Baaghi TV

Category: کشمیر

  • حریت کانفرنس کا کشمیریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار

    حریت کانفرنس کا کشمیریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ اور شوپیاں میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ اور شوپیاں میں الیکشن سے قبل سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 44 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، تین دن سے پلوامہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 100 کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔کشمیریون کو گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ،پلوامہ میں چھ مئی کو الیکشن ہونے ہیں .گرفتاریوں پر حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کی آڑ میں نوجوانوں کی گرفتاریاں مذموم عمل ہے، گرفتاریوں سے جذبہ حریت نہیں دبایا جا سکتا.

  • شوپیاں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید، 17 زخمی

    شوپیاں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید، 17 زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید اور 17 زخمی ہو گئے ،شہید ہونے والوں میں برہان وانی کا قریبی ساتھی لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ بھی شامل ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کےد وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقہ امام صاحب کے گاوں آڑکھار میں سرچ آپریشن کےد وران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور الزام لگایا کہ دونوں عسکریت پسند تھے. حکام نے اس کے بعد علاقہ بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی . واقعہ میں ایک بھارتی فوج کا اہلکار زخمی بھی ہوا ہے. بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کی خبر ملنے پر کشمیری اپنے گھروں‌سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ،کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر پتھراو کیا، فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے .

  • بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر بڑا حملہ، درجنوں‌ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج پر ایک اور بڑا حملہ ہو گیا، 15 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار 15 فوجی ہلاک ہو گئے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

  • پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کہا کہ مودی وزیر اعظم بن گیا تو پاکستان کو گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ایک بار پھر وزیر اعظم بناو اور پھر دیکھو پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا. امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا الیکشن ہے۔

  • پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو بھارت کو مطلوب افراد ہمارے حوالہ کئے جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بھارتی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ تعلقات میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور بھارت کو مطلوب افراد جو پاکستان میں ہیں وہ بھارت کے حوالہ کیے جائیں .راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عمران خان نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ہم اسے وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیموں کے ڈھانچوں کو بالکل ختم کریں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنا بند کریں. اس کے بعد ہی پاکستان سے بات چیت کی جا سکے گی .

    واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گری کی وادراتوں میں بھارت ملوث ہے. بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں گرفتار ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں باردوی مواد پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولگام کے علاقے ہانچی پورہ میں باردوی شیل پھٹنے سے 12 سالہ شاہد اور 11 سالہ اخلاق زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، اخلاق کے منہ پر زیادہ زخم آئے ہیں. واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • سید علی گیلانی علیل ہو گئے، ہسپتال منتقل

    سید علی گیلانی علیل ہو گئے، ہسپتال منتقل

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طبیعت ناساز ہو گئ ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو منگل کو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کو بھارت سرکار نے ایک لمبے عرصے سے اپنے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے جو حیدر پورہ میں واقع ہے۔ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے مطابق انہیں پہلے صدر ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں داخل کروایا گیا ہے۔

  • بھارت سرکار نے 21 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    بھارت سرکار نے 21 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سرکار نے21 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 21 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔بھارتی سیکورٹی اداروں نے مورن نامی گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، اس دوران فورسز نے 21 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔

    واضح رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائے پر حملہ کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیری نوجوانوں کو مسلسل حراساں کر رہی ہیں۔