Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کے گھر میں دھماکہ

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کے گھر میں دھماکہ

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کے گھر میں دھماکہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کے گھر دھماکہ ہوا ہے

    جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے رہنما کے گھر کے اندر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں بی جے پی رہنما اور اسکے اہلخانہ سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسکا بھتیجا ہلاک ہو گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس و بھارتی فوج موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    بی جے پی کے رہنما جسبیر سنگھ کانڈلی پل کے نزدیک رہائش پذیر ہیں جہاں دھماکہ ہوا، سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے نتیجے میں جسبیر کا چار سالہ بھتیجا ویر سنگھ چل بسا ہے، سیکورٹی حکام نے دھماکے کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارود کا ہی ہے، واقعہ کے بعد علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے،سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا ہے

    واضح رہے کہ جموں کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں چند روز قبل جے پی رہنما اور ان کی اہلیہ کو قتل کردیا گیا تھا ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنماؤں پر مسلسل حملے بڑھ رہے ہیں

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

  • مودی کی سیاہ کاریوں‌ کی وجہ سے خطے میں بے امنی ہے، فیاض الحسن

    مودی کی سیاہ کاریوں‌ کی وجہ سے خطے میں بے امنی ہے، فیاض الحسن

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال ہوئے، اس خطے کے ہٹلر مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کی ہوئی ہے، مودی سرکار کی سیاہ کاریوں کے باعث اس خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی اس حق میں نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر 22 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کے ترجمان ہیں، وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد پر اپنی آواز بلند کرے.

  • یکجہتی کشمیر کی مناسبت ایل ٹی سی کی جانب سے تقریب ہوئی

    یکجہتی کشمیر کی مناسبت ایل ٹی سی کی جانب سے تقریب ہوئی

    لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لبرٹی گول چکر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ہے، کشمیریوں کے لئے دعا بھی کروائی گئی ہے، سی ای او ایل ٹی سی خواجہ سکندر زیشان بورڈ آف ڈائریکٹرعون صادق، ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف، ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ انسپکٹرز ودیگر نے شرکت کی ہے.

    خواجہ محمد سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ مودی نے 5 اگست 2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں اوربھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، 22 کروڑ پاکستانی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام ملازمین کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں، مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے.

    بورڈ آف ڈائریکٹرعون صادق کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے، کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں، کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے.

    ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی، بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا، بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا.

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کی پولنگ کا مرحلہ مکمل

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کی پولنگ کا مرحلہ مکمل

    مظفرآباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق 32لیکر 11ویں سپیکر منتخب ہو گئے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے فیصل ممتاز حسین راٹھور نے 15 ووٹ لیے کل 49اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔دو ووٹ مسترد ہوئے انوار الحق نے منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لاہے بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے چودھری ریاض گجر 32 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گئے

    قبل ازیں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین نے حلف اٹھا لیا اجلاس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کی سپیکر اسمبلی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ،پی ٹی آئی نے اسپیکر کیلئے انوارلحق اور ڈپٹی اسپیکر چودھری ریاض کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے چوہدری انوارالحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس اہم ترین عہدے کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور نئے پاکستان کے ویژن کے تحت نبھانے کے لیے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 29 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان پیپلز پارٹی بارہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن سات سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی صورت انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گی۔

  • آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : قانون ساز اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 29 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان پیپلز پارٹی بارہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ نوازسات سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    قانون ساز اسمبلی میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست ہے۔ پیپلز پارٹی کی دو نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں۔ چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں علما و مشائح، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کے لیے مختص نشستوں پر انتخاب آج ہو گا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئےنمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں سردار تنویر الیاس…

    دوسری جانب پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی،لائحہ عمل کیا ہوگا؟

  • سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

    سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

    سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

    آزاد کشمیر میں حکومت سازی، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر کا نام فائنل ہو چکا ہے۔ رفیق نیئر نے کھوئی رئٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معادہ کیا ہے۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلام عبدالرشید ترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکالا جا چکا ہے ،انہوں نے سردار تنویر الیاس کی حمایت کی تھی

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ ختم کر دی گئی۔ ہے،سابق امیر نے مشاورت کے بغیر از خود فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

    عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر سے نکال دیا گیا

  • آزاد کشمیر الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی شروع

    آزاد کشمیر الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی شروع

    آزاد کشمیر الیکشن کے بعد ‏سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی شروع کردی‏

    آزاد کشمیراسمبلی کی 45عمومی نشستوں کے غیرسرکاری نتائج‏ کے مطابق پی ٹی آئی نے25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا‏ پیپلزپارٹی نے 11اورمسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں‏ مسلم کانفرنس نے بھی ایک نشست حاصل کی‏ ہے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین بیک وقت2 نشستوں پر کامیاب ہوئے‏ حلف برداری سے پہلے چوہدری یاسین کوایک نشست چھوڑنا ہوگی‏ ،ایوان میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی11کی بجائے 10ارکان پرمشتمل ہوگی‏ آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی53 ارکان پرمشتمل ہوتی ہے‏ ،خواتین کے لیے 5،علماو مشائخ، ٹیکنو کریٹ ،اوورسیز کشمیریوں کی ایک ،ایک نشست‏ خواتین کی 5نشستوں پرانتخاب کے لیے9،9 ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے‏

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    پی ٹی آئی خواتین کی 3،پیپلزپارٹی کم از کم ایک نشست پرکامیاب ہوجائے گی‏ ،پی پی،ن لیگ،مسلم کانفرنس،آزادکشمیرپیپلزپارٹی اتفاق کرلیں ایک،ایک سیٹ مل سکتی ہے‏ ،علما ومشائخ ،ٹیکنو کریٹ ،اوورسیزکشمیریوں کی ایک،ایک نشست پرپوراایوان ووٹ دے گا‏ ،عددی اکثریت کی بنیادپرپی ٹی آئی تینوں نشستیں بھی جیت لے گی

    آزاد جموں وکشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مجموعی طور پرچھ لاکھ 37 ہزار 904 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت پیپلز پارٹی نے تین لاکھ 43 ہزار 997 ووٹ حاصل کئے۔(مسلم لیگ ن )نے پانچ لاکھ چھ ہزار 860 ووٹ حا صل کئے الیکشن کمیشن کے مطابق جموں اینڈ کشمیرپیپلز پارٹی نے 28 ہزار 935 جبکہ آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس پارٹی نے ایک لاکھ 52 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے اور جے یوآئی جموں اینڈکشمیرچھ ہزار554ووٹ حاصل کرسکی ہے

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دئیے گئے،آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں، ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا، اگر ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا، چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے ایل اے 19 ہجیرہ سے جیالے امیدوار سعود صادق کو بھی چند سو ووٹوں سے ہروایا گیا اور وہ دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے ہیں،دوبارہ گنتی میں ایل اے 19 ہجیرہ اور ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار جیت جائیں گے،

  • مستحکم آزاد کشمیر ہی مقبوضہ کشمیر کی آواز   تحریر : حمزہ علی

    مستحکم آزاد کشمیر ہی مقبوضہ کشمیر کی آواز تحریر : حمزہ علی

    آزاد کشمیر میں الیکشن کی آمد آمد ہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سب سیاسی کارکنان متحرک ہو چکے ہیں ایسے میں جن لوگوں کی پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے وہ سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہے اور ریاست مخالف بیانیے استعمال کرنے کی حد تک بھی جا رہے ہیں جس سے یہ بات پتا چلتی ہے کہ یہ لوگ اپنی کرسی کی خاطر کسی بھی قسم کے بیانیہ کا سہارہ لے سکتے ہیں ریاست مخالف سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنے میں ن لیگ اور مہاراج فاروق حیدر صاحب صف اول میں نمایا نظر آ رہے ہیں مریم نواز تو کلیبری فونٹ اور لندن فلیٹس کا جھوٹ بولتے تو پکڑائی جا چکی ہیں لیکن اب فاروق حیدر بھی مریم نواز کی ایماء پر آہستہ آہستہ ریاست مخالف اور منفی سیاست باتیں کر رہے ہیں ایسے میں ہی دوسری طرح کا سیاسی ہتھکنڈہ تحریک آزادی کشمیر کے کرداروں کے نام استعمال کرکے ہو رہا ہے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان صاحب ہوں یا پھر سردار ابراہیم خان صاحب مختلف حلقوں سے ان کے نام پر بنائی گئی جماعتوں کے نام کو ہی حرف آخر اور کشمیر کی اصل وارث جماعتیں قرار دیا جا رہا ہے ایسے میں اگر تحریک انصاف نے کشمیر کی سیاست میں شمولیت اختیار کی جو کہ اب اکثریتی بنیاد پر حکومت بھی بنانے جا رہی ہے تو اس میں تحریک آزادی کشمیر کے کرداروں کے ناموں کا استعمال کرکے تحریک انصاف کے خلاف منفی سیاست کو عروج بخشا جا رہا ہے۔

    اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ سردار عبدالقیوم خان صاحب اور سردار ابراہیم خان صاحب کا آزاد کشمیر کی سیاست میں تا قیامت نام رہے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تحریک آزادی کے مجاہدین کے نام پر بنائئ گئی جماعتیں آزاد کشمیر کو اپنی جاگیر سمجھ لیں آزادی کی مسلح جدوجہد 47 تک تھی اور اس کے بعد اب بھارت پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان یہ تنازعہ باقی رہ گیا ہے اس سے ریاستی یا غیر ریاستی جماعتوں کا تعلق 47 میں ختم ہوگیا تھا اب چونکہ آزاد کشمیر کہلایا ہی پاکستان کیلئے آزاد کشمیر تھا تو اس میں پاکستان کی جماعتیں براہ راست شمولیت اختیار کرسکتی ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر حکومت قائم کر سکتی ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ہمیشہ سے ہی یہ بیانیہ رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف و صرف کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے مطابق حل ہوگا اور پاکستان یا بھارت براہ راست اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا جب تک یہاں کے رہنے والے اس کا خود سے فیصلہ نا کرلیں

    ایسے میں تحریک آزادی کشمیر کے نام پر بنائئ گئی جماعتوں حتی کے غیر ریاستی جماعتیں ن لیگ اور پپلز پارٹی کا منفی پراپگیبڈہ اور یہ دعوی کرنا کہ ان کو اس بنیاد پر ووٹ دیا جائے کہ وہ ریاستی تشخص یا تقسیم کشمیر بچانے کیلئے حکومت میں آئیں گی تو یہ بات کسی بھی دھوکے سے کم نہیں

    مریم نواز جو "بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا” کا نعرہ لگا رہی ہیں ان کی ہی جماعت ن لیگ کے 2016 کے منشور میں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کا ذکر موجود ہے جس سے ن لیگ کی منافقت عیاں ہوجاتی ہے

    آزاد کشمیر میں اس وقت سب سے بڑی ضرورت تعمیر و ترقی، نا انصافی کو ختم کرنا اور اداروں کو متحرک کرنا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے آنے کے بعد ہی ممکن نظر آتا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف جس کی بنیاد انصاف اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ہے مجھے پوری امید ہے کہ اگر وہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی (جو کہ ہوتی ہوئی نظر بھی آ رہی ہے) تو 2026 تک نمایاں تبدیلی اور اس کا ثمر حاصل ہوگا

    اسلئے آئیں اور تحریک انصاف کے منشور تعمیر و ترقی، نا انصافی کو ختم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اس جماعت کو کامیاب کریں اور کسی بھی نظریاتی یا تحریک آزادی کے مجاہدین کے ناموں کو استعمال کرکے ایموشنل بلیک میلنگ سے محفوظ رہیں آزاد کشمیر میں اس وقت اجتماعی مفادات اور تعمیر و ترقی ہی صرف اب لازم ہے اگر آزاد کشمیر معاشی و اقتصادی مضبوط ہوگا تو ہی جا کر مقبوضہ کشمیر کی کچھ مدد کی جا سکے گی وگرنہ نظریاتی اور تحریک آزادی کے نعرے لگا لگا کر کچھ حاصل نہیں ہونے لگا ہے اس کیلئے تحریک انصاف کے وزن کو کشمیر میں پوری قوت کے ساتھ لانا ہوگا تاکہ مستحکم آزاد کشمیر کے ذریعے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی جا سکے

  • آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی

    آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی

    آزاد کشمیر میں الیکشن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔

    دوسری جانب راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پولنگ بوتھ بند کردیا گیا ہے اور ووٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 6 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 6 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 نوجوان شہید ہوئے۔

    باغی ٹی وی :کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے متعدد نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔