بیف ڈورئین سیلیڈ
اجزاء:
روسٹڈ یا ہنٹر بیف ایک کپ
شملہ مرچ جولین کٹ آدھی
کالے زیتون دو عدد
ہرے زیتون دو عدد
نمک پاو چائے کا چمچ
پیاز سلائس میں کٹے ہوئے آدھا
ٹماٹر جولین کٹ آدھا
سفید مرچ پاو چائے کا چمچ
لیموں کا رس ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیتون کا تیل . ڈیڑھ چائے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
سلاد پتے چند عدد گارنش کے لیے
ترکیب:
باول میں بیف جولین کٹ شملہ مرچ ٹماٹر پیاز ہرا اور کالا زیتوں کالی مرچ سفید مرچ نمک لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کر مکس کریں اور سلاد کے پتوں پر ڈال کر مزیدار سلاد سرو کریں
Category: خواتین
بیف ڈورئین سیلیڈ مزیدار لذیذ اور منفرد ریسیپی
برص پھلبہری کے داغ دور کرنے کا انمول نسخہ
برص پھلبہری کے داغ دور کرنے کا انمول نسخہ
برص سے پھلبہری سے جسم پر پڑنے والے داغ عام طور پر ہارمونز اور خون میں خرابی کے باعث پیدا ہوتے ہیں یہ داغ ذیابیطس ٹائپ ٹو اور وٹامن بی بارہ کی کمی کے باعث بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور وراثت میں بھی ملتے ہیں اور اگر ایک دفعہ پیدا ہو جائیں تو یہ جلد بڑھنا شروع کر دیتے ہیں اورجلد کی رنگت کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ حُسن بھی خراب کر دیتے ہیں جدید میڈیکل۔سائنس میں اس بیماری کا۔کوئی حتمی علاج موجود نہیں ڈاکٹر عام۔طور پر اس بیماری کے مریضوں کو سٹرائیڈ کھانے کو دیتے ہیں جس سے بہت کم مریضوں کو شفا حاصل ہوتی ہے اس کے علاوہ الٹرا وائلٹ تھراپی اور فوٹو تھراپی بھی کی جاتی ہے ان سے بھی پچاس فیصد سے کم مریض صحت یاب ہوتے ہیں جبکہ سٹیرائیڈ صحت لے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور فوٹو اور الٹراوائلٹ تھراپی ایک تو داغ ختم کرنے کی سو فیصد گارنٹی نہیں دیتی دوسرا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اور انتہائی مہنگی ہے برص اور پھبہری کے داغ ختم۔کرنے کے لیے ایک انتہائی۔آسان نسخہ نیچے دی گیا ہے جو سستا ہونے کے علاوہ انتہائی کار آمد اور صحت کے لیے بھی مفید ہے
کو اجزاء اس نسخے میں بتائے جائیں گے وہ کسی بھی پنسار سے باآسانی دستیاب ہوتے ہیں
انجیر باوچی چاکسو اور تخم پنواڑ دو دو تولہ لے کرکسی کچی مٹی کے برتن میں ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر بھگو دیں اور ساری رات بھیگا رہنے دیں صبح اس پانی کو بغیر ملے چھان کر چار تولہ خالص شہد اگر چھوٹا ہو تو زیادہ بہتر ہے اس میں شامل۔کر کے پی لیں اور جو اجزاء بچیں انھیں پیس کر داغوں پر لگا لیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں یہ بلا ناغہ عمل کریں انشاءاللہ بیس دن کے اندر نتائج ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے سب سے پہلے داغ والا حصہ سرخ ہوتا ہے اس لیے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اس عمل۔کو چالیس روز بلا ناغہ جاری رکھیں انشاءاللہ جلف کا رنگ نارمل۔ہو نا شروع ہو جائے گاوٹامن ڈی کی کمی کی چند اہم نشانیاں
وٹامن ڈی کی کمی کی چند اہم نشانیاں
وٹامن ڈی خوراک کی کمی اور سورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے پاکستان میں ایک تحقیق کے مطابق اسی فیصد سے زیادہ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں اورصرف پندرہ فیصد پاکستانی اس کمی سے محفوظ ہیں یعنی ہر دس میں سے آٹھ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں چند اہم نشانیاں درج ذیل ہیں جس سے اس کی تشخیص میں آسانی ہو سکتی ہے
١:ڈاکٹرز کے مطابق جلد کا رنگ ڈارک یا گہرا ہونا وٹامن ڈی کی کمی کی ایک بڑی نشانی ہے ڈاکٹرز کے مطابق گہری جلد والوں کو کم۔از کم دس دفعہ مناسب وقت سورج کی روشنی میں گزارنا چاہیے کیونکہ جلدکےپگمنٹس ایک نیچرل سن سکرین کا کام کرتے ہیں اور زیادہ پگمنٹس کے لیے زیادہ دھوپ ضروری ہے
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کا شکار لوگوں کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام لوگوں کی نسبت گیارہ فیصد زیادہ ہوتا ہے
جسم میں جوڑوں میں اور ہڈیوں میں درد کی ایک بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے اس کمی کے شکار افراد کو کمر درد جوڑوں کا درد ٹانگوں میں درد اور پسلیوں میں درد کی عام شکایت ہوتی ہے
سر میں پسینہ آنا وٹامن ڈی کی کمی کی پہلی نشانی ہے جسے بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے
موٹے افراد کو عام لوگوں سے زیادہ وٹامن ڈی کھانے کی ضرورت ہوتی ہےاور وٹامن ڈی کی کمی چربی کو پگھلنے نہیں دیتی اور جسم کا وزن بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی پیٹ اور نظام ہضم کو بھی متاثر کرتی ہے
بڑی عمر کے لوگ چونکہ اپنا زیادہ وقت گھر کے کمرے میں گزارتے ہیں اور عمر کے بڑھنے کی وجہ سے سورج سے نوجوانوں کی نسبت دس فیصد کم انرجی حاصل کرتے ہیں لہذا بڑی عمرمیں خوراک میں زیادہ وٹامن ڈی استعمال کرنا چاہیے اور مناسب وقت دھوپ میں گزارنا چاہیےچھاتی کے ریشے اور کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب نسخہ
چھاتی کے ریشے اور کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب نسخہ
کھانسی موسم گرما اور سرما کا ایک عام مرض ہے جو بچوں بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو متاثر کرتا ہے کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا ہا کھچ کھچ کے آنا اور خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم آنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اگر کھانسی کا۔بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور زخم کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کھانسی کے علاج کا مجرب نسخہ درج ذیل ہے
کاکڑہ سنگھی شکر تبغال زنجبیل اور پیپلا مول تما م ایک ایک ماشہ لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو شہد میں ملا کر رکھ لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں یہ کھانسی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گا یہ نسخہ بچوں بڑوں سب کے لیے مفید ہے
شربت توت سیاہ ایک چائے کا چمچ شربت صدوری ایک چائے کا۔چمچ اور لعوق سبستاں آدھی چائے کی چمچ کو عرق گاوزبان میں جوش دے کر قہوہ بنا لیں اور صبح نہار منہ اور رات کوسونے سے قبل استعمال کریں انشاءاللہ ایک ہی دفعہ کے استعمال کے بعد مرض غائب ہو جائے گا یہ نسخہ بزرگوں کی عطا ہے جس کا استعمال کھانسی ریشہ پر فوری قابو پاتا ہے اور تکلیف سے نجات عطا کرتا ہے اس کا استعمال بچوں بڑوں سب کے لیےانتہائی مفید ہےبالوں کو گھنا مضبوط اور چمکدار کرنے کے چند قدرتی نسخے
بالوں کو گھنا مضبوط اور چمکدار کرنے کے چند قدرتی نسخے
اپنی خوراک میں سلاد اور پالک کا جوس شامل کریں
لیمن کے بیج اور کالی مرچیں ہم وزن لے کر پیس کر پیسٹ بنا لیں پھر اس پیسٹ کو روزانہ اپنے سر پر پندرہ منٹ لگائیں اسکے بعد بالوں کو شیمپو کر لیں دھیان رکھیں بال دھونے کے دوران پیسٹ آنکھوں میں نہ جائے
میتھی کے بیج پانی میں پیس کر پسٹ بنا لیں اور بیس منٹ سے لے کر ایک گھنٹے تک سر پر لگائیں پھر بال دھو لیں
آدھا کپ آملہ یا آملہ کے تیل میں آدھا کلو کھوپڑے کا تیل ملا کر ابال لیں پھر اس میں آدھا کھانے کا چمچ لیمن جوس یا لیمن کو چھلکے سمیت پیس کر ڈالیں اور تھوڑی سی کالی مرچیں ڈال کر مکس کر لیں ہفتے میں تین دن رات کو بالوں میں لگا کر سو جائیں اور صبح شیمپو کر لیں
کسی برتن میں ایلوویرا جیل لے کر اس میں ایک انڈے کی زردی اور شہد ڈال کر مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں اور پورے بالوں پر لگائیں پھر بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے شیمپو کر لیں یہ گرتے ہوئے بالوں کے لیے بے حد مفید ہے ہفتے میں دو بار استعمال کریںپانچ دن میں بالوں کا گرنا بند
پانچ دن میں بالوں کا گرنا بند
بال گرنا آج کل ایک بہت ہی عام سی بیماری ہو گئی ہے ہر کوئی بال گرنے کا رونا رو رہا ہے لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں نیچے دیا گیا نسخہ استعمال کرنے سے آپ کے بال۔گھنے مضبوط اور چمکدار ہو جائیں۔گے اور پانچ دن کے اندر آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور ان شاءاللہ آپ پانچ دن کے اندر ہی واضح فرق محسوس کریں گے
ادرک کا پانی تین کھانے کے چمچ
سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ:
سرسوں کے تیل کو کسی برتن میں پکا کر نیم گرم کر لیں پھر اس نیم۔گرم تیل میں ادرک کا پانی بتائی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں۔نرمک۔سے لگائیں اور پھر نرم ہاتھ سے آہستہ آہستہ مالش کریں ایک گھنٹے بعد کسی اچھے صابن سے بال دھو لیں ان پانچ دنوں میں شیمپو بالکل استعمال نہیں کرنا ان شاءاللہ بال گرنا بند ہو جائیں گے یہ عورتوں اور مردوں کے لئے یکساں مفید ہے
اس کے علاوہ گرتے بالوں کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء سے تیل گھر پر تیار کریں
ناریل کا تیل پانچ کھانے کے چمچ
یوکلپٹس کا تیل ایک چائے کا چمچ
لونگ کا تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
تینوں تیلوں کو کسی بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو بالوں اچھی طرح لگا لیں اور صبح اُٹھ کر شیمپو سے اچھی طرح بال دھو لیں باقاعدہ استعمال سے بال گرنا بند ہو جائیں گےجرمن پوٹیٹو سیلیڈ لذیذ اور مزیدار ریسیپی
جرمن پوٹیٹو سیلیڈ
اجزاء:
آلو ایک پاو کاٹ لیں
نمک آدھا چائے کا چمچ
اجوائن آدھا کھانے کا چمچ
سوسچز تین سلائس کاٹ لیں
سیلری ایک ڈنڈی
پیاز ایک عدد کاٹ لیں
گھیرکن سلائس تین عدد
پارسلے ایک گٹھی کا تیسرا حصہ کاٹ لیں
ڈریسنگ کے لیے
سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مایونیز آدھا کپ
زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
کٹے ہوئے آلووں کو نمک اور اجوائن کے ساتھ ابال لیں جب ابل جائیں تو چھان کر ٹھنڈے کر لیں اور باول میں ڈال کر اس کے اوپر سوسچز کے سلائس کاٹ کر ڈال دیں پھر گھیرکن کے سلائس سیلری کی ڈنڈیاں پیاز اور پارسلے شامل کر لیں اب ایک پیالے میں سرکہ مایونیز زیتون کا تیل مکس کر کے آلووں کے اوپر ڈال دیں اور مزیدار سیلیڈ ٹھنڈا کر کے سرو کریںمزیدار اور چٹپٹا کابلی سیلیڈ بنانے کی ترکیب
کابلی سیلیڈ
اجزاء:
کابلی چنے آدھا کپ
کالے زیتون پانچ عدد
کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
ہری پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
ڈریسنگ کے اجزاء:
زیتون کا تیل پاو کپ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
براون شوگر آدھا کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
پسی کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک باول میں کابلی چنے کالے زیتون ہری پیاز ہری مرچ کھیرا ٹماٹر مکس کر کے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اب ایک پیالے میں زیتون کا تیل سرکہ نمک کالی مرچ اور براون شوگر مکس کر کے چنوں کے مکسچر لے اوپر ڈال کر سرو کریں مزیدار کابلی سیلیڈ تیار ہےنٹی اسپنچ سیلیڈ لذیذ اور منفرد ذائقہ دار ریسیپی
نٹی اسپنچ سیلیڈ
اجزاء:
اُبلا پاستا آدھا کپ
پالک کے پتے ایک پاو ایک منٹ بھگو دیں
چلغوزے پاو کپ ٹوسٹ کر لیں
پیسٹو ڈریسنگ کے اجزاء:
چلغوزے ٹوسٹڈ پچیس گرام
تلسی کے پتے آدھی گٹھی کاٹ لیں
پامزان چیز پچیس گرام
زیتون کا تیل پچھتر گرام
لہسن ایک جوا کاٹ لیں
ترکیب:
برتن میں ابلا پاستہ اور پالک کے پتء مکس کر لیں اور اوپر چلغوزے چھڑک دیں اب فوڈ پروسیسر میں چلغوزے تلسی کے پتے چیز زیتون کا تیل اور لہسن ڈال کر بلینڈ کر لیں اور پاستا مکسچر کے اوپر ڈال کر سرو کریںمزیدار مموسہ سیلیڈ بنانے کا طریقہ
مموسہ سیلیڈفھر
اجزاء:
سیم کی پھلی چھ عدد
کھیرا آدھا کاٹ لیں
ٹماٹر آدھا کاٹ لیں
شملہ مرچ آدھی باریک کا ٹ لیں
انڈا ایک عدد ابال لیں
ڈریسنگ کے لیے
نمک آدھا چائے کا چمچ
سرکہ آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل پاو کپ
ُپسی چینی دو چٹکی
کالی مرچ پاوڈر حسب ضرورت
مسٹرڈ پیسٹ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
سیم کی پھلی کو پہلے نمکین پانی میں تھوڑی دیر ڈبوئیں پھر چند منٹ ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں اب ایک باول میں سیم کی پھلی شملہ مرچ کھیرا ٹماٹر اور انڈے کی سفیدی اچھی طرح مکس کر لیں ایک دوسرے پیالے میں زیتون کا تیل نمک سرکہ کالی مرچ مسٹرڈ پیسٹ پسی چینی ڈال کر مکس کریں اور پھلیوں کے مکسچر کے اوپر ڈال دیں پھر انڈے کی زردی کدو کش کر کے اوپر چھڑک دیں مزیدار سیلیڈ تیار ہے