Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • بہاولپور : ملتان روڈ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

    بہاولپور ملتان روڈ پر شریف آباد کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ ٹینکر لیک ہونے کے باعث ٹینکر میں موجود پٹرول سڑک بہنے لگا
    جبکہ ریسکیو اور پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا
    جس کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا اس دوران پٹرول گرنے والی مین ہائی وے روڈ کو دونوں اطراف سے تمام تر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا پٹرول سے بھرا آئل ٹیکنر آبادی کے مقام پر الٹا جس کے باعث پٹرول بہہ کر سڑک کے قریبی آبادی میں بھی داخل ہونا شروع ہوگیا تاہم ریسکیو کی ٹیم نے پٹرول گرنے والے مقام کو ممکنہ حادثے کے پیش نظر پانی سے واش کرنا شروع کردیا پچھلے دوگھنٹے سے مین ہائی وے روڈ پر ملتان روڈ مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ اس دوران سندھ اور پنجاب کی ٹریفک کو جی ٹی روڈ کے ذریعے متبادل راستہ دے کر شہر کے اندر سے ٹریفک کو گزارا جارہا ہے.

  • ریفرنڈم کروا لیں عوام صوبہ بہاولپور چاہتے ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ

    وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ بہاول پور کی ایک تاریخ ہے اور صوبہ موجود تھا شاہ محمود قریشی صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا مجھے نہیں پتہ کہ 1985 سے پہلے کسی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں شور مچایا ہو مخدوم شاہ محمود سے ملاقات پر پوچھوں گا کہ اگر کوئی تاریخ صوبہ جنوبی پنجاب ہے تو بتائیں ۔وہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے جلسہ بہاول پور میں عمران خان نے صوبہ بہاول پور کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔سوئٹزلینڈ جیسا چھوٹا ملک ہوسکتا ہے تو بہاول پور صوبہ کیوں نہیں بن سکتا ۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں میں کوئی دم ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ رہتا۔اس خطے کے لوگ جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ریفرنڈم کروا لیں کہ عوام صوبہ بہاول پور چاہتے ہیں۔ امید ہے ہماری بات سنی جائے گی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے کسی کی بھی سپورٹ ملی ضرور لیں گے ن لیگ کا ساتھ دینے کی بات نہیں ہے صوبہ بحالی کے لیے ہر دروازے پر جائیں گے میں اس دھرتی کا سپوت ہوں میں اپنا فرض اسمبلی فلور پر ادا کرتا رہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ احتجاج کا ابھی تک نہیں سوچا، حکومت کے ساتھی ہیں آخری وقت تک اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیں گے اور انہیں سے مدد لیں گے ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرنی ہے اورہماری توقعات بھی انہیں سے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ ن لیگ کے رہنماء و سابق وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائشگاہ گئے اور ان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

  • بہاولپور نوجوان مرکزی عیدگاہ کے مینار سے کود گیا

    بھاولپور نوجوان نے مرکزی عید گاہ کے مینار سے کود کر خودکشی کرلی.ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ دو تین مرتبہ پہلے بھی خود کشی کی کوشش کر چکا تھا۔نوجوان سلطان کالونی کا رہائشی تھا جس کا نام ابرار احمد ولد محمد یونس بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو نے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی

  • بہاولپور 4 روز سے گم بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے

    بہاولپور 4 روز سے گم بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے

    بہاولپور تھانہ بغداد کی حدود میں 4 روز سے گمشدہ بچہ ایس ایچ او بغدادالجدید اور انکی ٹیم کی محنت سے مل گیا
    بچے کے والد اور معززین نے ڈی ایس پی سٹی صاحب کے آفس آ کر ڈی ایس پی صاحب ، ایس ایچ او اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔