Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • شہباز شریف کی ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    شہباز شریف کی ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔اس سے قبل وزیراعظم نے قاہرہ میں ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات۔۔ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں.

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

  • طالبان کے حمایتی عمران خان کے ساتھ امریکی ہمدردیاں کیوں؟

    طالبان کے حمایتی عمران خان کے ساتھ امریکی ہمدردیاں کیوں؟

    افغانستان میں امریکہ کی شکست پر طالبان کی فتح کا جشن منانے والے عمران خان کے لئے اب امریکہ سے ہی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی لابنگ فرم نے کام دکھانا شروع کر دیا ۔ امریکی غلامی سے آزادی لینے کے دعویدار امریکہ سے مدد مانگ رہے تو وہیں امریکی بھی عمران خان کے لیے لابنگ کرنے لگے

    طالبان جنہوں نے دو دہائیوں تک امریکی افواج کے خلاف جنگ لڑی اور 2,400 سے زائد امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ 2021 میں جب طالبان افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آئے، عمران خان نے اس فتح کو خوشی کے ساتھ سراہا اور طالبان کے قبضے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی تربیت یافتہ افغان فوجیوں کی شکست کا مذاق اُڑایا اور طالبان کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔یہاں تک کہ عمران خان نے طالبان کی کامیابی کو ایک علامتی فتح کے طور پر پیش کیا، جسے اس وقت کے عالمی سیاست میں ایک غیر معمولی موقف کے طور پر دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے نہ صرف امریکہ کی فوجی طاقت کو شکست دی بلکہ افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کے لیے بھی ایک بڑا قدم اُٹھایا ہے۔

    مگر آج کچھ عجیب سی صورتحال سامنے آئی ہے۔ امریکی کانگریس کے کئی اہم ارکان اب عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہیں ایک ایسے ہیرو اور جمہوریت کے علمبردار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس نے امریکہ کے دشمنوں کی حمایت کی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی طالبان کے حق میں بول رہا تھا، آج وہ امریکہ میں اپنی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک محبوب شخصیت بن چکا ہے۔ یہ تبدیلی کس طرح آئی؟اس تبدیلی کا ایک بڑا سبب واشنگٹن کا لابنگ نظام ہے۔ وہ طاقتور لابنگ جو طالبان کے حمایتی کو بھی امریکہ کا دوست بنا دیتی ہے اور ناقدین کو بھی حامیوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔ امریکہ کا لابنگ سسٹم نہایت حیرت انگیز طریقے سے اپنے مخالفین کو اپنے اتحادیوں میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ وقت نہیں آیا کہ ہم اس لابنگ سسٹم کی ذہانت اور اس کے کمالات کو تسلیم کریں؟ ایک ایسی قوت جو اپنے مخالفین کو بھی اپنے کیمپ میں شامل کر لیتی ہے، کیا یہ ایک سیاسی جادو نہیں؟ اس کا جواب شاید آنے والے دنوں میں ہمیں مزید واضح ہو سکے گا۔

  • بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

    بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

    بھارت میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈیا اتحاد نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی اور دھکم پیل جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں پیش آئے ہنگامے کے دوران راہل گاندھی کی مبینہ طور پر دھکا دینے کی حرکت کی وجہ سے ان کے دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہو گئے۔بی جے پی کے دونوں زخمی ارکان پارلیمنٹ کو فوری طور پر آر ایم ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ارکان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے زخمی ارکان سے فون پر بات کی اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔بی جے پی نے راہل گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پارلیمانی اقدار کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کی جانب سے اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ پارٹی نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ واقعہ پہلے سے ہی کشیدہ پارلیمانی ماحول کو مزید گرم کر رہا ہے۔

    وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت

    کرم میں ستی گندم دینے کا فیصلہ، اپیکس کمیٹی اجلاس طلب

  • وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر  بات چیت

    وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت

    وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے قاہرہ میں ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات۔۔ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، انہوں نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی مثالی ترقی کو سراہا۔قبل ازیں مصر کے شہر قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے ملازمتیں دینے والے بنیں، نوجوانوں کی معاونت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں ( ایس ایم ایز) کی ترقی کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان توانائی، نئے خیالات، اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، ڈی ایٹ رکن ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس بہترین آئیڈیاز ہوتے ہیں، اس وقت پاکستان میں ہماری توجہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا پروٹیکشن اور سائبر سکیورٹی پر مرکوز ہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں اور ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے ملازمتیں دینے کی جانب جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بڑے فری لانسرز والے ممالک کا گھر سمجھا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زراعت، معیشت اور دیگر شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جائے۔ایس ایم ایز عالمی سطح پر درپیش معاشی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں، سماجی ترقی کے لیے ایس ایم ایز کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے، ہمارے ملک میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، ہماری کوشش ہے انہیں درست ہنر اور مہارتوں سے آراستہ کرکے اور انہیں اعلیٰ تعلیم فراہم کرکے دنیا کے لیے کار آمد بنایا جائے۔

    کرم میں ستی گندم دینے کا فیصلہ، اپیکس کمیٹی اجلاس طلب

    ٹیکس پالیسی ٹیکس کلیکشن سے بہتر بنائیں گے،وزیر خزانہ

  • دوسرا ون ڈے:  پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف

    دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف

    کیپ ٹاؤن: دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیتنے کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا،پاکستانی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی-

    باغی ٹی وی: پاکستان نے 32 اوورز میں 160 رنز بنا لئے ہیں جب کے اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، صائم ایوب 25 ، عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33،شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رؤف 6، ابرار احمد 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،نسیم شاہ 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مارکو جینسن نے3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیپ ٹاؤں میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ قومی ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی، جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج انجری کا شکار ہوکر باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں بھی شمولیت کا امکان کم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
    پاکستان الیون

    کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

    جنوبی افریقہ الیون

    ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، تبریز شمسی، بجورن فورٹین اور ریسی وین دیر ڈیسن۔

  • فرانس: بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کروانیوالے شوہر کو سزا سنا دی گئی

    فرانس: بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کروانیوالے شوہر کو سزا سنا دی گئی

    فرانس کی عدالت نے جزیل پیلی کوٹ کے 72 سالہ شوہر اور دیگر 50 ساتھی ملزمان کو اجتماعی عصمت دری کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے اس کیس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس میں شوہر نے اپنی بیوی کو بے ہوشی کی دوا کھلا کر 50 سے زائد اجنبیوں سے جنسی زیادتی کروائی، شوہر 72 سالہ ڈومینیک پیلیکوٹ نے اس شرم ناک حرکت کی 20 ہزا ر سے زائد ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور انھیں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ رکھا تھا۔

    تین ماہ سے جاری سماعت میں ڈومینک پیلی کوٹ نے اپنی بیٹی اور بیوی کا سامنا کیا کمرۂ عدالت میں متعدد بار جذباتی لمحات دیکھنے میں آئےشوہر ڈومینک پیلی کوٹ کے اقبال جرم کے بعد آج عدالت نے انھیں 20 سال قید کی سزا سنا دی جب کہ پیرول پر رہائی کے لیے انہیں 13 سال لازمی قید کاٹنا ہوگی،ڈومینک پیلی کوٹ کے وکیل نے سزا سننے کے بعد کہا کہ ان کے مؤکل سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    جنسی زیادتی کرنے والے 50 ملزمان کے لیے 4 سے 18 سال قید کی درخواست کی گئی،جنسی زیادتی کرنے والوں کی عمریں 27 سے 74 سال کے درمیان ہیں جن میں سے کچھ نے اقبال جرم کیا اور اکثر نے کہا کہ وہ سمجھے یہ سب رضامندی ہو رہا ہےعدالت نے ان 50 ملزمان میں سے 47 کو عصمت دری اور 2 کو عصمت دری کی کوشش کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزائیں سنائیں۔

    72 سالہ جزیل پیلی کوٹ نے عدالت سے انصاف ملنے پر اپنی حمایت کرنے والے ایک ایک شہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ناانصافی کی شکار خواتین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

    سماعت کے آغاز پر جزیل پیلی کوٹ سیاہ چشمہ پہن کر عدالت آتی تھیں تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے تاہم آخر میں انھوں نے اس کیس کا بہادری سے سامنا کرنے کا فیصلہ کیا جزیل پیلی کوٹ نے عدالت میں جنسی زیادتی کی ویڈیوز اور تصاویر دکھانے اور کھلی سماعت کی بھی اجازت دی تاکہ اس مکروہ جرم کا پردہ فاش ہو 72 سالہ جزیل پیلی کوٹ نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا انھیں اب ان کے شادی سے پہلے والے نام سے پکارا جائے فرانس سمیت دنیا بھر میں جزیل پیلی کوٹ کے دلیرانہ طور پر سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا کیس لڑنے پر تعریف کی گئی ہے۔

  • امریکا کے ساتھ میزائل مقابلے کےلیے تیار ہیں،روسی صدر

    امریکا کے ساتھ میزائل مقابلے کےلیے تیار ہیں،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات بڑھا رہے ہیں اور بڑھاتے رہیں گے، امر یکا کے ساتھ میزائل مقابلے کےلیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی افواج یوکرین میں بنیادی مقاصد حاصل کرنے کے قریب ہیں روس یوکرینی فوج کو روسی علاقے سے باہر نکال دے گا، امریکا کے ساتھ میزائل مقابلے کےلیے تیار ہیں، نیا روسی ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کسی بھی امریکی میزائل دفاعی نظام کو شکست دے سکتا ہے، نیا میزائل اور شنیک جدید ہتھیار ہے۔

    پیوٹن نے کہا کہ شام کے بشارالاسد کے ساتھ گفتگو کا منصوبہ ہے ان سے شام میں لاپتا امریکی صحافی کے بارے میں دریافت کروں گا نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے 4 سال سے بات نہیں کی،نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہوں، عملی طور پر تمام نیٹو ممالک روس کے خلاف لڑ رہے ہیں، چین سے تعلقات زیادہ بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں روس اور چین بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات بڑھا رہے ہیں اور بڑھاتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ روس کو شام میں شکست نہیں ہوئی، اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں روس نے شام سے 4 ہزار ایرانی جنگجوؤں کا انخلا کرایا شام میں تمام گروپوں سے تعلقات ہیں شراکت داروں کو شام میں روسی ایئر، نیول بیس کو انسانی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کی تجویز دی۔

    انہوں نے ماسکو میں روسی جنرل ایگو کے قتل کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا یوکرینی حکومت روسی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کا ارتکاب کررہی ہے یوکرین کے معاملےپر بات چیت کیلئےتیار ہیں، دوسری جانب کے تیار ہونےکی ضرورت ہے۔

  • ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،امریکا

    ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،امریکا

    واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف ایران کی پراکسیز حزب اللہ اور حماس کو ختم کیا بلکہ اس کی فوجی طاقت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہےاس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے لیے یہ سال نہایت برا رہا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر اسے میدان سے باہر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہ اب ایران کے پاس صرف دو راستے بچتے ہیں وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرتے ہوئے خطے میں منفی مہم جوئی بند کرےدوسرا راستہ یہ ہے کہ ایران اپنے کردار پر غور کرے اور تمام تر توجہ اپنے عوام کی بہبود پر صرف کرے اور خود کو ایک بہتر اور کامیاب ملک بنائےایران نے خطے میں منفی سرگرمیوں سے اپنے ملک اور اپنے عوام کا بہت نقصان کیا ہے۔

  • اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں بحیرہ احمر کے تیل کے ٹرمینل اور بجلی گھروں پر فضائی حملے کیے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ درجنوں لڑاکا اور جاسوس طیاروں نے 2 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرکے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اہداف کو نشانہ بنایا۔

    حوثیوں کے سیٹلائٹ چینل المسیرہ نے تصدیق کی کہ صنعا اور ساحلی صوبہ الحدید میں پاور اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں راس عیسیٰ کے تیل کے ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا گیااسرائیل کے حملوں میں حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج ہو گئیں، جنوبی صنعا میں حزیز پاور اسٹیشن بھی اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہوگیا جب کہ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا جواب ہے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے حوثی میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے جس حوثی میزائل کو فضا میں تباہ کیا اس کا ملبہ رامات گان شہر میں گرا جس میں بورڈنگ اسکول تباہ ہوگیا طلبا کو قریبی اسکول منتقل کردیا گیا جہاں وہ اپنے اسکول کی تعمیرِ نو ہونے تک قیام کریں جس میں دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملے کے ساتھ رواں ہفتے یمن سے اسرائیل پر داغا جانے والا یہ دوسرا میزائل تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا ہے یہ موقف یمن بالخصوص صنعاء اور الحدیدہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی شدید فضائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سامنے آیا۔

    آج جمعرات کے روز بیان میں کاتز نے کہا کہ "ہم اسرائیل کی جانب اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے م حوثیوں کے یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارا طویل ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا،جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے سات گنا زیادہ جواب دیا جائے گا-

    ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے آج صبح ایک ویڈیو پیغام میں حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی خطرے کا ذریعہ بن گئے ہیں،ہیگاری کے مطابق ان کا ملک مشرق سطیٰ میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہر فریق کے خلاف اقدام جاری رکھے گا،حوثیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دیگر ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں امریکا اور دوسرے ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ہیگاری کے مطابق بحیرہ احمر اور دیگر جگہوں میں بین الاقوامی کارگو جہازوں پر حوثیوں کے حملے عالمی خطرہ بن چکے ہیں،ایرانی حکومت حوثیوں کی سرگرمیوں کے لیے مالی رقوم، ہتھیار اور ہدایات فراہم کر رہی ہے۔

    اسرائیل پہلے ہی کئی بار یہ کہہ چکا ہے کہ اس نے خطے میں ایران کے تمام دھڑوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب حوثیوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہا-

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  دریائے نیل میں چھلانگ لگادی،ویڈیو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دریائے نیل میں چھلانگ لگادی،ویڈیو

    یوگنڈا: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی افریقی ملک یوگنڈا میں واقع دریائے نیل میں چھلانگ لگادی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کل یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات و تقریبات سے خطاب کریں گے،ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا کے سرکاری دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا گیا۔

    ڈاکٹر ذاکر نے بیٹے اور اپنے اسٹاف کے ہمراہ تاریخی دریائے نیل میں تیراکی کرنے اور اسی دریا کے کنارے واقع سیاحتی مقام پر چھلانگ لگانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے دیگر تفریحی مقامات اور پارکس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں-

    علاوہ ازیں انہوں نے یوگنڈا کے شہر جنجا کے سیاحتی مقام پر دریائے نیل کے کنارے 165 فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کی تصاویر بھی شیئر کیں جو کہ بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔