Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    ایران نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ موقف جو بائیڈن انتظامیہ کو بھی ایک خط کے ذریعے پہنچایا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے خط میں یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی کسی بھی سازش میں ملوث نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کسی بھی کوشش کو جنگ کا اعلان تصور کیا جائے گا۔امریکی حکام نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے تھا۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے اس کام کے لیے منتخب کیا تھا، اور وہ ماضی میں کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ماضی میں دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش کی جا چکی ہے، جن میں ایک واقعہ پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران پیش آیا، جس میں ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے، اور گولی ان کے کان کے قریب سے گزر گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ،سکھ فار جسٹس کو ٌخالصتان ریفرنڈم کی اجازت

    نیوزی لینڈ،سکھ فار جسٹس کو ٌخالصتان ریفرنڈم کی اجازت

    نیوزی لینڈ نے بھارت کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کی اجازت دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے کل آکلینڈ میں خالصتان کے قیام پر ریفرنڈم ہوگا۔ اس سے پہلے برطانیہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد ہو چکے ہیں۔ آکلینڈ میں اتوار کے روز ہونے والے اس ریفرنڈم کے لیے مقامی حکومت اور پولیس نے سکھ کمیونٹی کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ریفرنڈم آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر میں منعقد ہوگا، جہاں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مبصرین کا خیال ہے کہ اس ریفرنڈم کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

  • سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا میں انتخابی کمیشن نے عام انتخابات کے جو نتائج ظاہر کیے، اس کے مطابق مارکسی نظریات کی طرف مائل صدر انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

    دسانائیکے کی قیادت والا اتحاد، نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ستمبر میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے صدر اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے مینڈیٹ کی تلاش میں تھے، جس کا مقصد ایک ایسے ملک میں غریبوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے، جو حالیہ برسوں میں غربت کا شکار رہا ہے۔عام انتخابات سے قبل تک صدر دسانائیکے کے اتحاد کے پاس پارلیمنٹ کی کل 225 نشستوں میں سے صرف تین نشستیں تھیں۔اسی وجہ سے صدر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا اور نئے مینڈیٹ کی تلاش میں الیکشن کرائے گئے۔سری لنکا کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جو تازہ ترین نتائج شائع کیے گئے اس کے مطابق، جمعرات کے انتخابات میں این پی پی نے تقریباً 62 فیصد یا 5.4 ملین ووٹ حاصل کرتے ہوئے 52 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔انہیں دیگر جماعتوں پر اب بھی بڑی سبقت حاصل ہے اور اس طرح پارلیمنٹ میں ان کا اتحاد اکثریت حاصل کرنے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔صدر دسانائیکے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا تھا کہ ان انتخابات کو، "ہم سری لنکا کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ہمیں ایک مضبوط پارلیمنٹ کی تشکیل کے لیے مینڈیٹ کی توقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں یہ مینڈیٹ دیں گے۔”ان کا مزید کہنا تھا، "سری لنکا کے سیاسی کلچر میں تبدیلی آئی ہے جو ستمبر میں شروع ہوئی تھی اور اسے جاری رہنا چاہیے۔”حزب اختلاف کے رہنما ساجیت پریماداسا کی سماگی جنا بالایوگیہ پارٹی نے 13 سیٹیں جیتی ہیں اور اسے تقریباً 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

  • پیرو : چین کے تعاون  سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    چینی صدر نے لاطینی امریکا میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والی بندرگاہ ’چانکے‘ کا پیرو میں افتتاح کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بندرگاہ کا افتتاح براعظم پر ایشیائی سپر پاور کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ چین اب ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر سربراہی نئی امریکی انتظامیہ سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔بندرگاہ کا افتتاح باضابطہ طور پر ایک تقریب میں کیا گیا جس کی عملی طور پر نگرانی لیما سے شی جن پنگ اور پیرو کے ہم منصب ڈینا بولارٹے نے کی۔یہ دونوں رہنما جمعہ اور ہفتہ کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔3.5 ارب ڈالر کا کمپلیکس لیما سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) شمال میں چینی تجارت کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا کیونکہ ٹرمپ کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد اب چین کو ملک میں ٹیرف میں اضافے کا خطرہ لاحق ہے۔یہ افتتاح ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ایک امریکی عہدیدار نے لاطینی امریکا کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ انہیں چینی سرمایہ کاری پر چوکنا رہنا چاہیے۔چانکے بندرگاہ چلی، کولمبیا، ایکواڈور اور دیگر جنوبی امریکی ممالک کو بھی سروسز فراہم کرے گی جہاں یہ تجارت کے فروغ اور چین کے سایسی اثرورسوخ کو بڑھانے کے لیے چین کی جانب سے بنائے گئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بنائے گئے ریلوے، ہائی ویز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے وسیع ذخیرے میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ڈینا بولارٹے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یہ بندرگاہ جنوبی امریکا اور چین کے درمیان رابطے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔ ہم نئے دور میں ایشیا اور لاطینی امریکا کے درمیان زمین سے سمندر کی نئی راہداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پیرو گزشتہ دہائی کے دوران لاطینی امریکہ کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک اور خطے میں چین کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس میں 2023 میں تقریباً 36 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

  • نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں کم عمر ترین رکن کا احتجاج، رقص

    نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں کم عمر ترین رکن کا احتجاج، رقص

    نیوزی لینڈ میں مقامی ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ بل کے خلاف ڈرامائی انداز میں احتجاج کیا اور اس بل پر ووٹنگ کو روکنے کے لیے روایتی ہاکا رقص شروع کر دیا۔

    اس بل پر ووٹنگ سے قبل جب ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے رقص شروع کیا تو گیلری میں موجود لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے۔ اس پر ہنگامہ شروع ہو گیا اور پورا ایوان شور شرابے کی نذر ہو گیا۔نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے،مائیپی کلارک نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے لگے جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا

    1840میں ویتنگی میں برطانیہ کے ساتھ مقامی لوگوں کا جو معاہدہ ہوا تھا، اس طے شدہ اصولوں کے تحت ماوری قبائل کو انگریزوں کے اقتدار کو تسلیم کرنے کے بدلے میں اپنی زمینوں کو برقرار رکھنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے وسیع ترحقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا،تاہم اس متنازعہ بل کا مقصد ان تمام خصوصی حقوق کو، جو اب تک ماوری کے لیے مخصوص تھے، نیوزی لینڈ کے تمام دیگر باشندوں تک بڑھانا ہےنیوزی لینڈ کے مقامی ماوری قبائل کے ارکان پارلیمان اور ان کے بیشتر حامی اس متنازعہ قانون سازی کو مقامی لوگوں کے حقوق کی پامالی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی تقریبا 53 لاکھ ہے اور اس میں مقامی لوگوں کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہے۔

    ویتنگی کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی کئی دہائیوں تک اس کے متن پر انگریزوں اور ماؤریز کے درمیان اختلافات رہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومتیں بھی اس کی خلاف ورزیاں کرتی رہی ہیں، جس سے ماؤریز کے اندر محرومی کے احساس میں اضافہ ہوا ہے،اس کے خلاف بطور احتجاج سینکڑوں ماؤری مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے شمال سے دارالحکومت ویلنگٹن تک نو روزہ مارچ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ وہ اگلے منگل تک ویلنگٹن پہنچنے والے ہیں، جہاں ایک بڑی ریلی میں دسیوں ہزار افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے

  • ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

    ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی ہے۔

    امریکی میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں شخصیات نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے بارے میں بات کی۔ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اور یہ نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، جہاں اقوام متحدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے نمائندوں کو بھی اس ملاقات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایلون مسک نے ملاقات کی درخواست کی تھی، جبکہ ملاقات کی جگہ کا انتخاب ایران کے سفیر نے کیا تھا۔

    ایک ایرانی اہلکار کے مطابق، ایرانی سفیر ایراوانی نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ پر دباؤ ڈالیں تاکہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں اور مسک کو دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ کاروبار تہران منتقل کریں۔اگرچہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس ملاقات کی تردید کی ہے، ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ جنگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کریں گے جن کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ٹرمپ کی ترجمان کیرولائن لیو نے کہا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کو صدر اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ اپنے ملک کو طاقت کے ذریعے امن کی طرف واپس لے کر جائیں گے، اور عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ اسی سمت میں اقدامات کریں گے۔

    ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا تھا اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے تھے اور سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔

    ملاقات کی خبروں سے قبل، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے ایٹمی واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ایران اختلافات کو مذاکرات اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی پرامن جوہری پروگرام پر بات چیت کی میز سے پیچھے نہیں ہٹا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی نئی کابینہ میں ایلون مسک اور وویک راماسوامی گورنمنٹ ایفیشینسی کے شعبے کا ذمہ سنبھالیں گے۔

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

  • ڈاکٹر کا مشورہ نظرانداز، مائیک ٹائسن کی دوران پرواز طبیعت خرابی کا انکشاف

    ڈاکٹر کا مشورہ نظرانداز، مائیک ٹائسن کی دوران پرواز طبیعت خرابی کا انکشاف

    ورلڈ باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن نے حالیہ دنوں میں اپنی صحت کی حالت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ کس طرح وہ جیک پال کے ساتھ اپنی متنازعہ فائٹ سے پہلے ایک سنگین طبی ایمرجنسی کا شکار ہوگئے تھے۔ 58 سالہ باکسنگ چیمپئن نے انکشاف کیا کہ فائٹ کی اصل تاریخ میں تاخیر کی وجہ ایک ایسا واقعہ تھا جس میں وہ خون کی قے کرنے لگے اور بے ہوش ہوگئے تھے۔

    ٹائسن نے بتایا کہ اس سال کے شروع میں ایک پرواز کے دوران انہیں شدید متلی اور چکر آنے لگے تھے جس کے نتیجے میں ایئرلائن کے عملے کو مسافروں سے یہ سوال پوچھنا پڑا کہ کیا کوئی ڈاکٹر موجود ہے؟ اس کے بعد پرواز کے دوران طبی عملہ طیارے میں سوار ہوا اور ٹائسن کا علاج کیا، جب طیارہ لاس اینجلس پہنچا تو ٹائسن کی حالت انتہائی خراب تھی اور انہوں نے بتایا کہ وہ پاخانہ کر رہے تھے۔ اس کے فوراً بعد ٹائسن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا .

    ٹائسن نے نیٹ فلکس کی ڈاکو سیریز میں ان تمام واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کے جسم میں دو اور آدھ انچ کا السر ہے جو ان کی حالت کی خرابی کی وجہ تھا۔ ڈاکٹروں نے مائیک کو مکمل آرام کرنے اور کسی بھی قسم کی سنگین جسمانی مشقت سے بچنے کی ہدایت کی تھی، لیکن ٹائسن نے ان کے مشورے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی فائٹ کی تیاری جاری رکھی۔

    عالمی شہرت یافتہ باکسر مائیک ٹائسن 1987 سے 1990 تک غیر متنازعہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن رہے ہیں، مائیک ٹائسن 2005 میں انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائر ہوئے لیکن حال ہی میں نومبر 2020 میں انہوں نے کیلیفورنیا میں رائے جونز کے خلاف ایک نمائشی مقابلے میں حصہ لیا۔

  • ایران : حجاب قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی خواتین کیلئے ’کلینک‘ کھولنے کا اعلان

    ایران : حجاب قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی خواتین کیلئے ’کلینک‘ کھولنے کا اعلان

    تہران : ایران نے حجاب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب خواتین کے علاج کے لیے خصوصی کلینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق حجاب ریموول ٹریٹمنٹ کلینک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ اوامر و نواہی کے ویمین اینڈ فیملی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ مہری طالبی دارستانی نے کہا کہ اس کلینک میں حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کی نفسیاتی تربیت کی جائے گی۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے،حجاب کے حوالے سے بڑھتی ہوئی گرفتاریاں بھی تشویش ناک ہیں۔

    برطانیہ میں مقیم ایرانی نژاد صحافی سیما ثابت نے، جن پر گزشتہ برس قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، کہا کہ یہ تصور ہی بہت خوفناک ہے کہ جو خواتین حجاب نہیں لینا چاہتیں ان کا نفسیاتی علاج کرایا جائے گا یہ سب کچھ بہت شرم ناک ہے کہ جو لوگ کسی نظریے کو نہ مانیں اُنہیں معاشرے سے الگ تھلگ کردیا جائے۔

    ایران میں حقوقِ انسانی کے وکیل حسین رئیسی نے کہا ہے کہ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے لیے نفسیاتی علاج نہ تو اسلامی شریعت سے مطابقت رکھتا ہے نہ ایرانی قوانین ہی سے ہم آہنگ ہے یہ حکم ایک ایسے محکمے کی طرف سے آیا ہے جو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ماتحت ہے انسانی حقوق کے کارکنوں نے حجاب کی پابندی نہ کرنے پر گرفتاریوں کو بھی انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، سینٹر فار ہیومن رائٹس اِن ایران نے بھی اس سلسلے میں چند خواتین کا حوالہ دیا ہے۔

    اس کے بعد سے یہ خبر "عورت، زندگی، آزادی” احتجاجی گروپوں اور طالبات کے درمیان پھیل گئی ہے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    ایران سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ کلینک نہیں ہوگا، جیل ہوگا ہم اپنی ضروریات پوری کرنے اور بجلی کی بندش کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن کپڑے کا ایک ٹکڑا اس ریاست کے لیے پریشان ہےاگر ہم سب کے سڑکوں پر واپس آنے کا وقت ، تو اب ہے یا وہ ہم سب کو بند کر دیں گے۔‘‘

  • ثانیہ مرزا کو  دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    دبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : 37 سالہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بدھ کے روز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا،2005 میں قائم ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔

    سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں-

    بدھ کو دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • 12 ہزار سال پرانے  پہیوں کی شکل کے پتھر دریافت

    12 ہزار سال پرانے پہیوں کی شکل کے پتھر دریافت

    ماہرین نے ایسے گول پتھر دریافت کیے جو ممکنہ طور پر چرخے ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ماہرین آثار قدیمہ نے 12 ہزار سال پرانے ایسے پتھروں کو اکٹھا کیا ہے جو ممکنہ طور پر پہیے کی اولین مثالوں میں سے ایک ہیں، پہلے مانا جاتا تھا کہ پہیے کی ایجاد 6 ہزار قبل ہوئی تھی مگر اس نئی دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ پہیے جیسی ٹیکنالوجیز ہماری توقعات سے بھی پہلے موجود تھیں۔

    جرنل PLOS One میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ماہرین نے ایسے گول پتھر دریافت کیے جو ممکنہ طور پر چرخے ہوسکتے ہیں، یہ پتھر شمالی اسرائیل میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے۔

    محققین کے خیال میں یہ پتھر ممکنہ طور پر Natufian ثقافت سے جڑی بستیوں سے تعلق رکھتے ہیں یہ تہذیب ہزاروں سال قبل فلسطین اور اردن سے تعلق رکھتی تھی اور یہ وہ عہد تھا جب انسانی زندگی کاشتکاری طرز زندگی کی جانب بڑھ رہی تھی، اس کے ہزاروں سال بعد کانسی کے عہد میں حقیقی پہیہ وجود میں آیا۔

    محققین کے مطابق اس دریافت سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ پہیے جیسی ایجاد ہمارے اندازوں سے 4 ہزار سال پہلے ہوچکی تھی، ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ پہیے کی ایجاد عراق کے قدیم خطے بین النہرین یا مشرقی یورپ میں ہوئی مگر حقیقی مقام نامعلوم ہے۔

    محققین نے بتایا کہ دریافت ہونے والے پتھروں سے گھومنے والے پہیوں کی تیاری کے عمل کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پتھریلے ٹولز درحقیقت شکل اور افعال کے مطابق اولین پہیے تھے یہ پتھر 12 ہزار سال پرانے ہیں اور 3 ڈی ماڈل کو استعمال کرکے انہوں نے ان پتھروں کا تجزیہ کیا جو کہ چونے کے پتھر سے بنے ہوئے تھے،ان کی ساخت کے باعث محققین کا ماننا ہے کہ انہیں چرخے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔