Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر:پچھلے تین سال میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے .

    مقبوضہ کشمیر:پچھلے تین سال میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے .

    سری نگر:جموں کشمیر کی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کے متعلق پچھلے تین سال کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پچھلے تین سالوں میں وادی میں 700 کشمیری جنگجو اور 112 عام شہری شہید ہوئے ہیں.پچھلے تین سال کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک 116 کشمیری جنگجوشہید ہوئے جبکہ 2018 میں شہید ہونے والے جنگجووں کی تعداد 257 ہے.اسی طرح 2017 میں 2013 اور 2016 میں 150 کشمیری جنگجو شہید ہوئے

    عام شہریوں کی شہادتوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 15 شہری 2016 میں جبکہ 2017 میں 40 عام شہری شہری ہوئے.2018 میں شہید ہونے والے عام شہیریوں کی تعداد 39 بتائی جارہی ہے. وزارت داخلہ کے مطابق وادی میں صورت حال سنبھل رہی ہے اور مسلح جنگجووں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی واقع ہورہی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے بھارت کونسی نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر، امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے بھارت کونسی نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا؟ اہم خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں‌ اور فوج نے امرناتھ یاتریوں‌ کی حفاظت کیلئے امسال نئی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل منیش کمار سنہا نے کہا ہے کہ امسال امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق امرناتھ یاترا کا آغاز 30 جون کو جموں‌ سے ہو گا اور اس میں‌ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔

    جموں‌ زون کے آئی جی کا کہنا تھاکہ اس مرتبہ سی آر پی ایف یاترا گاڑیوں کی آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ کرے گی۔ واضح رہے کہ امر ناتھ یاترا سے قبل بھارتی فوج نے حفاظتی اقدامات کے نام پر کشمیر میں‌ خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے.

  • سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سرینگر سے سینئر صحافی کو گرفتار کر لیا

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےد وران سرینگر سے سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو گرفتار کر لیا ،وہ سرینگر سے شائع ہونے والے روزنامہ آفاق کے چیف ایڈیٹر ہیں، اطلاعات کے مطابق کشمیری صحافی پر 1992 میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جب وہ ایک نیوز ایجنسی چلا رہے تھے .

    موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    بھارت سرکار نے 62 سالہ سینئر صحافی کو ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا،رات کے اندھیرے میں پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مارا تو علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مٰیں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج گھروں‌پر چھاپے مارتی ہے اور احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو شہید کر دیتی ہے

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    1990سے لیکر اب تک کشمیر میں 19صحافی اپنی جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس ہی رائزنگ کشمیر گروپ کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کو موت کی نیند سلایا گیا۔ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی کا انٹرویو کرنے کے جرم مٰں کشمیر آبزرور کے عاقب جاوید کو بھارت سرکار نے گرفتار کر کے کئی دن تفتیش کی، گزشتہ برس ستمر میں کامران یوسف جو فوٹو جرنلسٹ ہیں کو گرفتار کر کے چھ ماہ تک تہاڑ جیل میں رکھا گیا.

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

  • جدوجہد آزادی کشمیر کچلنے کیلئے بھارت نے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا؟ اہم خبر آ گئی

    جدوجہد آزادی کشمیر کچلنے کیلئے بھارت نے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا؟ اہم خبر آ گئی

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئ اے کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہندوستانی حکومت نے دوقوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ ایجنسی کوبھارتی عوام اور بھارت کے بیرون ملک مفادات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائے گی. این آئی اے نے یٰسین ملک، شبیر شاہ اور سیدہ آسیہ اندرابی سمیت کئی کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف کیس کر رکھے ہیں اور وہ بھارتی جیلوں‌ میں‌ بند ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں، سرگرم تاجروں، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کے‌خلاف کاروائیاں این آئی اے کر رہی ہے اور مودی حکومت اسے جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے. اگر اس ایجنسی کومزید طاقتور بنایا جاتا ہے تو کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے.

    رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ این آئی اے ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیوٹیز ایکٹ کی ترمیم پر غور کر رہی ہے اور اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ یہ ترمیمی بل این آئی اے کو سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیار بنا دے گا۔ کہا جارہا ہے کہ این آئی اے کو یہ اختیار بھی ہو گا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں‌ کو بھی دہشت گرد قرار دے سکے. واضح رہے کہ این آئی اے کو ممبئی حملوں‌کے بعد بنایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے اسے مسلسل مسلمانوں‌ اور حال ہی میں اب کشمیریوں‌ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے.

  • بھارت کا کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کو نوکریاں‌ دینے سے متعلق بل لانے کا فیصلہ

    بھارت کا کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کو نوکریاں‌ دینے سے متعلق بل لانے کا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے دس کلو میٹر احاطے میں رہنے والے شہریوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن دینے سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بل ہندوستانی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا. یہ بل پارلیمنٹ میں جلد پاس کئے جانے کی توقع ہے جس کا مقصد کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کا دل لبھانا اور ان کے دلوں میں‌ انڈیا کیلئے ہمدردیاں‌ پیدا کرنا ہے.

    ہندوستانی پارلیمنٹ میں‌ بھارت کے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد آدھار کارڈ سے متعلق بھی ایک بل پیش کریں گے۔
    واضح رہے کہ مودی سرکار کی طرف سے اس سے قبل بھی کشمیریوں‌ کو تحریک آزادی سے دور رکھنے اور ان کے دلوں‌ میں‌ ہمدردیاں‌پیدا کرنے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں تاہم یہ بات بھی طے ہے ان باتوں‌ پر عملی اقدامات کم ہی نظر آئے ہیں.

  • چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز شہید ہونے والے چار کشمیریوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، کشمیریوں نے اس موقع پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیریوں‌ کو شہید کر دیا تھا جن کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نواجونوں شوکت احمد میر کو چند پورہ راجپورہ پلوامہ، آزاد احمد کھانڈے کو بامنوپلوامہ، سہیل احمد بٹ کوبٹہ مڈن پلوامہ اور رفیع الحسن میر کوکرالہ چیک میں تدفین کی گئی.

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے علاقوں شوپیاں اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند رہے ، سڑکوں پر ٹریفک بھی نظر نہ آئی. کشمیری شہداء کے نماز جنازہ کے موقع پر بھارتی فوج نے علاقہ بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی ہوئی تھی.

    نماز جنازہ کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے کئی کشمیری زخمی ہو گئے.

  • موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    درگارہ حضرت بل آثار شریف سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام حسن بانڈے علالت کے باعث وفات پا گئے. وہ نظام الدین بانڈے مرحوم کے صاحبزادے تھے، غلام حسن بانڈے دیگر کئی اہم مذہبی تنظیمات کے بھی رکن تھے. مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے غلام حسن بانڈے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسے کشمیریوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے.

    غلام حسن بانڈے درگارہ حضرے بل میں موئے مقدس کے محافظوں میں سے تھے، انہوں نے کشمیری عوام کو موئے مقدس کی زیادت بھی کروائی.

    مسجد حضرت بل مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سری نگر میں ایک مشہور مسجد اور درگاہ ہے۔ اس مسجد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک محفوظ ہیں جنہیں لوگ خاص مواقع پر زیارت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں.

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں مزید تین کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں مزید تین کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں‌ کو شہید کر دیا، دو دن میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج نے پلوامہ کے گاوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا. بھارتی فوج کے ساتھ پولیس نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا اس دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر تشدد بھی کیا.

    بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں‌ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے دو کشمیری شہید ہو گئے ، اس موقع پر بھارت سرکار نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی تھی، پلوامہ میں تاحال بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر حملہ کے بعد بھارتی فوج مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مسلسل کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے،. دوسری جانب حریت رہنماوں کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے، میر واعظ عمر فاروق کو دو دن قبل نظر بند کیا گیا .

  • مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر کے سوپورعلاقہ میں دو کشمیری نوجوان پراسرار طو پر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تلاش کرنے میں مدد کریں۔ لاپتہ کشمیر ی نوجوانوں کی شناخت مدثر احمد اور اشفاق احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج کروادی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا لاپتہ ہونا معمول ہے اور ہندوستانی فورسز اہلکاروں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں ڈال دیتے ہیں جس پر اغواءکردہ نوجوانوں کی خبر بھی نہیں ہوتی کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

  • کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی لیڈر کیلاش ورگیہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموںو کشمیر سے دفعہ 370کوجلد ہی ختم کیا جائے گا اور اس کیلئے مرکزی سرکار بہت جلد ایک قرارداد ایوان میں لارہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں سے جس بات پر ووٹ حاصل کئے ہیں ان وعدوں کو پورا کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنا پارٹی کا منشور ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی سرکار تعمیر و ترقی کا ایک دنیا دور شروع کرنے والی ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پید ا ہوجائیں گے۔

    بی جے پی لیڈر نے کہاکہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کی حفاظت کیلئے ہم نے بیشمار قربانیاں دی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان آئے روز اپنی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ کشمیر میں امن اور تعمیر و ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے متنازعہ دفعہ 370کو ختم کرنا ضروری ہے۔