Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • غیر ضروری اپیلوں پر ویرات کوہلی کو جرمانہ عائد

    غیر ضروری اپیلوں پر ویرات کوہلی کو جرمانہ عائد

    ورلڈ کپ کے اٹھائیسویں میچ میں کل بھارت اور افغانستان مد مقابل ہوئے. بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے ہرا دیا لیکن افغانستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا.

    سنسنی خیز مقابلے کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی غیر ضروری اپیلیں کرتے رہے .میچ کے 29 اوور کے دوران ویرات کوہلی نے LBW کے فیصلے پر امپائر علیم دار کے پاس جا کر غصے والا برتاؤ کیا اور کوڈ آف کنڈنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا. اس کے علاوہ ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

    ویرات کوہلی کا اس سے پہلے بھی ڈسپلنری ریکارڈ اچھا نہیں ہے لیکن ویرات نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر معزرت بھی کی ہے.

    پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ایک بھی میچ نہ ہار کر بھارت تیسرے نمبر پر ہے اور افغانستان ایک بھی میچ نہ جیتنے کے نتیجے میں آخری نمبر پر ہے.

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    بیٹنگ تو کامیاب رہی لیکن بالرز کو بھی اچھا پرفارم کرنا پڑے گا. پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے اگر فیلڈنگ اچھی کی جائے اور مس فیلڈنگ نہ کی جائے. جنوبی افریقہ کی جانب سےلنگی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا.

    ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا.

    باغیوں نے تختہ الٹنے کی کوشش میں ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریاست امہارا میں باغیوں نے حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے حملہ کیا اس دوران آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سیارے مکینن مزاحمت کرتے ہوئے باغیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    رپوٹ کے مطابق امہارا ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں امہارا کے سربراہ اور مشیر کو بھی دفتر میں قتل کردیا گیا ہے۔
    ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے اور سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

  • پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. دونوں ٹیمز کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے. پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے. شعیب ملک آج کا میچ نہیں کھیلیں گے. شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں. پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نمبر 9 پر ہے اگر آج کا میچ ہارا تو ایونٹ سے آؤٹ ہو جائے گا. کپتان سرفراز کا کہنا ہے کہ ہمارہ پورا دھیان آج کے میچ پر ہے.

  • امریکی ڈرون گرنے کے بعد سعودی فضائی کمپنی نے  روٹ تبدیل کردیے ،

    امریکی ڈرون گرنے کے بعد سعودی فضائی کمپنی نے روٹ تبدیل کردیے ،

    امریکی ڈرون گرنے کے بعد سعودی فضائی کمپنی نے آبنائے ہرمزاور خلیج عُمان کے فضائی روٹ تبدیل کردیے

    تفصیلات کے مطابق ایرن کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اپنی پروازوں کو خلیج عُمان اور آبنائے ہرمز کے فضائی راستے استعمال کرنےسے روکتے ہوئے متبادل روٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے.سعودی فضائی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیےاٹھایا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ایشیائی ملکوں‌ کے لیے چلائی جانے وال پروازوں کو خلیج عرب کی فضاء‌میں متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے سعودی ایئرلائن کی کوئی پرواز آبنائے ہرمز اور بحر عُمان کی فضائی حدود کو استعمال نہیں‌کرےگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روٹ تبدیل ہونے سے پروازوں کی آمد ورفت کے اوقات بھی متاثر ہوسکتےہیں۔

    خیال رہے کہ جمعہ کے روز متعدد عالمی فضائی کمپنیوں‌نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کو استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ یہ پیش رفت بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے ایرانی اقدام کے بعد سامنے آئی ہے۔

    امریکی ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا ہے

    خلیج کی بڑی فضائی کمپنی اتحاد ایئر لائنز نے بھی اپنے طیاروں کو آبنائے ہرمز اور خلیج عُمان کے اوپر سے گزرنے سے روک دیا ہے۔

    امریکی ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے طرف ایران بھی ان دھمکیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دے رہا ہے۔

    اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اندر تین اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم بھی دے دیا تھا لیکن اس کو آخر لمحے میں خود ہی واپس لے لیا۔

  • سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کا شاندار استقبال

    سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کا شاندار استقبال

    سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کے حائل کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پران کا شاندار استقبال کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کے حائل کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پران کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ان کی غیرمعمولی تعریف وتوصیف کی جا رہی ہے۔

    کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی گذشتہ روز معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتےہوئے حائل ہوائی اڈے پراتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس کےساتھ ساتھ سوشل میڈیا پربھی پائلٹ یاسمین المیمنی کی غیرمعمولی حوصلہ افزائی جاری ہے۔

    یاسمین المیمنی ‘نسما ایئر’ فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طورپرتعینات کی گئی ہیں۔ ان کا تعلق حائل سے ہے جہاں وہ گذشتہ روز پرواز کے ذریعے پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
    خیال رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے سنہ 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کاموقع نہیں ملا۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔

  • امریکہ ایران معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکہ ایران معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    سلامتی کونسل نے امریکہ ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے. اس ہنگامی اجلا س کے لیےامریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پراپیل کی ہے۔کے اقوام متحدہ میں مندوب نے سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پر بروز پیر ایک بند نشست منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف امریکہ نے کہا ہےوہ ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے

    سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس سرکاری اپیل میں گزشتہ ہفتےخلیج عمان میں تیل کے دو ٹینکروں پر حملے کے معاملے میں تازہ پیش رفت سے آگاہی کرانے کے لیے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ ہفتے تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر دھماکہ ہوا تھا۔ ٹینکروں کے عملے کے 44 افراد کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بچاتے ہوئے ایرانی صوبے ہرمز کی بندر گاہ کاسک تک پہنچایا تھا۔بعد ازاں ایران نے ایک امریکی ڈراؤن کو اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں مار گرایا تھا۔

  • ایران امریکہ  تنازع: ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل

    ایران امریکہ تنازع: ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل

    ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل ہوگئیں ہیں.
    یہ کشیدگی اس وقت پید اہوئی جب ایران اپنی حدود میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا. خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا کی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن نے نوٹس ٹو ایئر مین میں تمام امریکی رجسٹرڈ ایئرلائن کو خلیج عمان اور خلیج فارس کے فضائی راستوں سے پروازیں معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ایف اے اے کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ متاثرہ خطے میں عسکری سرگرمیوں اور سیاسی تناؤ کے باعث کمرشل فلائٹس کو خطرہ لاحق ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈرون پر میزائل حملے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے مابین لفظی جنگ عروج پر ہے ۔ایف اے اے کے نوٹس واضح کیا گیا کہ امریکا سے رجسٹرڈ ایئرلائن اور امریکی ایئرلائنز پر آبنائے ہرمز کا فضائی راستہ اختیار کرنے پر پابندی ہوگی۔

    ایف اے اے کے ترجمان نے کہا کہ ’ہماری سیفٹی اور سیکیورٹی ٹیمیں دنیا بھر میں فضائی اداروں کے حکام بشمول ایف اے اے سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ فضائی راستوں کے رسک کا جائزہ لے سکیں‘۔واضح رہے کہ جرمنی اور ڈش ایئرلائنز آبنائے ہرمز کے بجائے دوسرا فضائی راستہ اختیار نہیں کررہی ہیں۔

  • پیرس:ایفل ٹاورکی فضا "پاکستان زندہ باد”اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

    پیرس:ایفل ٹاورکی فضا "پاکستان زندہ باد”اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

    پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی فضائیں "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی. پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور میں اس ریلی کا اہتمام فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے کیا تھا. ذرائع کے مطابق اس ریلی میں پاکستانی پختونوں نے خصوصی شرکت کی .

    اس ریلی میں شرکا نے بینرز اور فلیکس بھی اٹھا رکھے تھے.ریلی بچے بھی شریک ہوئے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں کو بلند کرتے رہے. یاد رہے کہ اس ریلی کا اہتما م اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں افغانستان کی سرحد سے پختون علاقوں میں سازشوں کا سلسلہ جاری ہے. شرکا کا یہ کہنا تھا کہ وہ دیار غیر میں پاکستان اور پاک فوج کا دفاع کرتے رہیں گے. اس ریلی میں پیرس کے علاوہ فرانس کے دیگر علاقوں سے بھی پاکستانی شرکت کے لیے پہنچے تھے .

  • بھارت میں ہند وانتہاپسندوں نے2018 میں بھی مسلمانوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا : امریکہ نے رپوٹ جاری کردی

    بھارت میں ہند وانتہاپسندوں نے2018 میں بھی مسلمانوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا : امریکہ نے رپوٹ جاری کردی

    نیویارک:بھارت میں مسلمان 2018 میں بھی ہندو انتہاپسندوں کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکے .بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے امریکہ میں گزشتہ روز جمعہ کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سال 2018 کے دوران ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد کیا جاتا رہا۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہجومی تشدد کی وجہ وہ افواہیں رہیں جس میں ایسی خبریں پھیلائی گئی کہ مذکورہ شخص یا تو گائے کی تجارت کر رہا تھا یا پھر گﺅ کشی کر رہا تھا۔مذہبی آزادی سے متعلق سال 2018 کی امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بی جے پی کے کچھ سینئر عہدیداروں نے اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریریں کی اور”ہندو انتہا پسند گروپوں کے ذریعہ پورے سال اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو گائے کی تجارت یا گائے کو گوشت کے لئے کاٹنے کی افواہوں کے چلتے ہجومی تشدد کا شکار بنایا“۔

    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف نومبر میں 18 ایسے حملہ ہوئے جن میں آٹھ افراد کی موت ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی حقائق پیش کیے گئے ہیں کہ اتر پردیش میں 22 جون کو دو پولس اہلکار کے خلاف اس لئے کارروائی ہوئی، کیونکہ مویشی کے ایک تاجر مسلمان کی پولس حراست میں موت ہو گئی تھی۔ اس رپورٹ میں دنیا کے تمام ممالک اور خطوں میں مذہبی آزادی کے حوالے سے پوری تفصیلات درج ہیں۔

    بھارت سےمتعلق اس رپورٹ کے سیکشن میں کہا گیا ہے کہ کچھ غیر سرکاری تنظیموں کی رپورٹ ہیں جس میں تحریر ہے ”حکومت کئی مواقع پر مذہبی اقلیتیں، کمزور طبقات اور حکومت پر تنقید کرنے والوں پر ہونے والے ہجومی تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے“۔ واضح رہے سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں ہندووں کی آبادی 79.8 فیصد ہے جبکہ مسلمانوں کی آبادی 14.2 فیصد درج ہے۔