بہاولپور بائی پاس پر خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار مکمل تباہ ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہونے کے باعث ڈرائیور پھنس گیا جسے 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر بحفاظت نکال لیا
Category: بہاولپور
-
اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور رابعہ سیال کا اندرون شہر کا دورہ
بہاولپور اندرون شہر شاہی بازار، چوک بازار، چوک شہزادی، اندرون احمدپوری گیٹ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا۔زد میں آنے والا والا سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ تجاوزات کرنے والوں سے موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا ـ
-

عمران خان نالائق وزیر اعظم ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے دس ماہ سے عوام کوئی اچھی خبر نہیں سن سکے. ملک میں نالائقوں کی حکومت کسی سانحہ سے کم نہیںہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ بات نہیںکی کہ ان کیلئے آواز اٹھائیں؟ بلکہ ہمیشہ کہا کہ جاکر عوام کے دکھ درد بانٹیں.
انہوں نے کہاکہ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میںپس رہے ہیں. گیس کی قیمتیں 140فیصد بڑھ گئیں، چینی اور بجلی بھی مہنگی ہو گئی. تنخواہیںکم اور خرچ دوگنا ہو چکے ہیں.
مریم نواز نے بلیغ الرحمن کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ اسی طرح قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
-
خانیوال سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قیادت نے نظر انداز کر دیا گیا
بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ خانیوال نیازی چوک پہنچی وہ کارکنوں سے خطاب کئے بغیر روانہ ھو گئیں
مریم نواز گاڑی سے باہر آئیں نہ ہی شیشہ کھولا کارکنان مایوس لوٹ آئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا خانیوال نیازی چوک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی کارکنان کی جانب سے مریم نواز وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی
کچھ روز قبل سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات ہوگئی تھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خانیوال رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کیے بغیر بہاولپور میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے پہنچی اور ان سے اظہار تعزیت کیا
-

فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے پنجاب کے شہر بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا .اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی، مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمند کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مریم نواز نے مزید کہا کہ مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیا ہے .
واضح رہے کہ نواز شریف کے جیل جانے کے بعد انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کا کہا اور ساتھ کہا کہ پارٹی قیادت عوام کے ساتھ رابطہ رکھے، عوام میں جائے اور تبدیلی سرکار کے کارنامے گن کر بتائے، نواز شریف کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں پروگراموں کی ترتیب بنا لی ہے ،مریم نوا زاور حمزہ شہباز پروگراموں سے خطاب کریں گے، اس ضمن میں پہلا پروگرام 28 مئی کو وفاقی دارالحکومت کو اسلام آباد میں ہو گا.
-
مریم نواز کیوں بہاولپور آ رہی ہیں واضح ھو گیا ہے
بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کل دوپہر یعنی 22 مئی بروز بدھ مریم نواز کی آمد متوقع ہے مریم نواز بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی بیوی اور جواں سالہ بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر تعزیت کریں گی
-
بہاولپور جیل سے بھاگنے والا ملزم فیصل آباد سے گرفتار
ایس ایچ او سول لائن فرحان حسین کی جیل سے بھاگنے والے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد سیلفی بھی لی گئی..یہ دو دن پہلے جیل سے بھاگ گیا تھا جس کو آج فیصل آباد سے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ثناءاللہ عرف سنی کی دو دن پہلے سول جج کے پاس پیشی تھی جس کے بعد وہ فرار ہوا تھا
-
بہاولپور صوبہ بحالی کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش
ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے اور
چودھری احسان الحق ایم پی اے
نے پنجاب اسمبلی میں بحالی صوبہ بہاولپور کی قرارداد جمع کروا دی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ بہاولپورصوبہ فوری طور پر بحال کیا جائے اور جو قراداد بحالی صوبہ بہاولپور کی پنجاب اسمبلی سے منظور ہوئی تھی اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کی جائے -
محبوبہ کوفون کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
کہروڑپکا کے نواحی علاقے موضع ہردو تھیہم میں نوجوان60فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ مظہر نامی شخص کنویں کے قریب ٹہلتا فون پر بات کر رہا تھا اور اندر جا گرا۔
ریسکیو نے1 گھنٹہ کےریسیکو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے والے شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔طبی امداد کے بعد نوجوان کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا -
بہاولپور آئل ٹینکر الٹ گیا متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے علاقہ مکین بڑے نقصان سے بچ گئے
آج علی الصبح بہاولپور کے شمالی داخلی راستے کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ہزاروں لیٹر آئل جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پھیل جانے سے آمد و رفت منقطع ہوگئی۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی بروقت کاروائی سے متعلقہ اداروں ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچا اور ادارے کی گاڑیوں کی مدد سے متاثرہ جگہ کو مٹی سے پر کر دیا جس سے مسافر حضرات اور اہل علاقہ الحمداللہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہے۔۔
ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے باہمی ربط نے اہل علاقہ کو احمدپور شرقیہ جیسے سنگین حادثہ سے بچا لیا …. جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں .