Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 19 اگست کو ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ایل او سی کے سبزکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست کوسبز کوٹ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی 70 سالہ جان بی بی بیوہ صدیق شدید زخمی ہوئیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ رواں برس بھارت 2027 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں 16 نہتے شہری شہید اور 166 افراد زخمی ہو چلے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ترجمان کے مطابق بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائےاور2003ء کے فائر بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری 7نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری 7نوجوان گرفتار

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری 7نوجوان گرفتار،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیربھارتی فوج کے مطالم جاری جاری ادھر اطلاعات کے مطابق پولیس نے بانڈی پورہ، شوپیاں اور جموں سے 7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو بانڈی پورہ سے گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے سلسلے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بانڈی پورہ پولیس، 13 آر آر اور سی کوئی آئی آر پی آٹھویں بٹالین کے ذریعہ حاجن قصبے کے چیک چندرگیر علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران پسند سبزار احمد راتھر عرف آتش بھائی ساکنہ اونیرا شوپیان کو حراست میں لیا گیا۔

    بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک 9 ملی میٹر پستول کے ساتھ پستول میگزین اور 4 زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ راتھر نے حال ہی میں لشکر میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں حاجن علاقہ میں اور اس کے آس پاس سرگرمیاں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن حاجن میں درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز نے چار نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شوپیان ضلع میں چار نوجوانوں امتیاز احمد ساکنہ رتنی پورہ، پرویز احمد ساکنہ پنجورہ، سجاد احمد پنجورہ اور شاہد احمد ہیلو امام صاحب شوپیان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے چار گرینیڈ اور 100 اے کے 47 راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    جموں میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلامی شعائرکے دفاع کی پاداش میں دو مسلم نوجوانوں ضیا الرحمان ساکنہ بھلیسہ ضلع ڈوڈہ اور محمد زاھد ساکنہ بٹوت ضلع رام بن کو گرفتار کر لیا۔
    مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس

    (سی آر پی ایف)نے بدھ کے روز سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرکا کہنا ہے کہ ‘سرینگر شہر کے نٹی پورہ علاقے میں واقع آزاد بستی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں معلومات کی بنا پر رات ایک بجے یہ کارروائی شروع کی گئی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘رہائشی مکان سے ایک گرینیڈ اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ مکان میں رہنے والے تین افراد اسماعیل پرے، جاوید پرے اور ہلال پرے کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر کے نوگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد جموں و کشمیر کے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کے پانچ دن بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نوگام نیٹی پورہ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے سات کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے

    مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے سات کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 7 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

    مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے بانڈی پورہ، شوپیاں اور جموں سے 7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو بانڈی پورہ سے گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

    بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے سلسلے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بانڈی پورہ پولیس، 13 آر آر اور سی کوئی آئی آر پی آٹھویں بٹالین کے ذریعہ حاجن قصبے کے چیک چندرگیر علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران پسند سبزار احمد راتھر عرف آتش بھائی ساکنہ اونیرا شوپیان کو حراست میں لیا گیا۔

    مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک 9 ملی میٹر پستول کے ساتھ پستول میگزین اور 4 زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہے۔ راتھر نے حال ہی میں لشکر میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں حاجن علاقہ میں اور اس کے آس پاس سرگرمیاں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن حاجن میں درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز نے چار نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شوپیان ضلع میں چار نوجوانوں امتیاز احمد ساکنہ رتنی پورہ، پرویز احمد ساکنہ پنجورہ، سجاد احمد پنجورہ اور شاہد احمد ہیلو امام صاحب شوپیان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے چار گرینیڈ اور 100 اے کے 47 راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے بدھ کے روز سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرکا کہنا ہے کہ ‘سرینگر شہر کے نٹی پورہ علاقے میں واقع آزاد بستی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں معلومات کی بنا پر رات ایک بجے یہ کارروائی شروع کی گئی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘رہائشی مکان سے ایک گرینیڈ اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ مکان میں رہنے والے تین افراد اسماعیل پرے، جاوید پرے اور ہلال پرے کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز سرینگر کے نوگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد جموں و کشمیر کے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کے پانچ دن بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نوگام نیٹی پورہ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

  • فلسطین وکشمیر سمیت یمن ، لبنان اور افغانستان و عراق جیسے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے

    فلسطین وکشمیر سمیت یمن ، لبنان اور افغانستان و عراق جیسے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے

    فلسطین وکشمیر سمیت یمن ، لبنان اور افغانستان و عراق جیسے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تیرہ ممالک کے اراکین پارلیمنٹ بشمول پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین، روس سے سرگئی بابورین، ایران سے امیر حسین عبداللہیان، جنوبی افریقا سے نکوسی مینڈیلا، فلسطین سے ھدی نعیم ،ترکی سے حسن توران، ملائیشیا سے سید ابراھیم، عراق سے حامد عباس موسوی، افغانستان سے سینیٹر مولوی عبداللہ قرلق، لبنان سے سیف ابراہیم موسی، شام سے ڈاکٹر نضال عمار، بحرین سے سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جلال فیروز اور یمن سے وزیر تعلیم یحیٰ بدرالدین الحوثی نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منگل اور بدھ کی درمیانی شب منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ’’عالمی صہیونزم کے مقابلہ میں عالمی مزاحمت کی تشکیل‘‘ سے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے خطاب کیا ۔ کانفرنس کی میزبانی فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹی جنرل صابر ابو مریم نے کی ۔ مقررین نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی عالمی آن لائن کانفرنس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا حل ناگزیر ہے ۔
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان مظلوم انسانیت کے ساتھ کھڑا ہے اورسر فہرست مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی حمایت ہے ۔ روس کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صدارتی امید وار سرگئی بابورین نے کہا کہ اسرائیل نسل پرستی کا گڑھ اور خون چوسنے والی جونک ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قیام سے لے کر فلسطینیوں کی آزادی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی صہیونزم اور صہیونی تحریک ہے ۔ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ کے مشیر امیر حسین عبد اللہیان نے کہا کہ ایران فلسطین و کشمیر سمیت تمام مظلوموں کا حامی ہے ،عرب امارات اور اسرائیل تعلقات کا معاہدہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی امریکی سازش ہے ۔ شہدائے فلسطین وکشمیر اور شہید القدس جنرل قاسم سلیمانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ ترکی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ فلسطین وکشمیر سمیت یمن اور عراق و شام جیسے مسائل پر اقوام متحدہ کی خاموشی ایک مجرمہ فعل ہے اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہی لہذا یہ ایک بے وقعت ادارہ ہے ۔ فلسطین سے حما س کی رکن پارلیمنٹ ھدیٰ نعیم کاکہنا تھا کہ فلسطینی اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کسی بھی عرب ملک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا فلسطینیوں کی خواہشات اور امنگوں کی عکاسی نہیں کرتا اور نہ ہی فلسطینی عوام کی جد وجہد کو روک سکتا ہے ۔ یمن سے انصار اللہ کے رکن پارلیمنٹ اور وزیر تعلیم یحیٰ بدر الدین حوثی نے کہا کہ فلسطین وکشمیر میں جاری ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ ۔ ملائیشیا کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ لبنان سے حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم موسوی کاکہنا تھا کہ فلسطین وکشمیر میں ظلم و ستم کو روکنے کے لئے تمام ممالک کے اراکین پارلیمنٹ بھرپور کردا ادا کریں ۔ حزب اللہ فلسطین وکشمیر سمیت دیگر مظلوم اقوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ ۔ عراقی حشد الشعبی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ حامد عباس موسوی کاکہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور مسلمان اقوام کوعرب اور اسرائیل تعلقات اور قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کے لئے امریکی سرپرستی میں نئی صہیونی لہر کا سامنا ہے ۔ بحرین کے سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جلال فیروز نے کہا کہ بحرینی عوام اور اراکین پارلیمنٹ حکمرانوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں ۔ افغانستان سے سینیٹر مولوی عبد اللہ قرلق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت عراق اور یمن جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا ۔ افغانستان مظلوم اقوام کی حمایت کرتا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما نیلسن مینڈیلا کے پوتے اوررکن پارلیمنٹ نکوسی مینڈیلاکاکہنا تھا فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ فلسطین، کشمیر، لبنان، یمن اور عراق سمیت جنوبی افریقا کے مسائل پر اہم کانفرنس کا انعقاد کیا ہے ۔
    کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ طور پر پیش کی جانے والی قرار داد میں دنیا بھر سے اراکین پارلیمنٹ کا فورم تشکیل دینے اور عالمی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے اور مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ جد وجہد جاری رکھنے کا عزم اور اتفاق کیا گیا ۔

  • کشمیر میں بھارتی ظلم کرفیو کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی۔ سینیٹر رحمان ملک

    کشمیر میں بھارتی ظلم کرفیو کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی۔ سینیٹر رحمان ملک

    اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کشمیر افئیرز و گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد پیش کی جسے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے متفقہ طور پر منظور

    کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کمیٹی مودی مظالم کی شدید مذمت اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور حکومت سے مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت مودی کی کشمیر مخالف اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائے۔ سینیٹر راجہ ظفرالحق و دیگر ممبران نے سینیٹر رحمان ملک کی تجویز کی بھرپور تائید کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت موثر انداز سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم کرفیو کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ سے ایک بھی قرارداد منظور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اگر گیمبیا روہینگیا کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جاسکتاہے تو پاکستان کیوں نہیں؟حکومت گیمبیا کی طرح پاکستان بھی مودی کے مظالم کے خلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے لیکر او آئی سی و اقوام متحدہ کو مودی کے خلاف کئی خطوط لکھے۔

  • چند روز قبل بھارتی فوج کی بربریت کا شکار ہونے والی خاتون شہید

    چند روز قبل بھارتی فوج کی بربریت کا شکار ہونے والی خاتون شہید

    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر گوئی سیکٹر کے تتہ پانی علاقے میں چند روز قبل بھارتی فوج کی بربریت اورٹارگٹ فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والی شہری خاتون شکیلہ

    زوجہ محمد رفیق چوہدری آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوٹلی ہسپتال آزاد کشمیر میں جام شہادت نوش کر گئی۔ مرحومہ کو آج آبائی گاؤں بٹالی گوئی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

  • بارہمولہ میں بھارت فوج کا سرچ آپریشن، ایک اور بھارتی فوجی جہنم واصل

    بارہمولہ میں بھارت فوج کا سرچ آپریشن، ایک اور بھارتی فوجی جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارہ مولہ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے میں پٹن کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان منگل کے روز دم توڑ گیا ۔پیر کے روز ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں مشترکہ پارٹی پر حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مقابلے کے دوران فوج کے دو اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کے کمانڈر سجاد عرف حیدر سمیت 3 حریت پسندوں کو شہید کر دیا تھا۔

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

    یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ،دو ہلاک

    ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دل باغ سنگھ کے مطابق فورسز کے لئے بارہمولہ ایک مشکل آپریشن رہا ہے۔ سجاد حیدر مرکزی علاقوں میں سرفہرست دس حریت پسندوں میں شامل تھے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ وہ 2016 میں تنظیم میں شامل ہوئے اورحزب المجاہدین کے سابق کمانڈربرہان وانی کی طرح سرگرم تھے ۔پیر کے روز جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی پولیس افسر (ایس پی او)، ڈسٹرکٹ پولیس بارہمولہ کے مظفر علی ، کانسٹیبل لوکیش شرما اور 119 بٹالین سی آر پی ایف کے کانسٹیبل خورشید خان ہلاک ہوگئے

    مقبوضہ کشمیر، مجاہدین حملے میں ہلاک اہلکاروں کی لاشوں سے لواحقین نے بھارتی ترنگا اتار کر پھینک دیا

  • مقبوضہ کشمیر میں زور دار اندرونی سیاسی تحریک کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، صدر آزاد کشمیر

    مقبوضہ کشمیر میں زور دار اندرونی سیاسی تحریک کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، صدر آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں خوفناک جرائم اور آخری مرحلہ میں داخل ہونے والی نسل کشی کا شکار کشمیریوں کی طرف سے ایک زور دار عوامی تحریک کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کشمیریوں کی اندرونی تحریک ہو سکتی ہے جس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام میں اب یہ احساس زور پکڑ رہا ہے کہ گُھٹ گُھٹ کر زندگی گزارنا شاہد اب ممکن نہیں رہا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ظلم سے لڑتے لڑتے جو اس دنیا سے چلے گئے وہ تو گئے لیکن جو زندہ ہیں وہ بھی زندہ درگور ہیں اور اب اُن کے لیے اپنی وطن کو دشمن کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔افواج پاکستان کے مجلہ ہلال کے انگریزی ایڈیشنل میں چھپنے والے اپنے ایک خصوصی مضمون میں صدر سردار مسعود خان نے لکھا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمیں حالات کا رُخ موڑنے کے لیے اپنی صفوں کا از سر نو جائزہ لینا ہو گا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ایک بین الاقوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے کثیر الجہتی عالمی فورمز کی بے حسی سے مایوس ہو کر بیٹھنے کے بجائے ان فورمز کے دروازوں پر دستک دینے کا سلسلہ اُس وقت تک جاری رکھنا ہوگا جب تک وہ اپنے دروازے کھول کر ہماری بات سننے کے لیے تیار نہ ہو جائیں۔ ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر مسلسل زور دیتے رہنا چاہئے کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے حالات کو سازگار بنائے یا اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب چھ اور سات کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مشاورت کا نیا سلسلہ شروع کرے۔ ہمیں بین الاقوامی سطح پر موجود اس تاثر کو ختم کرنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی تنازعہ ہے یادو ملکوں کے درمیان لین دین کا کوئی معاملہ ہے۔ یہ مسئلہ ایک کروڑ چالیس لاکھ انسانوں کی قسمت کا معاملہ ہے جنہوں نے اپنی منزل کا تعین کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہمیں دنیا کی ایسی با اثر پارلیمانز تک پہنچ کر ان کے ساتھ کام کرنا ہو گا جن کا اثر اور وزن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کے حقوق انسانی کونسل اور بین الاقوامی سول سوسائٹی محسوس کرے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے پاس دس ملین اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طاقت اور اُن کا تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک ہے اور جو نہ صرف اپنے سیاسی و معاشی اثر و سوخ سے عالمی رائے عامہ کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں بلکہ وہ حق و انصاف کی حمایت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی طرف مائل بھی ہیں۔ اس لیے ہمیں اس طاقت کو کشمیر کاز کے لیے استعمال کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ صدر آزا د کشمیر نے اپنے مضمون میں تحریر کیا ہے کہ ہمیں بھارت کے کشمیر سے متعلق جھوٹے بیانیہ کے غبارہ سے ہوا نکا لنے کے لیے حق اور سچ پر مبنی اپنا بیانیہ بین الاقوامی برادری کے سامنے رکھنا ہو گا اور ہماری کوششیں صرف روایتی اور نئی ابلاغی ذرائع تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہمیں نئی ٹیکنالوجیز کی پورٹلز اور اُن اداروں تک بھی پہنچنا چاہیے جہاں تنقیدی سوچ پرورش پاتی ہے۔ صدر ریاست نے تجویز کیا کہ ہمیں قیادت اور سیادت نوجوان مرد و خواتین کو منتقل کرنی چاہیے جو پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور اُنہیں سیاسی و سفارتی مہم کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی بات کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اِن مظالم کے ذمہ دار بھارت کے ایک ارب تیس کروڑ عوام ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت میں ایسے پسماندہ اور کچلے طبقات بھی ہیں جن کی اپنی زندگیاں اشرافیہ اور استعماری سوچ رکھنے والوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے دو سو پچاس ملین دلتوں کو کمتر انسان سمجھا جاتا ہے جبکہ بیس کروڑ مسلمانوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا جار ہا ہے اور اِسی طر ح سکھوں، عیسائیوں، قبائلیوں اور معاشی تاریک وطن کو بے ریاستی کے خطرے کا سامنا ہے۔ ان پسماندہ طبقات کی اکثریت بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتی۔ صدر سردار مسعود خان نے یہ بھی تجویز کیا کہ پاکستان کو سیاسی لحاظ سے مستحکم اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے قلیل المیعاد اور طویل المعیاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی۔ آرایس ایس حکومت نے بھارت کے سیکولرازم کا نمائشی نقاب اُتار کر اپنے تمام ہمسائیوں خاص طور پر پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف کثیر المحاذی جنگ چھیڑ دی ہے۔ اب بھارت میں باقی جو کچھ بچا ہے وہ جنگجو ئی، تشدد، نفرت، تفاوت اور استثنیٰ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اس زہریلہ مرکب کا سب سے زیادہ شکار ہندوستانی عوام ہوں گے لیکن اس سے پہلے ہندو توا کی تباہ کن طاقت زنجیروں میں جکڑی کشمیری قوم کو تباہ کر چکی ہو گی۔ ایسی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کا یہ عزم ہے کہ تمام تر حیوانیت کے باوجود وہ ہندوستان سے آزادی حاصل کریں گے کیونکہ یہ تاریخ کا فیصلہ ہے۔

  • جرمنی : برطانیہ : امریکہ :بیلجئیم میں بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، پاکستان سے الحاق کے نعرے، بھرپور احتجاج

    جرمنی : برطانیہ : امریکہ :بیلجئیم میں بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، پاکستان سے الحاق کے نعرے، بھرپور احتجاج

    اسلام آباد :جرمنی : برطانیہ : امریکہ :بیلجئیم میں بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، پاکستان سے الحاق کے نعرے، بھرپور احتجاج،اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ساری ہے ،

     

     

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور ان کے ساتھ پاکستانی برادری نے بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر برلن کے ساتھ برلن کی دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل آزادی کے حق اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

    برلن کے اس مظاہرے کی خاص بات یہ بھی تھی کہ بھارتی سفارتخانہ کے اندر جب آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تو وہیں باہر کشمیریوں کے حق میں جرمن، انگریزی اور اردو زبان میں بھرپور نعرے بازی کی جا رہی تھی۔ اس مظاہرے میں برلن سمیت برانڈنبرگ، ڈریسڈن اور ہیمبرگ سے لوگوں نے شرکت کی۔ جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں بھی اس حوالے سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

    نیویارک میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں پاکستانی‘ کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا

    لندن میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جموںو کشمیر میں بربریت ختم کی جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادت دیا جائے۔ بھارتی حکومت کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کرے۔

    تارکین وطن کشمیریوں اور کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہفتہ کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کا انعقاد ’’کشمیر کونسل یورپ ‘‘ نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے تعاون سے کیا تھا۔ مظاہرے میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور سکھوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ بیلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں قائم مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    مظاہرے کے شرکا نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم اور غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کو مزیدتاخیر کئے بغیر رہا کرے۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر فوری توجہ دے

  • سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ۔ 3 افراد زخمی

    سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ۔ 3 افراد زخمی

    کشمیر میں بھارت کی طرف سے فائربندی کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت زاہدہ بیگم دختر کرم داد ساکن چاہی ڈھیری . محمد ساجد ولد محمد ارشاد ساکن چاہی کھرانی .اور محمد عبداللہ ولد محمد صضیر ساکن ٹھاکرہ موہڑہ چاہی کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل ‏کر دیاگیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے۔