Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بچوں سے زیادتی  کے حقائق پر پردہ ڈالنے  چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    بچوں سے زیادتی کے حقائق پر پردہ ڈالنے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ آف کینٹگربری جسٹن ویلبی کو ایک پادری کے گناہوں پردہ ڈالنے کی پاداش میں مستعفی ہونا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : چرچ میں بچوں سے زیادتی کے معاملات کی چھان بین کرنے والی کمیٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آرچ بشپ آف کنیٹربری جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے جان اسمتھ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات سے متعلقہ ادارے کو مطلع کرنا ضروری نہیں سمجھا یا اس حوالے تساہل برتا۔

    جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 میں بتایا گیا تھا کہ جان اسمتھ کی بدکاریاں ثابت ہوچکی ہیں اور پولیس کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے اس لیے انہوں نے یہ بات آگے کسی کو بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    جسٹن ویلبی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام کو بتایا ہے کہ جان اسمتھ کے معاملات کو چھپانے کے الزام کے تحت اُن پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی ہے اور اب اُن کے پاس مستعفی ہونے کے سوا چارہ نہ تھامستعفی ہونے کے لیے انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے اجازت بھی طلب کی اجازت دیئے جانے پر انہوں نے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جان اسمتھ نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں سینکڑوں بچوں سے مبینہ زیادتی، بعد میں زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی اُن کے ایسے ہی کرتوتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • بھارتی حامی،پاکستان،چین کا مخالف،ٹرمپ کا قومی سلامتی مشیر مقررکرنے کا فیصلہ

    بھارتی حامی،پاکستان،چین کا مخالف،ٹرمپ کا قومی سلامتی مشیر مقررکرنے کا فیصلہ

    امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے کانگریس مین مائیک والٹز کو اپنا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیک والٹز، جو بھارت کاکوس کے سربراہ ہیں، نے امریکہ کی دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں بھارت کی اہمیت کو بڑھانے کی حمایت کی ہے۔ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی تعیناتیوں میں شامل رہے اور وہاں کئی اعزازات، بشمول برونز اسٹار حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، وہ پینٹاگون میں افغانستان کی پالیسی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جب ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکی وزیر دفاع تھے۔ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر، مائیک والٹز نے صدر بائیڈن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے تھے، جس کے نتیجے میں طالبان کے ہاتھوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ چلا گیا۔

    مائیک والٹز، ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی حمایتی ہیں اور انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ وہ ٹرمپ کے اس دعوے کے حامی ہیں کہ فوج "نرم” ہو چکی ہے اور تنوع اور شمولیت کے پروگراموں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔مائیک والٹز چین کی اقتصادی پالیسیوں کے سخت نقاد ہیں، خاص طور پر اس کی دانشورانہ املاک کی چوری، غیر منصفانہ تجارتی رویوں اور امریکی سپلائی چین کے استحصال کے حوالے سے۔ وہ ایسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو امریکہ کو چینی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کرنے اور امریکی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

    والٹز نے چین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کی،

    نیا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا کرے گا، جن میں یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کی بحرانوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔ یوکرین جنگ میں روس اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اتحاد کو بھی امریکی نگرانی میں رکھا جائے گا۔یہ تقرری اس وقت کی گئی ہے جب کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے ممکنہ انتخابی فیصلوں پر تشویش پائی جا رہی ہے،

    معروف سوشل میڈیا صارف @desishitposterr نے اپنی حالیہ پوسٹ میں امریکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایک اہم شخصیت، جو بھارت کے حق میں، پاکستان، طالبان اور چین کے خلاف مضبوط آواز اٹھاتی ہے، اب بھارتی کمیونٹی کے معاملات میں مزید فعال ہو گئی ہے۔ وہ نہ صرف بھارت کاؤکس کے شریک چیئرمین ہیں بلکہ ان کی سیاسی پوزیشن پاکستان کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے والی ثابت ہو سکتی ہے۔پوسٹ میں کہا گیا: "پاکستان کی سیاسی صورتحال اب مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اور ہم سب کو اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی سیاست میں بھارتی لابی کی مضبوط پوزیشن واضح ہو چکی ہے۔”

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

  • ٹرمپ نے ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری دے دی

    ٹرمپ نے ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری دے دی

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی” (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔ ٹرمپ نے ایلون مسک، جو کہ ری پبلکن کی صدارتی مہم کے دوران 119 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں، کو وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدارتی الیکشن جیتے تو مسک کو ایک اہم عہدہ دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں لکھا کہ ایلون مسک اور رام سوامی حکومتی بیوروکریسی کے تسلط کو ختم کرنے، غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کام کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، "DOGE” ایک حکومتی ایجنسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک آزاد ادارہ ہوگا جو حکومت سے باہر رہ کر ٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینیئر رام سوامی دونوں اس عہدے پر رہتے ہوئے نجی شعبے کے لیے بھی کام کر سکیں گے۔ ایلون مسک نے اس عہدے کے لیے اپنی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ان کا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو "جھٹکے” فراہم کرے گا۔ وہ ماضی میں امریکی بجٹ سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتے تھے لیکن اس حوالے سے انہیں بہت کم معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک نے ستمبر 2024 میں الیکشن سے دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر DOGE کے عہدے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

  • لندن،احتجاج کرنے والے پاکستانیوں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا فیصلہ

    لندن،احتجاج کرنے والے پاکستانیوں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا فیصلہ

    لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دورے کے دوران احتجاج کرنے والے اور ن لیگی رہنما نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کے نہ صرف پاسپورٹ منسوخ بلکہ انکی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں گی

    اس بات کا انکشاف اظہر جاوید نے ایک ویڈیو میں کیا، اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اب جائیدادیں بلاک کرنے جا رہے ہیں،جو جو پچھلے چار سال میں مظاہروں میں شریک رہا ان سب کی ویڈیویہاں پر ہیں اور کاروائی جاری ہے،اب اوورسیز پاکستانی مظاہرے میں آنے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں انکے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں گے، پیچھے ماں باپ ہو ں گے،بہن بھائی ہوں گے، ان کے مستقبل کا خیال کریں، اپنا بھی خیال کریں،سیاسی جماعتوں کے آگے پیچھے لگ کر اپنا مستقبل خراب نہ کریں،انکے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے بھی کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈیڑھ سو بندوں کی اور لسٹ آ رہی ہے انکے نہ صرف پاسپورٹ ،آئی ڈی کارڈ منسوخ ہونے جا رہے ہیں بلکہ جو جائیدادیں پاکستان میں ہیں وہ بھی فریز ہونے جا رہی ہیں،یہاں سوشل میڈیا کے جو سوکالڈ لیڈر تھے وہ تو بھاگ گئے ہیں،عام پاکستانی جن کو ورغلایا جاتا تھا وہ اب پریشان ہیں،

    قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

  • قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن دورے کے دوران مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے

    برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کے دورے کے دوران پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔ برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جمعہ کے روز ڈپلومیٹک پولیس کے وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے ملاقات کی تھی۔

    یاد رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے کے بارے میں باضابطہ شکایت درج کرائی تھی،پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، اور یہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا ہے، جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن پولیس کے ذمے ہے

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

    لندن پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والے ملزمان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے کےخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور انہیں بہت جلد پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ لندن پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ گزشتہ ماہ لندن میں ہوا تھا، جس کے بعد پاکستانی حکام نے فوری طور پر برطانوی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ لندن پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کی ہیں اور جلد ہی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کو قانونی طریقے سے پاکستان واپس بھیجا جائے گا تاکہ ان کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کو اس معاملے میں قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات فراہم کی ہیں، جس کا مقصد ہراسانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا ہے۔وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

  • ٹرمپ نے سی آئی اے سربراہ،اسرائیل میں سفیر کی نامزدگی کر دی

    ٹرمپ نے سی آئی اے سربراہ،اسرائیل میں سفیر کی نامزدگی کر دی

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ سمیت مشرق وسطیٰ کیلئے ایلچی اور اسرائیل میں اپنے سفیر کے کیلئے نامزدگیاں کردی ہیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے ڈونر اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیو وٹکوف امن کیلئے ایک ان تھک آواز ہوں گے اور ہم سب کیلئے فخر کا باعث بنیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلئے ایلچی نامزد ہونے والے 67 سالہ اسٹیووٹکوف کو اس سے قبل باضابطہ سفارت کاری یا خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیرنامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مائیک ہکابی بہترین پبلک سرونٹ اور گورنر رہ چکے ہیں، وہ اسرائیل سے محبت کرتے ہیں اور اسرائیل کے لوگ انہیں چاہتے ہیں،مائیک ہکابی کی بیٹی سارہ ہکابی سینڈرز اس وقت امریکی ریاست ارکنساس کی گورنر ہیں، وہ 2017 سے 2019 تک ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔

    ٹرمپ کی جانب سے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 سے 2021 کے دوران جان ریٹکلیف کو نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی تھی کہ صدر ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسی کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہے ہیں،ڈونلڈ کی نئی انتظامیہ میں جیوئش امریکن لی زیلڈین انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ ہوں گے، زیلڈین نے بائیڈن کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق قانون کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا۔

    واضح رہے کہ 5 نومبر 2024 کو امریکا میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو شکست دیکر دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تھے،ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

  • دبئی میں  اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع

    دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع

    دبئی: انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کےنائب وزیر اعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا ہےکہ ٹیکسیوں کے لیے یہ سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کر سکیں گی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔

    ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا کہ ‘ٹیکسی سٹیشن کا پہلا مرحلہ ڈاؤن ٹاؤن میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا,ان کے مطابق یہ سٹیشن مستقبل میں تیز ترین مواصلاتی سہولتوں کو پورے تحفظ اور پائیداری کے ساتھ تشکیل دے گا اور سفر منٹوں میں طے ہونے لگے گا۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنی والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف دس منٹ تک طے ہوجائے گا۔

    ولی عہد شیخ حمدان کے مطابق ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے جمیرہ تک صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا جو اس سے پہلے بذریعہ کار 45 منٹ میں ممکن ہوتا ہے۔

  • بنگلادیش کے صدارتی آفس سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹادی گئی

    بنگلادیش کے صدارتی آفس سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹادی گئی

    ڈھاکا: بنگلادیش کے صدارتی آفس سے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹادی گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاون خصوصی محفوظ عالم نے تصدیق کی ہےکہ ڈھاکا میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر بنگابھبن میں موجود دربار ہال سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔

    ایک روز قبل عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاون خصوصی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلبہ تحریک کے اہم رہنما محفوظ عالم نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ‘ 71 کے بعد کے فاشسٹ شیخ مجیب کی تصویر دربار ہال سے ہٹادی گئی ہے، یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہےکہ ہم 5 اگست کے بعد ان کی تصاویر بنگا بھبن سے نہیں ہٹاسکے’۔

    صدارتی آفس سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے پر بنگلادیش میں مخالفت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے اس کی مذمت بھی کی ہےاپوزیشن جماعت بی این پی نے بھی اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

    بی این پی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ 15 اگست 1975 کو شیخ مجیب کے قتل کے بعد خوندکر مشتاق احمد نے بھی صدارتی دفتر سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی تھی لیکن بعد میں ضیا الرحمان نے تصویر واپس لگوادی تھی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 5 اگست کو ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں، بعد ازاں نگران حکومت نے شیخ مجیب کی پیدائش اور وفات کے موقع پر دی جانے والی عام تعطیلات بھی منسوخ کردی تھیں،اس کے علاوہ بنگلادیشی کرنسی سے بھی شیخ مجیب کی تصویر ہٹا کر نئے ڈیزائن کے نوٹ جاری کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

  • چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

    چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی بیجنگ میں کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ سے ملاقات ہوئی، جس میں چینی آرمی کے کمانڈر نے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی فوج کے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ کے درمیان پی ایل اے ہیڈکوارٹرز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی ا?ر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس اور جنرل لی کیامنگ نے فوجی تربیت، آلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔واضح رہے کہ چین نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تاکہ اگر تعلقات کچھ خراب ہیں تو اُن کو بہتر کیا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں واقع ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے قائدین کا استقبال کیا، کارکنان نے قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

    لندن پہنچنے پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،اچھا ہوتا بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی، پاکستان کے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور رہنے چاہئیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو،اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جاؤ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو، اگر ان کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو پھر کسی اچھے طریقے سے کرنا چاہیے، کوئی ایک منصوبہ بتایا جائے جو پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی مسلسل نیچے آرہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، معیشت کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے بے پناہ اقدامات کیے، 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔