Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیلی حملے کا خدشہ: حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل

    اسرائیلی حملے کا خدشہ: حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل

    بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان سے ایران منتقل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم 5 اکتوبر کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے زیر استعمال طیارے میں بیروت سے تہران کے لیے روانہ ہوئے ایرانی وزیر خارجہ اُن دنوں لبنان اور شام کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔ تاہم حزب اللہ اور ایران کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نعیم قاسم نے 27 ستمبر کو اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے 3 تقاریر کی جن میں سے دو تقریریں ایران سے کیں، ایرانی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حزب اللہ کے عبوری سربراہ کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نعیم قاسم کو بیروت سے تہران منتقل ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رہے کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے کئی صف اوّل کے رہنماؤں کو قتل کرچکا ہےحزب اللہ کی موجودہ قیادت میں سے عبوری سربراہ نعیم قاسم وہ واحد رہنما ہیں جو تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہیں اور عوام میں نہایت مقبول ہیں۔

  • جب  حسینہ شوکت نے  کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    جب حسینہ شوکت نے کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    جب حسینہ شوکت نے کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہندوستان کی معروف ادیبہ اور اداکارہ حسینہ شوکت المعروف شوکت کیفی جسے گھر میں پیار سے موتی کے نام سے پکارا جاتا تھا وہ 21 اکتوبر 1926 میں حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کی شاعری سے متاثر ہو کر ان سے پسند کی شادی کی ۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بیٹی اور بابا اعظمی ان کا بیٹا ہے۔ ” یاد کی رہ گزر” شوکت کیفی کی آپ بیتی ہے۔ 22 نومبر 2019 کو بمبئی میں ان کا انتقال ہوا۔ حسینہ شوکت نامور شاعر کیفی اعظمی سے کس طرح متاثر ہوئیں اور کیسے شادی کر لی اس کا مختصر احوال خود ان کی زبانی ملاحظہ ہو۔

    ایک محفل میں کیفی اعظمی نے سگریٹ جلائی ، بال پیچھے کیے اور اپنی مشہور نظم "عورت” پڑھنا شروع کی۔

    قدر اب تک تیری ، تاریخ نے جانی ہی نہیں
    تجھ میں شعلے بھی ہیں ، اشک فشانی ہی نہیں
    تُو حقیقت بھی ہے ، دِلچسپ کہانی ہی نہیں
    تیری ہستی بھی ہے اک چیز ، جوانی ہی نہیں

    اپنی تاریخ کا ، عنوان بدلنا ہے تجھے
    اٹھ میری جان ! میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے

    یہ نظم سُن کر میں نے اپنے والد سے کہا کہ اگر میں شادی کروں گی تو صِرف کیفی سے۔ اس وقت میری منگنی اپنے مامُوں کے بیٹے سے ہو چکی تھی۔ جب لڑکے کو اِس بات کا علم ہوا تو اُس نے اپنے والد کے ریوالور سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    میرے والد بہت ذہین اور ترقی پسند آدمی تھے، اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں بمبئی لے جاؤں گا۔ وہاں تم دیکھو کہ کیفی کیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ پھر تم حتمی فیصلہ کرنا۔

    وہاں کیفی سے ملاقات کے بعد ابا جان مجھے سیر کے لیے چوپاٹی لے گئے، وہاں انہوں نے میری رائے پُوچھی، میں نے اُن کی آنکھوں میں دیکھا اور کہا کہ اگر کیفی مٹی بھی اُٹھائيں گے اور مزدوری بھی کریں گے تو بھی میں اُن کے ساتھ کام کروں گی اور اُن سے ہی شادی کروں گی۔

    اگلے ہی دِن دونوں کا نکاح ہو گیا۔ معروف شاعر جوش ملیح آبادی ، مجاز لکھنوی، ساحر لدھیانوی ، سکندر علی وجد سے لے کر بمبئی ریڈیو اسٹیشن کے سٹیشن ڈائریکٹر ذوالفقار علی بخاری اور کرشن چندر نے بھی اُس نکاح میں شرکت کی۔

  • ترکیے کے معروف مذہبی رہنما اور صدر اردوان کے سخت مخالف فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

    ترکیے کے معروف مذہبی رہنما اور صدر اردوان کے سخت مخالف فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

    انقرہ: ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے سخت مخالف عالم دین فتح اللہ گولن 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے،83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے، فتح اللہ گولن ایک وقت میں ترک صدر طیب اردوان کے اتحادی تھےتاہم دونوں کے درمیان ہونے والے اختلافات کے نتیجے میں فتح اللہ گولن حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہوگئے۔

    ترک صدر نے 2013 میں کرپشن الزامات میں اپنی جماعت کے 12 ارکان کی گرفتاری کو فتح اللہ گولن کی ملک میں تن تنہا حکومت کرنے اور اپنا ایجنڈے کو پورا کرنے کی کوشش بتایا تھا جس کے بعد اتحاد ٹوٹ گیا اور ترک صدر کے حکم پر ملک میں موجود فتح اللہ گولن کی جماعت کے زیر انتظام تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا تھا۔

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    ترک صدر طیب اردوان کی حکومت نے 2015 میں فتح اللہ گولن کو انتہائی مطلوب دہشت گرد قرار دیدیا تھا اور ان کی تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر عملاً پابندی لگادی تھی،اگلے ہی برس ترکیہ میں ناکام فوجی بغاوت ہوئی جس کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکا کو فتح اللہ گولن کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کی تھی کیونکہ فتح اللہ گولن 1999 میں ہی امریکا چلے گئے اور مرتے دم تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے رکھی۔

    بعد ازاں فتح اللہ گولن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے ریمارکس

    فتح اللہ گولن تعلیمی انقلاب کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کے خواہش مند تھے،فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک جسے ہزمت’ یا ‘خدمت’ تحریک بھی کہا جاتا ہے کے بانی تھے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے جب کہ انہوں نے اپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا فتح اللہ کی کتب اور خطاب پر مشتمل کتابچوں کی تعداد 44 ہے جن میں سب سے مشہور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لکھی گئی کتاب ہے۔

  • گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    برطانوی گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے-

    باغی ٹی وی: پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، بتایا جارہا ہے کہ 31 سالہ گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی قسم کی چوٹیں آئی تھیں جو ان کی موت کا سبب بنیں، گرتے وقت لیام بے ہوشی کی حالت میں تھے اور اس وقت ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی تھی، بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

    جتنی بھی ترامیم کرلیں لیکن ہمیں اپنی آئینی تاریخ کو بھی دیکھنا ہوگا،فاروق ستار

    آئینی ترمیم :ایوان سے منظوری کے بعد بل پر صدر مملکت آج دستخط کریں …

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،خواجہ آصف

  • مشاہد حسین نےترکیہ میں ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں  3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا

    مشاہد حسین نےترکیہ میں ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں 3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا

    انقرہ: سینیٹر مشاہد حسین سید نے ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں شرکت کی، اور 3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی جماعت ’اے کے پارٹی‘ کی دعوت پر مشاہد حسین سید نے ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں شرکت کی، سینیٹر مشاہد حسین سید جو استنبول میں قائم ‘القدس پارلیمنٹ’ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اورانٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (ICAPP) کے شریک چیئرمین بھی ہیں نے ترک صدر طیب پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے پر قیادت اور رہنمائی کریں۔

    مشاہد حسین سید نے فلسطینیوں کی حمایت میں حماس، حزب اللہ اور ایران کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کو سراہا اور صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ رویہ پر کڑی تنقید کی اور ترک صدر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں ’مسلم دنیا کا شیر‘ قرار دیا اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف دہرے معیارات رکھنے اور اخلاقی روایات نہ نبھانے پر مغربی ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک جنگی جرائم میں اسرائیل کی مدد اور حوصلہ افزائی کے مرتکب ہو رہے ہیں، زیادہ تر مسلم حکومتیں بھی خوف یا مصلحت کے باعث اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے مشاہد حسین سید نے سہ جہتی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوّل یہ کہ ترک صدر کو اس معاملے پر قیادت کرنی چاہیے اور ایک وفد تشکیل دیں جس میں پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت گلوبل ساؤتھ کے رہنما شامل ہوں، یہ وفد 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے فوراً بعد وہاں جاکر نو منتخب صدر سے ملاقات کریں اور اسرائیل کی حمایت کی یک طرفہ پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیں۔

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم قائدین کو اب باتوں سے آگے بڑھ کر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے دوسرا قدم یہ ہونا چاہیے کہ ترکیہ، پاکستان اور انڈونیشیا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے امن اور انسانی امداد کے لیے ایک مشترکہ نیول فلوٹیلا تشکیل دیں، اس بحری اتحاد کے ذریعے غزہ میں محصور فلسطینیوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ادویات، خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ تیسرا قدم یہ ہونا چاہیے کہ 2019 میں ترک صدر طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر کے مشترکہ اقدام کو یاد کرتے ہوئے ‘خیالات اور بیانیے کی جنگ’ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کے لیے عالمی میڈیا کے قیام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے،غزہ کی موجودہ صورت حال میں مغربی میڈیا کا تعصب اور جانبداری کھل کر سامنے آگئی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم برادری میں سے جید صحافی، دانشور، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس ‘خیالات کی جنگ’ میں سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیہ تیار کرنے اور اسے موثر انداز سے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، اس طرح کا مسلم گلوبل میڈیا مسلم دنیا کی عوامی امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین، کشمیر، اسلامو فوبیا اور روہنگیا پر رائے عامہ ہموار اور مغربی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے …

  • امریکہ کی کئی ریاستیں کالی کھانسی کی لپیٹ میں، صحت کے حکام میں تشویش

    امریکہ کی کئی ریاستیں کالی کھانسی کی لپیٹ میں، صحت کے حکام میں تشویش

    واشنگٹن(باغی ٹی وی)امریکہ میں کالی کھانسی (Whooping Cough) اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہےجمعرات کوجاری ہونے والی امریکی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق اب تک 18,506 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو کہ 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ 2014 میں اس وقت تک 21800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ کالی کھانسی عام طور پر ہر تین سے پانچ سال بعد عروج پر پہنچتی ہے۔ یہ اعداد و شمار کورونا وائرس وبا ءسے پہلے کے حالات کی عکاسی کرتے ہیں جب کالی کھانسی اور دیگر متعدی بیماریاں کم ہو گئی تھیں۔

    تاہم اس سال کیسز کی تعداد کچھ ریاستوں کے صحت حکام کے لیے باعث تشویش ہے خاص طور پر وسکونسن میں جہاں اب تک 1,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے سال یہ تعداد صرف 51 تھی۔ سی ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں کنڈرگارٹن کے بچوں کی ویکسینیشن کی شرح گزشتہ سال کم ہو گئی تھی اور ویکسین سے استثنیٰ کی درخواستیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وسکونسن میں 86 فیصد کنڈرگارٹن بچوں کو کالی کھانسی کی ویکسین ملی جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 92 فیصد سے زیادہ ہے۔

    کالی کھانسی جسے پرٹوسس (Pertussis) بھی کہا جاتا ہے عام طور پر ناک بہنے اور دیگر نزلے جیسی علامات سے شروع ہوتی ہے اور پھر یہ ایک طویل کھانسی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کا علاج اینٹی بایوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ کالی کھانسی کبھی بہت عام تھی مگر 1950 کی دہائی میں ویکسین متعارف ہونے کے بعد اس کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔ یہ ویکسین ٹیٹنس اور ڈفتھیریا کی ویکسین کے ساتھ ایک ہی ٹیکے میں دی جاتی ہے اور بالغ افراد کو ہر دس سال بعد اس کا بوسٹر لینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

    جوائس کنیسٹرک جو کہ ویسٹ ورجینیا کی فیملی نرس پریکٹشنر ہیں کہتی ہیں کہ اسے ‘100 دن کی کھانسی’ بھی کہا جاتا تھا کیونکہ یہ واقعی 100 دنوں تک رہتی ہے۔” کالی کھانسی زیادہ تر نوزائیدہ بچوں اور کم عمر بچوں میں پائی جاتی ہے، جن میں یہ سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ اسی لیے حمل کے دوران ماؤں کو یہ ویکسین لگانے کی سفارش کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی پیدا ہونے والے بچوں کو تحفظ فراہم کر سکیں۔

    تاہم صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کے وبائی پھیلاؤ میں بڑے بچے اور نوجوان زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    پنسلوانیا میں زیادہ تر کیسز مڈل اسکول، ہائی اسکول، اور کالج کے طلبا میں دیکھے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ڈگلس کاؤنٹی، نیبراسکا میں زیادہ تر متاثرین اسکول کے بچے اور نوجوان ہیں۔ نیبراسکا کے صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جسٹن فریڈرک نے بتایا کہ اس کی اپنی ٹین ایج بیٹی بھی اس بیماری کا شکار ہوئی،یہ ایک خوفناک بیماری ہے۔ اینٹی بایوٹکس سے علاج کے باوجود وہ کھانسی کے شدید دوروں کے دوران جاگ جاتی ہے اور اسے ایسا لگتا ہے کہ وہ سانس نہیں لے پا رہی۔

    ڈاکٹر کرس برائنٹ جو نارٹن چلڈرن اسپتال (لوئسویل، کینٹکی) میں بچوں کی متعدی بیماریوں کے ماہر ہیں نے کہایہ ضروری ہے کہ جلد ٹیسٹ کروایا جائے اور اینٹی بایوٹکس سے علاج شروع کیا جائے۔ وہ لوگ جو اس بیماری کے جراثیم سے متاثر ہوئے ہوں اینٹی بایوٹکس لے کر اس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ برائنٹ نے مزید کہا کہ پرٹوسس سے بچاؤ ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس محفوظ اور مؤثر ویکسین موجود ہیں

  • بی جے پی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح

    بی جے پی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کے بیٹے کا نکاح پاکستان میں مقیم لڑکی سے آن لائن ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستان کے شہر لاہور کی لڑکی عندلیب زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی، ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہو ئی-

    عندلیب زہرا کی والدہ رانا یاسمین زیدی شدید بیمار ہوگئیں اور انہیں لاہور کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جس کے باعث اس نکاح کو آن لائن کرنا پڑا،جمعے کی شب دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا، نکاح کے بعد دلہا عباس حیدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی اہلیہ کو اب بغیر کسی پریشانی کے بھارتی ویزا مل جائے گا، دلہن کے اہل خانہ کا بھی کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل دلہن کی والدہ کی خواہش تھی کہ کم از کم نکاح ہوجائے جس پر آن لائن نکاح کیا گیا۔

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

  • اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    غزہ:غزہ کے شمالی علاقےبیت لاہیہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ حملے میں 71 فلسطینی شہید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہےامدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ درجنوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے ببیت لاہیہ کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی –

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے محصور شمالی غزہ کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کرنے کے بعد گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

    بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …

    شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ان کی ٹیموں نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں نشانہ بنائے گئے مختلف مقامات سے 400 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں جبالیہ اور اس کے کیمپ بیت لاہیہ اور بیت حانون شامل ہیں،ان سب کو شمالی غزہ کی پٹی، کمال عدوان، العودہ اور انڈونیشیا ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جمعہ تک 386 افراد کی لاشیں برآمدکی گئی تھیں، اس کے علاوہ ہفتے کی صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں مزید میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

  • اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    واشنگٹن: ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ حساس اور ٹاپ سیکرٹ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں، اور ان دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی یہ دستاویزات وائرل ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو ان دستاویزات کی حساسیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے، یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    پہلا ٹیسٹ میچ:36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے …

    لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

  • آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر  ہونا عمران خان کی ساکھ کے لئے شدید نقصان دہ ثابت

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے لئے شدید نقصان دہ ثابت

    لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ساکھ کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چانسلر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے عالمی میڈیا میں مضمونوں کا انبار لگ گیا جس میں چانسلر الیکشن کی نا اہلی کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی،دی گارجین، ٹیلیگراف، ڈیلی میل، بی بی سی، اور دی انڈیپینڈنٹ سمیت 2 درجن سے زائد عالمی اخبارات و جرائد نے عمران خان کی نااہلی کی شہ سرخیاں لگائیں۔

    عالمی میڈیا میں کہا گیا کہ سرکاری تحائف کو بیچنا اور ریاستی راز افشا کرنا عمران خان کی نا اہلی کا باعث بنا میٹرکس چیمبرز (ہیو ساؤتھی کنگز کونسل) کی قانونی رائے عمران خان کو لے بیٹھی،برطانوی قانون دانوں کی ٹاپ کلاس کیٹیگری “کنگز کونسل” کی قانونی رائے عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا امیدوار بننے میں اصل رکاوٹ بنی۔

    پہلا ٹیسٹ میچ:36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے …

    کنگز کونسل ہیو ساؤتھی کی باضابطہ قانونی رائے نے عمران خان کی اہلیت کو مشکوک بنا دیا،آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخابی قوانین کا تفصیلی حوالہ دے کر ہیو ساؤتھی نے قرار دیا کہ عمران خان کرپشن کیسز میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چانسلر کے منصب کیلئے نااہل ہیں۔

    سرکردہ کنگز کونسل ہیو ساؤتھی کی قانونی رائے کو نظر انداز کرنا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے ممکن نہ تھا،گلوب بینر نے تجزیہ کیا کہ جو شخص یونیورسٹی کی سربراہی کیلئے نااہل ہے وہ 24 کروڑ عوام کے ملک کی حکومت کی سربراہی کیلئے اہل کیسے؟

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …

    گلوب بینر کے مطابق عمران خان ریاستی راز افشاء کرنے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں: چانسلر جیسے عہدے کے اہل نہیں،آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا۔

    وزیر قانون نے گلوب بینر سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کریمنل کیس میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب سے ڈس کوالیفائی ہوئے ، آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کیلئے نااہل قرار دیا گیا شخص پورے ملک کی حکومت کیلئے کیسے اہل ہو سکتا ہے، چانسلر نااہلی عمران خان کی ملکی اور پارٹی سربراہی کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔

    عالمی میڈیا نے طنز کیا کہ چانسلر الیکشن میں اوسط درجے کے امیدوار لسٹ میں شامل لیکن عمران خان غائب! فہرست میں شامل کئی ناموں کا عمران خان کی نااہلی سے دلچسپ موازنہ بھی سامنے آ گیالاہور کی غیر معروف خاتون وکیل، منہاج یونیورسٹی کا پروفیسر اور ایمازون کا ویئر ہاؤس ورکر بھی اہل لیکن بانی پی ٹی آئی نااہل۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    برطانوی ماہر قانون ہاگ سوتھی کے مطابق کریمنل کیس میں سزا یافتہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں،عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دینے کی خبر سب سے پہلے آکسفورڈ میل نے بریک کی عمران خان ایک متنازع سیاستدان ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے الیکشن سے باہر ہوئے۔