Baaghi TV

Category: کشمیر

  • قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوپونچھ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔ پونچھ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے۔

    بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    بھارتی فوجیوں نے پونچھ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جبکہ دکانوں کوبھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کی آڑ میں کشمیری خواتین اوربچوں کوبھی ہراساں کررہے ہیں۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    گزشتہ روز سری نگرمیں پولیس بس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک اور12 زخمی ہوگئے تھے واقعہ کے بعد علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا، بھارتی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ، بھارتی فوج نے گھر گھر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہان انکا علاج جاری ہے-

    بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند کہہ کر شہید کر دیا تھا، کشمیری نوجوان کی شناخت سمیر احمد سکنہ بارگام کے طور پر ہوئی تھی-

    یاد رہے کہ قابض فوج نے 9 دسمبر کو بھی چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھاری اسلحہ اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل رکھا گیا-

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

  • بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں

    سرینگر کے علاقے پنتھ چوک کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسزی کی بس پر حملہ ہوا ہے، جموں کشمیر کی نویں بٹالین کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بس حملے کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا، بھارتی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ، بھارتی فوج نے گھر گھر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہان انکا علاج جاری ہے

    بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند کہہ کر شہید کر دیا تھا، کشمیری نوجوان کی شناخت سمیر احمد سکنہ بارگام کے طور پر ہوئی تھی

    مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

  • قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہےکے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض انتظامیہ نے ضلع پلواما کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں ظالم فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

    بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ قابض فوج نے 9 دسمبر کو بھی چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھاری اسلحہ اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل رکھا گیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں قابض فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : محبوبہ مفتی

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قصبہ یارمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران نشانہ بنایا گیابھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا-

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : محبوبہ مفتی

    واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھاکشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی، جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    گزتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے، جمہوریت اور انسانیت کے علمبردار بھارتی شہری بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹس بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کررہی ہیں تاہم مودی حکومت کی پالیسی میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہماری پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے کہ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب کم از کم 5 اگست کے اقدام کو واپس لے کر بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کی لئے تیار ہوگا۔

    آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے نہ ہی حکومت بھارت سے متعلق نرم رویہ رکھتی ہے، بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہے سیز فائر معائدے کے حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر سیز فائز کا معائدہ 2003 میں ہوا تھا جس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملے تھے سیز فائر کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیری عوام کو ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے معصوم کشمیری شہید ہورہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    انہوں نے بتایا تھا کہ اس معاہدے کے باوجود بھارت کی جانب سے سیز فائر کی 13600 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، صرف گزشتہ سال میں 397 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے 28 کشمیریوں کو شہید کیا اور 255 کو زخمی کیا ہم ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کیلئے بنکرز بنانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران وہ خود کو محفوظ کرسکیں۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

    بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد :پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے-

    باغی ٹی وی : پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طور پر شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے سخت سوالات اٹھائے، جس پر وزیر خارجہ سے تحمل سے جوابات دیئے-

    خرم دستگیر نے اعتراض اٹھایا کہ وزیراعظم پاکستان کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح نہیں ہے بلکہ حکومت خود تذبذب کا شکار ہے، کبھی کہتے ہیں کہ پہل نہیں کریں گے، کبھی مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہیں تو کبھی مذاکرات کرنے کے حوالے سے انتہائی کمزور بیان جاری کردیتے ہیں-

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    انہوں نے وزیر خارجہ سے وضاحت طلب کی کہ بتایا جائے کہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کیا ہے؟ اور کیا حکومت کے عالمی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سے بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے آیا؟

    اس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے، جمہوریت اور انسانیت کے علمبردار بھارتی شہری بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹس بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کررہی ہیں تاہم مودی حکومت کی پالیسی میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے کہ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب کم از کم 5 اگست کے اقدام کو واپس لے کر بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کی لئے تیار ہوگا۔

    بھارت میں چین نمبر ون، امریکہ بھی پیچھے رہ گیا

    انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے نہ ہی حکومت بھارت سے متعلق نرم رویہ رکھتی ہے، بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہے۔

    سیز فائر معائدے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر سیز فائز کا معائدہ 2003 میں ہوا تھا جس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملے تھے سیز فائر کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیری عوام کو ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے معصوم کشمیری شہید ہورہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس معائدے کے باوجود بھارت کی جانب سے سیز فائر کی 13600 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، صرف گزشتہ سال میں 397 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے 28 کشمیریوں کو شہید کیا اور 255 کو زخمی کیا۔

    انہوں نےبتایا کہ ہم ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کیلئے بنکرز بنانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران وہ خود کو محفوظ کرسکیں۔

    میرا سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14اضلاع کے باسیوں کی معاشی ترقی ہے: وزیراعظم

  • سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    سری نگر: بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید کوگرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگرمیں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے خرم پرویز کے گھراوردفترپرچھاپہ مارا اوردہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں خرم پرویز کوگرفتارکرلیا –

    این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ان کے موبائل فون کے ساتھ چند کتابیں بھی ضبط کر لیں اور کہا کہ یہ ‘دہشت گردی کی فنڈنگ’ کا معاملہ ہے۔

    این آئی اے نے گرفتاری یا چھاپے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم وارنٹ گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا این آئی اے کے افسران نے جے کے سی سی ایس کے دفاتر کی 14 گھنٹے سے زیادہ تلاشی لی۔


    انسانی حقوق کے محافظوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پریشان کن خبریں سن رہی ہوں کہ خرم پرویز کو آج کشمیر میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر دہشت گردی سے متعلق جرائم کے الزام میں بھارت میں حکام کی طرف سے فرد جرم عائد کیے جانے کا خطرہ ہے وہ دہشت گرد نہیں ہیں، وہ انسانی حقوق کے محافظ ہیں‘۔

    واضح رہے کہ 42 سالہ خرم پرویز متنازع علاقے میں بڑے پیمانے پر قابل احترام انسانی حقوق کے گروپ، جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) کے پروگرام کوآرڈینیٹر اور ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس (اے فی اے ڈی) کے چیئرپرسن ہیں این آئی اے نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی خرم پرویز کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور ریسرچ کا مواد، موبائل فون اور کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز ضبط کی تھیں۔

    خیال رہے کہ انسانی حقوق کا گروپ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے خطے میں تشدد کی نگرانی کر رہا ہے اور متعدد رپورٹس میں تشدد، ماورائے عدالت قتل اور غیر نشان زدہ اجتماعی قبروں سمیت بھارتی حکومتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کر رہا ہے۔

  • دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : محبوبہ مفتی

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : محبوبہ مفتی

    سرینگر:دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نئی جماعتوں کو فروغ دے کر جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کپوارہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ انتخابات لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں لیکن یہ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہیں اورنہ یہ میری ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کو تقسیم کیا جا رہا ہے، لوگوں کو پی ڈی پی اور این سی سے نکال کر نئی جماعتیں بنائی گئی ہیں اور یہ سب کچھ کشمیری عوام کو بے اختیار کرنے اوران کی طاقت کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہامجھے یقین ہے کہ کشمیری عوام سیاسی طور پر بالغ ہیں اور وہ اسے سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ ایک دن آئے گا جب بھارتی حکومت دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کسانوں نے ایک سال تک پرامن احتجاج کیا اور اپنے حقوق حاصل کیے۔

    پی ڈی پی سربراہ نے کہاکہ بدقسمتی سے جموں و کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں جنگل راج ہے، لیکن یہ ایسا نہیں رہے گا، ایک دن آئے گا جب بھارتی حکومت کو ہمیں دفعہ 370 اور -A 35سود کے ساتھ واپس کرنا پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خصوصی حیثیت کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں 70 سال لگے، اس لیے ہم بھی اپنی شناخت کی بحالی اور ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں پرعملدرآمدکے لیے جدوجہد کریں گے جوبھارتی آئین میں درج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک دفعہ 370 اور -A 35 بحال نہیں ہو جاتا اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا۔

  • 13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سری نگر: کشمیر میں 13 سالہ معصوم بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دو روز میں ایک ڈاکٹر اور تاجر سمیت 9 شہریوں کو شہید کردیا ہے شہدا میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ بھی شامل ہیں جن کی بیٹی کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا ویڈیو میں الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی نے بتایا کہ بھارتی فوج اس کے بابا کو شہید کرکے ہنستے رہے کشمیری بیٹی کی المناک اور دل سوز ویڈیو پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔


    سوشل میڈیا پر جاری یڈیوز اور خبروں کے مطابق الطاف بھٹ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک شاپنگ سنٹر میں دکان دار تھےگزشتہ روز دکان بند کرکے جب وہ واپس آرہے تھے تو بھارتی فوج نے انہیں پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا لواحقین نے اسے بہیمانہ اور سنگدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا بھارتی فوج نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ شہدا کے جسد خاکی بھی لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان…

    https://twitter.com/SHABIRABUTT/status/1461039236568604675?s=20
    شہدا کے لواحقین نے شہدا کے جسد خاکی لینے کےلیے دھرنا دیا تو بھارتی پولیس اور فوج نہتے اور لواحقین پر پل پڑی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئی ایک ضعیف العمر رشتے دار نے بھارتی فوج کی بندوق کا رخ اپنی طرف کرکے کہا کہ مجھے بھی گولی ماردو، جس پر بھارتی درندے بھوکے کتوں کی طرح ان پر بھی پل پڑے اور تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی فوج نے شہدا کی لاشوں کو پکواڑہ میں ایک نامعلوم مقام پر دفن کردیا –


    لواحقین نے کہا کہ وہ تو بس اپنے پیاروں کی اپنے قریب اور اپنے ہاتھوں سے شرعی طریقے سے تدفین کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارتی فوج جنازے نہ دے کر ان کی بے حرمتی کررہی ہے-
    https://twitter.com/MaktoobMedia/status/1461060916150091777?s=20


    واضح رہے کہ مودی حکومت کی پالیسی کے تحت کشمیر میں مجاہدین کے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جاتا، تاکہ لوگ ان کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکیں کشمیر میں شہدا کے جنازوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک کرتی ہے اور اس موقع پر ہر قربانی دے کر جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے خوف زدہ بھارت سرکار مختلف ہتھکنڈے اور حربے اختیار کرکے سمجھتی ہے کہ اس طرح سے وہ کشمیریوں کو کچل سکے گی۔

    فروری 2019 میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا…

  • مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا سری نگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک سرجن ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔

    باغی ٹی وی : قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حراست اورماورائے عدالت قتل کی بھر پور مذمت کی ہے-

    دفترخارجہ کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں مزید چارکشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہےبھارتی فورسزیکم اکتوبرسے اب تک جعلی مقابلوں اورکارروائیوں میں کم ازکم 25 کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل،غیرقانونی حراست،ہراساں کرنا اوربنیادی آزادیوں پرپابندی معمول بن چکا ہے۔بھارت کوسمجھنا چاہئیے طاقت کا بے تحاشا استعمال اوروحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کودبا نہیں سکتیں۔کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگری کیخلاف منصفانہ مقصد کے لئے پرعزم ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت جامع ڈوزئیرمیں پیش کئے ہیں۔عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کوجواب دہ بنایا جائے۔

  • یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں ،6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کو قتل کیا تھا،وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے "شہدائےجموں” کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ ‏شہدا کے لہو سے جلائی ہوئی شمع آزادی بجھنے نہیں دیں گے، تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کیساتھ الحاق کیلئے کوشاں رہیں گے، بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکتا، ع

    صدر آذاد کشمیر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،‏صدر آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم کو کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرنے کے لیے اپنے غیر ملکی دوروں کی کامیابی سے آگاہ کیا ،ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 6 نومبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 6 نومبر 1947 کو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔6 نومبر 1947 کو پاکستان آنے والے مسلمانوں کو سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ ہجرت کرنے والی خواتین کی عزت تار تار کی گئی بچوں کو ماؤں سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا۔ کشمیر کی وادیاں ج بھی بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کر رہا ہے۔

    وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یوم شہداء جموں پرکہا کہ سانحہ جموں کی یاد میں آج یوم شہدا بھر پور انداز سے منایا جارہا ہے،آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور پوری دنیا میں شہداء جموں کشمیر کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے 6 نومبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑگرائے، لاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا،بدمست ہاتھی ہندوستان اورمہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان کے خون سے ہولی کھیلی، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے جغرافیائی تبدیلی پر عالمی برادی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی مقدمہ اسی جرات اور بہادری کے ساتھ لڑتے رہیں گے،

    یوم شہدائے جموں کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947 کو بھارتی فوج اور ہندو بلوائیوں نے جموں میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا۔آج کے دن جموں کشمیر کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہندو بلوائیوں اور سکھوں کے جتھوں نے جموں میں وحشیانہ قتل وغارت گری کا مظاہرہ کیا ،مسلمانوں کے قتل عام کے لئے بھارتی حکومت اور بلوائیوں نے انتہائی دردناک طریقہ اختیار کیا ،مقبوضہ جموں میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کرکے اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔جموں کے 123 دیہاتوں سے مسلمانوں کا قتل عام کرکے مکمل صفایا کیا گیا،بھارتی حکومت نے اعلان کے ذریعے پاکستان جانے کی خواہش افراد کو ٹرکوں میں لادکر جموں کے سانبہ میں قتل کیا گیا،جموں کے مسلمانوں نے پاکستان میں شمولیت کے لئے اپنی دولت، رشتہ دار، زندگیوں جذبات سب قربان کردئے۔بھارت کا خونی کھیل آج بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری ہے۔ بھارتی حکومت اور قابض افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی، اقوام متحدہ کی بے حسی نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا گیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں آگ و خون کا کھیل بند کیا جائے

    مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام