Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    نئی دہلی: بھارتی حکومت ، بھارتی فوج دونوں ظالم ، اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی اداروں کی اہلیت کا کچھا چٹھا کھول دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں بیشتر ادارے کرپٹ اور کھوکھلے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے انکشاف کیا کہ بھارتی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے، بدترین معاشی حالات کے باعث عوام صدمے میں ہیں لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں رہے گا، عوام ردعمل دیں گے۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورت حال کا سامنا ہے، لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اور ہندوتوا پر جیتا گیا۔بھارتی ویب سائٹ پر مضمون میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی شعبدہ بازی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔

  • بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کےخاتمے کےلیےحکومت پاکستان اقدام کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں امداد پہنچانےکیلیے عالمی اداروں کو متوجہ کریں ، اب حق خود اداریت کے طریقہ کار پر بات ہونی چاہیے، بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جاری رہے گی ،
    مودی اقدام واپس لینےکا اعلان بھی کر دے ہماری جنگ جاری رہے گی،

    غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر نہیں‌ دبایا جاسکتا،

  • جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کشمیر فریڈم مارچ کا اعلان

    جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کشمیر فریڈم مارچ کا اعلان

    جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 4 اکتوبر کو بھمبر سے چکوٹھی تک فریڈم مارچ کا اعلان کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے چار اکتوبر کو بھمبر سے چکوٹھی تک فریڈم مارچ کا اعلان کیا ہے ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کے لئے کشمیر فریڈم مارچ کریں گے، پاکستانی قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مارچ میں شرکت کرے .

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا، ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم آپ کی منزل ایک ہوتی ہے،

    مشعال ملک نے کہاکہ آگرہ کے مینٹل اسپتال میں یاسین ملک کو رکھا گیا، بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان تب ہی بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لئے جاگیں گے، بھارت کے آٹھ حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے، ہندوستان کو لالچ ہے ان کو کشمیر کی زمین چاہئیے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، آپ کا دشمن اتنا بزدل اور بے غیرت ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں،

    یاسین ملک کی حالت تشویشناک، مشعال ملک کی دنیا کے سامنے علاج کے لئے اپیل

     

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

     

    حریت رہنما یاسین ملک کی کمسن بیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہونے پر اپنے پیغام میں دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ کشمیری 30 دن سے کرفیو میں ہیں، انہیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، عالمی دنیا ان کی مدد کو آگے آئے،

    یاسین ملک کی بیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیری مر رہے ہیں،جیلوں میں بند ہیں، گھروں میں محصور ہیں، کب ان کی مدد کی جائے گی، کشمیریوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں، پینے کے لئے پانی نہیں، زخمیوں و مریضوں کے لئے ادویات نہیں، بچے سکول نہیں جا سکتے، بھارت نے تمام تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں،

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 31واں دن ہے۔انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ مقبوضہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کرپا رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں،نہیں جانتی سسرال والے کس حال میں ہیں، مشعال ملک

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے کی کیفیت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی حکام کشمیری قیدیوں بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

    بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔

  • ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم

    ایمنسٹی انڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم

    ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے لاک ڈاون اور انسانی بحران کو ہائی لائٹ کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔ ایمنسٹی انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ کےخلاف مہم #LetKashmirSpeak ’کشمیر کو بولنے دو‘ کے ہیش ٹیک کےساتھ ٹویٹ کیا ہے۔

    ایمنسٹی انڈیا نے مقبوضہ کشمیرسے کمیونیکیشن لاک ڈاون فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلاتی ذرائع پر پابندیاں کشمیریوں کی سول آزادی پر حملہ ہے۔یہ پابندیاں صرف مواصلاتی نظام کو نہیں بلکہ کشمیریوں کے دل اور دماغ کی آواز دبانے کے لیے ہیں۔

    ایمنسٹی انڈیا کے مطابق ایک ماہ سے جاری پابندیاں اب مزید آگے نہیں بڑھنے دیں گے کیونکہ پابندیوں سے کشمیریوں کی زندگیوں ، جذبات ، ذہنی صلاحیتیں اور صحت متاثر ہو رہی ہے۔

    ایمنسٹی نے مزید لکھا ہے کہ غیر معینہ مدت تک آزادی اظہار ، رائے اور تحریک سے پوری آبادی کو محروم کرنا اس خطے کو دوبارہ تاریک دور میں لے جانے کے مترادف ہے۔ ’نیا کشمیر‘کشمیریوں کے بغیر نہیں بنایا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا آج 32واں دن ہے۔ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ جبکہ جان بچانے والی ادویات بھی میسر نہیں۔

  • بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

    بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں جس پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ نے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

  • التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

    التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

    بھارتی سپریم کورٹ نے التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اپنی ماں سے ذاتی طور پر ملاقات کر سکتی ہیں۔
    جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر
    التجا جاوید نے ماں سے ملاقات کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ افسران کو ہدایت دی جائے تاکہ وہ اپنی ماں سے ملاقات کر سکیں۔

    التجا جاوید نے مزید لکھا تھا کہ اپنی ماں کی صحت کے حوالے وہ بہت فکر مند ہیں کیونکہ ان سے گزشتہ ایک مہینے سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی بھارت نواز سیاست دان بھی گرفتار یانظر بند ہیں۔ان میں سے ابھی تک کسی کورہا نہیں کیا گیا۔

    قبل ازیں التجا جاوید نے ایک آڈیو پیغام میںکہا تھا، ”مجھے بھی حراست میں لیا گیا ہے، اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں نے میڈیا سے بات کی تو انجام بھگتنے ہوں گے۔ میرے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے اور لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔‘ ‘

  • الجزیرہ ٹی وی نے بھی بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

    الجزیرہ ٹی وی نے بھی بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

    الجزیرہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کشمیرمیں شہید ہونے والا نوجوان اسرار احمد بھارتی فورسزکی پیلٹ گن کا نشانہ بنا۔ اسرار گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اسرار کے سرکے ایکسرے میں متعدد چھرے لگنے کے نشانات واضح ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج
    الجزیرہ کے مطابق اسرارکی شہادت کی خبر سنتے ہی سری نگر میں نوجوان سڑکوں پرنکل آئے۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پرپتھراو کیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ احتجاج کے باعث بھارتی فوج نےکرفیواوردیگر پابندیوں میں مزید سختی کردی۔ بھارتی فوج نے اسراراحمدکےگھر تک جانے والی سڑک رکاوٹیں لگا کربند کردی۔

    الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار احمد کے والد نے کہا کہ بھارتی فوج نے بغیر کسی وجہ اسراراحمد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے اسرار احمد پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی۔

    یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے نوجوان اسراراحمد کے زخمی ہونے کی وجہ پتھر لگنا قراردیا تھا۔

    واضح رہے کہ چھ اگست کو سری نگر کے صورہ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کشمیری نوجوان اسرار احمد بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے اس کے چہرے اور سینوں پر گہرے زخم آئے تھے اور اسے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروایا گیا تھا۔

  • گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، لشکر طیبہ کے دو اراکین کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تو حقیقت سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے آفیسر نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے لشکر طیبہ کو دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں پاکستان نے بھیجا ہے تاہم جب بھارتی میڈیا میں خبریں نشر ہوئیں تو معلوم ہوا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ گھر سے گھاس کاٹنے کے لئے نکلے تھے واپس نہیں آئے، انہیں بھارت سرکار نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر کے لشکر طیبہ سے تعلق جوڑ‌کر پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا،

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    دونوں نوجوان تعظیم کھوکھر اور خلیل کیانی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھے، ضلع حویلی میں دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے گفتگو کے دوران کسی بھی عسکری تنظیم سے ان کے تعلق کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ وہ ایل او سی کے قریبی علاقے کے رہائشی مزدور ہیں، وہ 21 اگست کو گھاس کاٹنے گئے مگر واپس نہیں لوٹے ۔ انہیں خدشہ تھا کہ وہ غلطی سے ایل او سی عبور یا پھر بھارتی فوج کا نشانہ بن گئے ۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آزادکشمیر کی پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ خورشید آباد پولیس چوکی میں درج ہے ، ان کی تلاش میں پاکستانی فوج نے بھی مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد کی تھی مگر ان کا کوئی سراغ نہ ملا .

    دونوں لاپتہ کشمیری نوجوانوں کو بھارت سرکار نے گرفتار کر کے پاکستان کے خلاف پرویگنڈہ کیا تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے، بھارت نے ماضی کی طرح اب بھی جھوٹ بولا اور گھاس کاٹنے کے لئے جانے والوں کو گرفتار کر کے لشکر طیبہ سے تعلق جوڑ دیا

    بھارتی فوج نے پریس کانفرنس کے دوران جب آزاد کشمیر کے گرفتار لڑکوں‌ کی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی تو انہیں چائے کا کپ بھی پکڑایا گیا تھا بھارت شاید یہ بھول گیا کہ پاکستان نے جس کو چائے پلائی تھی وہ ان کا ونگ کمانڈر ابھینندن تھا جس کا جہازپاکستان نے مار گرایا تھا، بزدل بھارتی فوج نے گھاس کاٹنے والے کشمیری نوجوانوں کو چائے کا کپ پکڑانا بھارتی فوج کی بزدلی کو ظاہر کرتا ہے

  • بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

    بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

    عراق میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے اجلاس میں بھارت نے ایک بارپھرہٹ دھرمی دکھائی، بیرسٹر سیف کے خطاب کے دوران بھارتی وفد نے شورشرابا کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے بعد بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بیرسٹرسیف نےکشمیرکا مقدمہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں اٹھا دیا ،سینیٹربیرسٹرسیف نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے دوران کشمیرکامسئلہ اٹھایا تو بھارتی وفد نے کانفرنس میں شورشرابا کرنا شروع کر دیا تا ہم بیرسٹر سیف نے اپنی بات جاری رکھی

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ کشمیری عوام5اگست سےقابض افواج کےمظالم کاسامنا کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر بد ترین ظلم کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بھی بھارت نے کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی، بھارت نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مالدیپ میں‌ ہونے والی اسپیکرز کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کشمیریوں کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جس پر بھارتی وفد میں کھلبلی مچ گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےپاکستانی وفدکےہمراہ کشمیر کامسئلہ اٹھا یا، اسپیکرز کانفرنس کے ارکان کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے.

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے ہنگامہ کردیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے وفد کے ہمراہ شورشرابا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےبھارتی وفد کے شور کے باوجود تقریر جاری رکھی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی عزائم پوری دنیا کےسامنےبےنقاب کیے، پانچ اگست کے بعد پہلی بارپاکستانی اور بھارتی حکومتی وفود آمنے سامنے آئے،

    شاہ محمود قریشی کا مالدیب کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو فون ، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال دونوں نمائندوں کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو بتایا گیا کہ جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کا مالدیپ کے ہم منصب سے مطالبہ کیا گیا کہ مالدیپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کریں۔

  • بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری

    بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے خوفناک مظالم کی رپورٹ جاری

    سری نگر: جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےکشمیریوں پرڈھائے جانےوالےخوفناک مظالم پر انتیس سالوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتیس سالوں کےدوران چار سو بتیس کیسز میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا گیا۔ ستر فیصد عام عوام کو نشانہ بنایاگیا۔ وادی دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے جہاں فوج کی تعداد آٹھ لاکھ ہے۔

    رپورٹ جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندہ جوآن ای مینڈز نے اس رپورٹ کی توثیق کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 برسوں کےدوران انتہا پسند مودی سرکار کے دل دہلا دینے والے ظلم وستم سے وادی کے ستر فیصد عوام نشانہ بنے۔ ہر سو میں سے ستر آدمی کسی نہ کسی طرح حکومت کی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔ 432 کیسز میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قرار دیا گیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے لگ بھگ ہے اور رواں سال اگست میں انتہاپسند مودی سرکار نے 38ہزار مزید فوج وادی میں تعینات کی ہے جس کے بعد اعدادوشمار کے مطابق اب فوج کی تعداد 8 لاکھ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں واضح ہے کہ بھارتی سفاک اہلکار کشمیریوں کی جائیداد اور زندگی کے تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ کشمیریوں کو سب سے زیادہ بےدردی سے مارا پیٹا جاتا ہے سونے نہیں دیا جاتا اور انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے ہیں۔

    جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھوکا رکھا جاتاہے اور واٹر بورڈنگ اور گرم کھولتےہوئے پانی میں سر ڈبونا جیسے دردناک مظالم روا رکھے جاتے ہیں۔ بھارت کےکشمیریوں کےخصوصی آرٹیکل 370 کی منسوخی کےبعدسےاب تک 4 ہزارسے زائد کشمیریوں کوگرفتار کیا گیا ہے