Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

    مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں ،کشمیریوں نے آج ہی کے دن 1947ء کو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔

    19 جولائی 1947ء کو آبی گزر سرینگر کے مقام پر بانی صدر آزاد جموں و کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی لیکن 26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامی خواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد سے اب تک کشمیری عوام نے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔

    یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا، بھارتی مظالم اور قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی۔

    آزاد کشمیر کے وزیر جاوید احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت سے مکمل آزادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے پاکستان کیساتھ الحاق تک کشمیری عوام آج بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح مختلف محاذوں پر جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے کہا بھارت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم رکھنے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، صرف 90 کی دہائی سے اب تک بھارت نے 97 ہزار کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 7 دہائیوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا

    بھارتی سکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں واقعہ اتوار کو پیش آیا جب ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی گئی،واقعہ عین اسوقت ہوا جب بھارتی وزیراعظم مودی اپنے عہدے کا حلف لے رہے تھے،فائرنگ کے بعد بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں،بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے،پولیس نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے بس میں سوار ہندویاتریوں کو کھائی سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو نقاب پوش ملزمان نے ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئی، ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوا جس کے بعد بس اس کے کنٹرول میں نہ رہی اور کھائی میں گری، واقعہ ریاسی اور راجوری اضلاع کے سرحد پر ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

    ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی، سنتوش کمارورما
    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ میں یوپی کے رہائشی سنتوش کمارورما بھی زخمی ہوئے ہیں، سنتوش نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس پر ہم شیو کھوڑی سے کٹرا کی طرف جا رہے تھے جب بس پر گولیاں چلیں،ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی،تقریبا بیس تک فائرنگ ہوتی رہی،ڈرائیور کو گولی لگی اور بس کھائی میں گر گئی، فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ہمارے سامنے تھا جبکہ باقی اطرا ف سے گولیاں آئیں لیکن کوئی سامنے نہیں تھا، ملزمان نے بیس منٹ وقفے وقفے سے فائرنگ کی،اور فرار ہو گئے.

    یوپی کے ہی رہائشی نیلم گپتا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کتنے لوگ تھے کوئی اندازہ نہیں،بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے ہم نہیں دیکھ سکے، بس میں چالیس مسافر تھے جن میں بچے بھی شامل تھے، حملے میں میرے شوہر ،بہنوئی، بھابی بھی زخمی ہوئی ہیں.

    بس میں سوار ایک اور یاتری جو واقعہ میں زخمی ہوا نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم چھ سات فائرنگ کرنے والے لوگ ہوں گے، انہوں نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا، بس کو گھیر کر فائرنگ کی گئی، جب بس کھائی میں گری تو اسکے بعد بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہندویاتریوں کی بس پر حملے کے بعد کا صورتحال کا جائزہ لیا ہے،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو بھی ہے اسے جلد سزا دی جائے گی۔

    ریاسی جیسے محفوظ علاقے میں بس پر فائرنگ،بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن،پاکستان پر الزام لگائے جانے کا امکان
    مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قوی امکان ہے کہ ماضی کی طرح بھارت پاکستان پر الزام عائد کرے گا.مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

  • دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشتی بٹوارہ جا رہی تھی جس میں بچے اور مقامی لوگ سوار تھے، لیکن بی بی کینٹ آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی،مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی ٹیم کو ریسکیو اور ریلیف کےکاموں کے لئے تعینات کیا گیا ہے،بھارتی فوج کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےبتایا کہ میرین کمانڈو (MARCOS) ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے باعث جہلم سمیت تمام دریا اور ندی نالوں میں طغیانی ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے دریاؤں سے دور رہنے کی اپیل کی ہےموسلا دھار بارش اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے پیر کو سری نگر کی بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،خانیار، باباڈیمب، نوہٹہ سمیت شہر کے نشیبی علاقوں کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

  • مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے،اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی، منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی، انڈہ خریدنے والےکشمیری تاجر نےکہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔

  • کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

    کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

    اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیراور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا ۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیراور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام یوم سیاہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے کی جبکہ وزیر حکومت احمد رضا قادری نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شیخ عبد المتین، سینئر حریت رہنما سید یوسف نسیم ،داود خان یوسفزئی ، راجہ شاہین ، سید گلشن اقبال ،شوکت بٹ ،انجینئر حمزہ محبوب ، زاہد اشرف ، مہتاب اشرف ،ڈائریکٹر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی، راجہ خان افسر خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما سردار محمد صدیق ،نثار مرزا، سردار عبد الماجد ، سردار ساجد محمود ، سردار عظیم سرور،انچارج ڈیجیٹل میڈیا لبریشن سیل سردار نجیب الغفور خان، انعام الحسن کاشمیری، راجہ راشد رضا ، حکیم ندیم قادری ،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    وزیر حکومت احمد رضا قادری نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوج سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتار کر جموں وکشمیر پرغیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کر لیاتھا۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام قانون تقسیم ہندوستان ، دو قومی نظریہ ، تمام ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلا ف ورزی اور کشمیری قوم کی خواہشات کے خلاف تھا ۔ہندوتوا کی پالیسی کا سب سے بڑا مظہر 27 اکتوبر کو ریاست پر ظالمانہ و غاصبانہ قبضہ تھا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے نے بھارت سے الحاق کی دستاویزات پر اپنے والد کے دستخطوں سے انکار کیا ہے۔بھارت نے کل ورکنگ بائونڈری پر پاکستانی علاقے میں اپنا ڈرون بھیج کر ہمیں اشتعال دلانے کی بھونڈی کوشش کی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا ایشو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مساوات کے عظیم جذبے کے تحت جلد حل کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہوسکے۔

    سینئر حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیاں فورسز کو حاصل غیر ضروری اختیارات کا نتیجہ ہیں۔مقررین نے 27اکتوبر1947 کوجموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قراردیا جب بھارتی افواج نے زبردستی کشمیر میں داخل ہوکر کشمیریوں کی آزادی اور تمام جمہوری حقوق کو سلب کر کے اس سرزمین پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا اور تب سے آج تک کشمیری عوام پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اورکشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ حریت قائدین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کرر ہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم کشمیری عوام بھارت کو اسکے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ حریت قائدین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ دنوں میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں نوجوانوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انھوں ٠نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ کشمیری ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی مبنی بر انصاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں، اور ریاست میں ڈیموگریفک تبدیلیوں کی مذمت اور حق خودارادیت کے حصول اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے پر مبنی یادداشت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سردار نجیب الغفور خان نے ادا کئے ۔

  • ضمنی انتخابات؛ تنویر الیاس کی نشست پر پی ٹی آئی ہار گئی

    ضمنی انتخابات؛ تنویر الیاس کی نشست پر پی ٹی آئی ہار گئی

    آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ آزادجموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی ہے۔

    تاہم 189 میں سے 72 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 9 ہزار 660 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر مسلم لیگ نواز کے امیدوار مشتاق منہاس ہیں جو اب تک 7 ہزار 917 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پی ٹی آئی کےکرنل ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے ، دو سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا

  • تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپوزیشن بنچوں میں ہی بیٹھے گی،عمران‌خان کا فیصلہ

    تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپوزیشن بنچوں میں ہی بیٹھے گی،عمران‌خان کا فیصلہ

    آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی-

    باغی ٹی وی: آزاد کشمیر میں سیاسی ہزیمت سے بچنے کے لیے بلایا گیا زمان پارک اجلاس ناکام ہو گیا اجلاس میں کون شریک ہوا، کون نہیں، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں،عمران خان کو اپنے زور بازو پر سیاست کے پہلے امتحان میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا-

    پرویز خٹک کے آڈیو میسج کے ذریعے پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کو 24 اپریل شام چھ بجے زمان پارک بلایا گیا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے 31 ایم ایل ایز میں سے 24 ارکان نہ آئے

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صرف 7 ایم ایل ایز شریک ہوئے عمران خان کے بلاوے پر نہ آنے والوان میں وزیراعظم انوارالحق گروپ کے 12 ارکان شامل ہیں سارگالہ گروپ کے چار، بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان بھی نہ پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کے 3 ارکان لاہور تو پہنچے مگر زمان پارک جانے سے گریز کیا عمران خان کے ساتھ بیٹھے 7 ایم ایل ایز کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں

    خواجہ فاروق، عبدالقیوم نیازی، سردار محمد حسین، حافظ حامد رضا، چوہدری مقبول گجر، دیوان علی، محمد اقبال زمان پارک اجلاس میں شریک ہوئےآزاد کشمیر میں اپنی بھاری اکثریت کا حشر دیکھ کر عمران خان مایوس ہو گئے، آزاد کشمیر میں سیاسی سرنڈر کر دیا-

    اجلاس میں عمران خاان نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپوزیشن بنچوں میں ہی بیٹھے گی، آزاد کشمیر میں چند دنوں کے اندر اندر بازی پلٹنے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں-

  • آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

    آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

    آزاد جموں و کشمیر اسمبلی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مشترکہ اپوزیشن کے امیدواروں کے انتخاب کے حوالے خبر آئی ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے. جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف چودھری رشید کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے متخب کیا گیا ہے.


    تاہم ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فارورڈ گروپ بن گیا ہے اور پی ٹی آئی والے پی پی کا ساتھ دے رہے ہیں دوسری جانب خیال رہے کہ کشمیر کونسل کی نشست پر ہونے والا انتخاب اگرچہ تحریک انصاف کے عدنان خالد نے27 ووٹ لیکر جیت لیا لیکن اس نے حکمران جماعت میں تقسیم کو اور واضح کر دیا۔ 32 ارکان میں سے 27 ووٹ؟ چیئرمیں عمران خان کے ویدیو خطاب پر صرف 20 ارکان نے شرکت کی تاہم نئے وزیراعظم کا انتخاب ابھی ہونا ہے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سردار سیاب خالد کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی یہ نشست ان کے بیٹے سردار عدنان خالد نے جیتی لیکن وہ صرف 27 ووٹ لے سکے، حالانکہ 52 رکنی قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت 32 ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے حریف امیدوار طارق محمود نے 23 ووٹ حاصل کیے جو کہ اپوزیشن کی کل تعداد سے 3 ووٹ زیادہ ہیں، علاوہ ازیں 2 ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔

  • سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد  خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم

    سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم

    توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے ۔

    باغی ٹی وی: خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود نے دستخط کر کے سمری بھجوا دی ۔

    آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب؛ پارٹی نے عبدالقیوم نیازی کو طلب کرلیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جبکہ ان کی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔

    تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے،آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نا اہل قرار دیا گیا۔

    بریکنگ، وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا

  • پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے  ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    سری نگر: بیٹے نے پائلٹ بننے کے بعد اپنی ہی فلائٹ میں ماں کو خانہ کعبہ لیجانے کا خواب پورا کردیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی شیئر کی گئی –

    پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

    https://twitter.com/AmirRashidWani/status/1607261439940792321?s=20&t=F8przA1Xc8fsn1d8zJvvpA
    ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جاؤ گے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا۔

    انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ…

    عامر راشد نے مزید لکھا کہ آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔


    اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کو اپنی والدہ کا خواب پورا کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے عامر راشد وانی کی ٹوئٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے…