Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جنوبی افریقہ کو جھٹکا،  فاسٹ بولر اینرچ نورکیا  چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرچ نورکیا انجری کا شکار ہوکرچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئےہیں۔

    اینرچ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقہ جلد ہی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ان کے متبادل کا اعلان کریگا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینرچ نورکیا کا پیر کی سہ پہر کو اسکین ہوا تھا اور امید نہیں ہے کہ وہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔آئی سی سی کے پچھلے چھ ایونٹس میں یہ تیسرا موقع ہے جب اینرچ نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں، اور یہ سبھی ون ڈے ٹورنامنٹ ہیں۔وہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے تھے لیکن ان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا، پھر کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے باعث 2023 ورلڈ کپ سے محروم ہونا پڑا اور اب وہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

  • حماس  نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    حماس نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    حماس نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

    فلسطینی گروپ حماس نے عرب میڈیا کو بتایا کہ خلیل الحیا کی قیادت میں ایک وفد نے حماس کی مجوزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کی منظوری قطر اور مصر کے ثالثوں کے حوالے کردی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت جمعرات کوغزہ جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ کر سکتی ہے۔اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ وہ اپنا دورہ یورپ مختصر کر رہے ہیں تاکہ وہ غزہ کے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر سکیورٹی کابینہ اور حکومتی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔ادھر فلسطینی سول ڈیفنس نے رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے ان علاقوں سے دور رہیں جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے جب تک کہ ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات معلوم نہیں ہو جاتیں اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی ریپ ایکٹ آگاہی اور ٹریننگ سیمینار

    بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

    2024 میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں نمایاں کمی

  • ”گنیش چترتھی تہوار“ پر مسلم گنپتی بھگوان  کے مجسمے نے نئی جنگ چھیڑ دی

    ”گنیش چترتھی تہوار“ پر مسلم گنپتی بھگوان کے مجسمے نے نئی جنگ چھیڑ دی

    تلنگانہ: سکندرآباد میں ”گنیش چترتھی تہوار“ ہر گنپتی کی مورتی ’مسلمان جیسی‘ شکل کے الزامات کی وجہ سے بد امنی کا باعث بن گئی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں جاری گنیش چترتھی تہوار کے دوران ہندوؤں کے دیوتا گنپتی کی مورتی ’مسلمان جیسی‘ شکل کے الزامات کی وجہ سے تنازعہ کا مرکز بن گئی ہے یہ مورتی سکندرآباد میں سالانہ گنپتی تہوار کے دوران قائم کی گئی تھی۔

    منتظمین نے واضح کیا کہ پنڈال کا تھیم بالی ووڈ فلم ”باجی راؤ مستانی“ سے متاثر تھا، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی ینگ لیو یوتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے بنائے گئے گنپتی مورتی کے لباس پر تنازع شروع ہوا جو باجی راؤ مستانی میں اداکار رنویر سنگھ کے پہننے والے لباس سے مشابہت رکھتا تھا تاہم کچھ گروپوں کی طرف سے اس مورتی کی مماثلت کو قبول نہیں کیا گیا اور بدامنی کا باعث بنی اور سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور لوگوں سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اورہندو مذہب کے خلاف ایک سازش قرار دیا۔

    بنگلہ دیشی دفاعی وفد کی ایئرچیف سے ملاقات،فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    دوسری جانب آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک رکن نے اس سلسلے میں کہا کہ “ہم نے جان بوجھ کر ”باجی راؤ مستانی“ تھیم کا انتخاب نہیں کیا بدقسمتی سے جس طرح سے چیزیں سامنے آئیں اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ہمارا مقصد کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا-
    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا,کیسز کی تعداد 72 تک پہنچ گئی

    منتظمین نے سوشل میڈیا پر نامناسب تبصروں پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ اس مورتی کے ڈیزائنر کے وجہ سے پیدا ہوا اور اس کی زمے داری اس پر عائد ہوتی ہےان تنازعات کے باوجود ینگ لیو کی یوتھ ایسوسی ایشن ان تقریبات کو پرامن طریقے سے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے وہ کمیونٹی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حقیقی طور پر اپنے حقیقی مقاصد کو سمجھیں۔

    لاس اینجلس آتشزدگی کی تحقیقات میں نئے انکشافات

    کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہم صرف اپنے گنپتی بپا کے جشن کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ہم اس تنازعے کو بڑھانا نہیں چاہتے-

  • لاس اینجلس آتشزدگی کی تحقیقات میں نئے انکشافات

    لاس اینجلس آتشزدگی کی تحقیقات میں نئے انکشافات

    کیلیفورنیا: لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔

    رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے عجلت سے کام لیا گیا۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے آگ سے متعلق معلومات کے تاخیر سے لوگوں تک پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا,کیسز کی تعداد 72 تک پہنچ گئی
    fire
    امریکی میڈیا نے بھی 2 جنوری اور 7 جنوری کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جن میں ایک ہی مقام سے آگ کا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا،رہائشیوں کا بتانا ہے کہ ان پہاڑوں پر یکم جنوری کو بھی ایک آگ لگی تھی جس سے 10ایکڑ سے کچھ کم رقبہ متاثر ہوا تھا لیکن اسے بہت حد تک نظر انداز کیا گیا۔

    رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یکم جنوری اور 7 جنوری کو لگنے والی آگ میں یقینی طور پر کوئی تعلق ہے، رہائشیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یکم جنوری کو لگنے والی آگ نئے سال کے جشن پر ہونے والی آتش بازی کے نتیجے میں لگی۔

    اسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں ایک سے زائد مقامات میں آگ لگی ہوئی ہے جن میں پیسیفک پیلیسیڈز میں لگنے والی آگ بھی شامل ہے، یہ آگ اب تک 23 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو متاثر کرچکی ہے۔

  • اسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

    اسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

    حماس نے جنگ بندی مسودہ قبول کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل پہلے مرحلے میں 33 یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینیوں کو رہا کرے گا، تاہم اسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے قطری وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی امید ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے، حماس کی منظوری کے بعد اب دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، جنگ بندی جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

    اپوزیشن سیاست کررہی ہے، عوامی مسائل پرتوجہ نہیں دے رہی، ایازصادق

    قبل ازیں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جاری مذاکرات میں شامل 2 عہدیداروں نے منگل کو امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور درجنوں مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے مسودے کو قبول کر لیا ہے۔

    مذاکرات کے ثالثوں میں شامل قطر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ معاہدے کو منظور کرنے کے اب تک کے قریب ترین مقام پر ہیں،معاہدہ فریقین کو 15 ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کے ایک قدم قریب لے آئے گا۔

    ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

    دوسری طرف ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ پیش رفت ہوچکی ہے، تاہم تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تین مرحلوں پر مشتمل اس جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے منصوبے کو حتمی منظوری کیلئے اسرائیلی کابینہ میں پیش کرنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ کے اندر تقریباً 100 یرغمالی اب بھی قید ہیں اور اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ کم از کم ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں،حماس نے سات اکتوبر کو 250 کے قریب لوگوں کو یرغمال بنایا تھا جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق جنگجوؤں کے حملوں میں 1200 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا تھا کہ ان کا تجویز کردہ معاہدہ حقیت بننے والا ہےجبکہ خطے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے پہلے ایک معاہدہ کر سکتے ہیں،ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی بھی ان مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں، 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گےانہوں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے-

    جیمز ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان پلیئرز کے این او سی کا تنازع حل ہوگیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ہیں، اب انگلش پلیئرز کو پی ایس ایل میں منتخب ہونے پر انگلش بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی،انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کو این او سی فراہم کرے گا، اس سے پہلے انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

  • لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران ’بیٹ مین‘ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار دیا۔

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس کے شعلوں میں جلنے کے درمیان ایف بی آئی کی لاس اینجلس کے برینٹ ووڈ علاقے میں واقع اداکار بین ایفلیک المعروف بیٹ مین کی رہائش گاہ پر جانے کی تصاویرمنظر عام پر آئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی حکام نے گذشتہ روز ’بیٹ مین‘ کے گھر کے باہر تصاویر بنائیں، اہلکار کئی منٹ تک وہاں موجود رہے، ان کی جیکٹوں کی پشت پر ایف بی آئی لکھا تھا، اور انہوں نے دروازے پر دستک دی 52 سالہ اداکار’بیٹ مین’ کے گھر آنیوالے ایف بی آئی ایجنٹوں کے پاس نجی ڈرون کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی، جس نے فائر فائٹنگ طیارے میں سے سپر اسکوپر کو نقصان پہنچا نے کا ثبوت موجود تھا۔

    8 سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانیوالا باپ گرفتار

    سرکاری رپورٹس میں کہا گیا کہ “ایف بی آئی کی گراؤنڈ انٹرسیپٹ ٹاسک فورس کے ارکان غیر قانونی ڈرون سرگرمی کے سلسلے میں آگ سے متاثرہ علاقے میں اپنی تحقیقات کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’سپر اسکوپر‘ وہ طیارہ ہے جو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کر رہا تھا، سرکاری اہلکار ڈرون کی سرگرمی کے حوالے سے مقامی علاقے میں جانچ کر رہے تھے، جس سے طیارے کو نقصان پہنچا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار نے حکام سے ملاقات کی؟-

    جی ایچ کیو حملہ کیس،ملزمان سے برآمد ثبوت عدالت میں پیش

    اداکارکے گھر کے مرکزی گیٹ کے قریب کال باکس لگا ہوا تھا، ایسا لگتا ہے اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ڈرائیو وے گیٹ بند کر دیا گیا ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران دو سرکاری افسران بھی تھے بیٹ مین چند بلاکس کے فاصلے پر اپنی سابقہ ​​بیوی کے گھر چلے گئے تاہم یہ غیر یقینی ہے کہ آیا اس نے حکام کی ہدایت پر چلے گئے یا صرف اپنی مرضی سے ایسا کیا۔

    سعودی عرب معاہدے کے تحت 570 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی لیے رضامند

  • جنوبی بھارت میں باڈی بلڈرز،جسموں‌کو فخر سے پیش کرنے والی خواتین

    جنوبی بھارت میں باڈی بلڈرز،جسموں‌کو فخر سے پیش کرنے والی خواتین

    بھارت کی ساحلی ریاست کیرالہ میں، جہاں قدرتی مناظر اور پرسکون ماحول کا راج ہے، فوٹوگرافر کیرتھنا کناتھ نے ایسی تصاویر لی ہیں جن میں طاقتور اور مضبوط خواتین اپنے جسموں کو فخر سے پیش کر رہی ہیں۔ یہ خواتین سمندر کی لہروں، کھجور کے درختوں یا چٹانوں کے درمیان بائسپس کو جمانے، ٹانگوں کو سٹریچ کرنے یا شانوں کو بڑھانے کے دوران اپنے باڈی بلڈنگ کی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اور جِم کی مخصوص وردی کے بجائے زریں سبز لباس یا خواتین کے روایتی چیکرڈ بیکنی ٹاپ اور اسکرٹ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

    تاہم کیرالہ میں، جہاں کیرتھنا کناتھ کا تعلق ہے، خواتین کے لئے باڈی بلڈنگ اب بھی ایک ممنوعہ موضوع ہے، کیونکہ یہاں خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ روایتی نسوانی اصولوں پر عمل کریں۔ ایک باڈی بلڈر کی انسٹاگرام پروفائل کو دیکھنے کے بعد، کناتھ نے ان خواتین سے متاثر ہو کر باڈی بلڈنگ کی دنیا کا جائزہ لیا جو اس کھیل کے لئے اپنی زندگی وقف کر چکی ہیں اور سماجی روایتوں کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانوں کی خواہشات کو بھی نظرانداز کر چکی ہیں۔

    کناتھ نے سی این این کو فون کال میں بتایا، "جہاں ہم رہتے ہیں، یہ بہت عام بات نہیں ہے۔ میں اسے کمیونٹی کہوں گی بھی نہیں، کیونکہ یہ ابھی تک ایک نیا رجحان ہے اور صرف چند لڑکیاں ہی اس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔”

    بھارت میں خواتین کا باڈی بلڈنگ کی طرف بڑھتا ہوا رجحان
    بھارت بھر میں، حالیہ برسوں میں خواتین کا ایک بڑھتا ہوا رجحان باڈی بلڈنگ میں شامل ہو رہا ہے اور بہت سی خواتین نے بین الاقوامی فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے پیشہ ورانہ حیثیت حاصل کی ہے۔ 2016 میں، دیپیکا چودھری نے پہلی بھارتی خاتون باڈی بلڈر بن کر اس میدان میں ایک سنگ میل قائم کیا۔

    کییرتھنا نے ابتدائی طور پر کیرالہ میں جنسی لحاظ سے غیر جانبدار مارشل آرٹ "کالاری پائٹ” پر تحقیق کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن جب انہوں نے باڈی بلڈنگ پر فوکس کرنے والی خواتین کا پتہ چلایا تو ان کی توجہ اس طرف مرکوز ہو گئی۔ کناتھ کی فوٹوگرافی کی سیریز میں شامل خواتین باڈی بلڈرز ایک دوسرے کو براہ راست نہیں جانتی تھیں، مگر سوشل میڈیا اور مقابلوں کے ذریعے ان کے درمیان ایک انجان سی پہچان تھی۔

    بھو میکا کمار، جو 22 سال کی ہیں اور کیرالہ کے شہر کوچین سے تعلق رکھتی ہیں، نے بچپن میں اپنی جسمانی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے باوجود باڈی بلڈنگ میں دلچسپی پیدا کی۔ اپنے والدین کے سخت رویے کی وجہ سے انہیں بچپن میں کھیلنے کی آزادی نہیں مل سکی تھی، مگر بالغ ہونے کے بعد یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے ورزش کا آغاز کیا اور پھر خاندان کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد جِم میں شامل ہو گئیں۔ آج وہ مس کیرالہ اور مس ارناکولم جیسے مقامی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔کمار اور دیگر باڈی بلڈرز کی کہانیاں ایک ہی جتنی ہیں، جنہیں اپنے خاندانوں سے تنقید اور دباؤ کا سامنا رہا کہ وہ اپنے جسموں کو دکھا کر غیر روایتی دنیا میں کیوں قدم رکھ رہی ہیں۔
    india
    خواتین باڈی بلڈرز کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کا عزم
    کیرتھنا کناتھ کی فوٹوگرافی میں شامل ایک اور خاتون، 25 سالہ سینڈرا اے ایس ہیں جو 4 سال سے باڈی بلڈنگ کر رہی ہیں اور اب باڈی بلڈنگ کے نئے کھلاڑیوں کو تربیت بھی دیتی ہیں۔ ان کا مقصد خواتین کے لئے باڈی بلڈنگ کے میدان میں رکاوٹیں توڑنا اور بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ضروری کوالیفیکیشن حاصل کرنا ہے۔

    کیرتھنا نے اپنی فوٹوگرافی کے دوران بھارتی دیویوں کی تصاویر سے متاثر ہو کر خواتین کے ہیروک پورٹریٹس بنائے ہیں۔ انہوں نے مقامی اسٹائلسٹ ایلتن جان کے ساتھ مل کر ایسی تصاویر تخلیق کیں جو جسمانی طاقت کو نرمی اور حسن کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ فوٹوگرافر کے مطابق، "یہ خواتین انتہائی مضبوط، پراعتماد اور طاقتور ہیں، لیکن پھر بھی ان میں ایک نرمائی ہے۔”

    کیرتھنا نے اپنی سیریز "نات واٹ یو سو” کے ذریعے ان خواتین کے عزم اور محنت کو اجاگر کیا ہے جو باڈی بلڈنگ کے میدان میں مردوں کے غلبے کو توڑنے کے لئے مسلسل محنت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے، "انہوں نے اپنے لئے یہ جگہ بنائی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی کہانیاں جشن منانے کے قابل ہیں۔”

    یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر بڑے ڈرون،میزائل حملے

    سعودی عرب معاہدے کے تحت 570 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی لیے رضامند

  • کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع کو کرپشن کیسز میں قید اور جرمانہ

    کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع کو کرپشن کیسز میں قید اور جرمانہ

    کویت کے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو دونوں وزارتوں میں کرپشن کے دو الگ الگ کیسز میں مجموعی طور پر 14 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر پر دونوں وزارتوں کے بجٹ میں غبن کے الزامات پر داخلہ اور دفاع کے دو الگ الگ مقدمات تھےوزارت دفاع کے بجٹ میں غبن پر شیخ طلال الخالد کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ 5 لاکھ کویتی دینار کے ساتھ اضافی ایک ملین کویتی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    وزارت داخلہ سے متعلق کیس میں شیخ طلال کو مزید 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی اور 19 ملین کویتی دینار جرمانہ عائد کیا گیاان کیسز میں شیخ الخالد کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل بھی قرار دیدیا گیا، عدالت نے کرپشن کی رقوم کی واپسی اور کیس سے منسلک گاڑیاں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

    سعودی عرب معاہدے کے تحت 570 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی لیے رضامند

    ایک اور شریک ملزم کو، جس کی شناخت ایک غیر ملکی کے طور پر ہوئی ہے، 4 سال قید کی سزا اور 2 لاکھ 94 ہزار کویتی دینار کا جرمانہ عائد کیا گیا قید و جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق کویتی وزیر شیخ طلال الخالد نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

    سیاست دانوں کے غلط رویوں سے آج پارلیمان بے معنی ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان

  • یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر بڑے ڈرون،میزائل حملے

    یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر بڑے ڈرون،میزائل حملے

    یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر بڑے ڈرون اور میزائل حملے شروع کر دیے ہیں، اور دونوں ممالک امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے قریب آنے کے ساتھ اپنے فائدے کے لیے اس جنگ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    نئے امریکی صدر نے لڑائی کو جلد ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، تاہم اس بات کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں کہ وہ یہ کیسے کریں گے۔ ان کی وائٹ ہاؤس میں آمد روس کی مکمل حملے کے ساتھ چوتھے سال میں داخل ہو رہی ہے، جس سے پوری صورتحال میں عدم استحکام اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔سوموار کی رات سے منگل تک، کیف نے اپنے جنگی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا، جس میں اس نے روس کے اندر گہرائی تک ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں چھ امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شامل تھے۔ یوکرینی اور روسی حکام کے مطابق، یہ حملہ روس کے اندر کی فوجی اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین نے یہ اعلان کیا کہ ایسے حملے جاری رہیں گے جب تک روس کی مسلح جارحیت کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔

    روس نے اپنی طرف سے یوکرین کے توانائی کے شعبے کو نشانہ بناتے ہوئے بدھ کی صبح تک یوکرین پر بمباری کی، جس میں 40 سے زائد میزائل شامل تھے، جن میں سے 30 کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 70 سے زائد روسی ڈرونز نے بھی حملے میں حصہ لیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کے توانائی کے شعبے کو تباہ کرنا تھا۔یوکرین کی توانائی کمپنی یوکرینرو نے بتایا کہ اس حملے کے بعد انہیں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی روکنی پڑی تاکہ توانائی کے نظام کو بچایا جا سکے، تاہم صبح 9 بجے تک بجلی بحال کر دی گئی۔ سردیوں کے دوران روسی حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں یوکرین کو ایمرجنسی پاور آؤٹ ایجز لگانے پڑے ہیں۔ان حملوں کی شدت میں اضافہ اس وقت ہو رہا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری 20 جنوری کو متوقع ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر نکولائی پیٹروشیو نے ایک روسی اخبار سے بات کرتے ہوئے یوکرین سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ روس کبھی بھی یوکرین کے زیر قبضہ کسی علاقے کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 میں یوکرین ایک خود مختار ریاست کے طور پر موجود نہیں ہو سکتا، تاہم اس بات کی مزید تفصیل نہیں دی۔

    اسی دوران ایک اور خبر آئی ہے کہ ایک آسٹریلوی شہری جو یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے روسی افواج کے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، اسے روس نے ممکنہ طور پر قتل کر دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس واقعے کی تصدیق ہونے پر سخت کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ او اسکار جینکنز نامی 32 سالہ آسٹریلوی شہری کو گزشتہ ماہ روسی افواج نے پکڑا تھا اور ایک ویڈیو میں اسے فوجی یونیفارم میں پوچھ گچھ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، اس کی موت ہو چکی ہے، اور یہ خبر یوکرین میں موجود ذرائع سے آئی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آ چکی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر اس کے اثرات مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب معاہدے کے تحت 570 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی لیے رضامند

    وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مہم،عمران ریاض،شہباز گل پر مقدمہ،تین ملزمان گرفتار