Baaghi TV

Category: کشمیر

  • 6 ستمر ؛ یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

    6 ستمر ؛ یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے قوم کی سوچ فکر میں واقعی تبدیلی پیدا کردی ، ہر شعبہ دفاع وطن کے لیے تیار بھی ہے ہوشیار بھی ہے، آج یوم دفاع پر پنجاب یونیورسٹی نے پاک فوج، پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ پاک فوج، پولیس کے شہداء کے 212 بچوں کو مفت داخلے دیئے جائیں گے، شہدا ء کے بچوں کو 5 ہزار روپے وظیفہ اور ہاسٹل کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    یوم دفاع کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگری میں بچوں کو داخلے دیئے جائیں گے، داخلے پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی سفارش پر ہونگے، مفت تعلیم دینے کیلئے الگ بجٹ مختص کیا جا رہا ہے

  • حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بڑی اپیل کر دی

    حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بڑی اپیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر میں ، حریت کانفرنس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین کشمیر سے باہر لوگوں کو فروخت نہ کریں کیونکہ کشمیری قوم ان کو معاف نہیں کرے گی جو بیرونی لوگوں کے لیے سہولت پیدا کریں گے۔
    بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا
    حریت کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کردہ پوسٹروں اور ہینڈ بلوں کے ذریعے اپنے پیغامات میں عوام سے دعا کا کہا ہے۔ ”ہم اپنی جانیں دے رہے ہیں اور آپ کے کل کے لئے اپنی آج کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ ہم کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔ لیکن براہ کرم جب تک ہمیں ہندوتوا کلب سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک ثابت قدم رہیں ۔“انہوں نے پوسٹروں اور ہینڈ بلوں میں لوگوں سے التجا کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی عزت ، احترام ، مذہب ، ثقافت اور املاک کا تحفظ کریں گے۔ ہمارا کم ازکم مطالبہ بھارت سے آزادی ہے۔ ہم اپنی جنگ آزادی ، اپنی قوم کی آزادی کے لئے لڑیں گے۔

    حریت کارکنوں نے کشمیری عوام کے عزم وحوصلہ اور ان کی ظالمانہ بھارتی حکومت کے سماجی بائیکاٹ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا ، یہ آزمائش کا وقت ہے اور اللہ کی نعمتیں ان لوگوں کے لئے ہیں جو ثابت قدم ہیں ۔

  • کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی بارے تبصرہ کرنے والی کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا ہے۔دہلی پولیس کے ایک خصوصی سیل نے شہلا رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔
    بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہلا رشید جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں اس وقت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررہی ہیں۔ شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ، ”بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اندھا دھند مردوں کو اٹھا رہی ہے ، گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔“

    شہلا رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔

    ”لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہیں بے اختیار کردیا گیا ہے۔ سب کچھ نیم فوجی دستوں کے ہاتھ میں ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک شخص کی شکایت پر ایک ایس ایچ او کا تبادلہ کیا گیا۔“ شہلا رشید نے ٹویٹ کیا تھا۔

    ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا ، ”مسلح افواج رات کے وقت گھروں میں داخل ہو رہی ہیں ، لڑکوں کو اٹھا رہی ہیں ، مکانات توڑ رہے ہیں ، جان بوجھ کر فرش پر راشن چھڑک رہے ہیں ، چاول میں تیل ملا رہے ہیں۔“

    شہلارشید کی ان ٹویٹس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ تاہم ، شہلا رشید کا کہنا تھا کہ جب بھارتی فوج نے تحقیقات کا آغاز کیا تو وہ ثبوت دینے کو تیار ہیں۔

  • قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں 6 ستمبر یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اہلیان قصور 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے بطور یوم یکجہتی کشمیر منا رہیں ہیں پورے ضلع قصور کے گاؤں دیہات اور شہروں میں انڈیا کی 6 ستمبر کی جارحیت اور حالیہ جارحیت جو کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کی جا رہی ہے ،کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے لوگوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری پرچم اٹھا رکھے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر پر جوتے اور ڈنڈے برساں کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

  • یوم دفاع اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی

    مظفرگڑھ میں پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.مظفرگڑھ میں جنگ ستمبر کے شہداء اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پولیس،ریسکیو اہلکار،سرکاری ملازمین،شہری اور سکولوں کے بچوں سمیت سینکڑوں افراد نےشرکت کی.ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور کشمیری شہداء کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی.

  • افواج پاکستان کا خون کے آخری قطرے تک جانے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

    افواج پاکستان کا خون کے آخری قطرے تک جانے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی سے بھارتی فورسز کا محاصرہ ختم کیاجائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کو ختم کیاجائے، پاکستان کا ہرشہری دفاع وطن کے لیے تیارہے،بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شکوہ کرنا چاہتاہوں ،ایک ماہ سے زائد ہوگیا اقوام متحدہ خاموش ہے،عملی قدم نہیں اٹھایا،کشمیر اورپاکستان کے حق میں بیان دینے پر ایران اور ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بھارت کے پیچھے جنگی جنون اور ہندوقوم پرستی کا نظریہ ہے ،بھارت نے کشمیری اور پاکستانیوں کےخلاف اعلان جنگ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر پر حملہ پاکستان اور آزاد کشمیر پرحملہ ہے ،

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پاک فوج کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،پاک فوج کا بیان بھارت کےلیے واضح پیغام ہے ،دلی کے لوگ قیاس آرائی کررہے ہیں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا،جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، اختتام ہم کریں گے ،بھارت نے اپنے ہاتھوں سے کشمیر میں ٹائم بم نصب کردیا ہے ،بھارتی شہریوں سے اپیل کرتاہوں اٹھو اوراس فسطائیت کے نظام کو ختم کردو،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کہتا ہوں،آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آپ کا درد،دکھ دیکھ رہے ہیں،آپ کا درداور آنسو ہمارا درد اورآنسو ہیں ،ہم جانتے ہیں آپ پاکستان کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں ،کشمیری عوام اور قیادت نے72سال سے بھارتی فوج کو جیتنے نہیں دیا ،ہماری دعا اورکوشش ہے پاکستان دفاعی،معاشی اور سلامتی کے اعتبار سے مضبوط بنے،پاکستان مضبوط ہوگا تو جموں کشمیر کے لوگ ضرور آزادی حاصل کریں گے،

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے 33 ویں روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 روز سے زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے دن کےساتھ انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ بھارتی فوج نے وادی میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں مکمل بند ہیں۔

    احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہیں، گرفتاری کے دوران کشمیریوں‌کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیلٹ گن کے چھرے برسائے جاتے ہیں ،پوری وادی ایک جیل بن چکی ہے، کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کاروبار تباہ ہو چکا، ادویات کی قلت ہے،کشمیریوں نے مرنے والوں کو گھروں میں ہی دفنانا شروع کر دیا ہے

  • بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

    بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

    اسلام آباد:بھارت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے. اس سلسلے میں پاکستانی ڈاکٹروں کے نمائندگان نے بھارتی ہائی کمیشن سے مقبوضہ کشمیر تک انسانیت کی بنیاد پر ادویات کے ساتھ رسائی دینے کی درخواست کردی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری (اکانومکس اینڈ کامرس) اشیش شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کے خواہش مند 21 ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہاں مسلمان، ہندو، سکھ برادری وغیرہ کو علاج فراہم کیا جاسکے جو مہینے بھر سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں’۔

    اس سے قبل 30 اگست کو یو ایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (پی ایس آئی ایم) نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی متعدد ٹیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیجا جائے گا تاکہ وہ کشمیریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرسکیں ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اور اس میں‌ انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں‌، بھارت نے کشمیری زخمیوں کی مرہم پٹی کی اجازت نہ دے کر اپنی اصلیت واضح کردی ہے

  • قصور میں 6 ستمبر

    قصور میں 6 ستمبر

    قصور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پورے ضلع میں جلسے اور تقاریب ہونگی
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور اور گردو نواح میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ بطور اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جس کیلئے پورے ضلع میں ہر شہر اور گاؤں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہندو کی لاہور میں حملہ کرکے چائے پینے کی غلطی اور کشمیریوں کے اوپر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا سب سے بڑی تقریب ڈی سی آفس قصور میں ہو گی

  • مقبوضہ کشمیر: نیو یارک میں موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں

    مقبوضہ کشمیر: نیو یارک میں موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں

    نیویارک:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل یو این آفس کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سمندر پار پاکستانیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کرتے ایک موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں کر دیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ کشمیری کتنے دن سے بھارتی فوج کے لگائے گئے بد ترین کرفیو کے نرغے میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یہ موبائل ٹرک یو این آفس اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کر رہا ہے، اس پر نصب ڈیجیٹل اسکرین پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے کلپس دکھائے جا رہے ہیں

  • بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    نئی دہلی: بھارتی حکومت ، بھارتی فوج دونوں ظالم ، اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی اداروں کی اہلیت کا کچھا چٹھا کھول دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں بیشتر ادارے کرپٹ اور کھوکھلے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے انکشاف کیا کہ بھارتی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے، بدترین معاشی حالات کے باعث عوام صدمے میں ہیں لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں رہے گا، عوام ردعمل دیں گے۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورت حال کا سامنا ہے، لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اور ہندوتوا پر جیتا گیا۔بھارتی ویب سائٹ پر مضمون میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی شعبدہ بازی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔