Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مریخ کی سطح پر برف کے اندر خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے،تحقیق

    مریخ کی سطح پر برف کے اندر خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے،تحقیق

    محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مریخ کی سطح پر برف کے اندر ایسی خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے، جسے خوردبین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ان نتائج پر مشتمل ’مریخ پر برف اور برف میں فوٹوسنتھیسس کی صلاحیت‘ کے عنوان سے مضمون نیچر کے جرنل ’کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرمنٹ‘ میں شائع ہوا۔

    محققین کے مطابق مریخ کے زیر زمین موجود برف میں ممکنہ طور پر مائیکروبیئل حیات موجود ہوسکتی ہے مریخ پر بڑے پیمانے پر الٹرا وائلٹ شعاعوں کے برسنے کی وجہ سے اس کی سطح پر زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہےلیکن ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ برف کی ایک موٹی پرت کسی بھی شے کو شعاعوں سے تحفظ فراہم کر سکتی ہےاس کے لیے زندگی کو ایک ایسی جگہ پر ہونا ہوگا جہاں اس کی گہرائی اس کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچائے، ساتھ ہی یہ ایسی اتھلی جگہ ہو جہاں ضیائی تالیف (فوٹوسنتھیسس) کے لیے مناسب روشنی پہنچے۔

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

    نئی تحقیق میں محققین نے مریخ پر ملنے والی دھول اور برف کی قسم کو دیکھتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا سیارے پر ایسی جگہ کا وجود ممکن ہے یا نہیں، مطالعے میں معلوم ہوا کہ اگر برف پر بہت زیادہ دھول نہیں ہو تو ایسی صورت میں 5 سے 38 سینٹی میٹر نیچے ایسا خطہ ہو سکتا ہے جہاں زندگی باقی رہ سکے، اگر برف صاف ہو تو وہ مسکن (2.15 سے 3.14 میٹر گہرا) مزید بڑا ہو سکتا ہےبرف کے اندر موجود دھول کبھی کبھار برف کو پگھلا بھی دے گی، جس سے اتنی مقدار میں مائع پانی ملے گا جو فوٹوسنتھیسس کے لیے ضروری ہو گا اور اس طرح زندگی کو زندہ رہنے میں مدد دے گا۔

    مستقبل کی پیش گوئی ممکن ہے، سائنس کا دعویٰ

    محققین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کا دعویٰ نہیں کرتی کہ برف والے علاقوں میں واقعی زندگی موجود ہے لیکن وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مریخ پر زندگی کی تلاش میں یہ علاقے اہم جگہ بننے چاہیئے کیونکہ یہاں زندگی ملنے کے امکانات سب سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

  • امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

    واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہچنے تھےجے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    فوجی اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں جو پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے،چینی …

  • فوجی اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں جو پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے،چینی صدر

    فوجی اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں جو پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے،چینی صدر

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جدید جنگی صورت حال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے نئے سازوسامان، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا جائے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطا بق صدر شی جن پنگ نے چین کی راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کے معائنہ کے دوران ہتھیاروں اور سازوسامان کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل کارکردگی پر بریفنگ کی سماعت کی اور افسران اور فوجیوں کے آپریشنل اور تربیتی امور کا جائزہ لیا اور گفتگو کے دوران فوجیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں جو پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے بریگیڈ کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور اہم خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فوجی تربیت، جنگی تیاری اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مرکزی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا اہم ہےضرورت اس بات کی ہے کہ جدید جنگی صورت حال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے نئے سازوسامان، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا جائے فوجیوں کی جنگی صلاحیت مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ درکار معاون سہولیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور حقیقی جنگی صلاحیت کے لیے ایک نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

  • کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    میلینی جولی نے کہا کہ جو کچھ بھی کینیڈا کر رہا ہے وہ جنیوا کنونش کے مطابق ہے یعنی سلامتی کے معاملے میں کسی نوع کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جن بھارتی سفارت کاروں کو نوٹس پر رکھا گیا ہے ان کا تعلق ٹورنٹو اور وینکوور سے ہے نیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب کوئی بھی سفارت کار کینیڈا کی سرزمین پر برداشت نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث مقامی سطح پر لوگوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہو۔

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس برٹش کولمبیا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارت کاروں اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا معاملہ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔ بھارت نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم تین دن قبل بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کو اچانک بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب کینیڈا کے تفتیش کاروں نے گزشتہ برس کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے 6 بھارتی سفارت کاروں کو پرسنز آف انٹریسٹ قرار دیتے ہوئے اُن سے تفتیش کا عندیہ دیا تھا ان میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما بھی شامل تھے۔

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    بھارت نے کینیڈین حکومت کے اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا اس پر کینیڈین حکومت نے سنجے کمار ورما کو نکل جانے کا حکم دیا اس کے بعد بھارت نے بھی چند کینیڈین سفارت کاروں کو نکل جانے کا حکم دیا تب سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

  • یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک مکان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے جو کہ وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی:یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل کے مناظر بھی جاری کیے جن مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں، بعدازاں اسرائیلی فوج ٹینک سے گولہ باری کرکے گھر تباہ کر دیتی ہے اور یحییٰ سنوار شہید ہوجاتے ہیں۔
    sinwar

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    حماس کے شہید سربراہ نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فلسطینی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے اسرائیلی جارحیت سے قبل کی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ صوفہ بھی موجود ہے،گھر کے مالک نے لکھاکہ ثابت قدم رہنے والے یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے اور میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی پر  ویب سیریز بنائی جائے گی

    گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں اور بابا صدیقی اور سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی کہانی کو جلد ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جائے گااس سلسلے میں پروڈکشن ہاؤس ’’لارنس ۔ ایک گینگسٹر اسٹوری‘‘ کے نام سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ریلیز کرے گا۔

    بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز کے ٹائٹل کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے اس ویب سیریز میں لارنس کے ایک عام نوجوان سے گینگسٹر بننے کے سفر کو پیش کیا جائے گا، پروڈکشن ہاؤس کے سربراہ امیت جانی اس سے پہلے بھی سچے واقعات پر مبنی پروجیکٹس پیش کرچکے ہیں پروڈیوسر نے بتایا کہ ان کا مقصد ناظرین کو ڈرامائی اور زندگی کی سچی کہانی سے جوڑنا ہے۔

    دوسری جانب گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

  • یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    تہران: یحییٰ سنوار کی شہادت پر جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023 کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا، اگرچہ یحیی سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے یہ محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ہم ہمیشہ مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ یحیی سنوار 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر زبردست حملے کے منصوبہ ساز تھے، اس سال جولائی میں ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اگست میں یحیی السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    یاد رہے کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا ہے،حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کی تھی ، حماس کے سابق شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ، خبر رساں ادارے کے مطابق یحییٰ سنوار کی موت رفح علاقہ میں اسرائیلی بمباری سے ہوئی، اسرائیلی حکام کو بمباری کے بعد لاش ملی جس کی شکل یحییٰ سنوار سے ملتی تھی، لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا،اسرائیلی حکام نے مزید تصدیق کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک کو بھیج دیا-

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایک حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے،اسرائیلی فوج اس ضمن میں یحییٰ سنوار کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے،امکان ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی بمباری کے دوران جیالیا کیمپ میں مارے گئے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے ایک لاش کی تصویر بھی شیئر کی ہےجس بارے کہا گیا ہے کہ یہ لاش یحییٰ سنوار کی ہے-

    یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس

    یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

    اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

  • قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان نے تقریبا چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدلی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے اور چونکہ یہ کار بھارتی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں،کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (دو کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

    درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

    لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کا دشمن کیوں ؟

    واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کالے ہرن بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں، بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

  • یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی حملے میں موت نے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے دلیرانہ انداز میں یحییٰ سنوار کی شہادت کو غزہ کے باسیوں نے آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال قرار دیا ہے

    غزہ کے شہریوں کا حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار میدان جنگ میں اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی دشمن پر حملہ آور ہوئے، اسرائیلی ڈرون کو لاٹھی سے مارا، یہی جذبہ ہے، یہی ہمت،حوصلہ، مثال ہے، یہی تو ہے وہ بات کہ دوسروں کیلئے ہیرو اپنی جان کیسے دیتے ہیں، یہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال تھی ،غزہ کے ایک 60 سالہ رہائشی عادل رجب کا کہنا تھا کہ وہ دو بچوں کے باپ ہیں، میں کل سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی ویڈیو 30 بار دیکھ چکا ہوں، مرنے کا اس سے بہتر کوئی اور طریقہ ہو ہی نہیں سکتا،دو بچوں کے والد ایک 30 سالہ فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کے آخری لمحات کی ویڈیو دیکھنا اپنے بیٹوں اور مستقبل میں اپنے پوتوں کیلئے بھی روزانہ کی ذمہ داری بنا دوں گا،

    واضح رہے کہ یحییٰ سنوار بدھ کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں،اسرائیلی فوج نے حماس سربراہ کے آخری لمحات کی ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو شیئر کر ر ہے ہیں،ویڈیو میں یحییٰ سنوار کو نقاب پہنے ہوئے زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت کے اندر ایک ڈرون پر لاٹھی پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا،اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد غزہ کے شہریوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ کی شہادت نے فلسطینیوں میں فخر کو جنم دیا ہے وہ اپنی رائفل کو مضبوطے سے تھامے ہوئے قابض فوج کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑ رہے تھے، وہ فرار ہوتے ہوئے نہیں بلکہ حملہ کرتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے

    حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کے بعد غزہ کے شہریوں کی جانب سے یحییٰ سنوار کی پرانی تقریروں کے یہ الفاظ بار بار آن لائن شیئر کیے جا رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے یا حادثے کا شکار ہوکر مرنے کے بجائے وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مرنا پسند کریں گے،حماس سربراہ یحییٰ سنوار اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ دشمن اور قابض افواج اگر مجھے کچھ دے سکتے ہیں تو ان کا سب سے بہترین تحفہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے ماردیں اور میں دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے ان کے ہاتھوں شہید ہو جاؤں۔

    یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس

    یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

    اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

  • یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے

    یحییٰ سنوار کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تو یحییٰ سنوار کو سر میں گولی لگی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالہ سے کہا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کو سر میں گولی لگی اور اسی وجہ سے انکی موت ہوئی،یحییٰ سنوار کے پوسٹ مارٹم کی نگرانے کرنے والے ڈاکٹر چن گل کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کے بازو میں بھی زخم تھا، انہیں بازو پر شیل لگا تھا، جو میزائل یا ٹینک کے گولے کا ہو سکتا ہے،تل ابیب میں نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن کے ڈائریکٹر نے یحییٰ سنوار کی پوسٹ السنوار نے بظاہر اپنا بازو باندھنے کے لیے برقی تار کا استعمال کیا، لیکن یہ اتنا مضبوط نہیں تھا اور ان کا بازو ٹوٹ گیا تھا ،

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ بدھ کو ایک حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت ہو گئی ہے،828ویں بریگیڈ (بسلاچ) کے فوجی رفح شہر سے گزر رہے تھے جب ان کا سامنا تین فلسطینی حملہ آوروں سے ہوا، اسرائیلی فوج نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا تو یحییٰ السنوار دو سے الگ ہو گئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس عمارت پر ٹینک سے حملہ کیا جہاں حملہ آور تھے،دوسری عمارت میں بھی ایک حملہ آور تھا وہاں بھی حملہ کیاگیا حملے کے بعد اسرائیل نے نشاندہی کے لئے ڈرون بھیجا تو کرسی پر بیٹھے شخص نے ڈرون پر لکڑی پھینکی، بعد ازاں اس حملے میں مرنے والے کی شناخت یحییٰ سنوار کے طور پر ہوئی،

    یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس

    یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

    اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار