Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • 3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی

    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی

    برطانیہ :حالت کوما میں بچی کو جنم دینے والی خاتون بیہوشی کے تین ماہ بعد ہوش میں آ گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ حاملہ خاتون لارا وارڈ کو 3 مہینے قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے کے بعد وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔

    کیمبرج ڈکشنری نے "مرد” اور "عورت” کی تعریف بدل دی

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لارا وارڈ کو جب لیبر روم لے جایا گیا تھا جہاں انہوں نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا اس وقت وہ اپنے ہوش ہواس میں نہیں تھیں اور گزشتہ 7 ہفتوں سے کوما کی حالت میں تھیں لارا وارڈ نےطبیعت کی خرابی کے باعث ایمرجنسی کی حالت میں بچی کی پیدائش مقررہ تاریخ 15 اکتوبر سے کم از کم دو ماہ قبل سی سیکشن سے بچی کو جنم دیا ہے۔

    لارا وارڈ کے شوہر 37 سالہ جان نے اپنی اہلیہ کے ہوش میں آنے کے بعد صحتیاب ہوکر گھر پہنچنے سے قبل اپنی نوزائیدہ بچی کا نام رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔

    لارا وارڈ کا کہنا تھا کہ ہوش میں آنے کے بعد جب ان کے شوہر نے ان کی نوزائیدہ بچی ان کے سامنے کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اسے جنم دیا ہے تو میری حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی، یہ احساس ناقابل بیان تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچی تو میرے شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے پرپوز کرنے کا ایک رومانوی منصوبہ بنایا ہوا تھا بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ موقع بھی میرے لیے سحر انگیز بن گیا ہے۔

    امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ

    قبل ازیں بھارت میں ایک 23 سالہ خاتون سڑک حادثے میں سر کے متعدد آپریشنوں کے بعد 7 ماہ تک بےہوش پڑی رہی،اسی دوران ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

    نیورو سرجن ڈاکٹر دیپک گپتا کا کہنا تھا کہ ایک 23 سالہ نوجوان خاتون 1 اپریل 2022 کو صبح 4.30 بجے ایمس کے ٹراما سینٹر میں آئی جب وہ گزشتہ رات اپنے شوہر کے ساتھ 2 وہیلر پر سفر کر رہی تھی،حادثے کے وقت دونوں میاں بیوی نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔شوہر کے سر پر کوئی چوٹ نہیں آئی جبکہ بیوی کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی-

    خاتون کا ابتدائی طور پر عبداللہ ہسپتال، بلندشر میں علاج کیا گیا اور بعد میں اسے ایمس ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ اس کی شادی چھ ہفتے قبل ہوئی تھی اور حادثے کے وقت وہ 40 دن کی حاملہ تھی وہ بے ہوش تھی اس کے دماغ کے اندر شدید subdural hematoma کے ساتھ اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور ہنگامی سرجری کے لیے لے جایا گیا (ڈیکمپریسیو کرینییکٹومی جہاں اس کی کھوپڑی کی ہڈی کا کچھ حصہ اس کے سوجے ہوئے دماغ کے اندر دباؤ کو کم کرنے کے لیے ہٹا دیا گیا)۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران 7 مہینوں میں 5 نیورو سرجیکل آپریشنزہوئے-

    نابینا خاتون نجومی بابا وانگا کی 2023 کیلئے پیش گوئیاں

    چونکہ داخلے کے وقت خاتون حاملہ تھی کافی بحث کے بعد گھر والوں نے حمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا "اس کے حمل کے پہلے اور دوسرے سہ ماہی میں بہت سی بات چیت کی گئی کہ آیا ہمیں اس کا حمل ختم کرنا چاہئے یا حمل جاری رکھنا چاہئے کیونکہ ماں ابھی بے ہوش تھی۔ چونکہ سیریل لیول کے دو الٹراساؤنڈ امتحانات میں جنین میں کوئی پیدائشی بے ضابطگی نہیں پائی گئی، طبی ٹیم نے خاندان کو حمل جاری رکھنے کا آپشن تجویز کیا۔ ماں کی حالت کو دیکھتے ہوئے حمل ختم کرنے کا فیصلہ خاندان پر چھوڑ دیا گیا۔ خاندان نے بعد میں حمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا-

    اس نے 22 اکتوبر کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں نارمل ڈیلیوری سے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا وزن 2.5 کلوگرام تھا ڈیلیوری AIIMS، دہلی کے شعبہ امراض نسواں اور امراض نسواں کی ایک ٹیم کے ذریعہ کی گئی۔

    جوہری فیوژن توانائی کے حصول میں انتہائی اہم پیشرفت

  • چینی حکومت نے مانچسٹر قونصل جنرل سمیت 6 اہلکاروں کو ہٹا دیا

    چینی حکومت نے مانچسٹر قونصل جنرل سمیت 6 اہلکاروں کو ہٹا دیا

    چین کی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کو ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق مانچٹسر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام ہے۔

    نابینا خاتون نجومی بابا وانگا کی 2023 کیلئے پیش گوئیاں

    اکتوبر میں مانچسٹر میں چینی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے ایک مظاہرین کی پٹائی کے بعد چھ چینی سفارت کاروں کو برطانیہ سے نکال دیا گیا ہے۔

    سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چینی حکومت نے اب ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا ہے جن میں قونصل جنرل بھی شامل ہیں ہم سب نے مانچسٹر میں چینی قونصل خانے کے باہر واقعے کی پریشان کن فوٹیج دیکھی، انہوں نے "قانون کی حکمرانی پر ہماری پابندی کی بنیاد پر ایک عمل شروع کیا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، اس تفتیش کے ایک حصے کے طور پر، چھ چینی اہلکاروں سے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔

    ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چینی سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا تھا اور چین کو 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا ہے جن میں قونصل جنرل بھی شامل ہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔

    برطانوی حکومت نے پہلے کہا تھا کہ شمالی انگلینڈ کے مانچسٹر میں ایک مظاہرین کو چینی قونصل خانے کے گراؤنڈ میں گھسیٹ کر لے جانے کی خبریں "گہری تشویش” تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

  • ملازمت کی جگہ دائمی جوڑوں کی بیماری کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے،تحقیق

    ملازمت کی جگہ دائمی جوڑوں کی بیماری کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے،تحقیق

    لندن: ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جس جگہ آپ نوکری کرتے ہیں وہاں کی ہوا آپ کو رہیومیٹائڈ آرتھرائیٹس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : اینلز آف دی رہیومیٹکس ڈیزیز نامی ایک جرنل میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ملازمت کی جگہ زہریلے بخارات، گیسز اور محلول کے دھوئیں یا غبار میں سانس لینا لوگوں میں دائمی آٹو امیون جوڑوں کی بیماری کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔

    تحقیق کے لیے محققین نے 4000 افراد سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو ایک سوئڈش مطالعے کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد میں 1996 سے 2017 کے درمیان تازہ تازہ اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

    ٹیم نے ان تمام افراد کی نوکریوں کے متعلق چھان بین کی تاکہ یہ اندازہ لگا سکیں ان کی نوکریوں کی جگہ پر 32 ایجنٹس کے بخارات میں سے کونسا موجود تھا۔

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ دھوئیں اور گرد و غبار میں سانس لینے کا تعلق اس بیماری کے خطرات میں اضافے سے تھا۔ مزید یہ کہ سیگریٹ نوشی یا جینیاتی عوامل کے سبب لاحق خطرات میں بھی یہ چیز اضافہ کرتی ہے۔

    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق

    محققین کا کہنا تھا کہ 32 میں سے 17 ایجنٹس، جن میں ایسبیسٹوس، کوارٹز، ڈیزل کا دھواں، پیٹرول کا دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور فنگیسائڈز شامل ہیں، کا تعلق اے سی پی اے مثبت رہیومیٹائڈ آرتھررائٹس سے تعلق تھا۔

    تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ ملازمت کی جگہ پر موجود اس قسم کے کسی آلودگی میں سانس لینے کا تعلق رہیومیٹائڈ آرٹھرائٹس کی ایک قسم میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 25 فی صد اضافے سے ہے جو اینٹی سیٹریولینیٹڈ پروٹین اینٹی باڈیز(اے سی پی اے) کی موجودگی میں مزید بد تر ہوجاتی ہے مردوں میں اس بیماری کے خطرات میں 40 فی صد تک اضافہ دیکھا گیا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اے سی پی اے مثبت رہیومیٹائڈ آرتھررائٹس میں مبتلا افراد کو بدتر طبی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ان کے جوڑ بہت خرابی سے گزرتے ہیں۔

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

    رہیومیٹائڈ آرتھرائیٹس ایک دائمی آٹو امیون بیماری ہوتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں میں سوزش اور تکلیف ہو جاتی ہے۔ آٹو امیون بیماریاں وہ بیماریاں ہوتی ہیں جس میں جسم کا قدرتی نظام صحت مند اور متاثر خلیوں کو بلا امتیاز ختم کرنا شروع ہو جاتا ہے۔

  • برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

    قبل ازیں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کی گئی ہےبرطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر سکتا ہے شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہرجاری رہے گی اور برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا اور کہا ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں مانچسٹر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم شدید متاثر ہوگیا ہے اور مانچسٹر ائیرپورٹ پر تمام فلائٹ منسوخ کردی گئی ہیں۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب رن ویز جزوی بندہیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ پر بھی برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن جزوی معطل ہے۔

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر…

  • بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والےبچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا اور انہوں نے بمشکل خود کو رونے سے روکا۔

    باغی ٹی وی : برمنگھم اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہرجاری ہےدرجہ حرارت کئی روز سےنقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا، برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہُل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 6 سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

    برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا۔

    خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے-

    قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ 6 سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھےکہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

    فیفا ورلڈ کپ:ماہرین نے ’کیمل فلو‘ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    پولیس نے بتایا تھا کہ جھیل سے 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

    خیال رہےکہ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں سرد موسم، دھند اور برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے گلوسٹر شائر میں سڑک پر جمع ہونے والی برف کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، لندن کا ٹریفلگر اسکوائر فاؤنٹین بھی جم گیا انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز کے متعدد علاقوں میں برف باری اور سرد ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرگیا ہے۔

    لندن میں کل صبح ہونے والی برف باری کے بعد پارہ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں آج رات پارہ منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیتھرو سمیت مختلف ائیرپورٹس پر پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، مختلف ہائی ویز پر ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، ڈرائیورزبرف میں پھنسی گاڑیاں وہیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام  کی میگھن پر تنقید

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر تنقید

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز کی اقساط جو "نیٹ فلکس” پلیٹ فارم پر دکھائی گئی ہیں میں برطانوی بادشاہی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام کو "نسل پرست” قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : دستاویزی فلم میں شاہی جوڑے کی محبت کی کہانی کو آشکار کیا گیا ہے مگر اس دستاویزی فلم میں پیش کردہ بعض مناظر سے برطانوی سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


    اس سیریز میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے افراد کا تمسخر بھی شامل ہے میگھن ایک منظر میں ملکہ کے سلام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اخبار دی سن کے مطابق وہ ملکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے جھکنے کی کوشش کررہی ہیں۔


    سیریز میں امریکی اداکارہ نے شاہی محل کے اندر چلنے والی روایات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہیں انہوں نے محل کے اندر عشائیہ کی تقریبات کو قرون وسطیٰ کے بے ہودہ نظام سے تشبیہ دی۔

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    میگھن نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ اپنے پہلے عشائیہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی اور میں ان سے ننگے پاؤں ملی تھی مجھے احساس نہیں تھا کہ اس سے بہت سے برطانوی پریشان ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی اپنی اہلیہ میگھن اور ان کے بچے آرچی کے لیے نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ان کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمشہور صحافی پیئرز مورگن نے جوڑے کو ’قابل نفرت اور منافق‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فلم کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز سے بھی بدتر ہے۔ ایسا کام جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انسان بنا سکتے ہیں۔


    انہوں نے میگھن کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مارکل اب اپنے والد کا مذاق اڑا رہی ہے جو ابھی حالیہ فالج کے اثر سے صحت یاب ہو رہے ہیں کہ اس بے رحم خاتون نے ان سے رابطہ تک نہیں کیا-

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ


    صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن اور ہیری اپنے خاندان اور ملک کو چھوڑ کر پچھتائیں گے جبکہ میگھن کے رویے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا آنجہانی ملکہ کے ساتھ ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہیری نے اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو میں نہیں بتایا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کی اہلیہ کا استقبال کیا؟-
    https://twitter.com/RobCHughes/status/1600942594875236352?s=20&t=yjhoJTd-_Q1ZOofbnayvqw
    سیریز کا دوسرا حصہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت ،لڑکی کو گھورا یا سیٹی بجائی تو 2 برس کیلئےجیل جانا پڑے گا

    خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت ،لڑکی کو گھورا یا سیٹی بجائی تو 2 برس کیلئےجیل جانا پڑے گا

    برطانیہ میں خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت کر دئیے گئے، سڑک پر کسی بھی طرح لڑکی کو ہراساں کیا تو دو برس کی سزا دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کیا ہے، اس قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا۔

    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

    برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر خاتون کو کہیں بھی جانا، کسی بھی راستے سے گزرنا محفوظ لگنا چاہیے، اور جو کوئی ایسی غلط حرکت کا سوچے گا اسے نتائج کی بارے میں بھی سوچنا ہو گا-

    جنسی طور پر ہراساں کرنا پہلے ہی غیر قانونی ہے لیکن امید ہے کہ اب اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    بریورمین نے کہا کہ ہم متاثرین کی ضروریات کو اپنے فیصلے کے مرکز میں رکھ رہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو مجرم یہ حرکتیں کرتے ہیں انہیں ان نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔

    بی بی سی کے لیے پولسٹرز YouGov کے ایک سروے، جو مارچ میں شائع ہوا میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں دو تہائی خواتین خود کو رات یا دن کے کسی وقت محفوظ تصور نہیں کرتیں، لیکن وہ اس بارے میں رپورٹ بھی درج نہیں کرا پاتی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس (CPS) کے مطابق، 34 سال سے کم عمر کی خواتین زیادہ تر جنسی جرائم کا نشانہ بنتی ہیں لیکن ان کی رپورٹ کرنے کا امکان کم ہے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس، جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ آیا مقدمات کو عدالت میں لے جانا ہے، نے حال ہی میں سڑک پر ہراساں کرنے کے بارے میں عملے کو اپنا مشورہ اپ ڈیٹ کیا۔ نئے رہنما خطوط میں تعاقب اور جنسی زیادتی جیسے جرائم کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

    سارہ ایورارڈ کے قتل، جسے گزشتہ سال جنوبی لندن میں گھر جاتے ہوئے ایک حاضر سروس پولیس اہلکار نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، نے خواتین کے تحفظ اور خواتین کے تئیں رویوں کے حوالے سے بھی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

    چھ ماہ بعد، 28 سالہ پرائمری سکول ٹیچر سبینہ نیسا کو جنوبی لندن میں ایک ایسے شخص نے قتل کر دیا جس سے وہ کبھی نہیں ملی تھی۔

    امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    برطانوی حکومت اب سابق بزنس سیکرٹری گریگ کلارک کی طرف سے پیش کردہ قانون سازی کی حمایت کرے گی۔

    مسٹر کلارک نے کہا کہ بل کا مقصد "اس ثقافت میں تبدیلی کو تقویت دینا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ سڑکوں پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے”۔

    ہاؤس آف کامنز میں بحث کے دوران، مسٹر کلارک نے کہا کہ "عوامی جنسی طور پر ہراساں کرنا مردوں اور لڑکوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ یہ خواتین اور لڑکیوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔”

  • سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد

    سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد

    برطانیہ کے سابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : عمران احمد خان پر 15 سال کے لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا اور عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی پر انہیں 18 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا تھا عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا تھا عمران احمد کے وکلا کا کہنا تھا کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

    ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ عمران احمد خان نے سزا کےخلاف گزشتہ ماہ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے جج مائیکل سونی کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی۔

    خیال رہے کہ 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور انہیں رواں سال اپریل میں 18 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کی سزا دی تھی ویسٹ یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ سے رکن پارلیمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پارٹی کے بعد کم عمر لڑکے کو شراب پلائی اور پھر اپنے کمرے میں گھیسٹ کر لے گئے۔

    عدالت کا فیصلہ آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اپنے رکن عمران احمد خان کو جماعت سے نکال دیا تھا مقدمے کے آغاز پر ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اُن کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی اور وہ ایک آزاد رکن کے طور پر پارلیمان میں موجود تھے وہ فیصلے کے خلاف اپیل تک اپنے عہدے پر رہ سکیں گے۔

    جناح پولوفیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولو کپ،پہلےمیچ میں پلاٹینم ہومزکی ٹیم نےچارکورپس کی ٹیم کوہرادیا

    قانون کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمان کو اگر ایک سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ نااہل ہو جاتا ہے اگر کسی رکن پارلیمان کی سزا سال سے کم ہو تو اس کے علاقے کے 10 فیصد ووٹرز کی جانب سے پٹیشن پر دستخط کے ذریعے اسے نااہل کیا جا سکتا ہے۔

    عدالتی فیصلے پر عمل تمام اپیلوں پر اعلیٰ عدالت سے حتمی فیصلہ آنے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل پر طویل عرصہ لگتا ہے
    سزا کاٹنے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ امیدوار بن سکتا ہے۔

    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

  • پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا وزیرِاعظم رشی سونک کو بچوں کے اہم مسئلے پرخصوصی خط

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا وزیرِاعظم رشی سونک کو بچوں کے اہم مسئلے پرخصوصی خط

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرِاعظم رشی سونک کو خصوصی خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : گلوکار زین ملک نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے نام لکھے ایک خط کی تصویر شیئر کی انہوں نے خط میں لکھا کہ اسکولوں میں غذائی قلت کا سامناکرنے والے بچوں کی مدد کریں۔

    گلوکار نے لکھا کہ ستمبر 2022 میں 4 ملین سے زائد بچوں نے غذائی قلت کا سامنا کیا اور 8 لاکھ بچے اسکول میں ملنے والے ’مفت کھانے‘ سے بھی محروم رہے یہ بچے ضروری توجہ سے محروم ہیں جبکہ ان میں کچھ تو بھوک کی وجہ سے اسکول کینٹینز سے کھانا چوری کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کھانا خرید سکیں-

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ ایسا کرنے پر وہ شرمندگی بھی محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے میں نے اسے پہلے ہی دیکھا ہے، جیسا کہ بریڈ فورڈ میں بڑا ہوا میں نے اسکول کے مفت کھانے پر انحصار کیا۔ میں نے ذاتی طور پر کھانے کی عدم تحفظ کی ذہنی اذیت میں مبتلا رہ چکا ہوں-

    انہوں نے کھا کہ میں نے اس امید سے یہ خط لکھا ہےکہ ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ کبھی دوبارہ بھوک اورایسی بد ترین صورت حال کا تجربہ نہ کرنا پڑے یہ ایک ایسی جدوجہد ہے جس سے انگلینڈ میں بہت سے بچے اس وقت افسوس کے ساتھ گزر رہے ہیں۔

    زین ملک وہ انگلینڈ کے فٹبالر مارکس راشفورڈ اور شیف جیمی اولیور کے ساتھ شامل ہوکر مفت اسکول کے کھانے تک وسیع تر رسائی کی حمایت کرنے والے تازہ ترین مشہور شخص ہیں۔

    امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ووٹنگ آج ہو گی،ایلون مسک کا ری پبلکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ

    فوڈ فاؤنڈیشن کے مطابق انگلینڈ میں تقریباً 800,000 بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن فی الحال مفت اسکول کے کھانے کے اہل نہیں ہیں ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے والدین پہلے سے ہی وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو وہ کر سکتے ہیں اور حکومتی تعاون کی "شدت ضرورت” ہے۔

    سنک کو مخاطب کرتے ہوئے، وہ مزید کہتے ہیں کہ بطور وزیر اعظم، آپ کے پاس اسے تبدیل کرنے کا اختیار ہے براہ کرم اچھے ضمیر سے کام لیں اور 17 نومبر کو اپنے بجٹ میں غربت میں رہنے والے تمام بچوں کو مفت اسکول کا کھانا دینے کا عہد کریں۔ بچوں کا بھوکا رہنا ناگزیر نہیں ہے اور اسے کسی سیاسی مسئلے یا نظریے پر نہیں آنا چاہیے۔

    فوڈ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا ٹیلر نے کہا کہ زین کی موسیقی نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو چھو لیا ہے۔ ہم مہم پر ایک ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں اور یہ کہ وہ سفیر بن رہے ہیں۔ بچپن میں ان کے اپنے تجربات آج برطانیہ میں بہت سے نوجوانوں کے ساتھ گونجیں گے جن کی آوازیں سنائی نہیں دیتیں۔

    مہم کے ایک حصے کے طور پر،زین ملک لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ایم پیز کو اس مسئلے پر لکھیں بریڈفورڈ میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نے 2015 میں ون ڈائریکشن چھوڑنے کے بعد سولو کیریئر کا آغاز کیا، بوائے بینڈ کے غیر معینہ وقفے سے ایک سال قبل۔

    برطانیہ "ہیکنگ کا عالمی مرکز”،بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سیاستدانوں اور…

    فیڈ دی فیوچر ایک مہم ہے جس کی قیادت تنظیموں کے اتحاد نے کی ہے جس میں فوڈ فاؤنڈیشن، بائٹ بیک 2030 اور جیمی اولیور لمیٹڈ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو وزیر اعظم لِز ٹروس کے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کے بعدبرطانیہ کی حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی کی قیادت جیت کر بھارتی نژاد رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

    42 سالہ رشی سونک ایک تاجر ہیں۔ وزیرِاعظم کے عُہدے تک پہنچنے کی دوڑ شروع ہونے سے قبل ہی واضح طور پر پتا چل رہا تھا کہ رشی سونک ہی یہ عُہدہ سنبھالیں گے۔ اُن کے پاس ایک سو کا میجک نمبر موجود تھا۔

    برطانیہ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی پارٹی نے صرف چھے سال میں چھے وزیرِاعظم بدلے ہوں۔ کنزرویٹو پارٹی، جس کی سربراہی اب رشی کریں گے، گزشتہ بارہ سال سے ملک پر حکومت کر رہی ہے۔

    افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

  • لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کا آئے روز احتجاج،شہریوں کی زندگی اجیرن،نواز شریف کی پڑوسی خاتون روپڑی،ویڈیو

    لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کا آئے روز احتجاج،شہریوں کی زندگی اجیرن،نواز شریف کی پڑوسی خاتون روپڑی،ویڈیو

    لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ایون فیلڈ کے سامنے روزمرہ کے احتجاج کی شکایت پر نواز شریف کے پڑوسی پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : عمران خان کو جب سے آئینی طریقے سے وزیراعظم ہاوس سے نکالا گیا تب سے تحریک انصاف کے کارکنان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے آئے روز احتجاج کے نام پر وقت وسائل کا ضیاع الگ اور ساتھ عوام کو تنگ کرنا تحریک انصاف کا مشغلہ بن چکا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب گئے تو تحریک انصاف نے وہاں بھی احتجاج کیا جس پر سعودی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پکڑا اور سزا سنائی لندن میں بھی یہی کیفیت ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں مریم نواز بھی لندن پہنچ چکی ہیں پی ٹی آئی کارکنان روزانہ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہیں جس پر ایوان فیلڈ کے رہائشی سخت پریشان ہیں یہاں تک کہ شکایت کرتے ہوئے ایک خاتون رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
    https://twitter.com/Mianwali_Wala/status/1589636715701903361?s=20&t=43HVIg00YEJy3LSBxCUC7A
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستانیوں کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کے سامنے روزانہ ہونے والے احتجاج کے بارے میں نواز شریف کے پڑوس میں رہنے والی خاتون کو شکایت کرتے ہوئے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    برطانوی لڑکی کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ روز روز کے احتجاج اور شور شرابے سے تنگ آئے ہیں اور اب یہ سب ان کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے اس سب کو بند کرایا جائے-

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    واضح رہے کہ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے حامی نوجوان کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں اسے رہا کیا گیا تھا جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا۔


    پاکستان میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پرپی ٹی آئی کے درجنوں مظاہرین لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے تھے جمع ہوئے اور نعرے لگائے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حامیوں نے ردعمل کا اظہار کیا اور جوابی نعرے لگائے۔

    جب مریم نواز لندن پہنچیں تو پی ٹی آئی کارکنان ہیتھرو میں ان کی آمد پر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے جبکہ ان کی رہائش گاہ کے باہربھی احتجاج کیا اور نعرے لگائے-

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی