Baaghi TV

Category: اسلام

  • منی لانڈرنگ یا کچھ اور،اسلام آباد ایئر پور ٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    منی لانڈرنگ یا کچھ اور،اسلام آباد ایئر پور ٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم نے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم حکام نے مجرم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔کسٹم حکام نے دبئی جانے والے مسافر سے سینتیس ہزار سعودی ریال،ساڑھے سینتیس ہزار اماراتی درہم برآمد کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کسٹم حکام اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس قسم کی وارداتیں ناکام بنا چکے ہیں. بچھلے ہی ہفتے کسٹم حکام نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر اسمگلروں کا گرفتار کیا تھا .تازہ واقعہ میں کسٹم حکام کے مطابق گرفتار ملزم پی آئی اے کی پرواز 211 سے دبئی جا رہا تھا۔

  • مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف کیس بھیج دیا

    مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف کیس بھیج دیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے انکوائری کمیشن کو سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف پہلا کیس بھجوا دیا۔ کیس سے متعلق دستاویزی ثبوت انکوائری کمیشن کو موصول ہوگئے۔

    قرضوں کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کو پہلا کیس ارسال کر دیا گیا، احسن اقبال کیخلاف کیس وفاقی مواصلات وزیر مراد سعید نے بھیجا۔ دستاویزی ثبوت کے مطابق احسن اقبال نے خزانے کو 50 سے 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے دستاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا، ضرورت پڑنے پر انکوائری کمیشن احسن اقبال کو طلب کرسکے گا۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر احسن اقبال نے نیب کے سامنے پہلی حاضری دی۔ نیب راولپنڈی نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد سوالنامہ احسن قبال کو تھما دیا۔ نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال میں اپنے حلقے میں خلاف قانون تین ارب روپے کا سپورٹس سٹی منصوبہ شروع کیا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات سے تجاوز کیا اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

  • پولیس میں بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، جسٹس گلزار

    پولیس میں بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، جسٹس گلزار

    جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کے دوران جسٹس گلزار نے پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اور آئی جی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    تٍفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ ‘پولیس آخر ایسا کیا کر رہی جو تنخواہ بڑھائی جائے؟ بھاری تنخواہیں لے کر بھی 2 نمبریاں کی جاتی ہیں، سرکاری افسران دفاتر میں بیٹھ کر حرام کھا رہے ہیں، صرف اس بات کی فکر ہے کہ اپنے الاؤنس کیسے بڑھانے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈکیتیاں ہورہی ہیں، لوگ گلے کاٹ رہے ہیں، پولیس کہاں ہے؟ سب نہیں، زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں، پولیس اور سرکاری افسران تنخواہ الگ لیتے ہیں اور عوام سے الگ، سیکرٹری خزانہ پنجاب کو شاید پتہ ہی نہیں ان کا کام کیا ہے۔

    سیکرٹری خزانہ پنجاب کا بیان سے مکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ کھڑے کھڑے ہی بات سے مکر گئے، پورے صوبے کا خزانہ آپ کے ہاتھ میں ہے اورآپ کو کچھ کام کا پتا ہی نہیں، آپ صرف دفتر میں بیٹھ کر اپنے پیسے بنانے کی سوچتے ہیں۔

    دوران سماعت صوبائی سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی منجمند ہونے والی اضافی بنیادی تنخواہ بحال کر رہے ہیں، منجمند ڈیلی الاؤنس بحال ہوگا، اضافی بنیادی تنخواہ نہیں۔

    اس موقع پر ٹریفک وارڈنز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تنخواہ بحال ہوجائے تو مسئلہ ہی ختم ہوجائے گا۔

    عدالت نے سماعت کو دو ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مزید تیاری کے ساتھ اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،شہباز شریف

    پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،شہباز شریف

    شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہ نما بھی شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور زیر غور آئے جب کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پربحث شروع نہیں ہونے دے رہی، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہی۔

  • عمران نے کھلاڑیوں کی توہین کی،مریم اورنگ زیب

    عمران نے کھلاڑیوں کی توہین کی،مریم اورنگ زیب

    عمران نے کھلاڑیوں کی توہین کی،مریم اورنگ زیب

    باغی ٹی رپورٹ :نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیر اعظم عمران خان کی سرفراز بارےٹویٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی زبان اور انداز سے ہمارے کھلاڑیوں کی توہین ہوتی ہے ہر کھلاڑی ہماری قوم کا فخر ہے
    اہم میچ میں ٹیم کےحوصلےبڑھائےجاتےہیں حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی.عمران خان صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی قوم کا فخرہے.عمران صاحب آپ کوکتنی دفعہ مفت مشورہ دیا ہے آپ چپ رہا کریں.
    واضح رہے کہ عمران خان نےکہا تھا کہ اسپیشلسٹ کھلاڑی کھلانے چاہیے ریلوکٹے پریشر میں پرفارم نہیں کرتے.اس کےعلاوہ کپتان کو اور بھی کئی مشورے دیے تھے.

  • ضلع فیصل آباد میں ابھی تک رمضان بازاروں کا آغاز نہ ہو سکا

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے رمضان بازاروں کو فوری طور پر فنکشنل بنانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے ضروری انتظامات کو چیک لسٹ کے مطابق مکمل کرکے بلاتاخیررپورٹ کریں۔انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا جس میں رمضان بازاروں کے ضروری انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں پھل وسبزیوں /مٹن وبیف اورکریانہ کی دیگر اشیاء کے سٹالز،سٹاف کی ڈیوٹیز،اوزان وپیمائش،بزرگ وخواتین کے لئے ضروری انتظامات،نرخ نامے آویزاں،پنکھوں کی موجودگی،صفائی ستھرائی،پبلک ایڈریس سسٹم،پارکنگ،واش رومزودیگر ضروری انتظامات عوامی توقعات کے مطابق ہونے چاہیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ رمضان بازاروں کے دورے کرکے متعلقہ انتظامات کوچیک کریں اور سامنے آنے والی کمی کو فوری دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر سہولیات سے آراستہ ضلع فیصل آباد کے رمضان بازار نہ صرف ڈویژن بلکہ صوبہ بھر میں رول ماڈل ہونے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)کو ضلع جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) شہر کے رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرانے کے فوکل پرسن ہونگے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،عاصمہ اعجاز چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی شمائلہ منظور،ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان،ڈی او انڈسٹریز خالد محمود،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عطاء سبحانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر،سی ای او میونسپل کارپوریشن وضلع کونسل سردار نصیراحمد،نعیم اللہ وڑائچ،سی ای او فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کے علاوہ پنجاب وٹریفک پولیس،پارکنگ کمپنی اور دیگر محکموں /اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں جاکر رمضان بازاروں میں انتظامات کی صورتحال کاجائزہ لیا اور وہاں سٹالز کی ترتیب،اشیاء کی سپلائی کے طریقہ کار،صفائی ستھرائی اور عوامی سہولت کے لئے دیگر انتظامات کو چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کو مکمل طور پر فنکشنل بنانے میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردنی کی سپلائی کے میکنزم کو منظم اور فعال بنائیں تاکہ کوئی سٹال خالی نہ رہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ رمضان بازاروں کو دن کے مختلف اوقات میں باربار چیک کیا جائے گا لہذا تمام ترانتظامات کو مکمل کرنے کی سنجیدہ تگ ودونظر آنی چاہیے اس ضمن میں سست روی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جبکہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و دینی اجتماعات کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات مرکزی علماء کونسل کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے حافظ محمد امجد کی قیادت میں کمشنر آفس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مولانا حفیظ الرحمن‘ حافظ مقبول احمد‘ مولانا اعظم فاروق‘ قاری ثاقب عزیز‘مولانا عامر اشرف‘ مولانا قاسم فاروقی‘ مولانا نعیم طلحہ‘ عامر مقبول‘ مولانااعظم طارق و دیگر شریک تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے علماء کرام کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کا معزز اور بااثر طبقہ ہیں جو لوگوں کی صحیح سمت رہنمائی‘ سماجی اصلاح اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی مشاورت و تجاویز سے مذہبی ہم آہنگی‘ روا داری اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی آمد کے حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں کئے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ماہ صیام میں اشیائے خورد و نوش کی زیادہ طلب کے باعث بے جا مہنگائی کے منفی رجحان کی روک تھام کے لئے فیصل آباد ڈویژن میں 36 سستے رمضان بازاروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ عام مارکیٹوں میں گرانفروشی کے خلاف ایکشن کے لئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں متحرک رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے لئے جامع میکنزم تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لئے کسی شے کی قلت نہ ہو۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ماہ صیام میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے اور انہیں مہنگائی مافیا کے استحصال سے بچایاجائے گا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی اور بے جا استعمال کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اس ضمن میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی فروخت کے اعلانات کے لئے ریڑھی و ٹھیلوں پر لاؤڈ سپیکر چلانے اور ماہ صیام کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بچانے کی بھی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اس سلسلے میں فیسکو حکام سے یقین دہانی حاصل کرلی گئی ہے۔