Baaghi TV

Category: خواتین

  • امرود کا نہایت ہی عمدہ جام تیار کرنے کی ترکیب

    امرود کا نہایت ہی عمدہ جام تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    امرود آدھا کلو
    چینی ڈیڑھ پاؤ
    لیموں 2 عدد
    پانی ڈھائی پیالیاں
    سبز الائچی 3 عدد

    ترکیب:
    امرود دھو کر ان میں سے بیج نکال لیں اور باریک باریک کاٹ لیں پھر کسی سٹیل کی پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں امرود کے ٹکڑے ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب امرود گل جائیں تو آنچ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ سے دبا کر پیس لیں پھر اس میں چینی سبز الائچی اور لیموں کا رس ڈال کر پکائیں چینی کا پانی خشک ہو جائے جیم گاڑھا جائے تو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہو نے پر جار یا شیشے کی بوتل میں بھر محفوظ کر لیں بہت ہی نفیس ترین اور عمدہ امرود کا جام تیار ہے

  • عمدہ اور لذت سے بھر پور نفیس ترین آم کا جام بنانے کا طریقہ

    عمدہ اور لذت سے بھر پور نفیس ترین آم کا جام بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کچے آم 1 کلو
    چینی 1 کلو
    پانی ڈیڑھ کلو
    سرخ میٹھا رنگ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    آموخ کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور اس میں سے گٹھلیاں نکال کر باریک باریک قاشیں کاٹ لیں پھر پانی میں سرخ رنگ حل کر کے اس میں قاشیں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب آم گل جائیں تو آگ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ دے دبا کر پیس لیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائے تو چینی ڈال دیں جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور جیم گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو شیشے کی صاف بوتلوں یا جار میں بھر لیں نہایت عمدہ اور نہایت لذیذ اور نفیس ترین آم کا جام تیار ہے

  • عمدہ اور لذت سے بھر پور سیب کا جام تیار کرنے کی ترکیب

    عمدہ اور لذت سے بھر پور سیب کا جام تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    سیب 1کلو
    چینی 1 کلو
    سبز الائچی 6 عدد
    سرخ میٹھا رنگ آدھا چائے کا چمچ
    ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ
    پانی 1 کلو
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک برتن میں پانی ڈال کو اس میں تھوڑا سا نمک مکس کر لیں سیب کو چھیل کو ٹکڑے کر کے اس پانی میں ڈال دیں کیونکہ اس طرح نمک ملے پانی میں سیب ڈالنے سے سیب کا رنگ براؤن نہیں ہو گا پھر سٹیل کی پتیلی میں ایک کلو پانی ڈال کر اس میں سرخ رنگ مکس کر کے نمکین پانی سے سیب کے ٹکڑے نکال کر اس سرخ پانی میں ڈال دیں اور چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب سیب گل جائیں تو آنچ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ سے دبا کر باریک کر لیں اور اس میں چینی ٹاٹری اور سبز الائچی کے دانے ڈال دیں جب چینی کا پانی خشک ہو کر جام گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر جار یا شیشیے کی صاف بوتکوں میں بھر کر محفوظ کر لیں بہت عمدہ اور لذت سے بھر پور سیب کا جام تیار ہے

  • بیر کا خشک مربہ گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    بیر کا خشک مربہ گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    بیر پکے ہوئے 1کلو
    چینی 1 کلو
    کیوڑہ چند قطرے

    ترکیب:
    بیر یکساں سائز کے اور پوری طرح پکے ہوئے ہوں اچھی طرح دھو لیں پھر دو کلو پانی کو ابال کر بہر اس میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو جائیں لیکن زیادہ گلنے نہ دیں پھر کانٹے سے اچھی طرح گود لیں پھر چینی کا شیرہ بنا کر اس میں بیر ڈال دیں ایک ہفتے بعد بیر نکال کر دھوپ میں خشک ہونے کے لئے رکھ دیں 3 یا 4 دن تک بیر کا مربہ خشک ہو کر تیار ہو جائے گا لیکن اس دوران کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کی تمام حفاظتی اقدامات ضرور کریں

  • عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر ٹیکس بڑھ گیا
    تفصیلات کے مطابق عورتوں کی رنگ صاف کرنے والی کریم جو کہ محض 5 دن پہلے 85 روپیہ کی تھی اور کریم پر ٹیکس 12 روپیہ تھا اب وہی کریم 90 روپیہ کی اور ایک کریم پر ٹیکس 12 روپیہ سے بڑھا کر 13 روپیہ کر دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہنگائی میں اکیلے تاجر ہی نہیں بلکہ گورنمنٹ بھی شامل ہے نیا ٹیکس لگنے کے بعد ہی تاجر حضرات اپنے دام بڑھاتے ہیں
    نیز عورتوں نے کہا ہے کہ صابن سے لے کر گھی تک ہر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ تنخواہیں اور مزدوری آٹے میں نمک کے برابر بڑھی ہیں جس سے گھر چلانا مشکل ہونے کیساتھ ساتھ گھروں میں میاں بیوی کے جھگڑوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لہذہ گورنمنٹ خدا کا خوف کرے اور قیمتوں میں اضافہ نا کیا جائے

  • ناشپاتی کا خوش ذائقہ اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    ناشپاتی کا خوش ذائقہ اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ناشپاتی 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    ناشپاتی اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • آڑوکا مربہ بنانے کی ترکیب

    آڑوکا مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    آڑو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ سیب کا مربہ بنانے کی آسان ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ سیب کا مربہ بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    سیب 2 کلو
    چینی 2 کلو
    لیموں 4 کھانے کے چمچ
    پانی 1 کپ

    ترکیب:
    سیب اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں

  • لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ

    لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سیب کشمیری 2 کلو
    چینی 3 کلو
    روح کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    کشمیری سیب دھو کر چھیل لیں اور پانی میں ڈال کر تھوڑا سا روح کیوڑہ بھی ڈال دیں پر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور اچھی طرح جوش دلوائیں پھر چولہے سے اتار کر سیبوں کو صاف کر کے رکھ لیں ان میں پانی بالکل نہ رہے پھر چینی میں تھوڑا پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنا لیں جب چاشنی تیار ہو جائے تو سیب اس میں ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور پھر ایک صاف جار میں قوام سمیت ڈال دیں لذیذ اور صحت بخش کشمیری سیب کا مربہ تیار ہے

  • پیٹھے کدو کا صحت بخش اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    پیٹھے کدو کا صحت بخش اور لذیذ مربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پیٹھا 2 کلو گرام
    چینی 3 کلو
    عرق گلاب دو چھٹانک
    چونا پان والا 2 کھانے کے چمچ
    روح کیوڑہ 1 چھٹانک

    ترکیب:
    پیٹھا چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں اور کانٹے سے گود لیں اس کے بعد پانی میں چونا ملا لیں اور ٹکڑے اس پانی میں ڈال دیں پانی اتنا ہو کہ ٹکڑے اس میں ڈوب جائیں تقریباً چار یا پانچ گھنٹوں تک کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں اور چونے والے پانی سے نکال کر صاف پانی سے تین چار مرتبہ دھو لیں اور چھاننے میں رکھ دیں تاکہ پانی نُچڑ جائے اب چینی کا قوام تیار کر لیں جب تیار ہو جائے تو اس میں پیٹھے کے ٹکڑے ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں جب پیٹھا گل جائے تو اس میں عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر چالہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد محفوظ کر لیں انتہائی صحت بخش اور لذیذ حلوہ ہے