Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • غزہ میں بھوکےکتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں،  ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا انکشاف

    غزہ میں بھوکےکتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں، ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا انکشاف

    شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہاں کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ کا کہنا تھا شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے باعث ہر طرف لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں، سڑکیں تباہ ہیں اور خواتین اور بچے بدترین بھوک و افلاس کا شکار ہیں-

    فارس افانہ کا کہنا تھا اسرائیلی فورسز ہر وہ چیز تباہ کر رہے ہیں جس سے زندگی کے آثار ملتے ہوں، مجھے اور میری ٹیم کو کچھ ایسی لاشیں ملی ہیں جن پر جانوروں کے کاٹنے کے نشانے موجود ہیں اور انہیں پہچاننے میں بھی دشواری کا سامنا ہےبھوکے کتے سڑک پر پڑی لاشیں کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس نے سی این این کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک نوجوان لڑکے کی باقیات دکھائی دے رہی ہیں جس کے جسم کو آوارہ کتوں نے کھلایا تھا جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 12 روز سے محاصرے کا شکار جبالیہ کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور حاملہ خواتین پھنسے ہوئے ہیں۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    اقوام متحدہ کی جانب سے اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق جبالیہ کیمپ سے 50 ہزار افراد ہجرت کر چکے ہیں جبکہ شمالی غزہ میں موجود 4 لاکھ سے زائد آبادی اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بھوک کا شکار ہے اقوام متحدہ نے صیہونی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے لوگوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ یا تو وہ ہجرت کریں یا پھر بھوک و افلاس کے لیے تیار رہیں۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

  • سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد

    سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد

    سڈنی :آسٹریلیا کے سڈنی کے ساحل سمندر پر سیکڑوں کی تعداد میں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد ہوئی ہیں جس کے باعث ساحل کو بند کر دیا گیا،اور ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ یہ ٹار بالز ہیں۔

    باغیٹی و : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی سہ پہر کوگی بیچ پر عجیب سیاہ گیندیں نمودار ہوئیں جنہوں نے حکام کو الرٹ کر دیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ بالز کہاں سے آئی ہیں؟ سڈنی کا ساحل سمندر جہاں عام طور پر مقامی افراد اور سیاحوں کا رش ہوتا ہے، سینکڑوں عجیب و غریب گیندوں سے ڈھکا ہوا تھا، جن کا سائز گولف بال سے لے کر کرکٹ بال جتنا تھا۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    جمعرات کو، حکام نے کہا کہ انہوں نے پانچ مزید ساحل بند کر دیے ہیں، جن میں بوندی، تماراما، برونٹے، کلویلی اور ماروبرا ​​کے شمالی سرے شامل ہیں، جس سے ساحلوں کی کل تعداد سات ہو گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک نہیں جان سکے کہ مذکورہ گیندیں کس چیز سے بنی ہیں، لیکن یہ ’ٹار بالز‘ ہو سکتی ہیں۔ جو اس وقت بنتی ہیں جب تیل، ملبے اور پانی کے ساتھ رابطے میں آتا ہے،رینڈوک کونسل کے مطابق، ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ گیندیں ہائیڈرو کاربن پر مبنی آلودگی ہیں-

    سوشل میڈیا پر خوف کی علامت بننے والی اِن پراسرار سیاہ گیندوں کو خلائی مخلوق کی جانب سے کوئی اشارہ تصور کیا جانے لگا اور صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

  • ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    سیستان: افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ سے 200 سےزیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی تردید کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی، ایرانی بارڈرگارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایاایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50 افغان شہری بچ سکے۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    افغان عینی شاہد کا بتانا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا، ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، افغانستان کے حکومتی ادارے اور سفارتی مشنز اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

  • بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    ممبئی: بابا صدیقی کو قتل کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہےکہ سلمان خان کو دھمکانے کیلئے ان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جاچکی ہیں لیکن اب جو شخص سلمان کی مدد کرے گا وہ بھی بشنوئی گینگ کی گرفت میں آئے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتے کی رات باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بشنوئی گینگ کے ساتھی شبھم رامیشور لونکر کے بھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر قبول کی تھی جس کے بعد لونکر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

  • بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کرکے  بہت ہی ’خوفناک غلطی‘ کی ہے،جسٹن ٹروڈو

    بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کرکے بہت ہی ’خوفناک غلطی‘ کی ہے،جسٹن ٹروڈو

    ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں جارحانہ انداز سے مبینہ طور پر مداخلت کی کوشش کرکے بہت ہی ’خوفناک غلطی‘ کی ہے-

    باغی ٹی وی : کینیڈین سیاست میں غیرملکی مداخلت سے متعلق تحقیقات کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بھارت کینیڈا میں بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی وسیع تر کوششیں کر رہا تھا بھارتی حکومت نے خوفناک غلطی کی کہ انہوں نے سوچا کہ وہ کینیڈا کی سلامتی اور خودمختاری میں اتنی جارحانہ مداخلت کر سکیں گے ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں تاہم انہوں نے ایسے اقدامات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

    بھارت کی جانب سے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت سے متعلق کینیڈین وزیراعظم کے الزام کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    واضح رہے کہ سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے سبب کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا تھا،اس سے قبل بھارت کی جانب سے سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا کینیڈین وزیرا‏عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھابعد ازاں بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

  • جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپ، تین اسرائیلی فوجی ہلاک ، بارہ زخمی

    جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپ، تین اسرائیلی فوجی ہلاک ، بارہ زخمی

    لبنان: حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغ دیئے-

    باغی ٹی وی : صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے، شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے 90 سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے لبنانی شہر قانا میں گھر اور طبی مرکز اور الیمونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری، 20 سے زیادہ افراد جاں بحق، چوبیس گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کی بلدیہ اور گرد ونواح کے علاقوں اسرائیل کے بے در پے فضائی حملوں کے جلو میں اسرائیلی فوج نے سمندر سے کی جانے والی گولہ باری کے مناظر کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای اردعی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ڈویژن میں شامل فوجیوں کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دسیوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے زیر انتظام متعدد اہداف پر کئی حملے کیے ہیں، بیان کے مطابق ’’ان حملوں میں حزب اللہ کے زیر زمین بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل میں سائرن کی زور دار آواز سنائی دی گئی۔

    حزب اللہ نے اپنے بیان میں لبنانی سرحد کی رامیا میونسپلٹی کی حدود میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ بیان کے مطابق تباہ ہونے والا ٹینک مرکاوہ طرز کا تھا جس میں سوار فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    ادھر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان پر نیچی پروازیں کرتے ہوئے ساؤنڈ بیرئر عبور کیا جس سے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جن سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حارہ حریک پر تین حملے کئے۔ جبکہ دو دن قبل ہی امریکہ نے بیروت پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی مخالفت کی تھی۔

    ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجبالیہ کیمپ پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔

    غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے، امریکا نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کردیا ہے کہ اسرائیل ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی نہیں ہے۔

    اس سے قبل امریکا اسرائیل کو واضح انداز میں کہہ چکا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کی صورتحال 30 روز میں بہتر بنائے یا پھر امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کیلئے تیار ہوجائے۔

  • ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں  اسرائیلی شہری  گرفتار

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    تل ابیب: اسرائیلی حکام نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور ریاستی اٹارنی کے دفتر نے بدھ کو اعلان کیا کہ ایک 35 سالہ اسرائیلی شخص پر ایران کے حکم پر اسرائیلی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    وسطی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر ورہووسکی پر ایک غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ رابطے، ہتھیار لے جانے اور دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا،گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    فرد جرم کے مطابق، ہووسکی نے اگست 2024 میں کسی وقت ایرانی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے کام کرنے والے ایک ادارے سے رابطہ کیا، جس نے اپنے آپ کو کینیڈا میں رہنے والے ایک اسرائیلی شہری کے طور پر پیش کیا اور خود کو "ایلی” کہا۔

    اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی اسرائیلی حکام یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ایرانی نیٹورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔

  • ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے اس دعویٰ کی تفصیل نہیں بتائی، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ایران کے اسرائیل پر حملوں کا جواب دینے کیلئے اپنی کارروائی کے دوران نشانہ بنانے کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے-

    امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے براہ راست میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے ذرائع نے اہداف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی یہ بات واضح کی گئی کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کا 747واں اجلاس، انتظامیہ سے امن و امان قائم کرنے کا …

    سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں تاریخی صورتحال آچکی ہے جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔

    ایران کی ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتویٰ کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے ایران نے اسرائیل کی جانب براہ راست 400 بیلسٹک میزائل فائر کردیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    اوچ شریف: استاد قمر عباس خان کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

    بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں، میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہےایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اوچ شریف: میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

  • برطانیہ کااسرائیلی وزیر خزانہ ،وزیر قومی سلامتی پر پابندیاں لگانے پر غور

    برطانیہ کااسرائیلی وزیر خزانہ ،وزیر قومی سلامتی پر پابندیاں لگانے پر غور

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزرا اِتمیر بین گور اور بیزالل اسموترچ کے خلاف پابندیوں پر غور کررہی ہے۔

    خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگائے گی؟ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ’ہم اس پر غور کررہے ہیں کیونکہ مغربی کنارے میں انتہائی تشویشناک سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صریحاً مکروہ بیانات دیے گئے ہیں۔‘اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اِتامیر بین گور اور وزیر خزانہ بیزالل اسموترچ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے قیام کے پر زور حامی ہیں جو کہ عالمی قانون کے تحت غیرقانونی اقدام ہے۔اسرائیلی وزیر خزانہ یہ تجویز دیکر بھی عالمی تنقید کی زد میں آچکے ہیں کہ فلسطین میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو آزاد کرانے کیلیے غزہ کے 20 لاکھ باشندوں کو بھوک سے مارنا بھی جائز ہوگا۔

    اس سے قبل رواں ہفتے سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے انکشاف کیا تھاکہ سابق قدامت پسند حکومت انتہاپسند سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہی تھی۔لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے کیئر اسٹارمر کی حکومت منگل کو پہلے ہی اسرائیلی آباد کاروں کی 7چوکیوں اور تنظیموں پر پابندی عائد کرچکی ہے۔گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے مغبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی آبادکاروں اور صہیونی فوج کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ْبرطانوی وزیراعظم نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ’ انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد پہنچانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانا ہوں۔’

    دریں اثنا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں 2 ہفتے سے کسی قسم کی خوراک داخل نہ ہونے کی اطلاعات پر برطانیہ، فرانس اور الجیریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    فرانس نے اسرائیلی کمپنیوں کو دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا

    ادھر 2 باخبر ذرائع کا کا کہنا ہے کہ فرانس نے عنقریب منعقد ہونے والے ملٹری نیول ٹریڈ شو میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے، تازہ ترین پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدہ تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔پیرس نے پہلے ہی رواں برس اسرائیلی کمپنیوں کی ملٹری ٹریڈ شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اس وقت کہا تھا کہ صدر ایمانیول میکرون کی جانب سے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیے جانے کے بعد کمپنیوں کیلیے حالات مناسب نہیں رہے ہیں۔وزارت دفاع، وزیر خارجہ ، اسرائیلی سفارتخانے اور 4 سے 7نومبر تک جاری رہنے والی سالانہ بحری نمائش کو منعقد کرنے والی تنظیم یورو نیول نے تبصروں کی درخواستوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔برطانوی اور اسرائیلی وزرائے اعظم کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا ہے جب حالیہ ہفتوں میں پیرس نے واشنگٹن کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کو بچانے کیلیے کوششوں کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد طویل مدتی سفارتی حل کیلیے بات چیت کے دروازے کھولنا تھا۔

    جس وقت فرانس اور امریکا یہ سمجھ رہے تھے کہ اسرائیل شرائط پر رضامند ہے، اس نے اگلے روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ پر میزائل حملے کرکے انہیں حیرت میں مبتلا کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں ہے، پیرس نے لڑائی بند ہونے کے بعد سفارتی حل کے لیے پیرامیٹرز طے کرنے کی کوشش پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔دریں اثنا صدر میکرون نے حالیہ ہفتوں میں کئی مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی حکومت کو ناراض کیا ہے، خاص طور پر جب جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج اسرائیل کراس فائرنگ کی زد آئی تو انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔فرانسیسی حکام کے مطابق منگل کو فرانسیسی صدر نے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ نتن یاہو کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے ملک کا قیام اقوام متحدہ کے فیصلے کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے بیان کی شدت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ یہ عام تبصرہ تھا جس کا مقصد اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام کی اہمیت کو یاد دلانا تھا۔

    فرانسیسی صدر کے بیان کے جواب میں نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں فرانسیسی حکوت کے نازی جرمنی سے اشتراک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’اسرائیل کا قیام ہمارے ہیروز کے خون سے لڑی گئی جنگ آزادی کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا، جن میں سے بہت سے ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے تھے جس میں فرانس کی ویچی حکومت بھی ملوث تھی۔‘دو سفارت کاروں کہنا ہے کہ حالیہ بیانات لبنان میں ثالثی کی فرانسیسی کوششوں کیلیے مددگار ثابت نہیں ہوگے، جوکہ آئندہ ہفتے پیرس میں ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔نیتن یاہو نے پیرس کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر جنوبی افریقہ اور الجزائر کو کیا ہے مدعو کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جو ان کے مطابق ’اسرائیل کو اپنے دفاع کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلیے کوشاں ہیں اور حقیقت میں اس کے وجود کے حق کو ہی مسترد کرتے ہیں۔‘

    دوست آن لائن ہیں؟ اب تھریڈز پر یہ جاننا ممکن

    مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

    معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری

  • دوست آن لائن ہیں؟ اب تھریڈز پر یہ جاننا ممکن

    دوست آن لائن ہیں؟ اب تھریڈز پر یہ جاننا ممکن

    میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں ایکٹیویٹی اسٹیٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    مہیڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آپ کو یہ دیکھنے میں مدد فراہم کرے گا کہ تھریڈز پر کون آن لائن ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کا اعلان ایک تھریڈز پوسٹ میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس فیچر سے آپ کو دیگر افراد سے رئیل ٹائم میں انگیج ہونے کا موقع ملے گا۔آسان الفاظ میں اب تھریڈز پر آپ کب آن لائن ہوتے ہیں یہ دیگر افراد کے لیے دیکھنا ممکن ہو جائے گا اور یہ فیچر بائی ڈیفالٹ آن ہوگا۔مگر آپ اسے سیٹنگز میں جاکر ٹرن آف کر سکتے ہیں یا آپ کا آن لائن اسٹیٹس صرف وہی افراد دیکھ سکیں گے جو اس فیچر کو ٹرن آن کریں گے۔اس فیچر کا بنیادی مقصد تھریڈز میں رئیل ٹائم سرگرمیوں کو بڑھانا ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس حوالے سے ابھی ایکس (ٹوئٹر) سے پیچھے ہے۔اس فیچر کے تحت جب کوئی فرد تھریڈز پر آن لائن ہوگا تو اس کے یوزر نیم کے آگے نیلے رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری

    مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

    بونیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی