Baaghi TV

Category: کشمیر

  • پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کیا،بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں جس عسکریت پسند کی گاڑی استعمال کی گئی تھی اس کو شہید کر دیا گیا ہے

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے مرہامہ میں منگل کو دو کشمیریوں‌ کو شہید کیا جن میں سے ایک کی شناخت سجاد بٹ کے طور پر ہوئی،. بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سجاد بٹ کی گاڑی پلوامہ حملے میں استعمال ہوئی تھی جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے. بھارتی سیکورٹی حکام کا دعویٰ تھا کہ سجاد کا تعلق جیش محمد سے تھا ،سجاد ولد محمد مقبول بٹ مرہامہ ،سنگم کا رہنے والا تھا

     

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

     

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

     

    واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

     

     

  • پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز کا بڑا حملہ کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی اس کے باوجود بھارتی فوج پر حملہ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے.

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکرموسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز پر حملہ کر سکتے ہیں .پاکستان کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی خفیہ معلومات میں کہا گیا تھا کہ پلوامہ طرز پر کار حملہ یا خود کش حملہ ہو سکتا ہے پاکستان نے حملے کے بارے میں معلومات بھارتی سفارتخانے کو اسلام آباد میں دی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی. اور اس ضمن میں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو آگاہ کر دیا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کی اطلاع بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی دی تھی جس پر امریکا نے بھی بھارت کو خبر دار کر دیا تھا. پاکستان کی جانب سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے کی خفیہ اطلاع کے چند دن بعد پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی گاڑی بارودی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں 9 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو بھارتی فوج ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئے.

     

    واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

  • مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

    مقبوضہ کشمیرمیں بارودی دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے زخمی بھارتی فوجیوں میں سے دو ہلاک ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ آری ہل گاوں میں بارودی دھماکے میں بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی تھی جس میں 9 بھارتی فوج زخمی ہو گئے تھے. جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . تاہم ہسپتال میں دو زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے.

    واضح رہے کہ بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کے مطابق
    بھارتی فوجی گاڑیاں معمول کے مطابق آہگام کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ،زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ کی آواز پانچ کلومیٹر علاقے تک سنائی دی جبکہ ایک کلومیٹر حدود میں رہائشی مکان کے شیشے ٹوٹ گئے. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں‌ سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں‌ بھی خوف وہراس پھیل گیا.دھماکے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا. بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر کی تلاشی لی گئی اس دوران کشمیریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،مقامی کشمیری صحافیوں کو بھی اس موقع پر کوریج سے روکا گیا.

    واضح رہے کہ پلوامہ میں حملہ سے چند روز قبل پاکستان نے انڈیا اور امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ پلوامہ طرز پر ایک اور حملہ ہونے والا ہےجس پر بھارتی سیکورٹی اداروں کی طرف سے ہائی الرٹ جاری تھا، بھارتی اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے.

    واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

  • اننت ناگ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

    اننت ناگ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا. عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران ایک بھارتی فوج ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں. بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےد وران علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے علاقہ میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے.

    واضح رہے کہ چوبیس گھنٹے قبل اننت ناگ ضلع کے علاقہ اچھہ ہل میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیریون کو شہید کر دیا تھا جبکہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے میجر سمیت دو زخمی ہوئے تھے، ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ دھماکہ سے تباہ، 9 اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ دھماکہ سے تباہ، 9 اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو کشمیری مجاہدین کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں‌ آنے سے بھارتی فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ 9 زخمی اہلکاروں کے زخمی ہونے سے متعلق کہا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں‌ سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں‌ بھی خوف وہراس پھیل گیا.

    رپورٹ کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں کو سری نگر کے ملٹری ہسپتال داخل کروایا گیا ہے. زخمیوں‌ میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بھارتی فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ،دوکشمیری شہید، بھارتی فوج کے میجر سمیت تین اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ،دوکشمیری شہید، بھارتی فوج کے میجر سمیت تین اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران بھارتی فوج کے میجر سمیرت تین اہلکار زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا.بھارتی فوج نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی، اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے.زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر راہل ورما بھی شامل ہے .

    بھارتی فوج نے محاصرہ سے قبل علاقہ میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی ہے

  • کشمیرمیں‌ بھارتی فوج کا فوٹو جرنلسٹوں‌ پر وحشیانہ تشدد، کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

    کشمیرمیں‌ بھارتی فوج کا فوٹو جرنلسٹوں‌ پر وحشیانہ تشدد، کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی تنظیم کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے پلوامہ میں دو فوٹو جرنلسٹوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرناآئے دن کا معمول بن چکا ہے۔بین الاقوامی برادری کوچاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم نے صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںپر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں کا نوٹس لیکرتمام بین الاقوامی فورم پر اس کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں تاکہ ہندوستانی فوج کو سرکاری سرپرستی میں کی جانےو الی ان دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جاسکے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ صحافیوں پر تشدد اور انہیں‌ گرفتار کر کے جیلوں‌ میں‌ ڈالنا معمول بن چکا ہے. صحافی آصف سلطان سمیت کئی جرنلسٹ بھارتی فورسز کے زیر عتاب رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ان دنوں‌ کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں‌ اور نظربندیوں‌ کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے. اس سلسلہ میں‌ بھارتی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن حریت ترجمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اوربعد میں سری نگر کے شیر گھڑی تھانے میں نظربند کردیا۔

    بزرگ کشمیری قائد اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے غلام احمد گلزار کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریاست بے آئین وقانون میںسیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو سیاسی طور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جان بوجھ کر سیاسی بے یقینی کا ماحول پیدا کرکے کشمیریوں کودیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں سے جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی طور کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

  • پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دو کشمیریوں کی شہادت کے خلاف پلوامہ میں آج ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہے ، بھارتی فوج نے گزشتہ روز دو عسکریت پسندوں کو شہید کیا تھا کہ جن کی شناخت رفان احمد ڈیگو عرف ابو ضرار ساکنہ نائنہ لیترپلوامہ اور تصدق امین شاہ ساکنہ کدلہ بل پانپور کے طور پر ہوئی تھی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے پانپور اور اونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ،جن کا تعلق کشمیر کی عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا. لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی شہادت کی اطلاع ملنے پر کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پیلٹ گن سے گولیاں چلائیں جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے .شہید ہونے والے کشمیریوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تو رکاوٹوں اور کرفیو کے باوجو دنماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. کشمیری میڈیا کے مطابق لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی نماز جنازہ پانچ بار ادا کی گئی .

    لشکر سے وابستہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد آج دوسرے روز ہفتہ کو بھی پلوامہ میں مکمل ہڑتال ہے.پانپور اور اونتی پورہ میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں. بھارت سرکار نے علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی ہے جبکہ سری نگر سے بانہال ریلوے سروس بھی معطل ہے.

  • شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    بھارت کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی کو 12 جولائی تک جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنماوں شبیر شاہ، مسرت عالم اور سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مبینہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. پٹیالہ ہائوس کورٹ ، دہلی میں ایڈیشنل سیشن جج انیل آنٹل کی عدالت نے تینوں کشمیری رہنماوں کو 12جولائی تک جیل بھجوا دیا ہے ،سماعت کے دوران سیدہ آسیہ اندرابی نے عدالت سے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں آئندہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے،

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے، مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا .شبیر شاہ کوجولائی2017کو سرینگر سے گرفتار کیا گیا تھا.