گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے مشغلے کو گھریلو باغبانی یا کچن گارڈننگ کہا جاتاہے اس طرح کاشت کی گئیں سبزیاں آلودگی کیمیائی کھادوں اور زہریلی ادویات سے پاک ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے گھریلو بجٹ پر دباؤ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی خطرناک بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے چند سال پہلے تک سبزی فروش سبز مرچ دھنیا سلاد کے پتے اور سبز پیاز فری دےدیتے تھے جبکہ اب علیحدہ سے اس کے لئے کم از کم سو روپیہ خرچ ہو جاتا ہے اگر یہ سب آپ کو اپنے گھر میں فری ملے تو آپ معقول بچت کر سکتے ہیں اس کے لئے پانچ سات گملے یا پرنے لکڑی یا پلاسٹک کے کریٹ لے کر مٹی اور قدرتی کھاد مکس کر کے ان کو بھر دیں نہری پانی کے کھال کی مٹی جسے پنجابی میں بھل کہتے ہیں وہ ہو نی چاہئے اگر نزدیک نہر وغیرہ نہ ہو تو تیار قدرتی کھاد نرسریوں سر معمولی قیمت پر مل جاتی ہے وہاں سے لے لیں تین حصہ مٹی اور ایک حصہ کھاد ملا لیں آپ کے گملے تیار ہیں انہیں صحن یا چھت پر رکھ لیں اور ان میں خشک دھنیا چٹکی چٹکی بکھیر دیں اور اس کے اوپر بہت ہی ہلکی سی مٹی کی تہہ بکھیر دیں اور ہلکا ہلکا پانی دے دیں ایک دو گملوں میں پودینہ کی جڑیں لگا دیں ایک دو گملوں میلہسن کے جوئے بیج دیں ایک دو گملوں میں لیموں کے پودے نرسری سے لاکر لگا دیں بہت جلد اس پر لیموں لگنا شروع ہو جاتے ہیں آپ کا چھوٹا سا کچن گارڈن تیار ہے ایک دو ہفتوں میں ان سب گملوں میں ہریالی آ جائے گی آپ ان گملوں میں میتھی پیاز سلاد سبز مرچ اور پالک بھی لگا سکتے ہیں
Category: خواتین

پر سکون نیند کی چند اہم اور کارآمد ٹپس
بستر پر لیٹنے کے بعد سب کی خواہش ہوتی ہے سکون کی نیند سویا جائے لیکن جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کی نیند میں کمی واقع ہونے لگتی ہے نیند کی کمی کی وجہ سے بے چینی اور الجھن سی رہنے لگتی ہے اگر اس کو بہتر نہ بنایا جائے تو یہ صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے انسومنیا جیسی بیماری لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا بھی ہے ایک عام آدمی کو بستر پر لیٹنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ہی نیند آ جاتی ہے اگر ایسا نہیں ہے تو بہتر اور گہری نیند سونے کے لئے چند کار آمد نسخے درج ذیل ہیں
ورزش زندگی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے یہ جسمانی طور پر فٹ رکھتی ہے اور رات کو پر سکون نیند لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اگر آپ کو نیند کی کمی کی شکایت ہے تو ورزش کو اپنے معمول میں شامل کر لیں دن میں 15 سے 20 منٹ بھی ورزش کے لئے نکال لینا صحت پر نہایت پر اثر اثرات مرتب کرتا ہے ورزش کرنے کا بہترین وقت صبح سویرے ہے
سونے سے پہلے پیٹ بھر کر ہر گز کھانا نہ کھائیں اس سے آپ کو بے سکونی رہے گی کیونکہ کھا کھانے کے بعد جسم اسے ہضم کرنے میں وقت لیتا ہے اس لئے سونے سے پہلے ہمیشہ دو گھنٹے قبل رات کا کھانا کھائیں سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پی لینا بھی پر سکون نیند میں مدد دیتا ہے
جن لوگوں کی زندگی میں دباؤ اور ڈپریشن زیادہ ہو جاتا ہے انہیں نیند کم آتی ہے بلاوجہ کسی بات کی ٹینشن مت لیں ایک پر سکون اور مثبت ذہن رکھنے والا شخص بہت کم نیند آنے کی شکایت کم کرتا ہے
سونے سے قبل نیم گرم پانی سے نہا لینا آپ کی اچھی نیند لینے کے لئے بےحد ضروری ہے اس سے آپ کے جسم اور دماغ کو سکون میسر آئے گا اور بستر پر لیٹتے ہی نیند آجائے گی
اپنے بستر کے لئے آرام دہ گدے کا انتخاب کریں اپنے کمرے کو صاف ستھرا اور ٹھنڈا رکھیں کمرے میں زیادہ روشنی نہ کریں اس ماحول میں جاتے ہی آپ خود کو پر سکون محسوس کرنے لگیں گے اور فوراً نیند آ جائے گی

ذائقہ بھی اور صحت بھی
زندگی میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دماغ کو صحت مند رکھا جائے اس قول کی اہمیت اپنی جگہ مگر انسان جسم کو جوان رکھنے کی تدابیر بھی اختیار کرے جسمانی و دماغی تندرستی پانے کا ایک طرق کار اچھی غذا کھانا ہے اسی وجہ سے مغرب میں غذائیت کی سائنس وجود میں آ چکی ہے جس میں تحقیقات کی روشنی میں دیکھا گیا ہے کہ کونسی غذائیں انسان کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں ان میں سے چند ایک غذائیں درج ذیل ہیں
گوبھی ایک مشہور سبزی ہے جسے پکا کر یا کچا بھی کھایا جاتا ہے اس میں کئی اہم نیوٹرنٹ پائے جاتے ہیں یہ کیمیائی مادے سوزش کم کرتے ہیں پھیپھڑوں معدوں اور چھاتی کے سرطان کے علاوہ دیگر اعضاء کے کینسر سے بچاتے ہیں یہ کیمیائی مادے ان جینز کو کمزور کرتے ہیں جو سرطانی رسولیاں پیدا کرتے ہیں اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے شاخ گوبھی کو بطور سلاد یا پکا کر کھائیں
پالک میں میگنیشئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے بلکہ یوں کہنا بجا ہو گا کہ یہ میگنیشئم کا خزانہ ہے صرف ایک پلیٹ پالک کھانے سے انسان کو میگنیشئم کی روازنہ ضرورت ک 80 فیصد حصہ مل جاتا ہے میگنیشئم انسانی جسم میں عضلات اور نسوں کی ہئیت معمول پر رکھتا ہے نیز بلڈ پریشر اور خون میں شوگر کی سطح کو بھی مروازن رکھتا ہے
چاکلیٹ ملا دودھ کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین کا کا بہترین امتزاج ہے تاہم یہ انسان کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ چاکلیٹ ملا دودھ استعمال کرتے ہیں انھیں موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ زیادہ عضلات جنم لیتے ہیں سو ان کی جسمانی ہئیت جاذب نظر رہتی ہے

چیری کا مزیدار اور خوش ذائقہ جام بنانے کا طریقہ
اجزاء:
چیری آدھا کلو
چینی آدھا کلو
لیمن ایک عددترکیب:
چیری کو اچھی طرح دھو کر اس کے بیج نکال لیں اب چیری کو ایک باؤل میں ڈال کر اس کے اوپر چینی پھیلا کر 5 سے 6 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر کسی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں آنچ ہلکی رکھیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں جب چیری گل جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر مزید پکائیں یہاں تک کہ جام گاڑھا ہا جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو اسٹر لائزڈ جار میں بھر کر محفوظ کر لیں صحت و توانائی سے بھر پور چیری جام تیار ہے 8 سے 10 گھنٹوں میں سیٹ ہو جائے گا
خوبانی کا نہایت لذیذ اورعمدہ جام تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
خشک خوبانی آدھا کلو
پانی 1 کلو
چینی آدھا کلو
لیموں کا رس 4 چائے کے چمچترکیب:
خشک خوبانیوں کو گرم پانی میں تین چار گھنٹوں کے لئے بھگو کر رکھ دیں پھر ان کو چھیل کر بیج نکال دیں پھر اس میں ایک کلو پانی ڈال کر پکنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں جب خوبانیاں گل جایئں تو آنچ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ سے دبا کر پیس لیں پھر اس میں چینی اور لیمن جوس ڈال کر پکنے دیں جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور جام گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہو نے پر شیشے کی صاف بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں
نہائت عمدہ اور صحت و توانائی سے بھر پور مالٹے کا جام تیار کرنے کی ترکیب
اجزاء:
کاغذی مالٹے آدھی درجن
چینی پھل کے وزن کے برابرترکیب:
کاغذی مالٹوں کو چاروں طرف سے کانٹے سے اچھی طرح گود کر کسی برتن میں پانی ڈال کر اس میں تین چار دنوں کے لئے بھگو کر رکھ دیں راوزانہ دن میں دو بار پانی تبدیل کر تے رہیں تین چار دن بعد ان کو خاصے پانی میں ہلکی آنچ پر پکا لیں کہ ما لٹے اچھی طرح نرم ہو جائے پھر مالٹوں کو نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر رات بھر کے لئے رکھ دیں اگلے دن ہر مالٹے کے چھ حصے کر کے بیج نکال دیں پھر پھل کا وزن کر کے وزن کے برابر چینی لے لیں پھر مالٹے اور چینی مکس کر کے کسی پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں پکنے دیں یہاں تک کہ قوام گاڑھا ہو جائے جب قوام گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان یا شیشے کی بوتلوں میں محفوظ کر لیں نہایت عمدہ اور صحت و توانائی سے بھر پور مالٹے کا جام تیار ہے
انناس کا لذت سے بھر پور اور خوش ذائقہ جام تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
انناس 3 پاؤ
چینی ڈیڑھ پاؤ
لیموں کا رس 1 چائے کا چمچترکیب:
انناس چھیل کر باریک کاٹ لیں پھر ان باریک کٹی ہوئی قاشوں میں چینی مکس کر کے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں اگلے دن کسی پتیلی میں دال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب گاڑھا ہونے لگے تو لیموں کا رس شامل کر دیں اور جب جیم گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو صاف شیشے کی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں
لذیذ اور خوش ذائقہ جیلی موس تیار کرنی کی ترکیب
اجزاء:
جیلی 50 گرام
پائن ایپل 70 گرام
کریم 35 ملی لیٹرترکیب:
پانی کو ابال لیں جب پانی ابل جائے تو اس کے اندر جیلی شامل کر کے کچھ دیر پکائیں اس دوران چمچ ہلاتے رہیں پھر ایک بڑے برتن میں نکال کر اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جتنا سرو کرنا ہو اس میں پائن ایپل اور کریم بھر دیں مزیدار جیلی موس تیار ہے
مکس فروٹ کا ذائقہ دار اور نہایت عمدہ جیم تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
سیب آلو بخارا آڑو خوبانی تمام پھل ملا کر2 کلو
چینی 2 کلو
گھی 20 گرامترکیب:
تمام پھلوں کو دھو لیں سیب کو چھیل کر کاٹ لیں آلو بخارا اور آڑو بھی چھیل لیں کسی کانچ کے برتن میں ڈال کر چینی ملا کر رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں دوسرے دن ایک دیگچی میں ڈال کر پکا لیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں جب بتمام پھل گل جائیں تو اور گاڑھے مکسچر کی شکل اختیار کر لیں تو چولہے سے اتار کر گھی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ اوپر آنے والا جھاگ ختم ہو جائے گرم گرم جیم شیشے کی صاف بوتل میں ڈال دیں مزیدار اور ذائقے سے بھر پور جیم تیار ہے
مزیدار اور لذیذ امرود جیلی بنانے کی ترکیب
اجزاء:
امرود آدھا کلو
چینی آدھا کلو
لیموں آدھاترکیب:
امرود اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں ان کٹے ہوئے امرودوں کو پانی میں دو گھنٹوں کے لئے بھگو دیں پھر ابال لیں اس میں لیموں کا عرق اور چینی ڈال کر دوبارہ ابال لیں جب امرود لیس چھوڑ دے اور جیلی کی طرح نظر آنے لگے تو چولہا بند کر کے نیچے اتار لیں اس جیلی کو اسٹرلائیڈز جار یا مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں مزیدار اور لذیذ جیلی تیار ہے









