Baaghi TV

Category: خیبر پختونخواہ

  • اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لے کر یا کفن میں واپس آئیں گے،سہیل آفریدی

    اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لے کر یا کفن میں واپس آئیں گے،سہیل آفریدی

    کوہاٹ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد ہی صرف بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی، جب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے-

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے اور ملک میں جلد ہی صرف بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی، خیبر پختونخوا کی طرف انگلی اٹھانے والے پہلے اپنی صوبے کی کرپشن دیکھیں، پنچاب میں ہزاروں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لے کر یا کفن میں واپس آئیں گے۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو جعلی مقدموں میں پھنسایا ہوا ہے تاہم ہم بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے انہیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جج سے ملنے جاتے ہیں تو ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا،جنہوں نے ہمارے مینڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی انہوں نے ڈاکہ ڈالا ہوا ہے اور ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس رات کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، جب بھی ان کی طرف سے کال آئے گی سب نے تیار رہنا ہے، پنجاب پولیس کو پورے پاکستان میں کرپٹ ترین ادارہ بنا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کم ہو گئی ہے۔ جبکہ یہ مشورے بھی ہمیں دیئے جا رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئےخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیاعلاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکےسیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم “عزم استحکام” کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

  • خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعلیٰ کو خط

    خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئےپی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعلیٰ کو خط

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔

    ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کو خط لکھا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے،گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی بروقت تحقیقات کی جاتی تو این اے-18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہیں ہوتی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں متعدد نشستیں ہیں جن کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، جن میں پشاور سے بڑی تعداد میں نشستوں میں غیر معمولی دھاندلی بھی شامل ہےوزیراعلیٰ اور اسپیکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت صوبائی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جاسکتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران نے دستخط شدہ فارم 45 کے نتائج فراہم کیے لیکن ان نتائج کو بعد میں تبدیل کر دیا گیا، جیسے ہی ابتدائی نتائج پی ٹی آئی کے حق میں آئے، ان اسکرینوں کو بند کر دیا گیا، ڈی آر او پشاور، سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز ان واقعات کے اہم گواہ ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نےکہا ہے کہ سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قیوم اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اس وقت کے چیف سیکریٹری اور آئی جی آف پولیس مبینہ طور پر کنٹرول رومز میں موجود تھے،مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز نے  تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 10سے15 دہشت گردوں نے تورغر پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکی پر موجود فوجیوں نے فوری جواب دیا کم از کم 6 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا-مارے گئے دہشتگردوں‌سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ق ٹی ٹی پی کے 18 سے 20 دہشتگرد خیبرپختونخوا کی سمت سے پنجاب پولیس کے دستے پر حملہ آور ہونا چاہتے تھے، تاہم پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سرحدی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

  • وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں 8 دسمبر کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گاکرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

    کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

    سندھ امن، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے،مراد علی شاہ

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل اور خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی،زلزلے کے باعث جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

    امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    اس سے قبل 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

  • دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

    ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دریائے کنہار کے دونوں اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی عائد کر دی۔

    ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریور پروٹیکشن ایکٹ خیبر پختونخوا کے تحت دریاؤں کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات ممنوع ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے حکم اور کمشنر ہزارہ کی ہدایات پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح مانسہرہ اور بالاکوٹ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی آنے سے دریا اور نالوں کی قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

  • بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں،پولیس نے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، دہشتگرد لاشوں اور زخمیوں سمیت فرار ہوگئے۔

    تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنہ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیاپولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔

    ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کر دیا گیا،تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا،دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

    بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنایا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، کہا کہ پولیس نے خوارجیوں کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا پولیس نے شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔

    بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کے سمندر میں حادثے کا شکار

  • خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، 86 پل تباہ، 413 چھوٹی بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور انہیں خیموں، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا،حکومت نے متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے،اموات کا معاوضہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا،زخمیوں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا گیا،مکمل منہدم گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جاں بحق ہونے والے 411 افراد میں سے 352 کے لواحقین کو 70 کروڑ روپے معاوضہ دیا جا چکا ہے اسی طرح 60 زخمیوں کو 3 کروڑ روپے اور مکمل طور پر منہدم مکانات کے مالکان کو 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں،اگلے 2 روز کے اندر تمام متاثرین کو ہر قسم کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

  • ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آگیا،جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہےمتاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے، جو کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے نہایت حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بچی کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس اب بھی مقامی سطح پر گردش کر رہا ہے، تاہم وائرس کے جینیاتی تجزیے کی رپورٹ ابھی باقی ہےیہ کیس رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا 14واں کیس ہے، صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2025 میں 16 کیس خیبرپختونخوا، 6 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے اس پیشرفت کو تشویشناک مگر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر قریبی قبائلی اضلاع میں بچوں تک رسائی میں رکاوٹیں پولیو کے مکمل خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد 2 ممالک ہیں جہاں معذور کردینے والا پولیووائرس اب بھی موجود ہے، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی معاونت سے ملک بھر میں مہمات جاری ہیں لیکن دور دراز یا شورش زدہ علاقوں میں لاکھوں بچے اب بھی حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے