Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ماہ ستمبر میں ایک عورت اور دو لڑکوں سمیت 16کشمیری شہید کر دیے۔

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھ کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے۔ ان شہادتوں سے ایک کشمیری عورت بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔

    ستمبر کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوگیس کے گولوں سے فائرنگ کی جس سے 281 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز نے حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا ۔

    آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان

    قابض حکام نے سری نگر اور دیگر علاقوں میں جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل سمیت متعدد مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران پچیس رہائشی مکانات کوتباہ کردیا گیا۔ ستمبر کے دوران ہی بھارتی فورسز نے چار (4) خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی۔

  • تہاڑ حکام کا یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

    تہاڑ حکام کا یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

    بھارتی تہاڑ جیل کے حکام نے غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ایک پرانے جعلی کیس میں عدالت کے سامنے پیش کرنے سے انکار کردیا۔

    یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی ٹویٹر کیخلاف بول پڑیں، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    واضح رہے کہ جموں کی ایک عدالت نے کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو یکم اکتوبر کو طلب کر رکھا تھا۔

    یاد رہے کہ یاسین ملک پراس وقت بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کی ہلاکت اور1989-90 میں اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیا سعید کے اغوا کے جعلی کیس میں مقدمہ چل رہا ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    29 سال قبل بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں‌ کا قتل، یاسین ملک کو ایک اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوششیں

    تہاڑ جیل حکام نے جموں کی ٹاڈا عدالت کو بتایا کہ رواں سال کے اوائل میں ہی وزارت داخلہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ کسی عدالت میں یاسین ملک کو پیش نہ کریں۔ تاہم ، تہاڑ جیل حکام کے مطابق وہ ٹیلی مواصلات کے ذریعے یاسین ملک کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے راضی ہیں۔

    کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں صرف 200-250 گرفتار: بی جے پی جنرل سیکرٹری کا دعوی

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں صرف 200-250 گرفتار: بی جے پی جنرل سیکرٹری کا دعوی

    بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر میں صرف 200 سے 250 لوگ گرفتار ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق رام مادھو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد 2000سے 2500 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ لیکن اب صرف 200سے 250کشمیری زیرحراست ہیں۔انہیں بھی عزت و احترام سے رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کشمیریوں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    یاد رہے کہ معروف بھارتی ماہر تعلیم سعیدہ حمید کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے مقبوضہ کشمیر کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ وفد میں نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی جنرل سکریٹری اینی راجہ، پرگتی شیل مہیلا سنگٹھن کی جنرل سکریٹری پونم کوشک، پنجاب یونیورسٹی سے سبکدوش پروفیسر کنول جیت کور اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر پنکھڑی ظہیر شامل تھیں۔وفد نے 17 ستمبر سے 21 ستمبر تک کشمیر کے تین اضلاع کے 51 گاوں کا دورہ کیا۔

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    وفد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 51دنوں میں 13ہزار سے زائد بچے غائب ہوئے۔ حالات کافی خراب جبکہ وکیلوں کی بڑی تعداد بھی گرفتار ہے۔ وفد کے مطابق51 دن گزر جانے کے بعد بھی صورت حال معمول پر آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے کیونکہ میڈیا پر سنسرشپ لگی ہے اس لئے سچائی سامنے نہیں آرہی ہے۔

  • کیا عمران خان کشمیر کا بوجھ اٹھا پائیں گے؟ گلف نیوز کی خصوصی رپورٹ

    اسلام آباد (مانیٹڑنگ ڈیسک) پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، کشمیر نہ صرف عالمی اخبارات کا بنیادی موضوع بنا بلکہ کئی عالمی رہنماوں کے خطابات اور بیانات کا حصہ بن گیا ہے، کشمیر اب تنہا نہیں رہا، ان تاثرات کا اظہار بین الاقوامی نشریاتی ادارے گلف نیوز کی خصوصی رپورٹ میں تجزیہ کار مہر تارڑ نے کیا. رپورٹ میں بتایا کہ 5 اگست کے بعد سے کشمیر میں‌ کرفیو نافذ ہے اور عمران خان نے دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرارکھی ہے.

    آج کشمیر بین الاقوامی طور پر ابھر رہا ہے، اور اسکے لئے یورپین ممالک کی عوام بھی آواز اٹھارہی ہے، چین، ترکی، ملائیشیا، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے رہنماوں نے کشمیر پر اصولی موقف اپناتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا ہے، کشمیر پر عالمی طور پر آواز اٹھائے جانے کی واحد وجہ عمران خان کا واحد ایجنڈا ہے، کیونکہ وہ صرف کشمیر پر بات کررہے ہیں. جس بہادری کے ساتھ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اس کی مثال پہلے نہیں ملتی.

    دی گلف نے سوال اٹھایا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمیر کا سفیر کہلائے جانے والے عمران خان کیا اس ذمہ داری کا بوجھ دیر تک اٹھاپائیں گے؟ ابھی تک وہ پر عزم ہیں لیکن آگے امتحانات بہت ہیں۔

  • بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

    بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

    بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی دھمکی دے دی۔ آرمی چیف نے ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو میں ”سرجیکل اسٹرائیک “کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تک پیغام واضح طور پہنچایا جا چکا ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    جنرل راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر ایل او سی عبور بھی کرنی پڑی تو ہم گریز نہیں کریں گے۔ خواہ اس کے لیے ہمیں زمینی یا فضائی کوئی بھی طریقہ اختیار کرنا پڑے ۔ راوت کے مطابق اگر پاکستان کی طرف سے ایل او سی پر کوئی دراندازی نہیں ہوتی تو یہ سرحد برقرار رہے گی۔

    آرمی چیف نے عمران خان کی اقوام متحدہ والی تقریر پر بھی تنقید کی۔

    بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

    واضح رہے کہ یہ بھارتی آرمی چیف کی طر ف سے پہلی بار دھمکی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار ایسے دھمکی آمیز بیانات دے چکے ہیں۔ صرف رواں ماہ کے دوران ہی جنرل راوت سرجیکل اسٹرائیک اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

    بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ’دہشت گرد کیمپوں‘ کو پھر سے کھول دیا ہے۔بھارت نے فروری میں بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرکے جہادی کیمپ تباہ کرنے کا دعوی تو کیا لیکن اس کا ایک بھی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہ کر سکا۔ اس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ ایک پائلٹ ابھی نند ن بھی پاکستان میں گرفتار ہوا۔

    اس سے پہلے بھی ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا تھا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے میں اکیلے نہیں ہیں۔ بھارتی وزرا ءاور انتہاپسند رہنما بھی پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔

  • عوام متحد رہیں، آزادی کشمیر قریب ہے، سید علی گیلانی کا بڑا پیغام

    عوام متحد رہیں، آزادی کشمیر قریب ہے، سید علی گیلانی کا بڑا پیغام

    مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کشمیر کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کو موصول اپنے پیغام میں ، سینئر رہنما نے تمام کشمیری سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف مذموم عزائم میں ہندوستان کا ساتھ دینے سے باز رہیں۔.

    انہوں نے وادی کشمیر ، جموں خطہ اور لداخ کے عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ کشمیری عوام اپنی شناخت ، مذہب اور عزت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    سید علی گیلانی نے پاکستان سے ایسا مطالبہ کیا کہ مودی سرکار ہوئی پریشان

    سیدعلی گیلانی نے حریت رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں اور بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں ان کی رہنمائی کریں۔ تحریک آزادی کو تیز کرنے کے لیے مزاحمتی کیلنڈر بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

    بھارت ساری فوجیں بھی کشمیر میں مسلط کردے ، منزل پھر بھی ” آزادی ” ہوگی ‘سید علی گیلانی ڈٹ گئے

    سید علی گیلانی نے کشمیری پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ اپنی ماوں ، بہنوں اور بھائیوں کو گندے ہندوتوا کے فلسفہ کے غلام بننے سے بچانے کے لئے ہندوستان کی سہولت فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کے لئے مزاحمتی کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا۔ سید علی گیلانی نے حریت رہنماوں پر زور دیا کہ وہ عام عوام کے ساتھ چپکے رہیں اور بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں ان کی رہنمائی کریں۔

    دریں اثنا ،بھارتی نیم فوجی دستوں نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں سے اپنی جائیدادیںکرائے پر دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کشمیریوں کے مطابق اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کرتے ہیں تو انہیں ہراساں کیا جاتا ہے اور انہیں فوری طور پر گھر خالی کرنے کو کہا جاتا ہے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو حراست میں لئے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،

    بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ کو مقبوضہ کشمیر کی‌خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک دن قبل 4 اگست کو ان کی رہائش گاہ پر نظربند کیا گیا تھا تاہم حال ہی میں انہیں انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، بھارت میں ایم ڈی ایم کے لیڈر وائیکو نے اپنے قریبی دوست اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی حراست کی حراست سے متعلق ہندوستانی سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی جس پر سوموار کے دن سماعت ہوئی،

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی سپریم کورٹ‌کو بتایا گیا کہ فاروق عبداللہ پر پی ایس اے ایکٹ لگایا گیا ہے تو ہندوستانی سپریم کورٹ‌نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا ہے کہ جب پی ایس اے کے تحت ڈیٹینشن آرڈر جاری ہوا ہے تو پھر اس پر غور کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا، واضح رہے کہ پی ایس اے ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دو سال تک کیلئے قید رکھا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پی ایس اے قانون کا اطلاع ہمیشہ حریت پسند کشمیری رہنماؤں پرہوتا ہے تاہم آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد بھارت نواز لیڈر پر بھی پی ایس اے لگا دیا گیا ہے،

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

  • پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالا ت کااظہار انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اجتماعات سے خطاب اور شہداءکے ورثا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے صدر نثار احمد شائق ، اشرف بلال،میاں عبدالحق،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر ریاض احمد،آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آزاد حکومت کو وافر وسائل فراہم کیے جائیں تا کہ متاثرین اور انفرسٹریکچرکی بحالی کے لیے بااختیار ہو ، پوری پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے بھرپور تعاون کریں،آزمائش کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے پہلے دن سے ہی خدمت کررہے ہیں آخری متاثر کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ،اسلامی ممالک کی این جی اوز اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد کریں ،مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ کشمیری کھلی جیل میں محصور مشکلات کا شکار ہیں جبکہ میرپور میں زلزلہ آچکا جو بڑی آزمائش ہے ،پوری قوم مل کر ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ،

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

    سینیٹر سراج الحق نے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اہل میرپور نے ہمیشہ دل کھول کر مظلوموں کی مدد کی آج ان کے ساتھ مدد کرنے کا وقت ہے ،اہل پاکستان دل کھول کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہندوستان کی 15لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہی ہے 80لاکھ کشمیریوں کو 57دنوں سے محصور کیا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر میں بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل عالمی برادری کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار اداکرے ،

    انہوں نے کہاکہ محض تقریر سے مسئلہ حل نہیں ہوتا حکومت پاکستان کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے کے لیے مرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سرد مہری کا روزہ توڑے اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہو کر ظالم کو ظلم سے روکے ،

     

    ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

    اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی پشتیبانی کی ہے زلزلہ ،سیلاب یا کوئی اور مصیبت کی گھڑی ہو ہمیشہ جماعت اسلامی پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑا کیا جس پر ہم اپنے قائدین کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی پاکستان نے او ل روز سے بھرپور پشتیبانی کا حق ادا کیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام 57دنوں سے محصور ہیں جب تک حکومت پاکستان عملی اقدامات نہیں اٹھاتی اس وقت تک عالمی برادری توجہ نہیں کرے گی حکومت بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم تیز کرے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کرے گی جماعت اسلامی کے ادارے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں متاثرین کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رہے گی ۔

     

    سراج الحق کے قافلے کو حادثہ

  • مکتوب برطانیہ ——— از ——–حاجی زاہد اختر زاہدی

    مکتوب برطانیہ ——— از ——–حاجی زاہد اختر زاہدی

    وزیر اعظم پاکستان عمران کے اقوام متحدہ کے خطاب نے جہاں پر دشمنان ملک کو آگ لگائی وہاں پر ملک کے اندر موجود ان کے مخالفین کو بھی یہ بات ہضم نہیں ہو پارہی ہے میں گزشتہ کہی دہائیوں سے بیرون ملک روذی روٹی کی تگ دو میں مصروف ہوں لیکن کچھ بھی ہو ہمارا دل ہمیشہ پاکستان کےلیے دھڑکا ہے اور دھڑکتا رہے گا

     

    اس تقریر میں انہوں نے چند نکات سامنے رکھے جن میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی بات کی گئی ہے کہ غریب ملکوں کو اشرافیہ طبقہ لوٹ رہا ہے، ہر سال غریب ملکوں کے اربوں ڈالرز ترقی یافتہ ملکوں میں جاتے ہیں، امیر افراد اربوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے یورپ کے بینکوں میں منتقل کردیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ملک کا قرضہ 10 برسوں میںکئی گنا بڑھ گیا اسی وجہ سے ٹیکس کی آدھی رقم قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے،

    اس بات میں کیا کوئی شک ہے عوام کو سکون دینے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کی دولت کے انبار بڑھے اور غریب مزید غربت کی عمیق گہرائیوں میں گراہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں دوسری بات جو انتہائی اہم ہے کہ پوری دنیاءمیں مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑا جا رہا ہے ،

    سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

    جناب عمران خان نے اس کی بات کر کے مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں بعض یورپ کے ملکوں میں مسلمان بچیوں کو حجاب کے حوالہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اسلاموفوبیا کی وجہ سے بعض ملکوں میں مسلم خواتین کا حجاب پہننا مشکل بنادیا گیا ہے، اسلام صرف ایک ہے جو حضرت محمد ﷺنے ہمیں سکھایا،بقول عمران خان واقع ہی قابل صدافسوس بات ہے کہ مسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس بارے میں توجہ نہ دی اور نہ ہی کبھی اس معاملے کو دنیاءکے سامنے لانے کی کوشش کی اصل میں دنیاءمیں ہندو ازم ہی وہ واحد ازم ہے جو کھلم کھلا دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے لیکن کبھی بھی بھولے سے کسی ملک نے اس حوالہ سے آواز بلند نہ کی ہے اس کی واضع مثال مقبوضہ کشمیر کی حالت ہے جہاں پر نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی میں اضافہ کردیا ہے اور کشمیری عوام کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا گیا ہے

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

    تقریبا دو ماہ ہونے کو ہیں کرفیو سے انسانی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا گیا ہے لیکن کہاں ہیں وہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کو بلی اور کتوں کے مرنے پر واویلا کرتے ہیں لیکن جیتے جاگتے انسانوں پر ظلم ستم ان کو نظر نہیں آرہا ہے عمران خان نے اپنے خطاب میں جہاں مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی وہاں پر انہوں نے مسلمان حکمرانوں کے سوئے اور ضمیروں پر دستک دی ہے اورموجودہ حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیں ایک قوم کی حثیت سے دنیاءکے سامنے جانا ہوگا

    بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

    اپنے تمام تر سیاسی مسلکی مفادات اور اختلافات کو ایک طرف رکھ کر یہ سب کچھ کرنا ہو گا اب ناگزیر ہے کہ قومی اتفاق رائے سے مسئلہ کشمیر کے حل اور نریندر مودی کی درندگی اور سفارتی محاذ پر جدوجہد کے لیے پالیسی اور روڈ میپ بنانا ہوگااور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز کا نظام نافذ کر کے دنیا کو مثالی اسلامی ریاست کا ماڈل دکھایا جائے، پاکستان کے آئین اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کردیا جائے تو پاکستان مثالی اور اسلامی و فلاحی ریاست بن جائے گا۔ایک بات پھر کہنا چاہتا ہوں کہ کہ یہ مت دیکھیں کون کیا کہ رہا ہے یہ دیکھیں کہ وہ کیا کہ رہا ہے

     

    مکتوب برطانیہ ——— از ——–حاجی زاہد اختر زاہدی

     

  • باغی پول کے نتائج آگئے ، جانیے تفصیل میں‌

    باغی پول کے نتائج آگئے ، جانیے تفصیل میں‌
    باغی پول پر پوچھے گئے سوال کے نتائج آگئے .بھاری اکثریت سے قارئین نے پوچھے گئے سوال پر ہاں‌ میں‌جواب دیا سوال یہ تھاکہ "اقوام متحدہ میں کشمیر پر وزیر اعظم کا خطاب کیا آپ مطمئن ہیں؟:96.2% نے ہاں میں‌جواب دیا ہے.یعنی وہ مطمئن ہیں.3.8% نے نہیں میں جواب دیا ہے یعنی جواس سے مطمئن نہیں‌ہیں. اسی طرح انگریزی ویب سائٹ 43.5% نے ہاں میں‌جواب دیا اور 53.2 %نے ناں‌ کی آپشن کو اختیار کیا ہے .