Baaghi TV

Category: کشمیر

  • سرینگر ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری

    سرینگر ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری

    بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں ائیر پورٹ پر حملے کا الرٹ جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ اب عسکریت پسند کسی اہم ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور وہ سرینگر ائیر پورٹ ہو سکتا ہے، اداروں کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند اس حوالہ سے مکمل تیاری کر چکے ہیں بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں حکام کو اس ضمن میں خبردار رہنے کا حکم دیا ہے. الرٹ جاری ہونے کے بعد سرینگر ائیر پورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے. خفیہ کمیروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے. الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند ائیر پورٹ کی گاڑیاں بھی اغوا کر کے حملہ میں استعمال کر سکتے ہیں.

  • پلواما میں شہید کشمیریوں کی شناخت،تینوں مقامی

    پلواما میں شہید کشمیریوں کی شناخت،تینوں مقامی

    بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں سرچ آپیشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےد ورا ن تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جن کی شناخت شوکت احمد ڈار ساکنہ پنزگام،عرفان احمد ساکنہ وڈورہ سوپور اور مظفر احمد شیخ ساکنہ ٹہاب پلوامہ کے طورپر ہوئی. بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریون کو شہید کئے جانے کی اطلاع ملنے پر کشمیری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں‌ سرچ آپریشن کے نام پر ہفتہ کو مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

  • پلوامہ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    پلوامہ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں‌ سرچ آپریشن کے نام پر ہفتہ کو مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سرچ آپریشن کےد وران بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، اس موقع پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے. بھارتی فوج کی فائیرنگ سے دو کشمیری شہید ہو گئے .

     

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

     

    بھارتی فوج نے پانچ کشمیری شہید کر دئیے

  • مقبوضہ کشمیر، بھارت سرکارنے کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہیں دی

    مقبوضہ کشمیر، بھارت سرکارنے کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہیں دی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر تاریخی جامع مسجد کو بند کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں تاریخی جامع مسجد کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے کشمیری جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے. کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے آج جمعہ کو ہڑتال کی کال بھی دی تھی،بھارتی فوج نے رمضان کے دوسرے جمعہ کو کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے کشمیری جمعہ بھی ادا نہیں کر سکے .
    دوسری جانب حریت قیادت کی کال پر سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر بھی ٹریفک نظر نہیں آئی.

  • بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیرکے علاقت چھنبل پورہ میں‌ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کے تشدد سے ارشد احمد ڈار زخمی ہو گیا تھا جو مقامی ہسپتال میں داخل تھا، ارشد احمد ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جمعرات کو ہسپتال میں دم توڑ گیا اس کے سر پر کافی گہرا زخم تھا.

  • حریت قیادت نے جمعہ کو کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی

    حریت قیادت نے جمعہ کو کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی

    حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف جمعہ کو ہڑتال کی کال دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی فوج کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کو شہید کرنے اور مظالم پر جمعہ کو ہڑتال دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو پر امن احتجاج بھی کیا جائے گا، خطیب خطبہ میں بھارتی درندگی کے خلاف آواز اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد حریت رہنماوں نے ہڑتال کی کال دی ہے

  • بھارتی فوج نے پانچ کشمیری شہید کر دئیے

    بھارتی فوج نے پانچ کشمیری شہید کر دئیے

    بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک میں بھی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے پانچ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی بھارت سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کم نہ ہوا، بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو یراساں کرتی ہے. پلوامہ کے علاقے دالی پورہ میں بھارتئ فوج نے سرچ آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والے کشمیریوں پرفائرنگ کر دی جس سے پانچ کشمیری شہید اور ایک زخمی ہو گیا. واقعہ کے بعد علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے.

  • محکمہ صحت عامہ میں جعلی حکیموں کو بھرتی کرنے والے آفیسران کی گرفتاری میں چئیرمین احتساب بیورو مانع

    محکمہ صحت عامہ میں جعلی حکیموں کو بھرتی کرنے والے آفیسران کی گرفتاری میں چئیرمین احتساب بیورو مانع

    مظفرآباد(شفقت حسین)احتساب بیورو کی جانب سے محکمہ صحت عامہ میں یونانی حکیم کی آسامیوں پر جعل سازی سے تقرریوں کی تفتیش مکمل ہونے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف عدالت العالیہ میں رٹ دائر کردی گئی۔پٹینشنر حکیم محمد ثاقب ہاشمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے 2015میں محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام حکماءکی تعیناتیوں کے لیے ہونے والے انٹرویوز میں گڑ بڑ کرنے اور فیل امیدواروں کو تعینات کرنے پر تفتیش مکمل کی ہے اور احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے محکمہ صحت عامہ کے سابق ڈی جی سمیت متعدد آفیسران کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کی سفارش کی اس کے باوجود سابقہ چیئرمین اور موجودہ چیئرمین احتساب بیورو نے فائل دبا رکھی ہے اور بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہاجس پر عدالت العالیہ کے جج جسٹس خالد یوسف نے پٹینشنر کی رٹ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 11جون تک چیئرمین احتساب بیورو سے جواب دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پٹیشنر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت عامہ کے سینئر آفیسران اور ڈی جی کی دوڑ میں شامل سینئر افسر جعلی تقرریوں میں ملوث ہیں۔چیف سیکرٹری نئے ڈی جی کے تقرر سے قبل احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم سے رپورٹ طلب کریں۔

  • ڈیوٹی آفیسر سعید اخترجھوٹ بول کر وزیر اعظم کے خلاف سازش کررہے ہیں .ترجمان فاروق حیدر

    ڈیوٹی آفیسر سعید اخترجھوٹ بول کر وزیر اعظم کے خلاف سازش کررہے ہیں .ترجمان فاروق حیدر

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر سعید اختر نامی شخص جو کہ ڈیوٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ ہےکی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر پر انتہائی بہودہ نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ آفیسر مذکور کے خلاف قومی اداروں اور وزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان غلط فہمی پھیلانے پر سپیشل پاور ایکٹ کے تحت ریمول فرام سروس کی کاروائی کے لیے تحریک کی جاری ہے موصوف نے اپنی ذمہ داریوں سے سنگین انحراف کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف سازش کی اور دھوکہ دہی چرب زبانی اور جھوٹ کے ذریعے لوگوں اور اداروں کو گمراہ کیا .ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان قومی اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بھی حقیقت کا علم ہے اور وہ بھی اس طرح کی کاروائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں آزادکشمیر کے عوام اور منتخب وزیراعظم ان کے سٹاف اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کے لیے سازشیں کرنے والوں کے خلاف سروسز رولز کے تحت انضباطی کاروائی کے لیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

  • احتجاجی مظاہروںمیں شرکت پر 3کشمیری گرفتار

    احتجاجی مظاہروںمیں شرکت پر 3کشمیری گرفتار

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے رٹھسونہ سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس کی بھاری تعداد نے رٹھسونہ میں متعدد مکانوں پر چھاپے مارے اور کم از کم تین افرادکو گرفتارکرلیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان افراد کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتارکیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔