Baaghi TV

Category: کشمیر

  • آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف نے سچ کر دکھایا، ووٹ لینے کے لئے نوٹ دیئے جانے لگے

    آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف نے سچ کر دکھایا، ووٹ لینے کے لئے نوٹ دیئے جانے لگے

    پاکستان میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں توکہا جاتا ہے کہ ووٹ خریدے جاتے ہیں، ہارنے والی پارٹی جیتنے والی پردھاندلی کا الزام لگاتی ہے، شوروغل کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ الیکشن کی چاند رات کو ووٹ خریدے جاتے ہیں، کچھ سستے خریدارملتے ہیں، کچھ کا دام بہت زیادہ ہوتا ہے، امیدواردل کھول کراپنا مال لوٹاتا ہے. کیونکہ اسے امید ہوتی ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اس کئی گنامل جائیں گے، امیدوار ایسے ہوتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے، بلکہ گلی محلہ میں بدمعاشی کرتے کرتے ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری لے لیتے ہیں، عوام کو ان کے سامنے سر نگو کرنا پڑتا ہے، ان کے سامنے بولنا بہت بڑا جرم ہوتا ہے، جو یہ ہمت کرتا ہے، اس کو سراہا جاتا ہے، مگر اصل میں اس کی زندگی کے دن گنے جا چکے ہوتے ہیں.
    آزاد کشمیرکا الیکشن جیتنے کیلئے ہرجماعت ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہے، ایک دوسرے پرمختلف الزامات لگا کرمہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان کی حکمراں جماعت اپنا اقتدارمیں آنے کو اپنی محنت کہتی ہے، ساتھ الیکشن کی اصتلاحات کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے، صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح‌ حآلیہ ہونے والے آزاد کشمیر کے الیکشن کو صاف شفاف کروانے کی خواہش رکھتی ہے، مگر انکی اپنی پارٹی کے ذمہ داریہ نہیں چاہتے کہ یہ الیکشن صاف شفاف ہوسکیں، کچھ دن پہلے حکمران جماعت کے وزیر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک ووٹ ایک کروڑ کا ہوگا، اب اسی وزیرنے اپنے بیان کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں ایک جلسے کے دوران وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپورسرعام نوٹوں کی بارش کررہے ہیں، انہوں نے خود ہی اپنی پارٹی کے صاف شفاف الیکشن والے بیانیے کو جوتے کی نوک پررکھ دیا ہے، شاید وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہرصورت آزاد کشمیرکا الیکشن جیتنا ہے اسی لیے کیا ہو، ابھی تک تو الیکشن کمیشن بھی خاموش، دوسری سیاسی پارٹیاں بھی خاموش ہیں، شاید وہ بھی ووٹ خریدتی ہیں.

  • آزادکشمیر:مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو درجن رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    آزادکشمیر:مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو درجن رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    چیئرمین پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم آزادکشمیر میں جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پونچھ ڈویژن کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پونچھ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کی۔

    مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو درجن رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ رات قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھاندلی روکنے کے لئے پی ایس ایف اور پی وائی او کو ٹاسک سونپ دیا-

  • آزاد کشمیر الیکشن: شیخ رشیدغیر اعلانیہ طور پر الیکشن کے انچارج منتخب

    آزاد کشمیر الیکشن: شیخ رشیدغیر اعلانیہ طور پر الیکشن کے انچارج منتخب

    آزادکشمیر میں انتخابی الیکشن 25جولائی کو ہونے والا ہے اوروزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کو غیر اعلانیہ طور پر الیکشن کا انچارج بنا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے وزراء اور سیاسی رفقاء کو ہدایات دے دی ہیں کہ گلگت بلتستان کی صورتحال کے برعکس آزاد کشمیر میں کسی جماعت کو الزامات کا موقع فراہم کئے بغیر واضح برتری کے ساتھ اس الیکشن میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کرنی ہے۔

    عمران خان نہ صرف بھرپور انداز میں اس الیکشن میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وہ آزاد کشمیر بھی جائیں گے اور وہاں چار جلسوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم نے شیخ رشید کو غیر اعلانیہ طور پر الیکشن کا انچارج بنا دیا ہے-

    وزیراعظم نے شیخ رشید کو ’’ خصوصی اختیارات‘‘ کے ساتھ ’’ خصوصی ذمہ داریاں‘‘ بھی دی ہیں اور آنے والے دنوں میں شیخ رشید کا قیام اور رابطے آزاد کشمیر میں بڑھ جائیں گے تاہم وہ الیکشن سے دو دن قبل 23جولائی کو واپس اسلام آباد آجائیں گے۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید خود کشمیری ہیں اور راولپنڈی میں سکونت پذیر کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد جن کے ووٹ آزاد کشمیر میں ہیں وہ شیخ صاحب کے حلقے میں آباد ہیں اور ان کے زیر اثر بھی ہیں پھر مقبوضہ کشمیر میں بھی ان کے رابطے ہی نہیں بلکہ مقبولیت بھی ہے –

  • آزاد کشمیر انتخابات، کس پارٹی کو ملا انتخابی نشان "جنگی ٹینک”

    آزاد کشمیر انتخابات، کس پارٹی کو ملا انتخابی نشان "جنگی ٹینک”

    آزاد کشمیر انتخابات، کس پارٹی کو ملا انتخابی نشان "جنگی ٹینک”
    آزاد کشمیرعام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے

    پی ٹی آئی بلا، مسلم لیگ ن شیر، پیپلز پارٹی تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے مسلم کانفرنس گھوڑا، پاک کشمیر پارٹی جنگی ٹینک، اللہ توکل پارٹی قینچی کے نشان پر الیکشن لڑیں گی تحریک لبیک پاکستان کو کرین، جموں وکشمیر نیشنل لبریشن موومنٹ کوہرن کانشان الاٹ کیا گیا

    جموں و کشمیر عوامی تحریک کو بلب، جمیعت علمااسلام جموں وکشمیر کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا جماعت فلاح انسانیت کو شاہین، مشن کشمیر ٹاسک فورس کو چنار کا پتا نشان الاٹ کیا گیا .الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے جموں وکشمیر لبریشن لیگ کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، آزاد کشمیر الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے، پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کشمیر کا ایک دورہ کر کے آ چکے ہیں جبکہ وہ دوبارہ بھی جائیں گے، ن لیگی رہنما مریم نوازبھی انتخابی مہم کے لئے آزاد کشمیر جائیں گی،تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بھی آزاد کشمیر پہنچ چکے ہیں.

  • ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر

    ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر

    ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو کو رہا کیا جائے، صدر آزاد کشمیر

    جنوبی ایشیاء میں طویل ترین جیل کاٹنے والے حریت پسند رہنما قاسم فکتو کی کتاب، بانگ، کشمیر ہاوس اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہوئی

    سنیٹر مشاہد حسین سید ،سنیٹر عرفان صدیقی، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے تقریب میں شرکت کی،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ُہندتوا، مقبوضہ کشمیر کی سیاست پر بہت مطالعہ کیا ہے اس مختصر کتاب میں ہندتوا کا جامعہ تجزیہ کیا گیا ہے کتاب میں برہمن کا کیا کردار ہے، برہمن سوچ کیا ہے برہمن سوچ ہمیشہ غلبہ و طاقت حاصل کرنے کی کوشش ہوتی ہے برہمن اقلیتوں کو اپنے دباو میں رکھنا چاہتا ہے تحریک آزادی کشمیر کو سمجھنے کے لیے ایسی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے مناسب تیاری نہ کی اسکی خمیازہ بھگتا پڑ سکتا ہے مسلمانوں پر منظم انداز میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں مسلمانوں کی تہذیب کو ختم کرنے کے لیے منظم تحریک چلائی جارہی ہے

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

    تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

    یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

    یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے ڈاکٹر آسیہ اندرابی، ڈاکٹر فکتو، جیسے حریت رہنماوں کو رہا کرے حریت رہنماؤں کی رہائی سے پہلے بھارت سے مذاکرات نہ کیے جائیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے برہان مظفر وانی شہید ہمارے ہیرو ہیں ریاستی دہشت گرد بھارتی ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جائز ہے فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہر روز شہداء کے جنازے آرہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مائیں شہید بچوں کی لاش کے حصول کیلئے منت سماجت کرتیں ہیں،بھارت کشمیر کے اندر پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،پاکستان نے اپنی پالیسی کو کسی طاقت کے تابع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،کچھ عالمی طاقتیں بھارت سے تعلقات کی بحالی کیلئے دباو ڈال رہی ہیں،

    سنیٹر سید مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی و کشمیری شہداء ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں ،

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ، یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • راجہ فاروق حیدر نے عمران خان پر کشمیر بیچنے کا الزام لگا دیا

    راجہ فاروق حیدر نے عمران خان پر کشمیر بیچنے کا الزام لگا دیا

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کشمیر کے سفیر ہیں، پیلٹ گنوں سے معصوم کشمیریوں کو مارا جاتا ہے، خواتین کی آبروریزی کی جاتی ہے، سب بڑی حماقت یہ ہوگی کہ کشمیر کی ثالثی امریکہ سے کروائی جائے، کشمیر کی تقسیم پر کام کیا جارہا ہے، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اپنی ریاست کا درجہ دے دیا ہے، یہاں عمران خان نے آزاد کشمیر کو اپنی ریاست کا درجہ دے دیا ہے، گلگت کو صوبہ بنانے کی غلطی کی گئی ہے، 1956/57 کی قراردادوں کی مخالفت کی گئی ہے، اب عمران خان آزاد کشمیر کو بھی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت کے نظام سے کشمیر کے مسئلے کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے، یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے، بانی پاکستان قائد اعظم کی موجودگی میں بنا تھا، 24 اکتوبر 1947 کو اعلانیہ آزاد کشمیر آیا تھا، میں آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ کنٹرول لائن اور سیز لائن پر پنجابی، سندھی، بلوچی پٹھانوں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کا خون بہا ہے، گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیر کے لوگوں کا خون بہا ہے، ہم ایک ہیں، عمران خان نے 2015 میں آزاد کشمیر کے جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ اس کا ایک ہی حل ہے تین حصوں میں کرلیا جائے، گلگت آپ رکھ لو، مقبوضہ کشمیر بھارت رکھ لے، آزاد کشمیر پاکستان رکھ لے، آنے والی نسلوں کی وفاداریوں کا خیال رکھتا ہوں، 2021 کا الیکشن نلکہ، ٹونٹی کا الیکشن نہیں ہے، میاں نواز شریف، شاہد خان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا شکریہ ادا کیا، یہ مسئلہ میری بقا کا ہے، میری امنگوں کا مسئلہ ہے، یہاں پر دی گئی قربانیوں کا مسئلہ ہے، اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، ماضی کو نہیں بھلایا جا سکتا ہے، عمران خان ایجنڈا کشمیر کے لوگ قبول نہیں کریں گے، ہم میاں نواز شریف کے بیانیے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان پر الزام لگایا کہ مودی کے ساتھ مل کر 5 اگست کا اقدام کیا گیا ہے، دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پنجاب کے قاتلوں کو رہا کر کے بھمبھر بھیجا جا رہا ہے، گلگت بلتستان والی صورتحال آزاد کشمیر میں نہیں ہونے دیں گے.

  • مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی تین وکٹیں گر گیں ہیں، جن میں رکن اسمبلی علی رضا، سردار میر اکبر، چوہدری شہزاد شامل ہیں. مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، یہ اس وقت ہوا جب مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی طرف سے مریم نواز شریف کو آزاد کشمیر کے الیکشن کی کمپین کیلے منتخب کیا گیا، اس سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ کی پوزیشن کمزور ہوی ہے.

  • آزاد کشمیر الیکشن، تحریک لبیک امیدواروں کے حساب سے تیسرے نمبر پر

    آزاد کشمیر الیکشن، تحریک لبیک امیدواروں کے حساب سے تیسرے نمبر پر

    آزاد جموع کشمیرکے الیکشن میں پہلے نمبر پر پی ٹی آئ کے امیدوارہیں، جن کی تعداد 41 ہے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، جن کی تعداد 36 ہے.
    تحریک لبیک نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے 45 میں سے 32 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جو کہ تیسرے نمبر ہے، LA-1 سے فیصل مشتاق، LA-2 سے چوہدری محمد خلیق الزمان، LA-3 سے عمیر اصغر، LA-4 سے چوہدری محمد عبدالعزيز ایڈووکیٹ، LA-5 محمد خورشید احمد نقشبندی، LA-6 سے غلام قادری طفیل، LA-7 سے محمد زبیر قادری، LA-9 سے محمد شبیر نعیم، LA-10 سے ڈاکٹر محمد تسنیم عظیم، LA-11 سے محمد حبیب حیدر، LA-12 سے ارشد محمود سلطانی، LA-13 سے عبدالغفور تابانی، LA-14 سے مفتی محمد نعمان عباسی، LA-15 سے سردار محمود حیات، LA-16 سے محمد صدام عزیز چوہدری، LA-17 سے تنویر الحسن صدیقی، LA-18 سے احمد راشد ساغر، LA-20 سے علامہ محمد شفایت حسین، LA-23 سے سردار پرویز اختر، LA-24 سے ذوالفقار علی عطاری، LA-25 سے ڈاکٹر محمد ایوب آزاد، LA-26 سے میاں خبیب نقشبندی، LA-28 سے سید شبیر حسین کاظمی، LA-29 سے ملک فیض احمد اعوان ایڈووکیٹ، LA-30 سے شوکت حسین مجددی، LA-31 سے حافظ محمد اشرف علی، LA-33 سے مجاہد مصطفیٰ، LA-34 سے فضل الرحمن، LA-36 رانا محمد عدنان جمیل، LA-37 سے میاں ارسلان رشید، LA-39 سے راشد محمود، LA-44 سے نصرالله درانی کے نام شامل ہیں.
    مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدالرؤف نظامی صاحب نے کشمیر کو الیکشن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ حضور کے دین کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اہلیان دین علامہ خادم رضوی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں، ووٹ کی پرچی سے حضور کے دین کو تخت پر لانے کیلئے استعمال کریں.
    آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک لبیک پرجوش انداز میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، گھر گھر جا کر تحریک لبیک کا منشور بتایا جا رہا ہے، کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، لوگوں کی کثیر تعداد تحریک لبیک کا ساتھ دینے کو تیار ہے، اس دفعہ تحریک لبیک میں نوجوان امیدوار کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، کارکنان اپنے حلقے کے امیدوار کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، تحریک لبیک کے امیدوار مارکیٹوں، ہوٹلوں میں جا جا کر لوگوں سے کرین پر مہر لگانے کی اپیل کررہے ہیں.
    چوہدری عبدالعزيز جو کہ تحریک لبیک کی ٹکٹ پر LA-4 کے امیدوار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جب میں ذاتی حیثیت میں مسلم ن میں تھا تو پچھلے 10 سے حلقہ میں ہوں تو مجھے اندازہ ہوچکا تھا کہ بہت بڑا نفرت کا لاوا پک چکا ہے، مجھ سے پہلے دو بڑے امیدواران نے عوام کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کی سربراہی میں نون لیگ کے کارکنان نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر کی پہلی خواجہ سرا میک اپ آرٹسٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

    مقبوضہ کشمیر کی پہلی خواجہ سرا میک اپ آرٹسٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

    مقبوضہ کشمیر کے خواجہ سرا کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں اور ہر دن اُن کے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماضی میں اہلخانہ اور معاشرے کے ظلم و ستم اور طعنے سُننے والی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خواجہ سرا مانو بیبو نے بااختیار میک اپ آرٹسٹ بن کر دُنیا بھر کی خواجہ سرا برادری کے لیے مثال قائم کردی۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مانو بیبو نے بتایا کہ ہر شخص میرے کام کی تعریف کرتا ہے۔ اس سے مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے-

    20 سالہ مانو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے تعلق رکھتی ہیں وہ ایک مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئیں جہاں اُن کی پرورش لڑکوں کی طرح کی گئی لیکن 13 سال کی عُمر میں اُنہیں اپنے اندر کچھ تبدیلی محسوس ہونے لگی۔

    میک اپ آرٹسٹ خواجہ سرا کے مطابق جب اُن کی بہن کی شادی ہوئی تو وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں اور”مجھے حیرت ہونے لگی کہ خدا نے مجھے لڑکی کیوں نہیں بنایا؟کیونکہ اُن کی دوستی لڑکیوں سے ہی تھی۔

    اس نے کہا وقت کے ساتھ ساتھ وہ سمجھ گئی کہ اس میں ایک لڑکی کی "روح” ہے۔

    مانو نے بتایا کہ جب اُنہوں نے اپنی سوچ اپنے اہلخانہ کے سامنے رکھی تو اُس وقت اُنہیں اہلخانہ اور معاشرے کی طرف بہت بُرا بھلا کہا گیا، اُن کا مذاق بنایا گیا انہیں خاندانی محفلوں میں نہیں بُلایا جاتا تھا –

    "مخنث” افراد کیلئے سب انسپکٹراورکانسٹیبلز لیول کی آسامیوں پردرخواستیں جمع کرانے کا اعلان

    میرے ہائی اسکول کے دنوں میں مجھے بری طرح سے بد تمیزی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مجھے اس حد تک ذہنی طور پر اذیت ملی کہ میں نے اپنی تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور وہ صرف 12 جماعت تک ہی تعلیم حاصل کرسکیں، بعد میں ، مجھے اس کی عادت پڑ گئی ، اور آخر کار ، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اس کی وجہ سے ان کے کنبہ کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ، انہوں نے بھی دوسروں کی باتوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیا اُس کے بعد اُنہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنانے کا سوچا۔

    مانو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیادہ خواجہ سرا برادری کو شادی بیاہ کی تقاریب میں ناچنے گانے کا کام ہی ملتا ہے لیکن وہ اس سے کچھ الگ کرنا چاہتی تھیں اور پھر اُنہوں نے میک اپ آرٹسٹ بننے کا سوچا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی میک اپ کرنے میں دلچسپ رکھتی تھیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اسی میں اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔

    مانو نے چار سال قبل اپنے منصوبے کا آغاز کیا تھا اور اپنی محنت اور لگن کے ساتھ ہی اس نے کشمیر میں ہر جگہ اپنے لئے ایک نام کمایا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس کے ہزاروں فالوورز ہیں اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانو نے کہا کہ ’میں وہ کام کرنے میں یقین رکھتی ہوں جس سے آپ کو عزت ملتی ہے، میں شادیوں میں کیوں ناچوں اور کیوں لوگوں کی بے شرمی، ذلت آمیز ہنسی کو برداشت کروں؟

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنی والدہ، استاد کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ میرے اس سفر میں اُنہوں نے میری بہت مدد کی۔

    پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل پر تشدد

    مانو نے کہا کہ ’میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کیا سوچتا ہے یا ان کا کیا ردّعمل ہے، میں خود ہی اپنی کمائی کرتی ہوں اور میں جو بھی کام کرتی ہوں اس سے میرے اہلخانہ بھی خوش ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتی ٹرانسجینڈر برادری کی حمایت عروج پر ہے اور لوگ ان کا زیادہ خیرمقدم اور احترام کررہے ہیں۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

    خواجہ سرا نے کہا کہ وہاں موجود سارے ٹرانسجینڈروں کو یا یہاں تک کہ ان لوگوں کو جو چھپانے پر مجبور ہیں: خود ہی رہو ، کیوں کہ زندگی بہت ہی مختصر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا خیال ہے۔ چاہے آپ اچھا کریں یا برا ، لوگوں کے پاس ہمیشہ کچھ منفی بات کہنی ہوگی۔ تو بس ایسے لوگوں کی طرف توجہ ہی نہ دو اور اپنی زندگی میں کچھ بہترین کرو-

    رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

  • کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل

    کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل

    کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت ہونے والی کشمیر پر اے پی سی میں کشمیریوں نے اپنے مطالبات رکھ دیئے

    مودی کی رہائشگاہ پر اے پی سی تین گھنٹے تک جاری رہی، اے پی سی میں جموں کشمیر بارے گفتگو کی گئی،اجلاس کے بعد اپنی پارٹی کے رہنما الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ جموں کشمیر میں حد بندی کی بات ہوئی، مودی جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے پرعزم ہیں لیکن یہ کب ہو گا اسکا پتہ نہیں،میٹنگ میں مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کروائے جائیں گے

    اے پی سی ختم ہونے کے بعد کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ ساری باتیں مودی کو بتائی گئیں ہم نے جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس دینے کا مطالبہ بھی کیا، اور پانچ مطالبات مودی کے سامنے رکھے جن میں ریاستی درجہ کی از سر نو بحالی، تقسیم کی مخالفت، کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری ، سیاسی لیڈروں کی حراست، زمین اور روزگار گارنٹی کا مطالبہ کیا گیا

    اے پی سی میں شریک بھارت کی حکمران جماعت بی جے کے رہنما پی لیڈر نرملا سنگھ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں مودی کے ساتھ میٹنگ کے دوران اس بات پر متفق ہوئیں کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہونا چاہیے اور جمہوری طریقے سے ایک حکومت بننی چاہیے۔

    مودی کی صدارت میں کشمیر پر ہونے والی اے پی سی میں 8 سیاسی جماعتوں کے 14 رہنماؤن نے شرکت کی اور ان میں جموں و کشمیر کے چار سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی کل جماعتی میٹنگ میں شریک ہوئے اور جموں و کشمیر کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    مودی کی اے پی سی پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں آج ان کو اچانک کشمیر کی یاد آ گئی مودی نے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا ہے جبکہ نریندر مودی نے اپنے کٹھ پتلی لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی کیا دنیا اندھی ہو گئی ہے جو بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں ، حریت رہنماؤں کو جیل میں ٹارچر کیا جارہا ہے اور دوسری طرف ہندوستان صرف کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی قیادت اور عوام نے دہلی میں سکرین کیا گیا تازہ مودی ڈرامہ بھی مسترد کردیا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو زیر اور تقسیم کرنے کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہو گئے،