Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار گاڑی متعارف کرادی

    ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار گاڑی متعارف کرادی

    ایلون مسک کی کپمنی ٹیسلا نے مکمل طور پر خود کارگاڑی متعارف کرادی ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کار کو پیش بھی کیا ہے اور اس میں خود بھی ڈرائیو لی ہے دو دن قبل ایلون مسک نے مکمل خود کار ٹیکسی کی مدد سے سفر کیا اُن کا تجربہ بھرپور کامیابی سے ہم کنار ہوا، اس ٹیکسی میں اسٹیئرنگ وھیل ہے نہ پیڈل یہ مکمل طور پر سینسرز کی مدد سے لیتی ہے۔

    یہ گاڑی 30 ہزار ڈالر کی ہے اس برقی گاڑی میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے یہ سہولت انڈکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی ہے ایلون مسک کا دعوٰی ہے کہ یہ گاڑی انسانوں کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں سے دس سے بیس گنا محفوظ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب گاڑیوں کے لیے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کا اجراء کرنے جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا من پسند نمبروں کااجراء کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا من پسند نمبروں کی3 کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جاسکے گا پلاٹینم کیٹگری کے تحت اپنا یا کسی بھی پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا جبکہ گولڈ کیٹگری کے تحت3 من پسند حروف اور3 ہند سے لکھوائے جا سکیں گے، نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں ہو گا مزید معلومات محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

    ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

    تہران: ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے، اس کے جواب میں ایران کی طرف سے بھی بھرپور حملوں کا امکان ہے۔

    امریکا نے اسرائیل کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایرانی حملے میں اسرائیل کا فضائی دفاع کا نظام آئرن ڈوم بہت حد تک ناکام ہوگیا تھااب امریکا نے زمین سے فضا میں میزائل مار گرانے کا سسٹم بھی اسرائیل پہنچادیا ہے امریکا نے اپنے حلیف کو میزائل بیٹری بھی فراہم کی ہے امریکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی اینٹی میزائل بیٹریز کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کیا جائے گا یہ بیٹریاں ایران کے میزائل مار گرانے میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیلی ہلکار نےکہا کہ ایران کے جواب پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہےردعمل پر حکومت کا ووٹ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ووٹنگ کے عمل میں ملاقات کی ضرورت نہیں ہے اور یہ فون پر ہو سکتا ہے۔

    یہ پیش رفت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے تہران پر حملہ کیا تو اسے مضبوط جواب دیا جائے گا ایران کسی بھی اسرائیلی اقدام کا سخت جواب دے گا انہوں نے اطالوی چینل Tg3 کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ہر عمل کے لیے ایک ردعمل ہوتا ہے، یہ فزکس کا قانون ہے”۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک "جنگ سے نہیں ڈرتا لیکن وہ جنگ میں پہل نہیں کرے گایورپ خطے میں کشیدگی کو روکنے میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

    عراقچی کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ ایرانی حکام نے گذشتہ چند دنوں کے دوران اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا ایرانی ردعمل یکم اکتوبر کے حملے سے زیادہ سخت ہوگا۔

  • بھارتی سیاستدان بابا صدیقی  قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    ممبئی:بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیقی ممبئی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفترکے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی بابا صدیقی کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکےانہیں تین گولیاں لگیں باباصدیقی پرفائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

    بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سلمان خان اور سنجے دت اسپتال پہنچ گئے بابا صدیقی بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے،سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کو ٹھیک کرانے میں بابا صدیقی کا اہم کردار تھا۔

    بابا صدیقی کی جانب سے بالی وڈ ستاروں کو ہر سال ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر مدعو کیاجاتا تھااس افطار میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوتی تھیں، بابا کی سلمان خان سے دوستی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی وہ بگ باس کی شوٹنگ چھوڑ کر وہ اسپتال پہنچ گئے۔

    بابا ضیاء الدین صدیقی ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1992–1997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    بابا صدیقی کی شادی شہزین صدیقی سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور بیٹا ذیشان ہیں بابا صدیقی کی افطار پارٹی کئی سالوں سے مشہور ہے، پہلے اس میں صرف سیاستدان ہی آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا اور ان کی افطار پارٹی اور بھی مقبول ہو گئی۔

  • صحرا صحارا   میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

    صحرا صحارا میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

    بارش کے بعد مراکش کے جنوب میں واقع دنیا کے سب سے خشک صحراؤں میں سے ایک صحرا صحارا کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے جنوب میں ہر سال گرمیوں کے آخری دنوں میں کم بارشیں (250 ملی میٹر سے کم) ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن اس بار 2 دن کی غیر معمولی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مراکش کے دارالحکومت رباط سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے دو دنوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    غیر معمولی بارش کے بعد صحرا صحارا کے کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا اور یہ سیلابی پانی جیسے جیسے قدیم صحرا کی ریت اور پودوں سے گزرا تو ایک خوبصورت منظر میں تبدیل ہوگیا۔
    moroco
    میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب نصف صدی سے خشک ایریکی نامی جھیل بھی 50سال بعد سیلابی پانی سے بھرگئی، خطے کے اس حصے میں غیر معمولی بارشوں کے حوالے سے مراکش کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی سے منسلک حسین یوایبب کا کہنا تھا کہ30 سے 50 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد ہم نے اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بارش دیکھی ہے۔
    moroco
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے اس حصے میں 6 سال کی خشک سالی کے بعد جہاں غیر معمولی بارشوں نے کھیتوں کیلئے مثبت صورت حال کو جنم دیا وہیں مراکش اور الجزائر میں ان بارشوں سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور کئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
    moroco

  • وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا کا بڑا فیصلہ،اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم

    وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا کا بڑا فیصلہ،اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم

    وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فاشسٹ اور نسل کش قرار دیاہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر امریکی ریاست نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے صیہونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی ہے،نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے،وسطی امریکی ریاست کی کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کہ گزشتہ برس7 اکتوبر سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان میں بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور ہزارو زخمی ہو چکے ہیں۔

    ایران نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کی انتظامیہ کا اتحادی بھی ہے، اورٹیگا کی جانب سے 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرنے کے بعد نکاراگوا حالیہ برسوں میں تیزی سے تنہا ہو گیا ہے جن کے بارے میں انسانی حقوق کے گروپ کہتے ہیں کہ ان میں 300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے،نکارا گوا سے قبل کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں،

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب

    لبنان کی سفارتی کوششیں تیز، اسرائیل کو لگام ڈالنے کی عالمی اپیل

    جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

  • دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ ،سستی پروازیں، میوزیم،لائبریری،یوتھ لاؤنج

    دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ ،سستی پروازیں، میوزیم،لائبریری،یوتھ لاؤنج

    دنیا کا بہترین ہوئی اڈہ یورپ میں ہے، جس میں کم عمروں کے لئے الگ سے لاؤنج، منفرد میوزیم بنایا گیا ہے ، سستی ترین پروازیں بھی ہوائی اڈے سے دستیاب ہیں

    کونڈے ناسٹ ٹریولر نے استنبول ہوائی اڈے کو بہترین قرار دیا ہےرواں برس کے شروع میں Travel + Leisure کے ذریعہ بھی استنبول ہوئی اڈے کو بہترین اڈے کا ووٹ دیا گیا تھا،یہ ہوائی اڈہ 2018 میں کھولا گیا تھا تا ہم 2019 میں اس سے باقاعدہ مسافروں کے لئے پروازوں کا آغاز ہوا، ہوائی اڈے سے لندن، برمنگھم، مانچسٹر اور ایڈنبرا سمیت 317 علاقوں میں پروازیں جاتی ہیں جس میں سے کچھ سستی ترین بھی ہیں، ترکش ایئر لائنز پہلی بار استنبول ایئرپورٹ کو گلاسگو اور نیو کیسل دونوں سے منسلک کرنے کی امید کر رہی ہے۔

    استنبول ایئر پورٹ پر اگر آپ موجود ہیں اور وقت گزارنا چاہتے ہیں آپ کے پاس وقت ہے تو وہاں آپ کے لئے بہت کچھ ہے،استنبول ہوائی اڈے پر اہم پرکشش مقامات میں سے ایک استنبول ایئرپورٹ میوزیم ہے – جو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔استنبول ہوائی اڈے کی لائبریری بھی ہے، جس میں 2,000 کتابیں موجود ہیں۔چھوٹے بچوں کے لیے 11 بچوں کے کھیل کے میدان بھی ہیں،یہاں تک کہ ایک نامزد یوتھ لاؤنج ایریا بھی ہے – جو 15 سے 30 کے درمیان کے ہر فرد کے لیے موزوں ہے ان یوتھ لاؤنج میں پلے اسٹیشنز، بورڈ گیمز، فٹ بال ٹیبل اور پروجیکٹر کے ساتھ ساتھ اسنیکس اور مشروبات موجود ہیں، ہوئی اڈے پر مساج سنٹر، بال کٹوانے کی شاپس موجود ہیں تو وہیں پرائیویٹ سلیپنگ پوڈ شاورز اور ‘بزنس پوڈز’ بھی ہیں،استنبول ہوائی اڈے پر بنائے گئے ریستوان بھی ایوارڈ یافتہ ہیں،جنہیں اس سال اسکائی ٹریکس کی طرف سے دنیا کا بہترین ایئرپورٹ ڈائننگ قرار دیا گیا ہے۔100 سے زیادہ ریستوراں اور کیفے کے ساتھ، سالٹبی نے گزشتہ سال وہاں اپنا پہلا ایئرپورٹ ریستوراں بھی کھولا۔یہ سائٹ پر ہوائی اڈے کا ہوٹل ہے، یوٹیل دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے والے ہوٹلوں میں سے ایک ہے، اور یورپ کا سب سے بڑا ہوٹل ہے۔یہاں 171 لینڈ سائیڈ اور 280 ایئر سائیڈ کے ساتھ 451 کمرے ہیں جن میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

    استنبول ہوائی اڈہ بھی دنیا کا سب سے بڑا ہوا بازی کا مرکز بننے کی امید رکھتا ہے۔چار فیز کی توسیع، 2025 تک مکمل ہونے والی ہے، اس کی صلاحیت 90 ملین سے بڑھ کر 120 ملین ہو جائے گی۔اور 2028 تک، یہ چھ نئے رن ویز کے ساتھ، 200 ملین تک پھیل جائے گا۔چیف ایگزیکٹیو سلاحٹن بلگن نے سی این بی سی کو بتایا: "استنبول ہوائی اڈہ یورپی ہوا بازی میں ریکارڈ توڑ رہا ہے۔”ہمارے تقریباً 80 فیصد مسافر بین الاقوامی ہیں، جو اپنے زرمبادلہ کے اخراجات کے ذریعے ہماری معیشت میں براہ راست حصہ ڈالتے ہیں۔”

    استنبول ہوائی اڈے نے سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کو ہرا دیا، جسے اکثر دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

  • صدر مملکت آصف زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان میں  ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان میں ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان میں سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہے.

    دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں صدور کے مابین ایک دُوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، ملاقات کے دوران خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا.قبل ازیں ترکمانستان میں وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق،امن و ترقی کی بنیاد پر ہونے والے بین الاقوامی فورم میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکت کی،کانفرنس ہال آمد پرترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد دوف نے صدر آصف علی زرداری کا خیر مقدم کیا۔، بین الاقوامی فورم میں روس اورایران سمیت وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہان نے شرکت کی.

    صدر آصف علی زرداری نے ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم "وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم، امن و مکالمے کے فروغ کیلئے فورم کے انعقاد پر ترکمان حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک – ترکمانستان تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے، ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، عشق آباد میں منعقدہ فورم میں میری شرکت دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی و اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، علامہ محمد اقبال اور مخدوم گلی فراغی نے اپنی شاعری اور افکار میں تصوف اور قومیت پر مشترکہ خیالات کا اظہار کیا،مخدوم گلی فراغی نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے، امنگوں، حب الوطنی کی علامت ہیں، مخدوم گلی فراغی کی شاعری آج بھی زندہ، ہمیں رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس دلاتی ہے،مخدوم گلی سیاسی و سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے، ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے،مخدوم گلی نے اپنی زندگی ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لیے وقف کی،مخدوم گلی فراغی کے کام کے فروغ، خطے کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ترکمان صدر کو سراہتے ہیں، فورم کے انعقاد سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، یقین ہے کہ فورم خطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا،

  • ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافی اسرائیل میں گرفتار

    ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافی اسرائیل میں گرفتار

    اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی سمیت 5 صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے

    اسرائیل نے جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام لگایا ہے،اسرائیل نے صحافیوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور انکو حراست میں لیا ہے،اس ضمن میں روسی صحافی آندرے ایکس کا کہنا ہےکہ اس سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا

    واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تا ہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    دوسری جانب ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا،ایرانی اخبار کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا جس میں خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو پیغام دیا گیا ہے،اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے ،اس سے قبل ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔

  • امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

    امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

    ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج رچرڈ ایم برمن کی طرف سے جاری کردہ حکم میں عافیہ صدیقی کے وکلا کو 2009 سے تعلق رکھنے والے اہم مواد تک رسائی کی اجازت دی گئی۔عدالتی حکم کے مطابق وکلا کو انتہائی سخت شرائط کے تحت دستاویزات تک رسائی ہوگی کیونکہ ان میں ایسی معلومات بھی موجود ہیں جو عوامی سلامتی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرگرم وکلا میں سے ایک اسٹافورڈ اسمتھ نے نئے مواد کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بلیک سائٹ کے بارے میں زبردست نئے شواہد حاصل کیے ہیں جہاں عافیہ صدیقی کو بگرام آئسولیشن سیلز میں وقت کے بعد رکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں عافیہ صدیقی کے وکیل اسمتھ نے 56,600 الفاظ پر مشتمل معافی کی درخواست دائر کی تھی جس کا مقصد عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق پیچیدگیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کون ہیں ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جو امریکا کی جیل میں 86 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں، ان پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔
    مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوئیں۔جس کے بعد 2008 میں امریکی حکومت نے دعوی کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو افغان شہر غزنی سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ طالبان کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔عافیہ صدیقی پر ستمبر 2010 میں مقدمہ چلایا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک امریکی فوجی سے رائفل چھین کر اس پر گولی چلائی لیکن وہ بچ گیا۔امریکی عدالت میں 14 دن کے ٹرائل کے دوران عافیہ صدیقی نے بتایا کہ اس پر امریکیوں نے تشدد کیا لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی۔ اقدام قتل کے الزام میں ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ قید 30 اگست 2083 کو ختم ہوگی۔

    آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری”سینئر رہنما شیری رحمان

    کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، وباء پھوٹنے کا خدشہ

  • ایک بھی حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران

    ایک بھی حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران

    تہران: ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیل کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے کے لیے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی، ایران پر حملے ہونے والے ہر اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے اگر ایک بھی حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے،اسرائیل کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے لیکن ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم سمیت تمام اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہے ہیں ہم نے اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے اسسٹنٹ کمانڈر ابراہیم جباری نے اخباری بیانات میں کہا کہ "اگر ہم نے حال ہی میں 200 میزائل داغے ہیں تو اب ہم اسرائیل کی طرف ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں،اگر اسرائیل کوئی حملہ نہیں کرتا تو جنگ نہیں ہوگی،”لیکن اگر اسرائیل ہمارے ملک میں ایک مقام کو نشانہ بناتا ہے تو ہم درجنوں سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنا کر جواب دیں گے”۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    درایں اثناء ایران میں موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ ان کا ملک نئی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا جو اسرائیل کو حیران کر دے گی۔

    واضح رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے ان حملوں میں اسرائیل کے کئی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا،اسرائیلی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ اس حملے میں تیل کی تنصیبات یا بجلی کے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ فوجی مقامات بھی شامل ہو سکتے ہیں اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی ٹارگٹ بنک میں ایرانی صدارتی کمپلیکس، سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپلیکس اور ساتھ ہی تہران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے ہوسکتے ہیں۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی