Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کشمیر میں امرناتھ یاتریوں کی بس کو حادثہ، بیس زخمی

    کشمیر میں امرناتھ یاتریوں کی بس کو حادثہ، بیس زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بس حادثے میں 20 امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں راجھستان اور یوپی کی دو گاڑیاں کو امرناتھ یاتریوں کو لے کر جا رہی تھیں کا حادثہ ہو گیا، دونوں گاڑیوں کے ٹکراو سے 20 لوگ زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ خواتین بھی شامل ہیں،

    یاتریوں کے زخمی ہونے پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. زخمی ہونے والے سبھی یاتریوں کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے.

  • سری نگر جموں شاہراہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی، کشمیریوں‌ کا احتجاجی دھرنا

    سری نگر جموں شاہراہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی، کشمیریوں‌ کا احتجاجی دھرنا

    مقبوضہ جموں‌ کشمیر میں کشمیریوں‌ کی بڑی تعداد نے سری نگر کی پریس انکلیو میں‌ احتجاجی دھرنا دیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا. یہ احتجاجی دھرنا امرناتھ یاترا کے دوران سری نگر جموں شاہرہ پر سویلین نقل و حرکت پر پابندی اور قاضی گنڈ تا بانہال ریل سروس کی بند ش کے خلاف دیا گیا۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کے دوران کشمیریوں‌ کی طرف سے بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ دھرنے میں‌ شریک کشمیریوں‌ نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ہائی وے اور یل سروس پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سری نگر جموں شاہرہ اور ریل سروس کو بند کرنے سے عا م لوگوں‌کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی معیثت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ مظاہرین نے یہ پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح‌ رہے کہ سری نگر جموں‌ شاہراہ پر سویلین پر پابندی کے خلاف پہلے بھی مظاہرے کئے جاتے رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

    آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طبیعت مسلسل نظربندی کے سبب سخت خراب ہو گئی ہے۔ بزرگ لیڈر پچھلے دس سال سے زائد عرصہ سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بندہیں اور انہیں نماز جمعہ اور عیدین کی نمازوں‌ تک کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت قائد سید علی گیلانی پچھلے چند دن سے علیل ہیں اور طویل عرصہ سے جاری مسلسل نظربندی سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نہ تو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کی خوشی، غمی میں شریک ہوپاتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے ان کی غیر قانونی نظربند ی کی شدیدمذمت کی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی کی طرح بھارت نے دیگر حریت لیڈروں‌ کی سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کر رکھی ہیں اور انہیں بھی مسلسل نظربندیوں‌ اور گرفتاریوں‌ کا سامنا ہے.

  • بھارت نے مزید حریت رہنماؤں اور سرگرم کشمیریوں‌ کو ہندوستانی جیلوں‌ میں‌‌ ڈالنے کی منصوبہ کر لی

    بھارت نے مزید حریت رہنماؤں اور سرگرم کشمیریوں‌ کو ہندوستانی جیلوں‌ میں‌‌ ڈالنے کی منصوبہ کر لی

    بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آتے ہی این آئی اے نے کشمیری حریت رہنماﺅں اور سرگر م کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ جے کے ایل ایف لیڈر محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی، مسرت عالم بٹ ، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر درجنوں لیڈر پہلے ہی ہندوستانی جیلوں میں قید ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سرکار نے حریت رہنماﺅں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کے سلسلہ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حریت رہنماﺅں اورسرگرم کارکنوں کو مقبوضہ وادی سے باہر بھارتی جیلوں میں منتقل کرنا بھارتی حکومت کی پالیسی ہے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ خیال ہے کہ دو درجن سے زائد مزید حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو تہاڑ ، جھانسی، آگرہ اور دیگر بھارتی ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کیا جائے اور یہ عمل بہت جلد شروع کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی، مسر ت عالم بٹ، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان ، فارو ق احمد ڈار، ایاز اکبر، شاہد الاسلام ، عبدالحمید فیاض ، مولانا مشتاق احمد ویری ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین سمیت بڑی تعداد میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوںکو پہلے ہی نئی دہلی کی تہاڑ اور دیگر جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

  • جمعہ کی صبح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    جمعہ کی صبح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران جمعہ کی صبح ایک کشمیری کو شہید کر دیا

    سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقہ امام صاحب نرونی گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا، بھارتی فوج کے ساتھ پولیس نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر تشدد بھی کیا، علاقہ میں ابھی بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے،

    واضح رہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو شہید کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے، آئے روز کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جاتا ہے.

    بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ بھارت نے چار برسوں میں آٹھ سو کشمیریوں کو شہید کیا.

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

  • مقبوضہ کشمیر:4 سالوں میں 800 حریت پسندشہیدہوئے،شری پاڈنائیک کا لوک سبھا میں‌اقرار

    مقبوضہ کشمیر:4 سالوں میں 800 حریت پسندشہیدہوئے،شری پاڈنائیک کا لوک سبھا میں‌اقرار

    نئی دہلی :بھارت کے دفاعی امور کے وزیر مملکت شری پاڈ نائیک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں اقرار کیا ہے کہ پچھلے 4 سالوں میں‌بھارتی افواج نے 800 سے زائد کشمیری حریت پسند شہید کیے. وزیر مملکت کے مطابق 249کو صرف سال 2018میں ہلاک کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر دراندازی کے واقعات کو روکنے کی خاطر وزارت دفاع نے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کی رو سے نہ صرف فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا بلکہ نئی فینسنگ بھی نصب کی گئی ہے، لو ک سبھا میں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دفاعی امور کے وزیر مملکت ’’شری پاڈ نائیک ‘‘نے بتایا کہ ریاست جموںوکشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں

    شری پاڈ نائیک نےکہاکہ ملی ٹینٹ تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہے۔ اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ سال 2014میں 104جنگجوئوں کو مار گرایا گیا، سال 2015میں 97، سال 2016میں 140جبکہ سال 2017میں 210عسکریت پسندوں کو تصادم آرائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی حفاظتی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مرکزی کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

  • سری نگر:بس گہری کھائی میں جا گری،ڈرائیور بری طرح زخمی

    سری نگر:بس گہری کھائی میں جا گری،ڈرائیور بری طرح زخمی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر کےشمالی علاقے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک منی بس ڈرائیور اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اُس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔یہ حادثہ وٹلب میں واقع معروف بابا شکر الدین کی معروف زیارت کے نزدیک پیش آیا۔کے مطابق ایک منی بس دوسری طرف سے آنے والی گاڑی کو سائیڈ دیتے ہوئے ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا اور اُسے مقامی طبی مرکز سے سرینگر منتقل کیا گیا۔

    حکام نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ بس بڈگام سے وٹلب گئی تھی جہاں یہ زیارت پر سکول کےبچوں کو چھوڑ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔بس کے حادثے کی اطلاع سن کر طالب علم بھی وہاں پہنچ گئے اور بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو زخمی حالت میں بس سے نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا

  • سری نگر:40 سالہ مسلمم خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    سری نگر:40 سالہ مسلمم خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان خاتون ہلاک،اطلاعات کےمطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ٹرین کے نیچے آکرجاں بحق ہوگئی۔مذکورہ خاتون کی شناخت ذمردہ اختر اہلیہ شبیر احمد بٹ ساکنہ ویری ناگ کے طور ہوئی ہے جو لیوڈورا علاقے میں ٹرین کی زد میں آگئی۔پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے بھی کئی مسلمان خواتین کئی حادثات کا شکار ہو چکی ہیں.حالیہ واقعہ کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ آخر مسلمان خواتین کیوں بار بار ایسے حادثات کا شکار ہورہی ہیں.

  • سرینگر: 304زائرین پر مشتمل پہلاحج قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

    سرینگر: 304زائرین پر مشتمل پہلاحج قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

    سرینگر:دنیا بھر سے حج کرنے والوں کی روانگی کی خبریں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں وہاں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھی اس سفر مقدس پر سعودی عرب کی طرف روانہ ہوچکے ہیں.جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر سے جمعرات کی صبح حج پر جانے والے زائرین کا پہلا قافلہ سعودی عرب کی طرف روانہ ہوگیا۔ آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے304زائرین ،دو سپائس جیٹ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوگئے۔آخر خبریں آنے تک تمام زائرین بحفاظت سعودی عرب ہہنچ گئے ہیں.

    سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا۔ضلعی کمشنر سرینگر نے حج پر جانے والے زائرین کے رشتہ داروں سے اپیل کی کہ وہ حکام کے ساتھ اشتراک کریں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر حج ہائوس، سرینگرڈاکٹر عبد السلام کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے 11,700افراد اس سال حج کا فریضہ انجام دیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چار برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا. سرحد کی نگرانی کے لئے مختلف ممالک سے ڈرون خریدے جاتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بھارتی لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2014 سے لے کر 2018 تک 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا، بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شری پڈنائیک نے بتایا کہ چار برسوں میں آٹھ سو عسکریت پسند شہید کئے گئ.

    وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں 249 ، 2014 میں 104 ،2015 میں 97 اور 2016 میں 140 ،2017 میں 210 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا،وزیر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے،

    بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے پاکستان کے خلاف لوک سبھا میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج الرٹ ہے ، سرحد کی نگرانی کے لئے ڈرون بھارت مختلف ممالک سے خریدتا ہے. ہماری ترجیح یہ ہے کہ فورسز کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے .