Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے میں اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق نقصانات کے حوالے سے لگ بھگ 2500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں جس سے اسرائیل کے نقصانات کاابتدائی تخمینہ لگایا جاسکتا ہے، اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا اور ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں ایرانی حملہ ایک سال پہلےجنگ کے آغازکے بعد سے سب سے مہنگا حملہ ہے،ایرانی میزائل روکنےکے بعدملبہ گرنےکے نقصانات کا بھی تخمینہ ابھی جاری نہیں ہوسکا۔

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل فائر کیے تھے جس میں اسرائیلی املاک کو واضح طور پر نقصان پہنچا تھا،ایران کی جانب سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھےایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہانا، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

  • ناسا نے مشتری اور اس کےچاند یوروپا کی جانچ کیلئے خلائی مشن  روانہ کر دیا

    ناسا نے مشتری اور اس کےچاند یوروپا کی جانچ کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا

    فلوریڈا: امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا،جو تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کرےگا،خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لےگا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    امریکی خلائی ایجنسی کا یوروپا کلپر خلائی جہاز کیپ کیناورل کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن ہیوی راکٹ پر فلوریڈا سے لانچ کیا گیاروبوٹک شمسی توانائی سے چلنے والا یہ پروب 2030 میں تقریباً 1.8 بلین میل (2.9 بلین کلومیٹر) کا سفر کرنے کے بعد مشتری کے گرد مدار میں داخل ہوجائے گالانچ کی منصوبہ بندی گزشتہ ہفتے کے لیے کی گئی تھی لیکن سمندری طوفان ملٹن کی وجہ سے اسے روک دیا گیا تھا۔یہ سب سے بڑا خلائی جہاز ہے جو ناسا نے سیاروں کے مشن کے لیے بنایا ہے یہ تقریباً 100 فٹ (30.5 میٹر) لمبا اور تقریباً 58 فٹ (17.6 میٹر) چوڑا ہے جو اینٹینا اور شمسی پلیٹوں کے ساتھ مکمل طور پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کا وزن تقریباً 13,000 پاؤنڈ (6,000 کلوگرام) ہے۔

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

  • مودی سرکار کا خالصتان حامیوں کو نشانہ بنانے کیلئے لارنس بشنوئی گینگ کے استعمال کا انکشاف

    مودی سرکار کا خالصتان حامیوں کو نشانہ بنانے کیلئے لارنس بشنوئی گینگ کے استعمال کا انکشاف

    کینیڈا نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ بھارت کی مودی حکومت کے کہنے پر خالصتان حامیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جو بھارت کینیڈا کے تعلقات کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

    انڈیا نے گجرات جیل میں بند لارنس بشنوئی گینگ کے سربراہ کے زریعے کینڈا میں اپنے مخالف سکھ رہنما کا قتل کروایا ہے۔ اس الزام پر کیننڈا نے انڈیا کے سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے حکم دے دیا۔ فیڈرل پولیسنگ، نیشنل سیکیورٹی، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر بریگٹ گاوین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی ایجنٹ خالصتان حامی’ افراد کو نشانہ بنانے کے لیے منظم جرائم کے عناصر کو استعمال کر رہے ہیں۔ گاوین نے کہا کہ یہ عناصر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ اپنی تفتیش اور رازداری کے تحفظ کے لیے ہم زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے لیکن پھر بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ منظم جرائم پیشہ عناصر کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ کینیڈا میں خاص طور پر بشنوئی گینگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس منظم جرائم پیشہ گینگ کے مودی حکومت کے "ایجنٹوں” سے روابط ہیں، جس سے جاری سفارتی تنازع میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، دونوں ملکوں کی جانب سے سفارت کاروں کو نکالنے کی تازہ پیش رفت رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کمشنر مائیک ڈوہیم کے حالیہ الزامات کے بعد سامنے آئی، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بھارتی حکومت کے "ایجنٹوں” کے ذریعے کی جانے والی بعض مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری تھی،ہندوستان نے پیر کے روز کینیڈا کے چارج ڈی افیئرس اسٹیورٹ وہیلر کو طلب کر کے اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور عہدیداروں کو ے بنیاد طریقے سے نشانہ بنانے کو ناقابل قبول قرار دیا،کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے بھارت پر معلومات اکٹھا کرنے کی خفیہ تکنیکوں، ایشیائی نژاد کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانے اور دھمکی آمیز اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے” کا الزام بھی لگایا،انہوں نے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے شواہد کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے اہلکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں

    غیر ملکی سرزمین پر بھارت کی غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہیں، کینیڈا نے 6 بھارتی سفارت کاروں کو خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک سے بے دخل کردیا،بے دخل ہونے والوں میں کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور دیگر سفارتکار اور عہدیداران شامل ہیں،کینیڈین حکام کے مطابق؛ پولیس نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر 14 اکتوبر کو 6 بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔ کینیڈین پولیس کو مودی سرکار کی سکھوں کیخلاف پرتشدد مہم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد حاصل ہوئے تھے،کینیڈین پولیس کمشنر مائیک ڈوہیم نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا میں مقیم بھارتی سفارت کار اور قونصلر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ ان سرگرمیوں کے دوران بھارتی سفارت کار مودی سرکار کے لیے اپنے ایجنٹس کے ذریعے معلومات اکٹھا کرتے ہیں،شواہد سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کینیڈا میں مختلف اداروں کو معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ کچھ افراد اور اداروں کے ساتھ بھارتی حکومت کے لئے کام کرنے کے لیے زبردستی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔ جمع کی گئی معلومات کو جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،تمام ثبوت براہ راست بھارتی حکومت کو پیش کیے گئے تھے جس میں تشدد کو روکنے کے لیے ان کے تعاون پر زور دیا گیا تھا۔ بھارت سے کینیڈا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ کینیڈین پولیس نے ایسے شواہد حاصل کیے ہیں جو بہت سنگین مسائل کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ خالصتانی رہنماؤں کے قتل کے مقدمات سے متعلق بھی شواہد حاصل ہوئے ہیں،بھارت میں کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر سٹیورٹ ویلر نے کہا کہ کینیڈا نے بھارتی حکومت کے ایجنٹس کی مجرمانہ کاروائیوں اور کینیڈین شہری کے قتل کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے ہیں۔ بھارت جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے سمیت کینیڈا میں خالصتان کے حامی عناصر کو خاص طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔ اس کے باوجود مودی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں قائم مقام ہائی کمشنر سمیت 6 کینیڈین سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس کینیڈا نے بھارت سے اپنے 40 سفارتکاروں کو واپس بلوا لیا تھا،ان حالات کے پیش نظر امریکا کی جانب سے بھی بھارت کو سکھ رہنماؤں کے قتل پر سخت ردعمل کا سامنا ہے،عالمی سطح پر دہشت گردی کے فروغ میں ملوث مودی سرکار بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

  • جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ:جبالیہ میں حماس کی جانب سے 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جب کہ امداد پر مکمل بندش کے باعث بھوک کا غلبہ ہے۔گزشتہ روز امداد کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا،جبکہ آج صبح سویرے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرت اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر بم برسائے گئے۔

    اپنی اسی وحشیانہ جنگی حکمت عملی کے تحت اسرائیل نے شمالی غزہ کو عملا پورے غزہ سے کاٹ کر رکھ دیا ہے اور یہاں سے کوئی شہری وسطی یا جنوبی غزہ کی طرف نہیں جا سکتا ہے جبکہ اسرائیل بلا امتیاز بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • چانسلر کا انتخاب اور  عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بار آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا، یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی ہے کہ بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں،اور پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے عمران خان کے حامیوں کا ماننا ہے کہ جیت اس کے جیل سے رہا ہونے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دے گی،لندن میں ایک سینئر بیرسٹر سے رابطہ کیا گیا اور عمران خان کی امیدواری کی اہلیت کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    رپورٹ کے مطابق صدیوں سےآکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر شپ برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے ممتاز شخصیات کے پاس رہی ہے۔ تاہم، لارڈ پیٹن آف بارنس کی جانب سے اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا کی سب سے مشہور یونیورسٹی کا چانسلر بننے کے لیے سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

    پہلی بارآکسفورڈ اپنے چانسلر شپ کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گا، جس میں سابق طلبہ کو اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے کی دعوت دی جائے گی، اگلا چانسلر بننے کے خواہشمند نمایاں ناموں میں لارڈ ولیم ہیگ، لیڈی ایلش انجیولینی، لارڈ پیٹر مینڈیلسن، عمران خان، ڈاکٹر مارگریٹ کیسلی ہیفورڈ اور ڈومینک گریو شامل ہیں۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔

  • حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملوں میں تیزی آگئی ہے ،جبکہ ریڈیو فری یورپ کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

    حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے کامیئل پر راکٹوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے لبنانی قصبے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے جس میں بھی کئی فوجی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ادھر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کا میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا دفتر پر بمباری کی گئی جس دوران 21 افراد شہیدہوگئے۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق ریڈیو فری یورپ کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے،ریڈیو کے عسکری امور کے نمائندے ڈورون کدوش نے فوجی ذرائع کی بنیاد پر پیر کے روز اپنی رپورٹ میں اشارہ کیا کہ حزب اللہ کے حالیہ ڈرون حملوں کی درستی کی ایک وجہ وہ تکنیکی مدد ہے جو حزب اللہ کو اسرائیلی فضائی حدود کا احاطہ کرنے والی براہ راست ایرانی سیٹلائٹ تصاویر سے حاصل ہوتی ہے۔

    اسرائیلی ریسرچ فاؤنڈیشن ’’ الما‘‘ جو حزب اللہ کے امور میں مہارت رکھتی ہے، نے وضاحت کی ہے کہ حزب اللہ نے اتوار کی شام اسرائیل پر حملے میں جو "مرصاد-1” ڈرون استعمال کیا تھا وہ ایرانی ’’ مہاجر 2‘‘ کے ماڈل پر تیار کیا گیا تھا۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    قبل ازیں اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا تھا کہ حزب اللہ کی طرف سے اتوار کو ایک فوجی تربیتی اڈے پر ڈرون سے کیا گیا حملہ "مشکل اور تکلیف دہ” تھا۔

  • حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

    حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

    امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل ، ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر نہیں بلکہ عسکری اہداف پر حملے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی :واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف پر حملہ نہیں کرے گا حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف 2 اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی،اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ 5 نومبر کو امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل کیا جائے گا۔

    مریکی ذمے داران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اندر اپنے ممکنہ اہداف کا تعین کر لیا ہے۔ غالب گمان کے مطابق ان میں فوجی اور توانائی کے مقامات شامل ہیں۔

    بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

    دوسری جانب تہران یہ دھمکی دے چکا ہے کہ آئندہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا رد عمل یکم اکتوبر کے میزائل حملے سے زیادہ بھرپور ہو گا ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہےاس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھےایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہانا، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    دوسری جانب سرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ اسرائیل، امریکا کی بات سن رہا ہے مگر وہ قومی مفاد کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرے گا۔

    اس مختصر بیان کے سامنے آنے سے قبل امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران کے یکم اکتوبر کے حملے کا رد عمل ایران کے اندر فوجی اہداف تک محدود رہے گا جن میں جوہری یا تیل کی تنصیبات شامل نہیں ہوں گی۔ یہ بات امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے بتائی۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    ادھر نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ آخر الذکر اسرائیل کے آئندہ حملے کے حوالے سے امریکی ذمے داران کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے مگر وہ واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہر گز نہیں کریں گے۔

  • فرانسیسی فٹبالر   پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

    فرانسیسی فٹبالر پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

    فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمبابے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا گیاہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے فرانس کے فٹبالر کلیان امباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن کے مقامی ہوٹل میں موجود تھے جہاں انہوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہاہی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب فرانس کے اسٹار فٹبالر کلیان ایمبابے نے واقعہ کو فیک نیوز قرار دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاؤنڈ طلب کیے ہیں۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    دکی میں 21 کان کنوں کا قتل،مزدوروں نے سیکیورٹی ملنے تک احتجاجاً کام …

    دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

    بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت

    ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے،سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا ایک پرانا انٹرویو آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اداکار کی حفاظت میں سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کیا تھا۔

    بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی اسی گینگ نے قبول کی ہےجو کچھ عرصے سے سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور جنہوں نے کئی بار سلمان خان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے، اس موقع پر ان کے باڈی گارڈ شیرا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداح دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔

    جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کی جان کو خطرہ ہے اور جن اسٹارز کی جان کو خطرہ ہوتا ہے انہیں بھیڑ میں نکلنا مشکل ہوتا ہےشیرا نے سلمان خان کی حفاظت میں درپیش سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کسی بڑے اسٹار کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں تو آپ کو صحیح وقت پر صحیح فیصلے لینا ہوتے ہیں شیرا نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو ٹھہرایا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو سنبھالناہے، جب سلمان خان ہجوم میں جاتے ہیں تو لوگوں کا جم غفیر سنبھالناایک چیلنج بن جاتا ہےہمارا کام سلمان خان کی حفاظت کرنا ہوتا ہےجبکہ مقامی سیکیورٹی اہلکار بھیڑ کو سنبھالتے ہیں-

    واضح رہے کہ شیرا گذشتہ 25 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کی حیثٰیت سے ان کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں-

  • شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    افریقی شہر میں جڑواں بچوں کی شرح غیر معمولی ہے،نائیجیریا کے علاقےاگبو اورا‘ آنے والے مقامی لوگوں میں ایک جیسے لباس پہنے ہوئے جوڑوں کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق عام طور پر نائیجیریا کے علاقے اگبو اورا’ آنے والے مقامی افراد میں ایک جیسے لباس پہنے ہوئے جوڑوں کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے سیکڑوں لوگ خود ساختہ ”دنیا کے جڑواں دارالحکومت“ میں ایک سالانہ میلے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس میلے میں ایک ساتھ ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی تناسب کا جشن منایا جاتا ہے۔

    مقامی بادشاہ ’ وبا کیھیندی غبادیولیی اولو غبینلیی جو خود بھی جڑواں ہیں اور یوروبا نسل سے تعلق رکھتے ہیں نے کہا کہ "یہاں ’اگبو اورا‘ میں شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہو جس کے جڑواں بچے نہ ہوں”۔

    یوروبا کی ثقافت جڑواں بچوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس گروپ کے ممبران روایتی طور پر قطع نظر جنس کے پہلے ناموں کا تعین کرتے ہیں ان کے نام کا پہلا حصہ تقریبا ایک ہی جیسا ہوتا ہے بڑےممبر کو ‘تاویو‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "دنیا کو چکھنے والا”، جبکہ بعد میں پیدا ہونے والے کو ’کیہیندی‘ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے ” بعد میں آنے والا”۔

    حزب اللہ کا اسرائیل پر مہلک ڈرون حملہ: 3 ہلاکتیں، 67 زخمی

    عالمی سطح پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح تقریباً 12 فی ہزار پیدائش ہے لیکن سائنسی مطالعات اور ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق اگبواورا میں یہ شرح 50 فی ہزار پیدائش کے قریب ہے۔

    جڑواں بچوں کی اس کثرت کی مختلف وجوہات بیان کی جاتی ہیں بہت سے مقامی لوگ اسے غذا سے منسوب کرتے ہیں، خاص طور پر بھنڈی کے پتوں یا شکرقندی اور آملہ (کیساوا کے آٹے) سے تیار کردہ الیسا سوپ کو وجہ قرار دیتے ہیں، لیکن بچوں کی پیدائش کے ماہرین اور دیگر رہائشی اس نظریہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ خوراک اور جڑواں بچوں کی زیادہ شرح کے درمیان کوئی ثابت شدہ تعلق کیوں کرہوسکتا ہے۔

    کچھ سائنس دان جینیاتی عوامل کا مطالعہ کر رہے ہیں، لیکن یہ بھی کہ جڑواں بچوں کی خصوصی ثقافتی صورت حال انہیں جڑواں بچوں والے خاندان سے بھی ایک ساتھی تلاش کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے تاکہ ایک سے زیادہ پیدائش کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    اس شہر میں یہ اتفاق بہت عروج پر ہے کہ جڑواں بچوں کی کثرت ان کے لیے ایک ’نعمت‘ ہے۔ اس سے بھی زیادہ یہ بات اہم ہے کہ رواں نائیجیریا بدترین معاشی بحران سے بھی دوچار ہے اگبو اورا کی ایک مقامی خاتون سولیت موبولا جی نے آٹھ ماہ قبل جڑواں بیٹوں کو جنم دیا تھا وہ کہتی ہیں کہ اس کے بعد سے انہیں بہت سے تحائف ملے ہیں۔

    تیس سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے جڑواں بچوں نے ان کی زندگی بدل دی ہے میں جہاں جاتی ہوں لوگ میرے جڑواں بچوں کو پیسے دیتے ہیں وہ خوشی سے کہتی ہیں کہ آپ قسمت کے بغیر جڑواں بچوں کو جنم نہیں دے سکتے یہ خدا کا ایک بہترین تحفہ ہے۔

    الجزائر کی یونیورسٹی آف ایبادان میں یوروبا ثقافت میں مہارت رکھنے والے ایک معاون محقق تاویواوجیوالے بتاتے ہیں کہ جڑواں بچوں کے جشن کی ابتدا "روایتی مذہبی عقائد سے ہوئی ہے، مقامی قبائلی ثقافت میں جڑواں بچوں کو ان کے عظیم دیوتا، اولودومارے کی طرف سے ایک تحفہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اگبو اورا کی زبانی تاریخ انہیں تباہیوں کے ایک سلسلے کے بعد لوگوں کو دیئے گئے قدرتی معاوضے کے طور پر بیان کرتی ہے-

    میرپورخاص: مولانا فضل الرحمن کی بھانسنگھ آباد میں نکاح کی تقریب میں خصوصی شرکت

    انتالیس سالہ تاویو اور ان کے جڑواں بھائی وکیھندی اوگو نتوی اگلے سال جڑواں بچوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کرنے کی تیاری کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ”جڑواں بچے قسمت، شہرت اور خوش قسمتی لاتے ہیں، ہم اس نعمت کو منانا چاہتے ہیں”۔