Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ

    واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ

    واٹس ایپ نے 2025 کا پہلا بڑا اور بہترین فیچر متعارف کرا دیا ، میٹا نے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متعارف کرایا جانے والا فیچر میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے اور اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔واٹس ایپ میں پہلے سے صارفین چیٹ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں ، لائٹ اور کلر موڈز کا آپشن بھی دستیاب ہے مگر ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا تھا ، اب صارفین چیٹ ببلز اور پری سیٹ تھیمز کے ذریعے بیک گراؤنڈ اور ببلز دونوں کو تبدیل کرسکیں گے۔اسی طرح صارفین کو 30 نئے وال پیپرز دستیاب ہوں گے یا اپنی فوٹو لائبریری سے بیک گراؤنڈ کے لیے تصویر کا انتخاب کر سکیں گے۔

    وفاقی حکومت کے قرض میں اضافے کا سلسلہ جاری

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

  • مودی  ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

    مودی ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ

    واشنگٹن: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں سکھ کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی اور اپنی آواز بلند کی۔

    مظاہرین نے اس دوران خالصتان کے حق میں شدید نعرے بازی کی، جس میں دیگر اقلیتی کمیونٹیز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ بھارتی حکومت وزیرِ اعظم مودی کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کر رہی ہے اور اقلیتی گروہ خصوصاً سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔مظاہرے کے دوران، کچھ بھارتی شہریوں نے مودی کے حق میں نعرے لگائے، جس کے باعث مظاہرین میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس کشیدگی کے باعث پولیس کو مداخلت کرنی پڑی اور حالات کو قابو میں کیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائی ہیں اور ان کا استحصال جاری رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس معاملے کی مذمت کرنی چاہیے اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔اس مظاہرے نے عالمی سطح پر مودی حکومت کی اقلیتی حقوق کی پالیسیوں پر ایک نیا سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے اور سکھ کمیونٹی اور دیگر اقلیتی گروہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

  • ایلون مسک کا امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ

    ایلون مسک کا امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ

    دبئی: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے رکن ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے یہ مشورہ دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ امریکا کو حکومتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا چاہیے اور اپنی توانائیاں اپنے ملک کے مسائل پر مرکوز کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دنیا بھر میں حکومتیں تبدیل کرنے کی کوششوں کو ختم کر دینا چاہیے اور اس کی بجائے اپنے ملک کی ترقی اور مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی پرانی بیوروکریسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جا سکے، اور انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کی کمی ممکن ہے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس قسم کی اصلاحات امریکی معیشت اور حکومتی نظام کو مضبوط کر سکتی ہیں۔

    اس دوران ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت دبئی میں 20 ہزار مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ دبئی لوپ منصوبہ دبئی کی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گا۔

    دوسری جانب، جمعرات کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کی جنوبی ایشیا میں فراہمی پر بات چیت کی۔ بھارت میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے اسٹارلنک کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے بھارت میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ایلون مسک کی جانب سے پیش کیے گئے یہ منصوبے اور تجاویز امریکا، بھارت اور دبئی کے لیے اہم ترقیاتی مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔

  • مودی ٹرمپ ملاقات: تیل و گیس کی فراہمی اور دہشت گردی کیخلاف تعاون کا عزم

    مودی ٹرمپ ملاقات: تیل و گیس کی فراہمی اور دہشت گردی کیخلاف تعاون کا عزم

    واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا کا سفر کیا، جس کے دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور متعدد اہم معاملات پر بات چیت کی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بھارت کو فراہم کرنے کے لیے کافی مقدار میں تیل اور گیس موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان توانائی، بجلی، اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی خسارہ 100 ملین ڈالر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس خسارے کو کم کرنے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔ امریکی صدر نے ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مل کر انتہا پسند دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گا۔

    ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا بھارت کو ایف 35 جنگی طیارے اور دیگر دفاعی سازوسامان فراہم کرے گا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کا حصہ ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی اور امریکی صدر ٹرمپ کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میگا خوشحالی کے لیے ہیں۔مودی نے کہا کہ امریکا اور بھارت مصنوعی ذہانت (AI) اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک انڈو پیسیفک خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی تعاون کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو مزید بڑھائے گا اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

    مودی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اور یہ سبق انھوں نے خود سے سیکھا ہے۔ انھوں نے ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ بھارت کا مؤقف ہمیشہ امن کی طرف ہے، نہ کہ جنگ کی طرف۔

    مودی نے ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ایلون مسک سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا کے لیے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ایلون مسک کے تین بچوں سمیت خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

    مودی اور ٹرمپ کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کی طرف اشارہ کرتی ہے اور دونوں ممالک کے لیے ایک نئی سفارتی اور اقتصادی سمت کی بنیاد رکھتی ہے۔

  • ٹرمپ کےپےدرپےبیانات،ایگزیکٹوآرڈرز، امریکا میں مہنگائی کی لہر

    ٹرمپ کےپےدرپےبیانات،ایگزیکٹوآرڈرز، امریکا میں مہنگائی کی لہر

    امریکامیں گزشتہ ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیا، گھریلو استعمال کی چیزوں، ایندھن اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکاکے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں یہ 2.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہنگائی بڑھنے سے جہاں خاندانوں کی مشکلات بڑھی ہیں وہیں چھوٹے کاروباروں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔کنزیو پرائس انڈیکس گھریلو استعمال کی عمومی اشیا اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں رد و بدل کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے اجناس اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں تبدیلی کا پتا چلتا ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس کی ستمبر 2023 میں شرح 2.4 فی صد تھی جوساڑھے تین سال کے دوران کم ترین شرح ریکارڈ ہوئی تھی۔امریکا میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 0.5 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ اگست 2023 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    اسی طرح گروسری یعنی گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں جب گزشتہ ماہ بڑھیں تو اس سے انڈوں کی قیمت میں بھی 15.2 فی صد اضافہ ہو گیا۔ یہ انڈوں کی قیمت میں جون 2015 کے بعد سب سے بڑا اضافہ تھا۔پرندوں میں برڈ فلو پھیلنے کے خدشات کے سبب انڈوں کے بیوپاری مرغیاں تلف کر رہے ہیں جس کے سبب انڈوں کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔امریکا میں انڈوں کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 53 فی صد بڑھ چکی ہیں جب کہ انڈوں کی کمی کے سبب ملک بھر میں مارکیٹوں میں صارفین کو ان کی محدود خریداری کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہوٹلوں میں انڈوں سے بنے پکوان اضافی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    لیبر ڈپارٹمنٹ کے حالیہ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ فیڈرل ریزرو نے سالانہ دو فی صد افراطِ زر کا ہدف مقرر کیا تھا۔ لیکن امریکا میں لگ بھگ چھ ماہ سے افراطِ زر کی شرح اس سے بلند رہی ہے۔ اس سے قبل ڈیڑھ سال تک اس میں کمی آ رہی تھی۔مبصرین کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے سبب ممکنہ طور پر امریکہ کا فیڈرل ریزرو فی الحال شرح سود میں مزید کمی نہیں کرے گا۔یو ایس فیڈرل ریزرو سسٹم بینکنگ کا مرکزی نظام ہے جو امریکا کے مالیاتی امور کو دیکھتا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ اشیا کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔

    البتہ بعض اقتصادی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کے عائد کردہ ٹیرف یعنی مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے سے عارضی طور پر قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مہنگائی بڑھنے کے سبب اس کے اثرات دوسرے سیکٹرز پر بھی پڑ رہے ہیں۔امریکا میں کاروں کی انشورنس مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں اس میں دو فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک میں گاڑیوں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں بھی 1.8 فی صد اضافہ ہوا ہے۔نیویارک اسٹاک ایکسچیج کے ڈاؤ فیوچر یعنی 30 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے جب کہ دیگر مارکیٹوں میں بھی مندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    امریکا میں انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ امریکا میں انڈوں کی قیمت 4.95 ڈالر فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے باعث یہ قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔ تازہ ترین کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق، جنوری میں امریکی شہروں میں درجن گریڈ اے انڈوں کی اوسط قیمت 4.95 ڈالر تک پہنچ گئی۔ جو دو سال قبل 4.82 ڈالر کے سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

    کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

  • واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ان کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔رپورٹ میں شیئر کیئے گئے اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کے لیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبلز کا استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کرے گا، دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کے لیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لیے کسی لیبل کا استعمال کریں گے تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ اسے بدل نہیں دیتے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

  • شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک شادی میں اچانک چیتا گھس آیا تو شہر میں ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ باراتیوں نے کھانا چھوڑ کر دوڑیں لگادیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بدھیشور ایم ایم لان میں ہونے والی شادی کے شرکا اپنی جان بچانے کے لیے سڑکوں پر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک خوفزدہ شخص نے تو چھت سے ہی چھلانگ لگا دی جس سے وہ بُری طرح زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایف او ڈاکٹر ستیش پانڈے سمیت محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد تیندوے کو پکڑا جا سکا۔ آدھی رات تک چلنے والے تیندوے کے ریسکیو آپریشن میں کئی دفعہ تو لگا چیتا سب کو زخمی کرکے بھاگ جائےگا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم سیڑھیوں پر تیندوے کو اسپاٹ کرتی ہوئی آگے بڑھتی ہے تو تیندوا سامنے آ کر ان کو کھدیڑ دیتا ہے۔اس کے بعد وہ سب سے آگے چل رہے محکمہ جنلات کے ایک ملازم پر حملہ کر دیتا ہے اور اس کے ہاتھ سے رائفل چھین کر گرا دیتا ہے، تقریباً 8 گھنٹوں تک چلی اس تگ و دو کے بعد جمعرات کی صبح 4 بجے آخر کار تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

  • اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی اخبار

    اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائےگا اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بڑھ جائیں گے اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    دوسری جانب امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہےلیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا، دشمن نئےسرےسےجوہری پروگرام پرکام کرنے کی صلاحیتیں تباہ نہیں کرسکتا۔

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات،مراسلہ جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دیں گےامریکی اخبار کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں تاہم امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

  • جرمنی میں افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،  28 افراد زخمی

    جرمنی میں افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

    میونخ: جرمنی کے شہر میونخ میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے واقعہ تاریخی مرکز کے قریب پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے حملہ آور افغان شہری ہے جس نے پناہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی، اس پر چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔

    وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات کا شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس سے مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یہ واقعہ سیکورٹی کانفرنس کے مقام سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

    جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

  • جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    روم سے جرمنی جانے والی ایک پرواز کو ایک بلی نے ’ہائی جیک‘ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق فضائی کمپنی ریان ائیر کا روم سے جرمنی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ ایک بلی کے ہاتھوں ’ہائی جیک‘ ہوگیایہ بلی چپکے سے طیارے میں داخل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کو 2 دن تک گراؤنڈ کرنا پڑا اور پرواز 2 دن کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ گزشتہ ہفتے روم سے جرمنی کے لیے پرواز بھرنے والا تھا مگر ٹیک آف سے قبل عملے نے بلی کی میاؤں میاؤں کو سنا جو طیارے میں سے آرہی تھی جب آواز کے مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی تو عملے کو طیارے کے متعدد پینلز کو ہٹانا پڑا۔

    پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

    آخرکار طیارے کے برقی پینل کے قریب عملے نے بلی کو چھپے ہوئے پایا بلی کی دریافت کے بعد طیارے کے کیبن میں چوہے بلی کی دوڑ کا منظر دیکھنے میں آیاعملے کیجانب سے بلی کو پکڑنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر ناکامی کا سامنا ہوا جس کے پرواز کو حفاظتی وجوہات کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    2 دن تک عملے کی جانب سے طیارے کے پینلز کو ہٹا کر بلی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ طیارے کے مختلف مقامات پر فرار ہوتی رہی اور اسے ڈھونڈنا ہی مسئلہ بن گیا2 دن بعد جاکر طیارے کا عملہ اس ”ہائی جیکر“ بلی کو نکالنے میں کامیاب ہوا اور طیارے کی سیڑھی پر چھوڑ دیا جہاں سے وہ اسطرح چہل قدمی کرتے ہوئے چلی گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تاہم یہ دلچسپ واقعہ طیارے میں سفر کرنے وا لے مسافروں کے لیے زحمت کا باعث بنا جن کو سفر کے لیے 2 دن تک انتظار کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو