اور کمپنی ‘Figeac Aéro’ کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔جس میں دونوں کمپنیاں‌ جہازوں کےسپیئر پارٹس کی تیاری مشترکہ طور پر کی جائے گی.

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’سامی‘ نے فرانس کی بین الاقوامی معیار کے ہوائی جہازوں کے فاضل پرزہ جات، انجن کے اجزاء، اور سخت دھاتوں سے طیاروں کے مختلف حصے تیار کرنے والی کمپنی ‘Figeac Aéro’ سے معاہدہ طے پا گیا۔
    معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار کریں گی۔ سعودی کمپنی’سامی‘ اور Figeac Aéro کے درمیان معاہدے کی ابتدائی یادداشت پر دستخط پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش کے موقع پر کیے گئے۔

    پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش بین الاقوامی سطح کی نمائشوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کا اہتمام پیرس میں ’لے بورجیٹ‘ ہوائی اڈے پر منعقد کی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں دھاتوں سے ہوائی جہازوں کے اسپیر پارٹس تیار کرنے کے لیے کارخانے قائم کریں گی۔

    اس مشترکہ منصوبے میں سعودی کمپنی ’سامی‘ کے پاس زیادہ شیئرز ہوں گے۔ توقع ہے کہ اڑھائی سال کے اندر اندر اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔