Baaghi TV

Category: کشمیر

  • تحریک حریت کے  رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

    تحریک حریت کے رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی قابض انتظامیہ نے جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے ضلعی رہنماءمحمد رمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاہے۔ پولیس نے تحریک حریت ضلع کولگام کے سیکریٹری محمد رمضان شیخ کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انکے خلاف پی ایس اے ڈوزیئر میں ان پر کشمیریوں کو پتھراﺅ کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساٹھ سالہ رمضان شیخ پرپر انتظامیہ نے تیسری مرتبہ کالا قانو پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کولگام کی طرف سے رواںسال 27مارچ کو جاری کئے گئے نظربندی کے احکامات میں کہاگیا ہے کہ رام پورہ کولگام کے رہائشی ساٹھ سالہ رمضان شیخ جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک کاشت کار ہے کی حریت پسند سرگرمیوں کے ساتھ وابستگی ہے ۔

  • کشمیرکونسل ای یو کی دستخطی مہم آئرلینڈ پہنچ گئی

    کشمیرکونسل ای یو کی دستخطی مہم آئرلینڈ پہنچ گئی

    برسلز(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیرکونسل یورپی یونین نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد۔ پہلے روز ہی بڑی تعداد میں آئرش باشندوں نے مہم میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مہم کی دستاویزات پر دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یورپ میں کشمیرکونسل کے زیر اہتمام ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغاز چند سال قبل بیلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔ اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت اور تعاون حاصل ہے۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضاسید نے جو مہم کے منتظم بھی ہیںکہاہے کہ یہ مہم ایک ملین دستخط مکمل ہونے تک جاری رہی گی

  • بھارتی انتخابی ڈرامے کے بائیکاٹ پر سید علی گیلانی کی قوم کو مبارکباد

    بھارتی انتخابی ڈرامے کے بائیکاٹ پر سید علی گیلانی کی قوم کو مبارکباد

    سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بابائے حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جس جارحانہ اور جابرانہ انداز سے ایک منصوبہ بند فوجی مشق کو جمہوری عمل ثابت کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے اس کو کشمیری عوام نے بڑی بہادری سے ناکام بناکر اخلاقی برتری حاصل کرلی ہے۔بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر کشمیری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ سے زائد قابض افواج ،نیم فوجی دستوں اور پولیس انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک واضح اور غیر مبہم ریفرنڈم ہے۔ مذکورہ انتخابات کا بگل بجاتے ہی جموںو کشمیر میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی اور مارشل لاءکا نفاذ عمل میں لایا گیا اورجماعت اسلامی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جیسی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرکے ہزاروں سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا اور انہیں تہاڑ، ہریانہ، کٹھوعہ، کوٹ بھلوال، ریاسی، امپھالا اور دیگر دور دراز جیلوں میں ڈالاگیا اورانہیں بنیادی سہولیات سے محروم کرتے ہوئے تنگ و تاریک سیلوں میں مقید کیا گیا ۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ چند ضمیر فروش لوگوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر بھارت کی طرف سے ڈھینگیں مارنا ایک ایسے بزدل شخص کی واضح مثال ہے جو کسی اکھاڑے میں اپنے مدمقابل کو رسیوں سے باندھ کر مکے مارتے ہوئے اپنی جھوٹی فتح کا جشن منارہا ہو۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوںکو مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو انتخابی سیاست کے زوایہ نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کریں اور مسئلے کوان کی مرضی کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرےں۔

  • مقبوضہ کشمیر:300پولنگ بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا

    مقبوضہ کشمیر:300پولنگ بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا

    سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کوبھارتی پارلیمانی انتخابی ڈرامے کے پانچویں اورآخری مرحلے میںپلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں پولنگ کی شرح تین فیصد سے بھی کم رہی جو پانچوں مرحلوں کی سب سے کم شرح ہے جبکہ پولنگ بوتھ ویرانی کا منظر پیش کررہے تھے ، پولنگ ایجنٹ غائب اور پولنگ عملہ خوفزدہ تھا۔ چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے کہاکہ دونوں اضلاع میں ووٹ ڈالنے کی شرح 2.81فیصد رہی جبکہ کل695پولنگ بوتھوں میں سے 300بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کی اصل شرح سرکاری ذرائع سے کہیں کم ہے۔ وچی کے علاقے میں نو پولنگ بوتھوں پر سات سے کم ووٹ ڈالے گئے اورشوپیان میں 14پولنگ بوتھوں پر پانچ سے بھی کم ووٹ پڑے ۔بیشتر پولنگ بوتھوں پر عملہ فارغ بیٹھا تھاجبکہ بھارتی فوجی مقامی نوجوانوں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خلل اندازی سے نمٹنے کے لےے مستعد کھڑے تھے۔سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے باوجود نامعلوم افراد نے پولنگ والے اضلاع میںچار مقامات پردستی بموں اور پٹرول بموں سے حملے کئے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں اضلاع میں لوگوں کی انتخابی عمل میں عدم شرکت کی وجہ بھارت کے خلاف پائی جانے والی نفرت اور غم وغصہ ہے۔

  • بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج ہونے چاہیے ۔ملک ارشاد

    بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج ہونے چاہیے ۔ملک ارشاد

    جموں(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر یوتھ فورم فار جسٹس کے صدر ملک ارشاد نے 5 مئی کو بھارتی فوجیوں کی طر ف سے ضلع کشتواڑ کے علاقے ناگ سینہ پاڈر میں ایک غریب مزدور گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے محمدایوب کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے چاہیے ۔کیونکہ بھارتی فوج کی طرف سے جاری دہشتگردانہ کاررائیوں میں کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے ۔نہ ہماری عزت محفوظ ہے اور نہ ہی جان ومال ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو سختی سے اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

  • بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، بیس سےز ائد کشمیری زخمی

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، بیس سےز ائد کشمیری زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی باوردی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو درجن سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر، شوپیاں اور پلوامہ میں بھارت سرکار کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر گولیاں برسا دیں اور پیلٹ گنز کا بھی استعمال کیا، سری نگر میں 5 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بیس سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

  • تین کشمیریوں کی شہادت، شوپیاں میں مکمل ہڑتال

    تین کشمیریوں کی شہادت، شوپیاں میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں تین کشمیریوں کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز شہید کیا آج شوپیاں میں مکمل ہڑتال کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو شوپیاں اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی ، دکانیں بند رہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی نظر نہ آئی، تین کشمیریوں کی شہادت پر کشمیریوں نے آج ہفتہ کو بھرپور احتجاج کیا.اور بھارت سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی.

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 کشمیریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہیدوں کو سلامی دے کر بھارت سرکار کو پیغام دیا کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے

    بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کے د وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے

  • مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 کشمیریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہیدوں کو سلامی دے کر بھارت سرکار کو پیغام دیا کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز شوپیاں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین کشمیریوں‌ کو شہید کیا .جن کی شناخت لطیف احمدڈارعرف لطیف ٹائیگرساکن ڈوگری پورہ پلوامہ ،طارق احمد شیخ ولد علی محمد عرف طارق مولوی ساکن مولوچتراگام شوپیان اورشارق احمدننگرویوسف ساکن چھوٹی گام شوپیان کے طور پر ہوئی تھی. شہید ہونے والے تینوں کشمیری حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے، لطیف احمد ڈار برہان مظفر وانی کا دست راست تھا جو 2014 سے اس گروپ میں شامل ہوا.شہید ہونے والے طارق مولوی حافظ قرآن اور عالم دین بھی تھے ، تینوں کے نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کئے گئے. لطیف ٹائیگر کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور ان کی نمازجنازہ متعدد بار ادا کی گئی. نماز جنازہ میں کاکہ پورہ، بانڈر پورہ، کانلی باغ، بارسو اور ڈوگری پورہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ طارق مولوی اور شارق کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگون نے شرکت کی اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہداء کے جنازوں کو سلامی بھی دی.

    بھارت سرکار نےد عویٰ کیا ہے کہ لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ کا رہائشی ہے جو سال 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا اور برہان گروپ کا آخری زندہ رکن تھا۔ برہان مظفروانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جسے بھارتی فوج نے جولائی 2016 میں شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیر کی تحریک میں تیزی آئی تھی.

    بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کے د وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے

  • یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا

    حریت رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت سرکار نے ایک پنجرے میں قید کر رکھا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • برہان وانی کا قریبی اور آخری کارکن شہید کر دیا، بھارت کا دعویٰ

    برہان وانی کا قریبی اور آخری کارکن شہید کر دیا، بھارت کا دعویٰ

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کے قریبی دوست اور آخری کارکن کو شہید کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارت نے تین کشمیری نوجوانوں‌کو شہید کیا ہے جن کی شناخت مولوی طاریق ساکنہ مولو چھترا گام اورشارق نینگرو ساکنہ چھوٹی گام شوپیان ،لطیف احمد ڈار کے نام سے ہوئی. بھارت سرکار نےد عویٰ کیا ہے کہ لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ کا رہائشی ہے جو سال 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا اور برہان گروپ کا آخری زندہ رکن تھا۔ برہان مظفروانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جسے بھارتی فوج نے جولائی 2016 میں شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیر کی تحریک میں تیزی آئی تھی.

    بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کےد وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔