بارہ مولہ میں لشکرطیبہ کے مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز مکمل ہڑتال ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بارہ مولہ کی تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہے، سڑکوں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگیوں کو معطل کر دیا گیا۔ جبکہ فوج کے اضاف دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں،
یادرہے کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے مقامی مجاہد عدنا ن احمد گذشتہ روز شہید ہو گئے تھے۔
Category: کشمیر

بارہ مولہ میں مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری کو شہید کر دیا.
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، ایک کشمیری گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سوپور میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد بھارتی فوج نے فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا، دوران فائرنگ بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو شہید کر دیا،
کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا
کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے، گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے، اس موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی بند ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بھارتی فوج نے تعلیمی ادارے بھی زبردستی بند کروا دئیے.
مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟
کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان
بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، اس دوران کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا، سرچ آپریشن کے دوران علاقوں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج نے تعلیمی ادارے بھی بند کروا دئیے ہیں.
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا
بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، ایک کشمیری گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری جوان کو گرفتار کر لیا.
کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا
شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں سرینگر ، بارہموالا، پلوامہ، اننت ناگ میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے سر چ آپریشن کے دوران ان علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے،.
مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟
کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان
بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، اس دوران کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا، سرچ آپریشن کے دوران علاقوں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج نے تعلیمی ادارے بھی بند کروا دئیے ہیں.
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا
بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

بھارت نے کشمیریوں کی جاسوسی اور جبری تفتیش کے لیے این ای اے کو کھلی چھٹی دے دی
نئی دہلی:کشمیریوں کے حقوق کے جھوٹےدعویدار بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے قانون سازی کرلی.اطلاعات کے مطابق بھارتی ایوان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق این آی اے کو مزید اختیارات دینے کا بل پاس کرلیا ہے۔ اب حریت رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات نئی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔
معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے ایوان زیرین لوکھ سبھا نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق بل 278 ارکان کی اکثریت سے منظور کرلیا۔ ایوان میں رائے شماری کے دوران 6 ووٹ بل کے خلاف آئے۔
یہ بھی معلوم ہے کہ بھارتی کانگریس کے رکن منیش تواری نے ردعمل میں کہا کہ ایوان نے بل پاس کرکے مقبوضہ کشمیر کو پولیس ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس بل میں این ای اے کو اختیار ہوگاکہ وہ کسی بھی عدالت کو این آئی عدالت قرار دے اور ایجنسی کی تحقیقات کے بعد حریت رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات چلائے۔این آئی اے کو حریت رہنماؤں کو جعلی مقدمات میں حراست میں لینے اور گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا۔
Comments are closed.

بی جے پی سے وفاداری، بھارتی پولیس کے سابق آئی جی فاروق خاں گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر مقرر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل فاروق خان کو گورنر ستیاپال ملک کا سکیورٹی مشیر تعینات کیا گیا ہے، مذکورہ افسر کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے بہت بری شہرت رکھتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق خان اس عہدے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا مشترکہ امیدوار ہے ، ڈوگری زبان بولنے والے فاروق خان کا تعلق جموں سے ہے اور اس کا نانا کرنل پیر محمد جموں وکشمیر میں جن سنگ (ہندو مہاسبھا) کا پہلا صدر اور آخری ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ کی فوج میں افسر تھا۔ وہ 1947ء میں جموں سے پاکستان کی طرف کرنے والے مسلمانوں کے قتل عام کی سازش میں ملوث تھا۔ فاروق خان جوکہ بدنام زمانہ ٹاسک فورسز کا آفیسر رہاہے نے 1990ءکی دہائی میں مقبوضہ کشمیر میں پولیس کا سپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست قتل اورلاپتہ کرنے کا ذمہ دارہے۔
فاروق خان ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچے اور بھارتی ریاست ناگالینڈ میں پارٹی امور کا سربراہ بنا۔ وہ 1996ءمیں درگارہ حضرتبل سرینگر کے آپریشن میں بھی ملوث ہے جس میں 18 کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔ فاروق خان اس وقت بھارت کے زیر انتظام کئی جزیروں پر مشتمل علاقے لکش دیپ کا ایڈمنسٹریٹر تھا اور انہیں وہاں سے فارغ کرکے مقبوضہ علاقے میں گورنر کا مشیر مقرر کیاگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 20جون 2018ء کو گورنر راج نافذ کیاگیاتھا جبکہ ستیا پال ملک کو 23اگست 2018ء کو علاقے کا نیا گورنر مقرر کیاگیا۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں صدرراج نافذ ہے۔
فاروق خان کو ہندوانتہاپسندوں کو ہمدرد بلکہ کارکن سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت نے اسے گورنہ ستیہ پال ملک کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

انڈین پارلیمنٹ نے ہندوستانی ایجنسی کو مزید اختیارات دے دیے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ
بھارتی لوک سبھا میں ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کو مزید اختیارات دیے جانے سے متعلق ترمیمی بل کو منظور کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ترمیمی بل کے بعد ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بل پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے انڈیا کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بل کے قانون بننے کے بعد قانون کے غلط استعمال سے متعلق ارکان کے خدشات کو عبث قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجوزہ قانون کا غلط استعمال ان کی حکومت قطعی نہیں ہونے دے گی،
بھارتی لوک سبھا میں یہ بل وزیر مملکت امور داخلہ جی کشن ریڈی نے پیش کیا. اس موقع پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ بھارتی حکومت نے عسکریت پسندی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا تہیہ کر رکھا ہے اسی لئے قانون سازی ملک کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اب این آئی اے کو نام نہاد دہشت گردی ، ملک مخالف سرگرمیوں ، انسانی اسمگلنگ، اور سائبر جرائم کی بیرون ملک جاکر تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہو گا، وزیر مملکت نے کہا کہ اس کو منظوری ملنے سے این آئی اے کو مضبوطی ملے گی ،دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق معاملات کی وہ بیرون ملک جاکر تحقیقات کر سکے گی،
واضح رہے کہ این آئی اے کو اس وقت جو اختیارات دیے جارہے ہیں اور جس قانون کی منظوری دی گئی ہے اس کے تحت نام نہاد دہشت گردی کے واقعات کو نمٹانے کے لئے خصوصی عدالتیں اور علیحدہ ججوں کی تقرری کا التزام ہے اور اس کے لئے ججوں کی تقرری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کی جائے گی ۔ بھارتی وزارت داخلہ کا بھی کہنا ہے کہ عام عدالتوں میں معاملات طویل عرصہ تک زیر التوا رہتے ہیں اس لئے ملک کی سیکورٹی اور قانون مخالف سرگرمیوں سے منسلک مستعد طریقے سے نمٹنے میں یہ قانون مفید ثابت ہوگا.
واضح رہے کہ انڈیا این آئی اے کو کشمیر میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور کئی حریت لیڈروں کو گرفتار کر کے انڈیا کی جیلوںمیں ڈال دیا گیا ہے. اب اسے مزید اختیارات دیے گئے ہیں اور وادی کشمیر او رجموںمیں بھی این آئی اے کو دفتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے. اس سے کشمیر میں گرفتاریوں اور بھارتی دہشت گردی کے واقعات مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے.

مظفر آباد لینڈ سلائیڈنگ، فیصل آباد مدرسہ کے پانچ طلباء بھی لاپتہ، تبلیغ کیلئے گئے تھے
فیصل آباد کے دینی مدرسے کے 5 طلباء بھی مظفرآباد لینڈ سلائیڈنگ کےدوران لاپتہ ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ حسنین معروف مبلغ مولاناطارق جمیل کی سرپرستی میں کام کررہی ہے، پانچوں طلباءچھٹیوں کےدوران تبلیغی جماعت کے ساتھ گئےتھے، لاپتہ طلباءمیں ہارون،سلیمان،عفان،عمران عزیزاورعمرناصرشامل ہیں،
طلباءگرین ٹاؤن میں واقع جامعہ حسنین میں درس نظامی کورس کررہےتھے، واضح رہے کہ مظفر آباد میں شدید بارشوںکی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان ہوا ہے. این ڈی ایم اے نے مظفر آباد میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے اور پاک فوج بھی بھرپور انداز میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.

این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا
این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشئرکے پگھلنے میں تیزی آرہی ہے، این ڈی ایم اےکی درخواست پرآرمی اورایف ڈبلیواوکی ٹیموں نےامدادی کارروائی شروع کی ہے. این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کوحفاظتی اقدامات کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں. گلگت بلتستان، کے پی کے، این ڈی ایم اےاتھارٹیزکوحفاظتی وایمرجنسی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے.
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح سفر سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، ناگہانی صورت حال میں این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے، تمام متعلقہ محکموں کےساتھ رابطہ میں ہیں، این ڈی ایم اےتمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہاہے، متاثرین کےلیےامدادی سامان اورادویات پہنچادی گئی ہیں، لاپتہ افرادکی تلاش کاکام تیزی سےجاری ہے،

وادی نیلم میں پاک فوج کا زبردست ریسکیو آپریشن، 52 افراد کو کیا محفوظ مقامات پر منتقل
وادی نیلم میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی دستےسول انتظامیہ کےساتھ مل کر ریسکیو کا کام مکمل کررہےہیں، ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئےگئےہیں، 52افرادکوہیلی کاپٹرکےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے، ڈوب جانےوالےافرادکی تلاش کاعمل جاری ہے،
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرین کوخوراک،راشن اورطبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، واضح رہے کہ وادی میں شدید بارش اور سیلاب کی کیفیت سے شدید نقصان ہوا ہے اور دو فوجیوں سمیت بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع
برارکوٹ مظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس پر خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے لوہارگلی کےمقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے. محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش تھمتے ہی مٹی کے تودے ہٹانے کا کام شروع کردیا جائےگا،
واضح رہے کہ آج تیز بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور برار کوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہو گئی ہے. ابھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ شاہرات نے کہا ہے کہ جونہی بارش رکے گی برارکوٹ شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا.








