Baaghi TV

Category: تازہ ترین

  • وزیراعظم کے حلقے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا وزیراعظم نے خود کیا انکشاف

    وزیراعظم کے حلقے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا وزیراعظم نے خود کیا انکشاف

    وزیراعظم کے حلقے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا وزیراعظم نے خود کیا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاں والی آکر خوشی ہوئی پانی ہمارے علاقے کا بڑا مسئلہ رہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے دورہ میانوالی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسی ٰ خیل تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولز میں اساتذہ نہیں تھیں،عثمان بزدار کے ساتھ عیسی ٰ خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی ،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا،ڈی جی خان میانوالی سےبھی پسماندہ ہے،عیسیٰ خیل تحصیل میں نرسیں نہیں ملتی تھیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی کو میں آئی جی صاحب آئے ہوئے ہیں یہان انہوں نے مسلسل نظر رکھنی ہے، تھانوں کے اوپر، تھانوں میں جو ظلم ہوتا رہاہے اسکو ختم کرنا ہے،کسی کمزورپر ظلم نہیں ہونا چاہئے، انسانیت اور انصاف نظر آنا چاہئے، انسانیت اور انصاف پر مدینہ کی ریاست کی بنیاد تھی،دیہاتوں میں لوگوں کو زیادہ مسئلہ ہے، دیہاتوں میں تھانہ،کچہری کی سیاست ہوتی ہے، محنت کرنے والے کو پھل ملنا چاہئے، کوشش ہے کمزور علاقوں میں تبدیلی لائیں، وزیراعلیٰ کا ضلع اور میانوالی، راجن پور ان ضلوں میں برا حال ہے،پہلے ان علاقوں کو اوپر اٹھائیں گے انکے سکول ،ہسپتال ٹھیک کریں گے، ڈاکٹر نہیں آتے، یہاں کے ہسپتال خود اشتہار دے کر ڈاکٹر بھرتی کریں ایسا سسٹم بنائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ سب علاقوں کا حل کریں گے کیونکہ یہ بنیادی ضرور ت ہے، کیڈٹ کالج کو اپ گریڈ‌کرنے کا کہا گیا ہم بھر پور فنڈنگ کریں گے تا کہ کوالٹی ایجوکیشن ملے، اسکے بعد نمل جا رہا ہوں، نمل انٹرنیشنل یونیورسٹی ہے، وہ نالج سٹی بن رہی ہے، مختلف سکولز وہاں بنیں گے، زراعت پر ریسرچ کی جائے گی، پیداوار بڑھانے پر غور ہو گا، اسی ضلع میں ساراکام ہو گا، نمل سارے پاکستان کی مدد کرے گی.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی کے لوگ جب کوئی بھی ساتھ نہیں تب بھی وہ میرے ساتھ تھے، جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ ساتھ کھڑے تھے،پہلی سیٹ مجھے عیسیٰ خیل کے لوگوں نے دی،جب جیتے تو دو پارٹیوں نے کہا کہ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے، تھوڑا سا صبر کر لیں پھر دنیا کا طاقتور ملک پاکستان بنے گا

  • سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا،پی پی رہنما نیئر بخاری کا اعلان

    سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا،پی پی رہنما نیئر بخاری کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آنکھ نہیں کھلتی کیسے پتہ چلے گرانی کیوجہ سے  عوام الناس کس کرب میں مبتلا ہیں ،بھوک و افلاس سے لاغر غریبوں کے دکھ بند دماغ حکمران نہیں دیکھ سکتے ,نا اہل نالائق حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرا دیا ہے ،وزیراعظم کا بیان اپوزیشن کو برائے راست دھمکی ہے،

    نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اپوزیشن رہنماوں کو ہر صورت میں جیل میں ڈالنا ذاتیات پر اتر آنے کے مترادف ہے، حکومت کتنی بھی دھمکیاں لگا لے، پیپلزپارٹی ان دھمکیوں کے ڈر سے پیچھے ہٹنے والی نہیں پی ڈی ایم تحریک کے نتیجے میں اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا،

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

    کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

    نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اہم ادارے سے متعلق بیانات دیکر وزیراعظم اس ادارے کو متنازعہ بناے سے گریز کر کریں،سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیانات اور تاثرات سے بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہےابھی تو پی ڈی ایم نے اڑان بھری ہے، ابھی سے حکومت کے گھبرا جانے پر تعجب ہے،

  • وزیراعظم کے منہ سے غلط نکل گیا ،وہ کہہ رہے تھے میں “عسکریت سے آؤں گا” مریم نواز

    وزیراعظم کے منہ سے غلط نکل گیا ،وہ کہہ رہے تھے میں “عسکریت سے آؤں گا” مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئی،

    کوئٹہ پہنچنے پر ن لیگی کارکنان نے مریم نواز کا استقبال کیا اور انکے حق میں نعرے لگائے، مریم نواز مقامی ہوٹل پہنچ چکی ہیں جہاں انکی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،مریم نواز سے سابق وزیر اعلی ثنا اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ہوئی ہے

    https://twitter.com/miansarwar8484/status/1319919285360353281

    کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں ترقی ان کی ترجیح میں شامل تھی،وزیر اعظم گھبرائے ہوئے ہیں، وزیر ا عظم کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے ،نواز شریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ جلسہ ملتوی کر دیں تو کیا تھریٹ ختم ہو جائے گا۔ صحافی نے سوال کی اکہ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کوضمانت اس لیے دی ہے کہ والد کی دیکھ بھال کریں،جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون شہباز گل، میں اُنہیں نہیں جانتی،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کل کہا کہ دوبارہ الیکشن ہوں گے تو میں اکثریت سے آؤں گا ، میرے خیال میں ان کے منہ سے غلط نکل گیا .وہ کہہ رہے تھے میں “عسکریت سے آؤں گا”

    واضح رہے کہ مریم نواز کل اتوار کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گی،انتظامیہ کی درخواست پر پی ڈی ایم کوئٹہ 25 تاریخ کا جلسہ ہاکی چوک کے بجائے ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا،

    بلاول زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے ‘ اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    کوئٹہ جلسے میں میاں نواز شریف کے خصوصی خطاب کے انتظامات کیلئے ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم بھی آئیگی تاہم ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خطب کا حتمی فیصلہ جلسہ انتظامیہ کرے گی

    کوئٹہ شہر میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے تیاریاں شروع ہیں، جلسہ گاہ و گردو ونواح میں بینرز و سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچم لگائے گئے ہیں

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

    کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

    قبل ازیں پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے کے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ملک عبدالولی کاکڑ کے زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے شہر قائد کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کی جس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را نیٹ ورک کے اہم رکن عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے، ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا جبکہ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جا چکا ہے ۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہےاور وہ کراچی میں را کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا،ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا اورمحمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا رہا تھا،

    ایف آئی اے ھکام کے مطابق ملزم کو بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی،ملزم اجمل پہاڑی اور ارشد چھوٹا گروپس کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جبکہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل بھی جا چکا ہے

    واضح رہے کہ 15 جولائی کو ایف آئی اے حکام نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا گیا.ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،

    گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی.ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے .ملزم ظفر فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا،

    ماہ مئی میں کراچی سے را سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن گرفتار کرلیا گیا، ملزم کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔

    ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے،

    ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپرسیل کا اہم رکن ہے۔ ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھاملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا

    قبل ازیں ماہ مئی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم آصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا،

    ملزم بھارتی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں اہم معلومات بھارت بھجواتا تھا، اس حوالہ سے ملزم نے کئی ای میلز کی ہیں، ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھارت بھیجی ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بیس اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکر لیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس اور اداروں نے گلستان جوہر میں کاروائی کی،اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی ،گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے

    پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے ،ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے،اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے،گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کئے گئے تھے

    قبل ازیں  یکم اپریل کو بھی شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشاف کے بعد کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں نے چھاپہ مارا اور ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی

    اداروں نے چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا،ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا،ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا،گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا

    کاروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ،ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھی ،ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان شاہد متحدہ عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی،

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

    چھاپوں کے دوران ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر نقشے اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں ،اورتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

  • عمران خان یہ کام کرنے کو تیار، شیخ رشید کے دعوے نے اپوزیشن تحریک سے ہوا نکال دی

    عمران خان یہ کام کرنے کو تیار، شیخ رشید کے دعوے نے اپوزیشن تحریک سے ہوا نکال دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20نومبر سے لاہور راولپنڈ ی کی ٹرینیں بحال ہوں گی

    شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے مشاورت کے لیے تیار مگراین آراو پربات نہیں کریں گے،عمران خان کسی صورت این آراو نہیں دے گا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پرہیں، گزشتہ روز عمران خان نے جو انٹرویو دیا اس پرآج سیاسی پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی،ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہے وہ سرگرم ہوچکی ہے،

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

    بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

    بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

    عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہوسکتی ہے،31دسمبر سے فروری تک جھاڑو پھیر دیاجائے گا ،میں بتارہاہوں عمران خان نہیں جارہے ،10فیصد مایوس لوگ ناکام ہوگئے ہیں،اس دہشتگردی کو روکنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،سیاست دان پچھتائیں گے ،سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہوتی، عمران خان کی پوری کوشش ہے نوازشریف کو لایاجائے،شہبازشریف میرے دوست نے آکر غلطی کی ایسا موقع آئے گا کہ پیپلرپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کچھ معاملات پر متفق نہیں ہوگی

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں سے حکومتیں جاتی تو پی ٹی آئی نے 126دن دھرنا دیا،اصل مسئلہ مہنگائی ہے جس پر عمران خان 4 ہفتے میں قابو پالیں گے،اداروں سے تصادم سیاست کو تباہ کردیتی ہے، آرمی چیف نے بلاول کو فون کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہے،سی پیک پاکستان کی ترقی کا نشان ہے،دعا گو ہوں کوئٹہ اور پشاور کے جلسے خیریت سے ہوں

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ،تقریباً 17000 ملین روپے کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ،تقریباً 17000 ملین روپے کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ،تقریباً 17000 ملین روپے کی منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،3180 کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کر لی

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے جنرل ایریا شادی کو ر میں تنگ باز کے علاقے کی چیکنگ کے دوران چھپائی گئی 3,180کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،3عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -17000 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندرمیں کارروائی، 2 کروڑ مالیت کی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

  • کیپٹن رصفدر کی گرفتاری پر کس نے فائدہ اٹھایا، شہباز گل نے انکشاف کر دیا

    کیپٹن رصفدر کی گرفتاری پر کس نے فائدہ اٹھایا، شہباز گل نے انکشاف کر دیا

    کیپٹن رصفدر کی گرفتاری پر کس نے فائدہ اٹھایا، شہباز گل نے انکشاف کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے گزشتہ روز بلوچ طلبہ کے معاملے پر سیاست کی

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حالت 3افراد کی وجہ سے متاثر ہوئی،گزشتہ 40 سال سے 2 ٹبر سیاست میں آگئے،والد کی تیمارداری کے لیے مریم نواز  نے کس کس سے رحم کی بھیک نہیں مانگی،ان 2 خاندانوں کوجھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہیے،یہ دونوں خاندان چاہتے ہیں ان کی ہربات کا یقین کیا جائے،

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدرکا ذاتی رپورٹر لفٹ میں ویڈیو بناتا رہا ،کیپٹن (ر)صفدر کہتے رہے کہ ویڈیو وائرل کردینا ،کیپٹن (ر) صفدر جہاں جہاں جاتے ہیں ذاتی رپورٹر وہاں کی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے، ذاتی رپورٹر نے ساری جگہ کو ایسے کورکیا جیسے شادی کی تقریب ،ن لیگ کی ترجمان دوسروں کو کرایے کے ترجمان کہتی ہیں،

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ منہ بولے بہن بھائی نے یاتو ایک دوسرے سے بدلہ لیا یا پھر کوئی اور منصوبہ تھا،نواز شریف اپنے اداروں کے خلاف باہر بیٹھ کر بولتے ہیں،کرپشن پکڑانے میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ تھا،مریم نواز کی تعلیمی قابلیت کا ہم سب کو علم ہے،باپ اوربیٹی کے بیانیے سے بھارتی میڈیا کومزید موقع ملا ،مریم نواز چاہتی ہیں ان کے ہر ڈرامے پر یقین کیاجائے،ن لیگ کی کرپشن پکڑوانے میں مریم صفدر کا ہاتھ ہے،

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جا سکتا تھا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے فائدہ اٹھایا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں،مادر جھوٹ کو مادر ملت بنانے چاہتے ہیں اشرافیہ اورعوام کے لیے قانون کی روش بدلنی پڑے گی ،ہم آپ کوکرپشن کرنے نہ حکومت میں آنے دیں گے نوازشریف انقلابی ہیں تو واپس آئیں

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

    کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

    پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ،مریم نواز روانہ، نواز شریف خطاب کریں گے یا نہیں؟ بتا دیا

    مریم نواز غصے سے بھری ہوئی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، شبلی فراز

  • چھچھوری حرکتیں بند کرو ورنہ تم سے حساب لوں گا، جاوید میانداد کی عمراکمل کو وارننگ

    پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاویدمیانداد نے عمر اکمل کو سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھچھوری حرکتیں بند کرو ورنہ تم سے حساب لوں گا-

    باغی ٹی وی :اگر دنیائے کرکٹ میں گزشتہ دہائی کی سب سے متنازع اور اسکینڈل کی زد میں رہنے والی شخصیت کا نام پوچھا جائے تو پاکستانی شائقین کے لیے اس سوال کا جواب دینا سب سے آسان ہو گا کیونکہ وہ جھٹ سے کسی اور کا نہیں بلکہ عمر اکمل کا نام لیں گے جہاں پاکستانی عوام عمر اکمل کے آئے دن کے نت نئے اسکیڈلز سے نالاں ہیں وہیں سابق قومی کرکٹر جاوید میاں داد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے-

    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں عمر اکمل کو سمجھانا چاہتا ہوں آپ سنو تمہیں نہیں پتا کہ تمہارا سسر ایک گریٹ کرکٹر تھا وہ عبدالقادر قادر ہمیشہ میرے سے تمہارے نت نئے جھگڑوں اور اسکینڈلز پر باتیں کرتا رہتا تھا وہ پریشان رہتا تھا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرو-

    سابق کرکٹ نے عمر اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری ایک عظیم کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ شادی ہوئی ہے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کے داماد ہو تمہیں سمجھنا چاہیئے کہ ہمیشہ دوسروں کا خیال کرو تم آئے دن اس طرح کی حرکتیں کر کے تم سمجھتے کہ تم اپنا اور ملک کا نام روشن کر رہے ہو نہیں کاش عبدالقادر کی جگہ میں ہوتا تو میں دیکھو آپ کے ساتھ کیا کرتا –

    انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں آج اپنے عظیم دوست عبدالقادر کے طرف سے تم سے بات کر رہا ہوں کہ تم سُدھر جاؤ مطلب میں قادر کی جگہ ہوں اور میں تم سے حساب لوں گا جو بھی سن رہا ہے آپ کے گھر والے اور میں آپ کے والد کو کہنا چاہتا ہوں کہ براہ مہربانی اپنے بچے کو لگام دیں دوسرا بھی تو بھائی ہے نا تمہیں اللہ نے عزت دی ہے تم کرکٹ کھیل رہے ہو تم کرکٹ سے کتنا پیسہ کما سکتے ہو تم آئے دن اتنی چھچھوری اور نامناسب حرکتیں کر رہے تم اپنا رتبہ تو دیکھو تم اتنے بڑے کونسے چیمپئین اور اتنے بڑے کرکٹر ہو آپ اپنے نام سے ملک کو بدنام کر رہے ہو اور کچھ نہیں ہم لوگوں کو بھی ساتھ بدنام کر رہے ہو-

    جاوید میاںداد نے کہا کہ ہم نے بی کرکٹ کھیلی ہے ہاں آدمی کا ہوتا ہے کوئی لڑائی جھگڑا ہے کوئی باتیں ہوتی ہیں مگر آئے دن تم اسکینڈلز میں آتے ہو کہ پاکستان کے پلئیرز اور عوام ان چیزوں کو برداشت نہیں کر سکتی آپ سمجھتے ہو کہ آپ کو سب بہت اچھا مل رہا ہے نہیں آپ کی ان حرکتوں کی سب مذمت کرتے ہیں آپ اپنی کرکٹ پر لات مار رہے ہو تم پروفیشنل ہو اپنے اوپر توجہ دو میری ایک نصیحت سنو پلیز اگر تم پاکستان کے کلئے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہو اور اپنے لئے تو کرکٹ کیا نہیں دیتا پیسہ دیتا ہے عزت دیتا ہے لوگوں میں عزت ہے آج ہماری عزت ہم چھوڑ چکے ہیں کرکٹ مگر لوگ ہمیں کیوں چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنی کرکٹ میں نام کمایا ہم نے کبھی اپنے عوام کو مایوس نہیں کیا-

    کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ نے کہا کہ تم پاکستان کے لئے کھیل رہے ہو دوسرے ملکوں میں وہاں کو ئی بات ہوتی ہے تو تم اپنے ملک کے لئے لڑو یہ نا سمجھو کہ عبدالقادر نہیں ان کی جگہ میں ہوں ان کے خاندان ان کے بچوں کے لئے بالکل اور میں ان کو کہتا ہوں کہ کبھی بھی اس قسم کی کوئی بات ہو تو مجھے بات سکتے ہو –

    انہوں نے آخر میں عمر اکمل کو کہا کہ لہذا تم اپنے آپ کو صحیح کرو اچھی کرکٹ کھیلو اور ہر ایک کی عزت کرو اور صحیح رہو –

    واضح رہے کہ عمر اکمل اپنے کرئیر میں کسی نا کسی تنازع کی وجہ سے سہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں اوران کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے –

    عمر اکمل کے تنازعات

    بڑے بھائی کامران اکمل کی مستقل خراب فارم خصوصاً آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے خراب کارکردگی کے سبب سلیکٹرز نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مرحلے پر عمر اکمل نے بھائی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ‘جعلی انجری’ کا بہانہ کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں نہ کھیلنے کا اعلان کیا تاہم بعدازاں وہ یہ میچ کھیلےاس حرکت پر بورڈ نے دونوں بھائیوں پر جرمانہ عائد کیا –

    فروری 2014 میں لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن نے چالان کردیا تھا جس پر وہ اہلکار سے الجھ پڑے تھے اور یہ معاملہ عدالت تک جا پہنچا تھا۔

    ان پر ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے اور ان کی وردی پھاڑنے کا الزام تھا جس پر انہیں 12گھنٹے تک گرفتار رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ عمر اکمل عوامی سطح پر کسی بڑے تنازع کا حصہ بنے تھے۔

    اس کے بعد 2017 میں بھی وہ وارڈن سے الجھ پڑے تھے جہاں ان پر خلاف قانون فینسی نمبر پلیٹ لگانے کا الزام تھا۔

    ورلڈ کپ 2015 تک عمر اکمل محدود اوورز کی کرکٹ میں اکثر پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رہے لیکن ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ان پر بتدریج پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوتے گئے اور عالمی کے بعد دورہ بنگلہ دیش کے لیے انہیں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    ورلڈ کپ کے بعد کوچ وقار یونس کی رپورٹ میں بھی عمر اکمل اور ساتھی کھلاڑی احمد شہزاد کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے دونوں کے بارے میں منفی ریمارکس دیے گئے تھے۔

    وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں واضح الفاظ میں تحریر کیا تھا کہ عمر اکمل کو قربان کر کے ہم ایسے دوسرے کھلاڑیوں کو تیار کرسکتے ہیں جو کہ صحیح معنوں میں پاکستان کا ستارہ سینے پر سجا کر ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کریں گے۔

    اس موقع پر بھی اپنے کھیل، فٹنس اور کارکردگی پر دھیان دینے کے بجائے عمر اکمل آف دی فیلڈ متنازع سرگرمیوں کی زینت بنے رہے –

    نومبر 2015 میں قائد اعظم ٹرافی میں سوئی گیس کی طرف سے میچ کھیلنے کے لیے عمر اکمل کا حیدرآباد جانا ہوا تو وہاں انہوں نے پارٹی میں جانے کی اجازت طلب کی لیکن بورڈ نے انہیں یہ اجازت نہیں دی۔

    بعدازاں عمر اکمل کے ڈانس پارٹی میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جس کے بعد پی سی بی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ شوکاز بھی جاری کردیا تھا اور اس وقت کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ان کے کہنے پر عمر اکمل کو اسکواڈ سے ڈراپ کیا۔

    سوئی گیس کے کھلاڑیوں کو مخصوص لوگو کا حامل یونیفارم پہننے کی اجازت ہے لیکن جنوری 2016 میں یونائیٹڈ بینک کے خلاف میچ عمر اکمل اجازت لیے بغیر ہی دوسرے لوگو کی شرٹ پہن کر میچ میں پہنچ گئے اور پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس پر ان پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تاہم پھر اپریل 2016 میں ایک مرتبہ حیدرآباد اسکینڈل کی طرز کا ایک اور تنازع منظر عام پر آ گیا فیصل آباد میں کھیلے گئے ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل وہاں اسٹیج ڈراما دیکھنے گئے اور ان کی وہاں کسی بات پر تکرار ہو گئی اور یہ واقعہ میڈیا کی زینت بن گیا۔

    اس دوران عمر اکمل کی آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے انہیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک کہا گیا کہ وہ سیلفیاں لینے سے زیادہ کھیل پر توجہ دیں۔

    اپنی خراب کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے عمر اکمل ورلڈ ٹی20 میں ایک مرتبہ پھر اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بن گئے جب انہوں نے اس وقت بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ میں میچ سے قبل پاکستان کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر عمران خان سے شکایت صحیح نمبر پر نہ کھلانے کی شکایت کی تھی –

    مئی 2017 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمر اکمل کا ایک اور تنازع سامنے آیا جب پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کی قیادت کرنے والے عمر اکمل نے ٹاس کے موقع پر جنید خان کی عدم دستیابی کے حوالے سے سوال پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا کہا تھا کہ کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو علم ہوا تھا کہ فاسٹ باؤلر میچ کیلئے نہیں آئے۔

    تاہم جنید خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عمر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور عمر اکمل بھی اس بارے میں جانتے ہیں جبکہ اس بارے میں انہوں نے ٹیم کے ڈاکٹر کو بھی مطلع کیا تھا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کے لیے عمر اکمل پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے لیکن جب پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچی تو عمر اکمل مستقل دو دن فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا اس واقعے کے چند ماہ بعد عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے خلاف باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات عائد کیے کہ مکی آرتھر نے ان سے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے گالیاں دیں پی سی بی نے خلاف ضابطہ پریس کانفرنس اور ہیڈ کوچ پر الزامات عائد کرنے پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

    اس تمام عرصے کے دوران عمر اکمل کے نت نئے تنازعات کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہا اور مئی 2018 میں انہوں نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اب دیکھتا ہوں تمہیں قومی ٹیم میں کون کھلاتا ہے-

    ورلڈ کپ 2019 سے قبل عمر اکمل کو کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپسی کا نادر موقع ملا لیکن اس مرحلے پر بھی وہ اپنی سابق حرکتوں سے باز نہ آئے اسی دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 میں بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ ورلڈ کپ میں دو گیندیں نہ کھیلنے پر 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی، اس کے علاوہ جب وہ بھارت کے خلاف کھیلتے تو انہیں پیسوں کے عوض میچ نہ کھیلنے کی پیشکش کی جاتی تھی لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے ٹھکرا دیا۔

    اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا جہاں ان پر میچ فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ سے قبل ڈسپلن کی خلاف ورزی اور رات دیر تک ٹیم ہوٹل سے باہر رہنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

    عمر اکمل کا ایک اور تنازع اس وقت سامنے آیا جب عمر اکمل اور ان کے بھائی کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا گیا جہاں رپورٹس کے مطابق انہوں نے عملے سے بدتمیزی کی فٹنس ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ معیار سے کم نمبر ملنے پر عمر اکمل غصے میں آ گئے اور ٹرینر کے سامنے شرٹ اتار کر اس سے سوال کیا کہ ‘بتاؤ چربی کہاں ہے-

    ان تمام تر اسکینڈلز کے بعد فروری 2020 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کردیا تھا-

    تاہم ل ایسا بھی نہیں کہ ہمیشہ سے ہی عمر اکمل تنازعات کا حصہ رہے بلکہ انڈر19 سطح پر شاندار کارکردگی کے بعد جب انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تو ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کچھ اس انداز سے ہوا جس کا اکثر کھلاڑی صرف خواب دیکھتے ہیں اپنے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں سنچری کے ساتھ عمر اکمل نے کیریئر کا بہترین انداز میں آغاز کیا لیکن دراصل یہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف دوروں میں شاندار بیٹنگ تھی، جس کے بعد انہیں پاکستان مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کا مستقبل قرار دیا جانے لگا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیونیڈن کی مشکل کنڈیشنز میں جہاں دیگر پاکستانی کھلاڑی 30کا ہندسہ بھی پار نہ کر سکے تھے، وہاں عمر اکمل نے شین بونڈ اور ڈینیئل ویٹوری پر مشتمل باؤلنگ اٹیک کے خلاف 129رنز کی اننگز کھیلی اور 82رنز بنانے والے کامران اکمل کے ہمراہ شاندار شراکت قائم کی اور دوسری اننگز میں بھی 75رنز بنائے اس کے بعد آسٹریلیا میں بھی ان کی کارکردگی اور صلاحیت کو بہت پذیرائی ملی تھی-

  • عید کے موقع پر بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے

    عید کے موقع پر بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے

    اگر آپ یہ محسوس کریں کہ زیادہ کھانے سے آپ کی طبعیت کچھ خراب ہورہی ہے یا معدہ اس کو ہضم نہیں کر پارہا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل چند ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے معدے کے لیے بہترین اور زودہضم ہیں ان سے آپ کے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گو اور ان کو ہضم کرنا بھی آپ کے لیے بہت آسان ہوگا …

    بدہضمی کی ایک وجہ عام طور پر معدے کی تبخیر یا تیزابیت بھی ہوسکتی ہے اور اورنج جوس میں قدرتی ایسڈ اس تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر کچھ بھی کھانے پہلے اورنج کو کھا لیا جائے تویہ جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا اگر معدے کی خرابی میں اورنج جوس پی لیا جائے تو معدے اور پیٹ کو سکون مل جاتا ہے لیکن نشاستہ دار چیزوں کے ساتھ اورنج جوس نہ پئیں نہ ہی کھائیں ورنہ اس سے مزید گیس اور بے آرامی کا باعث بنے گا

    سفید چاول چونکہ غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں اسی لیے کھانے میں ہلکے رہتے ہیں اس کو مشینوں سے گزارا جاتا ہے لہذا ان میں فائبر کی مقدات بھی کم ہو جاتی ہے اس لیے معدے کو یہ چاول ہضم کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اسی طرح ٹوسٹ اور ابلے آلو بھی معدے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے،پیٹ کی گڑبڑ کا ایک نہایت سادہ اور آسان حل پیپر منٹ کی چائے کا استعمال ہے پیٹ میں مڑوڑ درد اور اینٹھن کے لیے نہایت مفید دوا ہے

    کیلا ایسی غذا ہے جو آسانی سے ہضم ہو کر آپ کے معدے کو سکون پہنچاتی ہے اور اسے ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے کو محنت نہیں کرنی پڑتی اس کے علاوہ اس میں موجود پاٹاشئیم نظام اہضام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کیلے میں موجود ریشے دار اجزاء ڈائریاکو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں

    بدہضمی کے مسائل معدے اور پیٹ کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی غذاوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں لیکن مصالحے میں زیرے کا استعمال جگر اور معدے کے لیے انتہائی مفید ہےاس سے جگر کا نظام فعال ہوتا ہے اور جسم میں خوراک کو تیزی سے ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے,ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے استعمال سے نہ صرف زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ہر وقت ڈاکٹروں کے پاس بھاگنے سے بھی نجات مل جائے گی

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • شوگر کے مریض کون سی چیز کب کیسے اور کتنی کھائیں

    شوگر کے مریض کون سی چیز کب کیسے اور کتنی کھائیں

    شوگر کے مریضوں کے لیے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ کیا کھائیں کیا نہ کھائیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے میٹھی چیز کا پرہیز ضروری ہے لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریض کچھ میٹھی چیزیں بھی کھا سکتے ہیں اور بیت ساری ایسی چیزیں جو میٹھی نہ ہونے کے باوجود بھی شوگر کے مریضوں کو استعمال نہیں کرنی چاہیے شوگر کے مریض سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ان کو روزانہ کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے؟ ہر انسان کے لیے روزانہ کیلوریز کی ضرورت اس کے کام اور وزن کے مطابق ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ وقفے وقفے سے کم کیلوریز حاصل کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانا نہ کھائیں نارمل انسان دن میں تین مرتبہ کھانا کھاتا ہے لیکن شوگر کے مریض کھانے کو تین کی بجائے پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانے سے شوگر کی مقدار بڑھے گی جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کی مقدار کم ہو گی لیکن کم۔کھانے سے شوگر کی مقدار بھی مناسب مقدار میں بڑھے گی جو انسولین کی کم مقدار سے بھی کنٹرول رہے گی اس کے علاوہ کھانے میں ایسی خوراک کا استعمال کریں جس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہو کاربوہائیڈریٹس کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے سمپل کاربو ہائیڈریٹس اور کمپلیکس ہائیڈریٹس سمپل کاربوہائیڈریٹس میں چینی اور اس سے بنی اشیاء کولڈ ڈرنکس اور جوسز وغیرہ شامل ہیں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹس والی اشیاء میں اناج اور اس سے بنی اشیاء دالیں اور چاول شامل ہیں کاربوہائیڈریٹس کے بعد پروٹین اور فیٹس سے بھی کیلوریز حاصل ہوتی ہیں تو ان کا استعمال بھی مناسب مقدار میں کریں
    سمپل کاربوہائیڈریٹس والی اشیاء میں چینی اور اس سے بنی اشیاء کھیر کسٹرڈ آئس کریم سوفٹ ڈرنک کیچپ چلی سوس اس کے علاوہ گُڑ اور اس سے بنی اشیاء کولڈ ڈرنک اور جوسز وغیرہ شامل ہیں ان سب کا استعمال صحت کے لیے مضر ہے لہذا ان سب کا استعمال بند کر دیں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹس والی اشیاء میں تمام قسم کے اناج اور ان سے بنے چیزیں اور چاول وغیرہ شامل ہیں اس میں کچھ چیزوں کا استعمال بند کر دیں جیسے کہ سفید آٹا جسے ریفائنڈ آٹا بھی کہتے ہیں اس کی بجائے چکی کا آٹا استعمال کریں جو ریفائنڈ نہیں جو گندم پسنے کے بعد اپنی اصلی حالت میں ہوتا ہے عام چاولوں کی جگہ براوْن چاول استعمال کریں میدے سے بنی اشیاء میدے سے بنی روٹی کیک بریڈ سموسہ وغیرہ استعمال نہ کریں
    اس کے علاوہ سوجی اور سابو دانہ سے پرہیز کریں اکثر شوگر کے مریض صبح ناشتے میں رس اور کیک اور بریڈاستعمال کرتے ییں ہو نہیں جانتے کہ یہ ان کے لیے کتنا نقصان دہ ہے ان چیزوں کی جگہ براون بریڈ استعمال کریں جس میں میدے کی مقدار کم۔اور چوکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بیسن گندم اور جو کے آٹے کو مکس کرکے اس کی روٹی سے بنا کر کھانا بھی انتہائی مفید ہے جوسز او ر کولڈ ڈرنکس کی بجائے پھلوں کا استعمال کریں شوگر کے مریض چینی کے بغیر چائے یا کافی استعمال کر سکتے ہیں لیکن وہ بھی دن بھر میں دو سے تین کپ ہی لے سکتے ہیں اس کے علاوہ گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں سبزیوں میں پیٹھا آلو اور اروی استعمال نہ کریں توری گوبھی پیاز اور بینگن وغیرہ اور تما م ہری سبزیاں استعمال کر سکتے ہیں ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ خون کی کمی کی صورت میں بھی کافی فائدہ ہہنچاتی ہیں اس کے علاوہ پھلوں میں آم لیچی چیکو تربوزانگور اور کیلے وغیرہ کا استعمال بالکل نہ کریں بلکہ ایسے پھل استعمال کریں جن میں میٹھے کی مقدار کم ہو جیسے کہ سیب انار گریپ فروٹ پپیتاّغیرہ لیکن اک استعمال بھی منسب مقدار میں کریں مثلاً روزانہ کوئی ایک پھل ہی استعمال کریں مثلاً روزانہ یا تو ایک سیب کھائیں یا پپیتا یا انار اگر شوگر کنٹرول میں ہو تو صبح و شام بھی ایک ایک کھا سکتے ہیں مندرجی ذیل ہھل آپ کھا سکتے ہیں سیب مالٹا بلیو بیریز گریپ فروٹ ناریل امرود سٹرابریز جامن چیریز آڑو پپیتا انجیر انار آملہ اور ٹماٹر گوشت میں مچھلی کا استعمال کریں مٹن اور بیف مناسب مقدار میں استعمال کریں لیکن سری پائے بالکل استعمال نہ کریں یہ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور کوشش کریں کہ برائلر کی جگہ دیسی مرغی استعمال کریں زیادی تلی ہوئی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں جیسا کہ پراٹھے سموسے پکوڑے برگر پراٹھا پیزا تکے حلوہ پوری وغیرہ اور کھانا پکانے کے لیے گھی کی جگہ آئل استعمال کرنے کی کوشش کریں اور آئل وہ استعمال کریں جن کو بیجوں سے حاصل کیا گیا ہو کارن آئل سویا آئل سرسوں کا اور زیتون کا آئل وغیرہ ماش کی دال کے علاوہ تمام قسم کی دالیں کھائی جا سکتی ہیں
    انڈا بھی بغیر زردی کے کھا سکتے ہیں ڈرائی فروٹ میں کاجو اخروٹ پستہ اور بادام کھا سکتے ہیں شوگر کے مریض دن بھر میں دس سے بارہ گلاس پانی پئیں جو کہ بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے شوگر کے مریضوں کو اس بات کی پریشانی رہتی ہے اور وی سوچتے ہیں کہ اس بیماری میں بہت سی کھانے کی چیزوں پر پابندی لگ جاتی ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے آپ بہت سی چیزیں کھا سکتے ہیں جن میں میٹھے پھل بھی شامل ہیں بس احتیاط کی ضرورت ہے کھانا وقفے وقفے سے اور کم مقدار میں کھائیں کھانے میں ہری سبزیاں لہسن ادرک دار چینی زیتون کا تیل مچھلی جو کا آٹا نیسن جوار کا آٹا کالے چنے اور سبزیوں اور باقی جو چیزیں بتائی گئی ہیں ان کا استعمال زیادہ کریں ان سب پر عمل کریں ایک مہینے میں فرق آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا . کوئی ڈاکٹر یہ دعوی نہیں کر سکتاکہ انسولین یا شوگر کی میڈیسن سے شوگر کی بیماری مکمل طور پر ختم ہو جائے گی لیکن اس بیماری کو سمجھ کر اپنی غذا کی تبدیلی اور لائف سٹائل سے اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں