Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری

    بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری

    راوالپنڈی:بھارت پاکستان کے خلاف شرارتوں سے باز آنے کا نام ہی نہیں لے رہا .آج صبح پھر پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی .معتبر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کنٹرول لائن کے ملحقہ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں پیش آیا

    ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے دگاور سیکٹر میں پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی اور پھر وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے. ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے ی شرارت رات کی تاریکی میں‌کی گئی .دوسری طرف بھارتی افواج نے اس فائرنگ کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پہل پاکستان نے کی .یاد رہے کہ بعض دیگر عالمی ذرائع نے بھی اس واقعہ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے اور کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے میں حالات کو خراب رکھنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ دور رہے.

  • نوسالہ پاکستانی عابد شیخ کی لاش کنٹرول لائن کے پار،والدین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،بھارت تعاون کرنے سے انکاری

    نوسالہ پاکستانی عابد شیخ کی لاش کنٹرول لائن کے پار،والدین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،بھارت تعاون کرنے سے انکاری

    گلگت:بھارت پھر اپنی حرکتوں پر آگیا .ایک نو سالہ پاکسانی بچے کی لاش واپس کرنے سے انکار کرنے لگا.اطلاعات کے مطابق چند دن پہلے پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ایک نو سالہ بچے کی لاش کو پانی بہا کر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر لے گیا۔ کنٹرول لائن کی مشکلات کی وجہ سے والدین کے لیے نہ ختم ہونے والی اذیت بن گئی ہے۔

    مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 8 جولائی کو اس وقت پیش جب یہ بچہ سکول سے واپسی پر لاپتہ ہو گیا۔ بچے کو تلاش کرنے کی تمام کوششیں لاحاصل ثابت ہوئیں اور اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ اس بچے کا تعلق گلگت بلستان کے ضلع استور کی تحصیل شونٹر کے علاقے منی مرگ سے ہے. مقامی افراد کا کہنا ہے بچہ نالے میں گر کر دم توڑ گیا جس کے بعد اس کی لاش پانی میں بہہ گئی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بچے کی لاش کب بھارت کے زیرِ اتنظام کشمیر جا پہنچی۔ کنٹرول لائن کے پار مقامی افراد نے پانی میں ایک بچے کی بہتی لاش دیکھ کر اسے نکال لیا لیکن بھارتی فوج عابد شیخ کی لاش واپس کرنے میں مدد نہیں کررہی اور مقامی افراد کو بھی خوفزدہ کررکھا ہے.

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ علاقے کے لوگوں نے لاش میں مدد حاصل کرنے کے لیے معصوم عابد شیخ کی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کی جس کے بعد کنٹرول لائن کے پار بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے اس کے بارے میں معلومات ملیں۔عابد کے والدین بہت غمگین ہیں اور خاندان کے افراد سمیت تمام اہل علاقہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کی حکومتیں انسانی ہمدردی کے تحت لاش کی واپسی کو یقینی بنائیں۔‘

    ڈپٹی کمشنر ضلع استور عظیم اللہ نے کہا کہ انھوں نے بھی اسلام آباد کو لکھ کر دفتر خارجہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے اور امید ہے کہ دونوں حکومتیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بچے کی لاش کی واپسی کے لیے کردار ادا کریں گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عابد شیخ کی فیملی سے رابطے میں ہے اور انھیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • جو دوسروں کے لیےگھڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں آگرتا ہے. سید علی گیلانی کا بھارتی ٹیم کی ہار پر ردعمل

    جو دوسروں کے لیےگھڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں آگرتا ہے. سید علی گیلانی کا بھارتی ٹیم کی ہار پر ردعمل

    سری نگر:حریت کانفرنس کے چیئرمین کشمیر کی تحریک آزادی کے روح رواں بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی ہار پر بڑے خوبصورت انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے تھی کہ جو کسی کے لیے گڑھا کھودتا ہوا وہ خود ہی اس میں آگرتا ہے.

    سید علی گیلانی نے بھارت کے اس رویےکی طرف اشارہ کیا ہے جس میں پاکستان سے سخت دشمنی آشکار ہوتی ہے. یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت صرف اس لیے انگلینڈ سے ہار گیا کہ کہیں پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ جائے .اس میچ میں اگر بھارت انگلینڈ کو ہراتا تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے سو فیصد مواقع تھے

    پاکستان کو سیمی فائنل سے محروم رکھنے کے لیے بھارت نے جس منافقت سے کام لیا اس پر کھیل کے میدان کے بڑے بڑے تجزیہ نگاروں اور عالمی مبصرین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انگلینڈ سے صرف اس لیے ہارا تاکہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر رکھ سکے .اس منافقانہ رویے کا اظہار بھارتی میڈیا اور بھارتی سیاستدانوں ،انتہا پسند ہندووں حتی کہ فوج جیسے ادارے کی طرف سے پاکستان کے ہارنے کیا .

    سید علی گیلانی نے اسی منافقانہ رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچے سے روکنے کے لیے پاکستان کے جو گڑھا کھودا بالآخر بھارت خود اس گڑھے میں آگرا

  • بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    ورلڈ کپ میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست پر جہاں بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے وہاں‌ کشمیری عوام کی طرف سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا جاتا رہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کے میچ ہارتے ہی ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں‌ پر نکل آئے اور زبردست نعرے بازی کی گئی. اس دوران مقبوضہ کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد(اننت ناگ)، بارہمولہ، ترال اور دیگر علاقے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں‌ سے گونج اٹھے، کشمیریوں‌ کی جانب سے انڈیا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی.

    کشمیریوں‌ کے جشن منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جس پر پاکستانیوں‌ کی طرف سے بھی ان کی جرآت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا. ویڈیوز میں‌ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری کس طرح‌ سڑکوں‌ پر نکل کر پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور آتش بازی کی جارہی ہے. مقبوضہ کشمیر میں‌ لوگ اس قدر بڑی تعداد میں گھروں‌ سے نکلے کہ بھارتی فوجی بھی بے بسی کی تصویر بنے کشمیریوں‌ کو جشن مناتے دیکھتے رہے. کشمیری نوجوان بھارتی فوجیوں‌ کے سامنے پاکستان کے حق میں‌نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی جانب سے چوکوں‌ و چوراہوں‌ میں آتش بازی بھی کی گئی.

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی بھارتی ٹیم کی شکست پر کیمپوں‌ میں دبک گئے. مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی بھی اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر غم میں ڈوبے نظر آئے اور حیلے بہانوں‌ سے کشمیریوں‌ کو تنگ کرتے رہے.

  • کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    بھارت سرکار نے دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر کو سر بمہر کر دیا

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کی صبح دختران ملت کی چیئر پرسن ،نڈر کشمیری خاتون سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا، کشمیر کے علاقے صورہ میں 90 فٹ کی رہائشگاہ پر این آئی اے اہلکاروں نے نوٹس چسپاں کر دیا.

    سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر پر بھارت سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ جائیداد کو کسی بھی صورت میں فروخت کرنے کی کوشش نہ کریں .نوٹس این آئی اے کے افسر وکاس کٹھاریہ کی جانب سے جاری ہوا ہے.

    نوٹس میں بھارت سرکار نے الزام عائد کیا کہ اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی .

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت سرکار نے گرفتار کر رکھا ہے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ،

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ،یاسین ملک کی جماعت پر پابندی لگا کر بھارت سرکار نے انہیں گرفتار کیا ہوا ہے.

  • مودی سرکار کا کشمیر میں‌ ایجنسیوں کے باقاعدہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

    مودی سرکار کا کشمیر میں‌ ایجنسیوں کے باقاعدہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

    بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں‌ حریت پسند قیادت اور تاجروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں‌ تحقیقاتی ایجنسیوں‌ کے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دفاتر جموں اور وادی کشمیر میں الگ الگ کھولے جائیں‌ گے. اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان دفاتر کے کھولنے کا مقصد مبینہ طور پر حوالہ فنڈنگ روکنے کیلئے ہے تاہم اس کا اصل مقصد کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی پر قابو پانا اور کشمیریوں کی مدد کرنے والے تاجروں کے گرد شکنجہ کسنا ہے. رپورٹ کے مطابق جموں‌ اور وادی کشمیر میں‌‌‌‌‌‌‌انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہوئے ان کے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے.

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹیوریٹ آف انٹیلی جنس کے ہیڈ آفس چندی گڑھ اور نئی دہلی میں قائم ہیں اور حوالہ فنڈنگ اور مبینہ طور پر عسکریت پسندی کیلئے رقومات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے ان دفاتر سے آفیسران کو رجوع کرنا پڑتا تھا تاہم اب بھارت کی مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سری نگر اور جموں میں دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کے دفاتر قائم کئے جائیں‌ گے۔ اس امر پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ ان دفاتر میں کن افسروں‌ کو تعینات کیا جائے گا.

    بھارت سرکار کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کے دفاتر سری نگر اور جموں میں قائم کرنے سے کشمیری قائدین ، عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والے اور ان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے کشمیری تاجروں پر خصوصی نظر گزر رکھنے میں آسانی ہوگی ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاص طور پر وا دی کشمیر میں سنگبازی کو ختم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں‌ گ ۔

    واضح‌ رہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں این آئی اے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور پہلے ہی بڑی تعداد میں‌ کشمیری لیڈروں اور تاجروں کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں‌ میں قید کیا جاچکا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر:بھارت نے آزادی کشمیر مخالف قوتوں کو تحریک کودبانے کے لیے گرین سگنل دے دیا

    مقبوضہ کشمیر:بھارت نے آزادی کشمیر مخالف قوتوں کو تحریک کودبانے کے لیے گرین سگنل دے دیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے حکومت نے تحریک مخالف قوتوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے. معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے ایسی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں کہیں بھی دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے جو شروع دن سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سخت مخالف تھے.اس تنظیم کے کارندے حریت لیڈروں کے معمولات زندگی ،اخراجات اور آمدن کی چھان بین کریں گے

    جموں کے ایک مقامی انگریزی اخبار نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب ہر دہلی نواز این جی او اور سیمی گورنمنٹ تنیظیم کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں کشمیر کی تحریک کو روکیں اور حریت قیادت پر سخت چیک لگائیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کو محدود سے محدود کیا جاسکے.اس حوالے سے Enforcement Direcrorate اور Directorate of Revenue Intelligence کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان تنظیموں کو چندی گڑھ اور نئی دہلی سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں‌کہ وہ تحریک کے تمام معاملات پر نظر رکھیں،ان میں‌سے ایک تنظیم کا دفتر سری نگر اور دوسری کاجموں میں‌قائم کیا گی ہے.اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی کیوںکہ کشمیری آزادی کے علاوہ اور کسی چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں.

  • مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے برہان وانی کی شہادت سے لیکر اب تک 1020 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے.کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ وادی میں برہان وادی کی برسی پر مکمل ہڑتال تھی اور کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا .دوسری طرف بھارتی افواج نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے پوری وادی کو یرغمال بنا رکھا تھا

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی برسی نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں‌منائی گئی بلکہ وانی سے خراج عقیدت کے اظہار کے طور پر دنیا بھر میں آج کشمیریوں نے اسے خراج عقیدت پیش کیا .پاکستان میں بھی آج بہت سی تنظیموں نے کشمیر کی تحریک کو جلا بخشنے والے نوجوان برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیا

    برہان وانی کی شہادت سے لے کر اب تک 1020 کشمیری شہید ہوئے ہیں‌ وہاں 28 ہزار کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئے ہیں.ذرائع کے مطابق ان میں 10 ہزار 298 کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے .147 کشمیریوں کی آنکھوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 215 کشمیریوں کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں.

    یاد رہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی ہے.دوسری طرف پاکستان نے بھی کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے.

  • کپواڑہ: کنٹرول لائن کے نزدیک  دھماکہ،ایک بھارتی فوجی زخمی

    کپواڑہ: کنٹرول لائن کے نزدیک دھماکہ،ایک بھارتی فوجی زخمی

    سرینگر:بھارتی فوج کو سخت مشکلات ،ایک طرف حریت پسند وں کی طرف سے بھارتی فوجیوں پر حملے تو دوسری طرف بھارتی فوجی اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگوں کی بھینٹ چڑھنے لگے .تازہ واقعہ میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک سوموار کو ایک بارودی دھماکے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ کنٹرول لائن پر کیرن سیکٹرکے نزدیک جمگنڈ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بارودی دھماکے کی زد میں آکر فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

    بھارت وزارت دفاع کے مطابق حکام کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کو درگہ مولہ میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمی اہلکار کی شناخت بھوپن چتری کے طور ہوئی ہے۔یاد رہے کہ عین اس وقت جب بارودی سرنگ دھماکے سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے اسی وقت ایک اور بھارتی فوجی نے اپنے افسران اعلیٰ کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرلی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر:حریت پسند کارکن اور قیادت سخت مشکلات ہیں ہیں،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی خوش فہمی

    مقبوضہ کشمیر:حریت پسند کارکن اور قیادت سخت مشکلات ہیں ہیں،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی خوش فہمی

    سرینگر:بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے حوالے سے اپنی حکوت کو طفل تسلیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کو قیادت کا بحران درپیش ہے اور سیکورٹی فورسز نے اُن پر مکمل گرفت بنا رکھی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ فروری14کے پلوامہ حملے میں این آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔

    پلوامہ حملے کے بارے میں راجناتھ نے ایک سوال پر جواب میں‌ کہا کہ ” جونہی این آئی اے کی تحقیقات مکمل ہوگی اُس کے بعد ہی اس سوال کا جواب فراہم کیا جائے گا۔”راجناتھ نے تاہم کہا”جموں کشمیر کے اندر ہماری فوج، مرکزی آرمڈ فورسز ، جموں کشمیر پولیس اور سراغرساں ادارے مکمل کارڈنیشن میں کام کررہے ہیں”۔راجناتھ نے ایوان کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز جنگجوئوں کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھی ہوئی ہیں۔”راجناتھ نے کہا”میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت جنگجوئوں کو قیادت اور وسائل کے بحران کا سامنا ہے”یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار بھارتی وزراء کشمیر کے بارے میں غلط بیانی کرتے رہے .