Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کشمیر جانے کے لیے ڈاکٹروں کا چکوٹھی کی جانب سفر جاری

    کشمیر جانے کے لیے ڈاکٹروں کا چکوٹھی کی جانب سفر جاری

    کشمیریوں کے علاج معالجہ کے لئے اور ادویات لے کر جانے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو روکا گیا تا ہم ڈاکٹروں نے سفر جاری رکھا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چکوٹھی کی طرف جانے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو شاہراہ جہلم پر دھنی کے مقام پر روکا گیا تھا ڈاکٹرز ادویات لے کرلائن آف کنٹرول کے دوسری جانب کشمیریوں کی مدد کیلئےجانا چاہتےتھے،تاہم مقامی انتظامیہ نے کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنیوالے ڈاکٹروں کو روک دیا ہے اور آگے جانے کیا اجازت نہیں دی،

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پرحالات کشیدہ ہیں،ڈاکٹروں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے.

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد ان کو آگے جانے کی اجازت مل گئی ، ڈاکٹروں کا قافلہ چکوٹھی کی جانب رواں دواں ہے،

    قبل ازیں ڈاکٹروں کے وفد نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے روانگی کے وقت کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے تھے .

    بھارت میں امام مسجد اور انکی اہلیہ کے قتل کی شیریں مزاری نے کی مذمت

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے کشمیری بھائیوں کے علاج معالجے کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنے کیلئے مظفر آباد سے چکوٹھی کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانا تھا .

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی 29 ڈاکٹرز کا قافلہ اپنی مدد آپ کے تحت کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے روانہ ہوا تھا .

    قبل ازیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری (اکانومکس اینڈ کامرس) اشیش شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کے خواہش مند 21 ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہاں مسلمان، ہندو، سکھ برادری وغیرہ کو علاج فراہم کیا جاسکے جو مہینے بھر سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں

    لیکن بھارت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

  • مسعود اظہر رہا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مسعود اظہر رہا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مسعود اظہر رہا ہو گیا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار پاکستان کے خلاف پروپیگںڈہ سے باز نہیں آ رہی، مودی سرکار نے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے، ایل او سی کی بھی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے، دوسری جانب بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بھی کرتا رہتا ہے

     

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    کبھی بھارت کہتا ہے کہ 200 طالبان کشمیر آنے والے ہیں، کبھی بھارت پروپیگنڈہ کرتا ہے کہ ہم نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند گرفتار کئے جن کو پاکستان نے بھیجا، کبھی پاکستانی حساس ادارے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کی جاتی ہے،

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    اب بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مسعود اظہر کو رہا کر دیا ہے، بھارت یہ بھی کہہ رہا ہے کہ کشمیر اور راجھستان میں مسعود اظہر گروپ کاروائی کر سکتا ہے،

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    مسعود اظہر کی رہائی کی خبر بھارتی میڈیا بریکنگ کے طور پر پیش کر رہا ہے جس کے بعد کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلنا شروع ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کے معاملہ پر بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن لے لیا اور مسعود اظہر کو رہا کر دیا

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

     

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

     

     

  • ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

    باغی ٹ وی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرسے مواصلات اور انٹرنیٹ کی کی فوری بحالی کی جائے. اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایمنسٹی نے لکھا ہےکہ ایسی دنیا کا تصور کریں جسے آپ گھر نہیں کہہ سکتے ہیں۔ پوری دنیا کے ہزاروں کشمیریوں کی یہی حقیقت ہے۔ اس خطے میں مقیم آٹھ لاکھ کشمیری آج ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اس علاقے سے باہر کرفیو ، احتجاج ، طبی ہنگامی صورتحال اور انتظامیہ کے ذریعہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی کہانیوں کے درمیان ان کے دوست اور کنبہ کن رابطے میں نہیں آسکتے ہیں۔ محاصرے میں رہتے ہوئے اہل خانہ کو پھاڑ دیا گیا۔ یہ کشمیری عوام کے لئے اجتماعی سزا ہے۔

    بھارتی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پابندیاں ختم کرانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا، تنظیم نے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیاپال ملک کو خط لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وادی میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

    بھارت کی جانب سے جبری کرفیو، انٹرنیٹ، موبائل اور فون سروس کی معطلی اور صحافیوں پر مقبوضہ کشمیر کی کوریج پر پابندیوں کے باعث کشمیروں کے حالات کی کسی کو کچھ خبر نہیں مل رہی، لاکھوں افراد انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    بی جے پی حکومت نے گزشتہ ماہ بھارتی آئین کے تحت کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کردیا تھا، جس کے بعد کشمیریوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا، دنیا کو وادی کے حالات سے بے خبر رکھنے کیلئے مودی حکومت نے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

  • سکھوں نے کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنا کر کشمیریوں کو حوصلہ دیا ، عثمان بزدار

    سکھوں نے کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنا کر کشمیریوں کو حوصلہ دیا ، عثمان بزدار

    لاہور : کشمیر یوں کی حمایت کرکے سکھوں نے کشمیریوں کو حوصلے دیے دئیے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ ننے سکھ برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس لاہور میں سکھ برادری کے وفد نے سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کررہے تھے، وفد نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل میں آپ کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔

  • آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا، میں‌ اپنی ماں سے نہیں مل سکتا، کشمیری نوجوان کا بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط

    آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا، میں‌ اپنی ماں سے نہیں مل سکتا، کشمیری نوجوان کا بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط

    چاند پر مشن ناکام ہونے پر کشمیری نوجوان نے بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط لکھا اور کہا ہے کہ مجھے دیکھیں میں تو کئی ہفتوں سےاکیلا کھڑاہوں اور آپ کویہ خط لکھ رہا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوان نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بھی آپکولاکھوں تسلیاں، دلاسےملتے ہیں، آپ کواپنےخلائی جہازسےرابطےکی دوبارہ امیدہےمیرےپاس تویہ امید بھی نہیں ، وزیراعظم مودی نےمیرے جیسے لوگوں کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، میری ماں بڈگام میں رہتی ہے اورہفتوں سےمیرا ان سےرابطہ نہیں، آپکارابطہ چاندسےمنقطع ہوا،میرارابطہ ایک ماہ سےمیرےچاندیعنی میری ماں سےمنقطع ہے،

    کشمیری نوجوان نے اپنے خط میں‌ لکھا کہ رابطےٹوٹنےکادکھ مجھ سےبہترکون جان سکتاہے، ڈاکٹرکے سیوان آپ کا دکھ بحیثیت کشمیری میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں، آپ توخوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزیراعظم مودی نےتھتھپایا،گلے لگایا، مجھے دیکھیں اپنے پیاروں سےرابطہ ٹوٹےایک ماہ سےزیادہ ہوگیا لیکن کوئی دلاسا دینےنہیں آیا،

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

    بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں‌ کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی رہی، جھڑپوں‌کے دوران کشمیریوں‌ کی جانب سے بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ بھی کیا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے آج اتوار کا سارا دن لاؤڈ سپیکرز کے ذریعہ اعلانات کئے جاتے رہے کہ کشمیری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کرفیو کی خلاف ورزی نہ کریں‌ تاہم اس کے باوجود کشمیری ڈٹے رہے او ر بھارتی فوج پر پتھر برساتے رہے،

  • مقبوضہ کشمیر ؛ بھارتی افواج نے محرم الحرام  کی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی

    مقبوضہ کشمیر ؛ بھارتی افواج نے محرم الحرام کی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی

    محرم کی جالس اور متمی جلوسوں پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے پابندی

    بھارتی افواج کے مظالم اور پابندیاں مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں جس کی نئی نئی قسمیں سامنے آ رہی ہیں.جن میں وادی کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عزاداران حسین کے جلوسوں کو روکنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل قائم کرنے والی مودی حکومت کی ایما پر قابض بھارتی افواج نے سڑکوں پہ لگائی گئیں رکاوٹوں میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

    بھارت کی قابض افواج نے کشمیر پر اپنا جبری تسلط قائم رکھتے ہوئے ہر طرح کے معلامات میں کشمیریوں کو قید و بند میں رکھا ہوا ہو ہے
    کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جائے، دنوں ملک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، امریکی مسلم تنظیم کا مطالبہ

    بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جائے، دنوں ملک مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، امریکی مسلم تنظیم کا مطالبہ

    واشنگٹن: بھارت 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جائے ، دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں ، اطلاعات کے مطابق امریکا نے مسلمان تنظیم کے ایک گروہ کو بتایا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت دیگر امور پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشن (یو ایس سی ایم او) کے وفد نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے امور پاکستان ارون مسنگا سے رواں ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کی اور انہیں بھارت کے 5 اگست کے فیصلے پر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    مسلم تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پہلے 5 اگست سے پہلی والی کشمیر کی حیثیت بحال کرے ، انہوں نے امریکا سے جنوبی ایشیا میں 2 جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی زور دیا۔

  • کشمیرمیں بھارتی فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، بھارتی سماجی کارکن کویتا کرشنن

    کشمیرمیں بھارتی فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، بھارتی سماجی کارکن کویتا کرشنن

    انسانی حقوق کی معروف بھارتی سماجی کارکن اور آل انڈیاپراگریسیو وومز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری کویتا کرشنن نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیرمیں فوجی آمریت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے لاک ڈاﺅن ہے۔
    کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    قبل ازیں کویتا کرشنن نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ مودی اور اس کے جماعتی مقبوضہ کشمیر میں ”ریپ کلچر“ کو فروغ دے رہے ہیں۔

    بھارتی سماجی کارکن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں چھوٹی عمر کے بچوں کو گرفتار اور لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ آدھی رات کو گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چپے چپے پر فوج کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی بارے تبصرہ کرنے والی کشمیری سماجی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔
    شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میںبھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا ، ”بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اندھا دھند مردوں کو اٹھا رہی ہے ، گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔“

  • کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے نظر بند کشمیری لیڈروں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صرف نظر بند ہیں اور ان کے اوپر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
    ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم
    اجیت کے مطابق اگر کشمیری لیڈروں کو نظر بند نہ کیا جاتا تو امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے میں مشکلیں پیدا ہو سکتی تھیں۔

    اجیت نے مزید کہا کہ ”جموں و کشمیر کے کسی مقامی لیڈر پر ملک سے غداری یا مجرمانہ معاملوں کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ جب تک جمہوریت کے لیے ماحول سازگار نہیں بنتا، اس وقت تک وہ لوگ نظر بند رہیں گے۔“

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل34واں دن ہے ۔کشمیر کی حریت پسند قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاستدان بھی نظر بند ہیں۔ ہزاروں بے گناہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔