Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : تاجپوشی کی تقریب میں دنیا بھر سے خاص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےآج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں، نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں-

    کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے،پرفارمنس میں نوریمہ ریحان روایتی ‘وخی جی بی’ ثقافتی لباس زیب تن کریں گی-

    برطانوی شاہی خاندان کی اس اہم تقریب میں پاکستان کی وادی ہنزہ (گلگت) کے غلکن گوجال سے تعلق رکھنے والی نوریمہ ریحان کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب کو بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

  • بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: "بی بی سی ” کےمطابق بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرولڈ دھماکا کیا گیا، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے چاقو برآمد ہو اہے واقعہ میں گولیاں چلنے یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    5 مئی کو "سائے کی طرح کا”جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، سعودی ماہر فلکیات

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم پر شارٹ گن کارٹرجز برطانیہ کے شاہی محل کے میدان میں پھینکنے کا الزام ہے،دوسری جانب برطانیہ کی پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی نہیں ٹھہرایا بلکہ معاملہ ذہنی صحت کا قرار دے دیا اور تاج پوشی کی تقریبات کے لئے تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی تلاشی لی گئی اور ایک چاقو برآمد ہوا لیکن اس کے پاس بندوق نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایک مشکوک بیگ بھی پایا گیا تھا اور ماہرین کے جائزے کے بعد احتیاط کے طور پر ایک کنٹرول شدہ دھماکہ کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر جو قریبی کلیرنس ہاؤس میں رہتے ہیں محل میں نہیں تھے،حالانکہ بادشاہ نے منگل کو محل میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی کی میزبانی کی تھی مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا،برطانوی میڈیا کے مطابق لوگوں نے مشتبہ شخص کو کہتے سنا تھا کہ ‘ میں بادشاہ کو قتل کر دوں گا’۔

    12 سال بعد کوئی ملک غریب نہیں ہوگا. بل گیٹس کا دعویٰ

    یہ گرفتاری بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات سے صرف چار دن پہلے ہوئی ہے جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گےچیف سپرنٹنڈنٹ جوزف میکڈونلڈ نے کہا کہ افسروں نے اس شخص کو حراست میں لینے کے لیے فوری طور پر کام کیا اور اسے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے کسی بھی گولی چلنے، یا افسران یا عوام کے ارکان کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔”

    بی بی سی کی شاہی پروڈیوسر سارہ پیرش بکنگھم پیلس کے باہر براڈکاسٹ کمپاؤنڈ میں تھیں جب انہیں باہر جانے اور انتظار کرنے کو کہا گیااس نے بی بی سی نیوز چینل کو بتایا کہ جن لوگوں کو وہاں سے نکالا گیا تھا انہوں نے "کنٹرولڈ دھماکے کی آواز سنی اور پھر ہمیں دوبارہ اندر جانے کی اجازت دی گئی۔”

    مشتبہ شاٹ گن کے کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں اور ماہرین سے ان کی جانچ کی جائے گی۔ علاقے کی سڑکیں اب دوبارہ کھول دی گئی ہیں اور گھیرا ہٹا دیا گیا ہےبکنگھم پیلس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    تاجپوشی کی ریہرسلوں میں بدھ کی صبح سویرے پیلے اور سرخ رنگ کی وردیوں میں ملبوس سپاہیوں کو محل اور مال کے ساتھ ساتھ فائل کرتے دیکھا گیا پریڈ میں گھوڑوں کی پیٹھ پر سوار سپاہی اور ڈائمنڈ جوبلی اسٹیٹ کوچ بھی شامل تھے، جو بادشاہ اور ملکہ کو محل سے ویسٹ منسٹر ایبی لے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

    یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

    میٹا کی واٹس ایپ میں گوگل ڈرائیو کی متبادل ٹرانسفر کی آزمائش

  • ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے

    ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے

    ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "بی بی سی” کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ایک تحقیق میں سامنے آئی ہےیوکے ذیابطیس چیریٹی کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ سات گھنٹے کے اندر اندر ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک ذیابیطس ٹائپ ون کے مریضوں کے خون میں شوگر لیول کو بہتر بنا سکتی ہے یہ تحقیق کل 32 مریضوں پر کی گئی ہے۔

    وہ غذائی عوامل جو عالمی سطح پرٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں

    ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں تقریباً چار لاکھ افراد ذیابیطس ٹائپ ون سے متاثر ہیں

    ذیابیطس یو کے میں ریسرچ کی سربراہ ڈاکٹر الزبتھ رابرٹسن کا کہنا ہےکہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون میں شوگر کی سطح پر نظر رکھنا ایک تھکا دینے والا کام ہو سکتا ہے تحقیق کے نتائج ظاہر کرتےہیں کہ طرز زندگی میں سادہ تبدیلیاں، جیسے کہ چلتے وقت فون پر بات نہ کرنا، ذیابطیس سےبچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں ہم اس کے طویل مدتی اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کرنے کے لیے پرجوش ہیں-

    یونیورسٹی آف سنڈرلینڈ سے وابستہ اور اس تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر میتھیو کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ اس کم درجے کی سرگرمی کے ایسے نتیجے پر حیران ہیں ایکٹیویٹی اسنیکنگ‘ ٹائپ 1 ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہو سکتی ہے جو مزید باقاعدہ جسمانی ورزش کر سکتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے لیے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو باقاعدہ رکھنے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

    فرنچ فرائز کھانے سے نفسیاتی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،تحقیق

    اس ابتدائی مرحلے کے ٹرائل میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا 32 افراد نے دو دن تک سات گھنٹے بیٹھنے اور آدھے گھنٹے کے وقفے سے چلنے کی ورزش کی ایک سیشن میں انھوں نے وقفے وقفے سے واکنگ بریک لیا اور دوسرے سیشن میں وہ بیٹھے رہے ہر سیشن کے آغاز سے 48 گھنٹے تک ان کے بلڈ شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا گیا۔ اس دوران سب نے ایک جیسا کھانا کھایا اور ان کی انسولین کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    48 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں پتا چلا کہ باقاعدگی سے چہل قدمی کرنے سے خون میں شوگر کی سطح کم رہتی ہے (6.9 ملی میٹر فی لیٹر) جبکہ مسلسل بیٹھے رہنے کے دوران یہ 8.2 ملی میٹر فی لیٹر تک رہتی ہے۔

    ڈاکٹر کیمبل کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو ترغیب دینے کا یہ آسان طریقہ بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

    دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ گئے

    واضح رہے کہ جب جسم کا مدافعتی نظام لبلبہ کے انسولین پیدا کرنے والے خلیوں پر حملہ کرتا ہے تو اس حالت میں لبلبہ انسولین پیدا نہیں کر پاتا اور جسم ٹائپ 1 ذیابیطس کا شکار ہو جاتا ہےانسولین خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے۔ انسولین کی کمی کی وجہ سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس حالت سے بچنے کے لیےباقاعدہ وقفوں سےمصنوعی انسولین لینا پڑتی ہے اگر خون میں شوگر کی مقدار زیادہ دیر تک کم رہے تو مریض کو کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس میں گردے کی خرابی، بینائی کی کمی اور ہارٹ اٹیک شامل ہیں-

  • غنڈہ گردی کے الزامات،برطانوی نائب وزیراعظم مستعفی ہو گئے

    غنڈہ گردی کے الزامات،برطانوی نائب وزیراعظم مستعفی ہو گئے

    ڈومینک راب نے غنڈہ گردی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا

    برطانوی نائب وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ رپورٹ میں انکے خلاف دو شکایات کو صحیح تسلیم کیا گیا حالانکہ وہ غلط تھیں، الزامات کے بعد ڈومینک راب نے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،رپورٹس کے مطابق کام کے دوران کابینہ اور محکموں کے اراکین انکے رویئے سے پریشان تھے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈومینک نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ کے بارے میں بتایا کہ انکے خلاف جن شکایات کو برقرار رکھا گیا وہ صحیح نہیں، میرے حوالہ سے غلط رپورٹ مرتب کی گئی،

    جمعرات کو برطانوی وزیر اعظم کو مسٹرراب کے طرز عمل کے بارے میں ایک سرکاری رپورٹ کے نتائج پیش کیے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی ،وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ڈومینک نے کہا کہ میں نے تھقیقات کا مطالبہ کیا اور استعفیٰ بھی دے رہا ہوں،میں کبھی کسی پر چیخا چلایا نہیں نہ ہی کسی پر کچھ پھینکا ، نہ ہی کسی کو جسمانی طور پر ڈرایا اور نہ ہی کبھی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، اگر غیر ارادی طور پر کوئی جرم ہوا تو میں دلی معزرت کرتا ہوں،اگر کسی رکن ، عملے کو لگتا ہے کہ میں نے زیادتی کی یا انکو لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا تو معزرت خواہ ہوں،

    مسٹر ڈومینک راب کو رشی سنک نے اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نائب وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ راب کے بارے میں نومبر میں الزامات سامنے آئے تھے، سابق عملے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے محکموں میں "خوف کا کلچر” پیدا کیا ہے۔

    راب نے الزامات کی تردید کی اور دو باضابطہ شکایات کے بعد اپنے بارے میں تحقیقات کی درخواست کی۔ جیسے جیسے ہفتے گزرتے گئے، مزید الزامات سامنے آئے، ایک رپورٹ کے مطابق 24 شکایات کی گئی تھیں۔

    مستعفی ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دو الزامات میں بھی نقائص ہیں

  • برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برٹش پاکستانی جج غزن محمود نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کامجرم کہنا سیاسی بیان ہے۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں بعد ازاں سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا رہا-

    برطانوی وزیرِ داخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا

    تاہم اب برٹش پاکستانی جج غزن محمود کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے، اعداد وشمار سے واضح ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افرادکی اکثریت برٹش پاکستانیوں کی نہ کبھی تھی اور نہ ہے ۔

    جبکہ سابق چیف پراسیکیوٹرنذیرافضل کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرداخلہ کے بیانات سے برٹش پاکستانی تقسیم نہیں ہوں گے، برٹش پاکستانی قانون پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔

    دریں اثنا سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا تھا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

  • برطانوی شاہی خاندان نے  تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم نے تحفے میں ملے گھوڑے بیچ دیئے-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبررساں ایجنسی "دی گارڈین” کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اورملکہ الزبتھ دوم نے دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل اور قطر کے الثانی خاندان سمیت قابل ذکر ریاستوں کو اپنے گھوڑے بیچ کر تقریباً 2 ملین پاؤنڈ کمائے ہیں جس کے بعد شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے تحائف قبول کرنے کے رہنما اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر …

    دی گارڈین نے 40 سے زائد گھوڑوں کی نشاندہی کی ہے جو بظاہر دبئی کے شیخ، ایک مسلم مذہبی رہنما اور سعودی شاہی نے ملکہ کو دیئے تھے کچھ گھوڑوں کو ملکہ نے منافع کے لیے بیچ دیا تھا، جو نسلوں کی افزائش اور ریسنگ کی شوقین تھیں دوسروں کو بادشاہ نے نیلام کیا، جو حالیہ مہینوں میں اپنی والدہ سے وراثت میں ملے کچھ گھوڑوں کو فروخت کر رہا ہے، جن کی قیمت کم از کم 27 ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔

    تاہم بکنگھم پیلس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھوڑے ان کے ذاتی تحائف تھےآنجہانی ملکہ اکثر بطور تحفہ گھوڑے قبول کرتی تھیں 1978 میں مغربی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران انہیں دو گھوڑے دیئے گئے دبئی کے امیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ملکہ برطانیہ کے ریسنگ اور افزائشی گھوڑوں کے سب سے بڑے سپلائر ہیں برطانوی شاہی خاندان کوپیش کیے گئے کم از کم 34 گھوڑے انہی کی طرف سے آئے ہیں۔

    پورا چاند خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ کردیتا ہے،تحقیق

    ایسٹیمیٹ نامی گھوڑا جس نے ملکہ کو روئل اسکوٹ میں 2013 کے گولڈ کپ میں ٹریک پر فتح دلائی، کہا جاتا ہے کہ ان پانچ گھوڑوں میں شامل تھا جوآغا خان، شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کےروحانی سربراہ پرنس شاہ کریم الحسینی نے شاہی خاندان کو تحفے میں دیئے تھے گارڈین کی ایک تحقیق کے مطابق، الزبتھ کو کل 41 گھوڑے ملے جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران ریس میں حصہ لیا پچھلے دس سالوں میں، ان میں سے 29 کو عوامی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کُل 1.93 ملین پاؤنڈ حاصل کئے گئے۔

  • رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں اضافہ متوقع

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں اضافہ متوقع

    پاؤنڈ اس سال ترقی یافتہ معیشتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا ہے جس کے ساتھ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی: ” دی ٹیلیگراف” کے مطابق اس سال ڈالر کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا، جو بڑی معیشتوں کے جی 10 گروپ میں موجود دیگر تمام ممالک سے آگے ہے پچھلے مہینے کے دوران، پاؤنڈ نے ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد اضا فہ ہوا –

    مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات

    بینک آف انگلینڈ اور آفس برائے بجٹ کی ذمہ داران نے پچھلے مہینے کے دوران اپنے نقطہ نظر کو بہتر کیا وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ برطانیہ اس سال کساد بازاری سے بچ جائے گا۔
    https://twitter.com/Rob_Kimbell/status/1641825609583140864?s=20
    ماہر معشیت اسٹریٹجسٹ فرانسسکو پیسول نے کہاکہ پاؤنڈ 2023 کی پہلی سہ ماہی کی بہترین کارکردگی کرنے والی کرنسی بننے کے لیے تیار ہے، جس میں ڈالر کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے-

    ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ


    ماہرین معشیت کا کہنا ہے کہ معاشی نقطہ نظر میں بہتری کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے اس یقین سے فوائد حاصل کرتے ہوئے بینک آف انگلینڈ کو شرح میں اضافہ جاری رکھنے کی ضرورت ہوگی تاجروں کا ماننا ہے کہ مئی میں شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ ہونے کا 75 فیصد امکان ہے۔ وہ جون میں اسی رقم کے ایک اور اضافے 52 فیصد کےساتھ قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں مہنگائی کا ایک قریب سے دیکھا جانے والا پیمانہ پچھلے مہینے تیزی سے کم ہوا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیڈرل ریزرو سود کی شرح میں اضافے کے اپنے جارحانہ پروگرام کو ختم کرنے کے قریب ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 59 پیسے مہنگا

    پاؤنڈ آج ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد گر گیا ہے، صرف 1.24ڈالر سے نیچے، لیکن یورو کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ گیا ہے، جس کی قیمت 88 پاؤنڈ سے بھی کم ہے۔

  • پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    لندن: اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز ادائیگی کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاؤس ایڈنبرا پہنچ گئے حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھائی جس میں ان کے اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔

    27 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف کو نکولا اسٹرجن کی جگہ فرسٹ منسٹر قرار دیا جو ملک کے سب سے کم عمر اور مغربی یورپ میں کسی حکومت کے پہلے مسلم رہنما ہیں بادشاہ کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد 28 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔

    حمزہ یوسف کے فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی حمزہ یوسف کا کہنا تھا برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیےبرطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے،پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

  • خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج اور مبینہ توڑ پھوڑ کے بعد بھارتی حکومت نے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی بھی کم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :"دی انڈیپینڈنٹ” کےمطابق بھارت نےسفارتخانےمیں مبینہ توڑ پھوڑ اوربھارتی جھنڈا گرائےجانےکابدلہ لینےکےلیے دارالحکومت نئی دہلی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کے باہر سے اضافی تحفظ فراہم کرنے والی پیلے رنگ کی آہنی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔

    دوسری جانب خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے امریکا اور برطانیہ میں بھارتی سفارتخانوں میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بھارت نے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بھارتی حکومت نے کہا کہ ہم ذمے داران کے خلاف محض لفظی یقین دہانی کے بجائے باضابطہ کارروائی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    بھارتی وزارت برائے خارجہ امور کے ترجمان ارندام باگچی نےکہا کہ بھارت کو امید ہے کہ میزبان حکومتیں محض یقین دہانی کرانے کے بجائے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا بھارت نے ان واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی اور بھارتی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ارندام باگچی نے کہا کہ بھارتی حکومت امریکا اور برطانیہ سے توقع رکھتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے میرا خیال ہے کہ ہم صرف یقین دہانیوں میں دلچسپی نہیں رکھتے، میرا خیال ہے کہ ہم چاہیں گے کہ اس حوالے سے کارروائی کی جائے۔

    ترجمان یہ بھی کہا کہ بھارت نے یہ معاملہ کینیڈین حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک میں ہمارے سفارت کار اپنے قانونی اور معمول کے سفارتی امور انجام دے سکتے ہیں اور میزبان حکومت ایسا کرنے کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گی۔

    اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی خالصتان کے حامیوں کی جانب سے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی پرچم کو گرانے پر سخت موقف اختیارکیا تھا بھارت سیکیورٹی کے اس امتیازی معیار کو قبول نہیں کرے گا اور برطانوی حکومت پر بھارتی مشن کے سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری کو پورا نہ کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

    خالصتان تحریک کےیہ حامی بھارتی حکومت کی جانب سے امرت پال سنگھ ساندھو کے خلاف کیے جا رہے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کررہے تھےگزشتہ ہفتےکے اوائل میں خالصتان کے حامی کارکنوں کی طرف سےقونصل خانےمیں مبینہ توڑپھوڑکےبعد جمعہ کو ہندوستانی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ نے سان فرانسسکو میں قونصل خانے کے سامنے ایک ریلی بھی نکالی تھی۔

  • پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

    برطانیہ نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوزیہ یونس پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جنہیں مملکت کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے اس سے قبل فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کے سربراہ کے طور پر تعینات رہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقرری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے فوزیہ یونس نے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے یہ ایک خاص موقع ہےجب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا۔ میں اس میدان میں آخری نہیں ہوں گی۔


    فوزیہ یونس کا کہنا تھا کہ میری طرح کی لڑکیوں کے لیےجو کمیونٹیز کے اندر اور باہر تعصب، نسل اور جنس کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں جن کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتیں، اپنی طاقت کو کم نہ ہونے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔