Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ریاض،سفیر پاکستان اور بزنس فورم کے وفد کی ملاقات

    ریاض،سفیر پاکستان اور بزنس فورم کے وفد کی ملاقات

    ریاض (باغی ٹی وی) پاکستان بزنس اینڈ پروفیشنلز فورم کے چیئرمین خالد اکرم رانا اور صدر میاں ساجد کی قیادت میں پاکستانی بزنس مین اور پروفیشنلز کا ایک وفد، جس میں چوہدری خادم حسین بجاڑ، راشد منہاس، چوہدری عثمان گجر، زاہد پرویز بٹ، ارشد محمود بھٹی اور سردار شعیب صدیق شامل تھے، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے ملاقات کے لیے گئے۔

    اس ملاقات میں وفد نے پاکستانی سفیراحمد فاروق اور ان کی ٹیم کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے خاص طور پر پاکستانی ایمبیسی کی ڈیجیٹل اپروچ کو بھی بہت سراہا، جس میں سعودی عرب میں موجود کامیاب پاکستانی بزنس مین کے بزنس پروفائلز کو پروموٹ کرنے کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    وفد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی کمپنیز کو سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنے کے لیے "Co-working space” فراہم کرنے کے اقدام کو بہت اہم قرار دیا۔ اس اقدام پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ اس سے سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیز کو نئے مواقع ملیں گے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

    ملاقات کے دوران، وفد نے پاکستانی کاروباری افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی سفیر پاکستان سے مزید رہنمائی کی درخواست کی۔ سفیر احمد فاروق نے تمام معاملات کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ممکنہ حد تک سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

    اس ملاقات کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری برادری کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دیناتھا

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار

    ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار

    اوسلو: ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو حراست میں لیا گیا ہے، 27 سالہ میرئیس بورج کو پیر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کا ریپ کیا جو بے ہوشی کی حالت میں اور مزاحمت کرنے کی قابل نہیں تھیں تاہم حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

    متاثرہ 20 سالہ خاتون ان سے اگست میں پہلی دفعہ ملی تھیں اور اسی دن واقعہ پیش آیا اور خاتون کے وکیل ہیگ سیلومون نے بتایا کہ ملکہ کے بیٹے سے ان کے رومانوی تعلقات نہیں تھے اور خاتون سے مشکل وقت سے گزر رہی ہے،وکیل صفائی اووند بریٹلین کے مطابق ہوئیبے نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور تفتیشی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

    میرئیس بورج ہوئبے ان کی والدہ میٹی میریٹ کی 2001 میں ولی عہد ہاکون کے ساتھ شادی سے قبل دونوں کے رومانوی تعلقات کے دوران 1997 میں پیدا ہوئے تھے میرئیس بورج ہوئبے کے دو سوتیلے بہن بھائی ہیں، پرنسز انگریڈ الیگزینڈرا اور پرنس سویر ماگنوس کے برعکس میرئیس بورج ہوئبے نے ناروے کی شاہی خاندان کی کوئی ذمہ داری یا عہدہ نہیں لیا ہوا ہے جبکہ ان کی بہن اور بھائی نے شاہی حیثیت حاصل کررکھی ہے، میرئیس بورج ہوئبے اپنے والد ولی عہد ہاکون اور والدہ میٹی میریٹ کی رہائش گاہ کے قریب ہی مقیم ہیں

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق میرئیس بورج ہوئبے کو اب 5 خواتین کے ریپ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر قریبی تعلقات میں رہنے والی خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، ان پر عائد فرد جرم میں 20 سالہ لڑے کو قتل کی دھمکی دینے اور ان کی ایک سابقہ منگیتر پر تشدد شامل ہے۔

  • امریکا نے غزہ میں سیزفائر کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کردی

    امریکا نے غزہ میں سیزفائر کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کردی

    نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کردی۔

    باغی ٹی وی : سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں غیر مشروط، فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے،غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 10 منتخب ممالک کے علاوہ 4 مستقل ممالک نے بھی ووٹ دیا تاہم امریکا نے قرار داد کو ویٹو کردیا-

    اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب رابرٹ وُڈ نے کہا کہ ہم ایسی کسی بھی قرارداد کی حمایت نہیں کرسکتے جس کے ذریعے اسرا ئیلی یرغمالیوں کی رہائی یقینی نہ بنائی گئی ہو،سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ اس قرارداد کی منظوری سے حماس کے حوصلے بلند ہوتے امریکا پہلے ہی وضاحت کرچکا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی غیر مشروط قرارداد کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پہلےبھی 3 بار جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے، غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔

    غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک تقریباً 44 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 17 ہزار 400 سے زائد بچے ہیں یوں گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہر 30 منٹ میں ایک بچہ اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر شہید ہوا۔

  • ہمارے شہریوں کو قتل اور یرغمال بنانے میں ملوث حماس رہنما ہمارے حوالے کئے جائیں،امریکا

    ہمارے شہریوں کو قتل اور یرغمال بنانے میں ملوث حماس رہنما ہمارے حوالے کئے جائیں،امریکا

    واشنگٹن:امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حماس امریکی شہریوں کے قتل اور یرغمال بنانے کے جرم میں ملوث ہے اس لیے یہ رہنما جہاں بھی ہوں، ہمارے حوالے کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ترجمان میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ حماس کے رہنماؤں کی قطر سے ترکیہ منتقلی کی تردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں،تاہم امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے حماس رہنماؤں کی قطر سے ترکیہ منتقل ہونے کی خبر کی تصدیق سے بھی گریز کیا۔

    میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس ایک دہشتگرد تنظیم ہے جس نے کئی امریکیوں کو قتل کیا اور اب بھی 7 امریکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے تو جہاں تک یہ بات ہے کہ حماس کے رہنما ترکی میں ہیں یا کسی اور ملک میں ہیں تو دیکھیں ان میں سے کئی لوگوں پر امریکا نے فرد جرم عائد کر رکھی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کو امریکا کے حوالے کیا جانا چاہئیے، امریکا نے ترک حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ حماس کے ساتھ مزید اس طرح معاملات نہیں چل سکتے، جیسے چل رہے تھے ہم اس پر یقین نہیں رکھتے کہ ایک دہشتگرد تنظیم کے رہنما کہیں بھی آرام سے رہ رہے ہوں۔

    ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، وزیراعظم

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کردی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی حکمرانی نہیں ہوگی ہمارے یرغمالیوں کو نقصان پہنچانے والوں سے بدلہ ضرور لیں گے،نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف اینٹی پرسنل لینڈ مائنز استعمال …

  • جو بائیڈن  کا یوکرین کو روس کیخلاف اینٹی پرسنل لینڈ مائنز   استعمال کرنے کا اجازت کا امکان

    جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف اینٹی پرسنل لینڈ مائنز استعمال کرنے کا اجازت کا امکان

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بدھ کے روز کہا کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو امریکی فراہم کردہ اینٹی پرسنل لینڈ مائنز استعمال کرنے کی اجازت دے گی تاکہ وہ روسی افواج کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھ سکے۔

    باغی ٹی وی : لاوس کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، آسٹن نے کہا کہ یہ پالیسی میں تبدیلی روس کی بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملی کے پیش نظر کی گئی ہے روسی زمینی افواج اب میدان جنگ میں زیادہ سرگرم ہیں، جو پہلے سے محفوظ بکتر بند گاڑیوں کے بجائے میدان میں براہ راست موجود ہیں، اس صورت حال میں یوکرین کو ایسے ہتھیاروں کی ضرورت ہے جو روسی افواج کی پیش قدمی کو سست کر سکیں۔

    آسٹن نے مزید کہا کہ وہ بارودی سرنگیں جو ہم فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں، وہ ایسی ہوں گی جنہیں مستقل نہیں سمجھا جا سکتا، ہم ان کے خود کار طریقے سے فعال یا تباہ ہونے کے وقت کو کنٹرول کر سکتے ہیں، جو انہیں آخرکار زیادہ محفوظ بناتا ہے بجائے ان ہتھیاروں کے جو وہ خود تیار کر رہے ہیں۔

    روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواست منظور

    اینٹی پرسنل لینڈ مائنز کیا ہیں؟

    لینڈ مائن یا بارودی سرنگ ایسا دھماکا خیز مواد ہوتا ہے جو زمین کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور دشمن کی فوج کے قریب آنے پر پھٹتا ہے ان میں سے کچھ مائنز ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں جو اینٹی ٹینک مائنز کہلاتی ہیں جبکہ فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی مائنز کو اینٹی پرسنل مائنز کہا جاتا ہے۔

    روس پر یوکرائنی حملوں کی امریکی منظوری تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی …

    ان بارودی سرنگوں کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے جن میں فوجی تنصیبات کی حفاظت، دشمن پر گھات لگانا اور دشمن کی پیش قدمی کے راستوں کو محدود کرنا شامل ہےکچھ لینڈ مائنز کا آپریشن محدود وقت کے لیے ہوتا ہے اور ایک خاص مدت کے بعد وہ کام کرنا بند کر دیتی ہیں، لیکن کچھ مائنز کئی دہائیوں تک خطرہ بنی رہتی ہیں۔

    کیا بارودی سرنگوں کا استعمال قانونی ہے؟

    1997 میں منظور ہونے والے اینٹی پرسنل مائن بین کنونشن (اوٹاوا معاہدہ) کے تحت 150 سے زائد ممالک نے لینڈ مائنز کے استعمال، پیداوار، ذخیرہ کرنے اور منتقلی پر پابندی عائد کرنے کا عہد کیا ہے تاہم، امریکا، روس اور چین جیسے کچھ بڑے طاقتور ممالک اس معاہدے کے دستخط کنندہ نہیں ہیں، یوکرین اگرچہ اس معاہدے کا دستخط کنندہ ہے مگر جنگی ضروریات کے پیش نظر یوکرین اس معاہدے سے نکل سکتا ہے۔

    امریکا کا یوکرین کو میزائل کے استعمال کی اجازت،روس کا سخت ردعمل

  • روس کے بڑے حملے کا خطرہ،امریکا کا یوکرین میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    روس کے بڑے حملے کا خطرہ،امریکا کا یوکرین میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    کیف: امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد ایک طرف روس نے اپنی نیوکلئیر ڈاکٹر ا ئن تبدیل کرلی ہے تو دوسری جانب اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس پر امریکی ساختہ میزائلوں سے حملہ کردیا، روس نے چھ میزائلوں میں سے پانچ کو تباہ کردیا۔

    روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے ایک ہزار دن پورے ہونے پر یوکرین نے روس کے برائنسک علاقے میں امریکی ساختہ ATACMS میزائل داغے ہیں،یہ حملہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیف کو روس کے اندر اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے گرین لائٹ دیے جانے کے صرف دو دن بعد ہوا۔

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    یہ پہلا موقع ہے جب یوکرین نے روس کے اندر گہرائی میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات 3:25 بجے یوکرین نے برائنسک میں ایک تنصیب پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کیے، حملے میں امریکی ساختہ ATACMS میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

    روسی فضائی دفاع نے کہا کہ انہوں نے پانچ میزائلوں کو مار گرایا اور ایک سے معمولی نقصان پہنچا، تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرین کا روس پر امریکی ساختی میزائل سے پہلا حملہ، تیسری جنگ عظیم کا خدشہ

    یوکرین کو طویل فاصلے تک وار کرنےوالے امریکی میزائل روس پر داغنے کی اجازت دیئےجانے کے بعد اب روس کی طرف سے بھی بھرپور کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہےروس کے صدر ولادیمیر پوٹن کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا اور فرانس کے جدید ترین ہتھیاروں سے روس میں بہت اندر تک حملے کیے گئے تو بھرپور جوابی کارروائیاں کی جائیں گی۔

  • بابا وانگا اور  فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس نے سال 2025 کے حوالے سے خطرناک پیشگوئیاں کیں-

    باغی ٹی وی : بابا وانگا اور نوسٹرا ڈیمس نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں، بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جب کہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

    اب 2025 کے لیے کی گئیں ان کی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں-

    نابینا بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشگوئیوں میں یورپ میں تنازعات کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی آفت، دنیا میں ایلین کا خطرہ
    کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی-

    بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے مطابق 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی، انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا، 2170 میں دنیا میں شدید قحط، 3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا-

    دوسری جانب 16ویں صدی کے نجومی نوسٹرا ڈیمس کا انتقال 1566 میں ہوا تھا لیکن مرنے سے قبل انہوں نے بھی کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو درست ثابت ہوئیں جن میں ایڈولف ہٹلر کا عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل، اور یہاں تک کہ کوویڈ 19 کی وبائی بیماری سے متعلق بھی انہوں نے پیشگوئی کررکھی تھی جو درست ثابت ہوئی، لندن میں لگنے والی آگ (Great Fire Of London) اور ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم دھماکوں جیسے تاریخی واقعات کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

    نوسٹرا ڈیمس کی 2025 کیلئے کی گئیں پیشگوئیوں کے مطابق یورپ ہنگامہ آرائی کا مرکز بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے ایک طاعون کے پھیلنے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ قدیم طاعون دشمنوں سے بھی بدتر ہو گا 2025 کے لیے انہوں نے تباہ کن واقعات کے دوبارہ سر اٹھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ اور براعظم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

    نوسٹرا ڈیمس کی پیشگوئیوں میں یورپ میں ظالمانہ جنگیں، برطانیہ کے متاثر ہونے کا خد شہ،قدیم طاعون کی بحالی، برازیل میں آتش فشاں پھٹنے کا امکان اور مہلک سیلاب اور روس یوکرین تنازع کا خاتمہ شامل ہے-

  • اے آر حمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

    اے آر حمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

    ممبئی: بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان ) نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا-

    باغی ٹی وی: بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا بھارتی میڈیا کو سن 2000 میں دیئے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا، ایک صوفی ہستی نے ان کے والد کا کینسر کا علاج کیا تھا اور ان ہی صوفی شخصیت کے اثرات نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا اور انہوں نے 1980 میں اسلام قبول کرلیا-

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اے آر رحمان کثیر العقائد پر مبنی گھرانے میں مقیم رہے ، اے آر رحمان کی والدہ ہندو مذہب پر عمل کرتی تھیں جب کہ ان کے گھر میں دیگر عقائد کی کتابیں اور تصاویر رکھی ہوتی تھیں،اللہ رکھا رحمان کا اصل نام دلیپ کمار راجگوپالا ہے جو 6 جنوری 1967 کو مدراس میں پیدا ہوئے، ان کے والد آر کے شیکھر کا تعلق مدلیار خاندان سے تھا جنہوں نے تامل اور ملیالم فلموں کے لیے بطور موسیقار اور کنڈیکٹر کے طور پر کام کیا۔

    والدین کی 29 سال بعد طلاق،اے آر رحمان کے بچوں کا ردعمل

    ایک انٹرویو میں اے آر رحمان نے اپنے نام کی تبدیلی پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کیلئے ’ اللہ رکھا ‘ کا نام کا خواب میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے اللہ رکھا کا انتخاب کیاجب کہ ’رحمان‘ خاندان کے دیگر افراد نے تجویز کیا تھا مجھے اپنا پیدائشی نام کبھی پسند نہیں آیاتھا، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو تو اپنے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن یہ نام میری اپنی تصویر کے ساتھ نہیں جچتا تھا۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو آج کل شادی کے 29 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کے باعث‌ شہہ سرخیوں میں ہیں ، اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔

    اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا اعلان

  • اے آر رحمان کی  گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    اے آر رحمان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    ممبئی: بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سے طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 19 نومبر کی شب اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ29 سال کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے-

    اس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیاجس میں لکھا تھا ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    والدین کی 29 سال بعد طلاق،اے آر رحمان کے بچوں کا ردعمل

    موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ موہنی کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے۔

    اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا اعلان

  • والدین کی 29 سال بعد طلاق،اے آر رحمان کے بچوں کا ردعمل

    والدین کی 29 سال بعد طلاق،اے آر رحمان کے بچوں کا ردعمل

    ممبئی: بالی وڈ گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے بعد بیٹے اور دونوں بیٹیوں نے ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے گزشتہ روز شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا ،سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا اور شادی کے 29 برس بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

    اے آر رحمان نے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے، اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا-

    اب گلوکار کے بچوں کے بیانات سامنے آئے ہیں جو تینوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے،اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنی اسٹوری میں لکھا ‘ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور ہماری صورتحال سمجھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ’۔
    showbiz
    اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی جب کہ دوسری بیٹی رحیمہ نے اسٹوری پر کہا کہ ‘یہ قابلِ تعریف ہوگا اگر آپ سب اس صورتحال کو ہماری پرائیویسی سمجھیں اور عزت دیں-
    showbiz
    واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں، اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔